مخالفین ایم ڈبلیوایم کی جانب سے فنڈز کی تقسیم پر منفی پروپگنڈہ کرکے عوام کو گمراہ نہ کریں،کونسلر رجب علی کربلائی

20 August 2015

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں کونسلررجب علی کربلائی نے کہا ہے کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ بعض افراد مستحق مریضوں اور طلباء کے درمیان فنڈ کے تقسیم کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں. ہماری جماعت مثبت اور تعمیری تنقید کو مثبت سمجھتی ہے لیکن مخالفت برائے مخالفت کو منفی سمجھتی ہے ۔ ہم ہمیشہ اتحاد کے حمایتی رہے ہیں اور سیاسی یکجہتی پر یقین رکھتے ہیں اور ہم سب کو ساتھ لے کر چلنے کو ترجیع دیتے ہیں. بیان میں ڈی ڈی پی فنڈز کے تقسیم کا طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ حکومت کی جانب سے فنڈز کے اعلان کے بعد ڈی ڈی پی فنڈز کیلئے علاقے کے مستحق لوگوں سے ان کے اخراجات کی فائل جمع کی جاتی ہے اور اسے منظم کرکے ڈی سی آفس بھیج دیا جاتا ہے اس کے بعد ڈی سی آفس سے ان فائلوں کی تصدیق ہوتی ہے اورجن مریضوں ،سپورٹس کلبوں یا دیگر اداروں نے اپنے فائلز جمع کروائیں انکی اچھی طرح چان بین کرکے انکے چیکس بنائے جاتے ہیں اور تمام کاروائیاں مکمل ہونے کے بعد ان افراد کیلئے چیکس ایم پی اے کو بھیج دیا جاتا ہے اور ایم پی اے اسے تقسیم کر دیتا ہے.بیان میں مزید کہا گیا کہ جس طرح ہم یکجہتی پر یقین رکھتے ہیں دوسری جماعتوں کو بھی چاہئے کہ وہ ان کاموں میں ہمارا ساتھ دے کر قوم کی فلاح میں ایک مثبت کردار ادا کرے. ہم تنقیدی نگاہ کی بھی قدر کرتے ہیں کیونکہ ان سے ہمیں ہمارے خامیوں کا پتہ چلتا ہے مگر بعض تنقیدیں بلکل بے بنیاد ہوتی ہے جسکی مثال گزشتہ روز کے اخباروں میں ملتا ہے. ہم ہمیشہ وحدت پر یقین رکھتے ہیں اور آئندہ بھی ہر میدان میں یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree