وحدت نیوز (کو ئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کو ئٹہ ڈویژن سے جاری بیان میں ایم ڈبلیوایم کے کونسلر حلقہ 12کربلائی رجب علی نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی اور کرپشن ہے ۔دہشت گردی اورکرپشن کو ختم کرنے کے لیے عوام کے سوچ کو تبد یل کرنا ہو گا ۔عوام دہشت گردی کی مذمت تو کرتے ہیں مگر دہشت گردوں کی نہیں ،جو لمحہ فکر یہ ہے۔وقت کے سا تھ انتہاپسندانہ سوچ مضبوط ہوتی جارہی ہے ۔لوگو ں کے بنیادی حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرنا ہو گی ۔نا قص پالیسیوں کے باعث مہنگائی ،بدامنی اور بیرروزگاری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔دشت گردی کی ایک بڑی وجہ بھو ک اور بیروزگاری بھی ہے ۔جس ملک میں غربیوں کا استحصال ہو اور اقتدار میں ہمیشہ امیر ہی رہیں ۔اور ملک پر سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کی حکومت ہو ۔حکومت کے پاس ملک و قوم کو غربت سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر ڈالنے کی کو ئی نظام نہ ہو اور وہ صرف سیاسی جو ڑ توڑ میں لگی رہیں تو عوام کے اندر مایوسی بڑھے گی جس کا نقصان سیاسی عمل کو پہنچے گا عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں عا م آدمی کا مسئلہ آٹا،دال ،چینی اور گھی ہے اسے اسمبلیوں اور سنیٹ سے نہیں اپنے مسائل کے حل سے غرض ہیں بلا شبہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہوتا ہے تاہم اس وقت پاکستان کو جس قدر سنگین بحرانوں کا سامنا ہے ان کا تقاضہ ہے کہ وسیع تر قو می اتفاق رائے کو فروغ دیا جائے لہذا حکو مت اور دیگر جماعتوں کا فرض ہے کہ جس طرح سیا سی معاملات پر اتحاد کیا جاتا ہے عوام الناس کے حل کے لیے بھی وسیع تر اتفاق رائے تشکیل دیا جائے دیگر اہم سماجی ،معاشی اور مذہبی معاملات پر قومی اتفاق رائے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔