وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے کونسلر حلقہ نمبر 12 کربلائی رجب علی کی دعوت پر میئر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن جناب ڈاکٹر کلیم اللہ اپنے خصوصی فنڈ سے کونسلر کربلائی رجب علی کے زیر نگرانی مختلف ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا. کونسلر کربلائی رجب علی نے میئر کو کا سی روڈ, رئیسانی اسٹریٹ, لوہاری محلہ, نچاری روڈ اور غلزئی روڈ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کروایا. علاقے کے لوگوں اورسٹی میئر نےایم ڈبلیوایم کے کونسلر کربلائی رجب علی کی کارکردگی کو سراہا اور مزید ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈ کی فراہمی کا وعدہ کیا۔