ْقصور کے واقعے میں ملوث افراد سخت ترین سزاکے مستحق ہے،علامہ ولایت جعفری

13 August 2015

وحدت نیوز(کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ پنجاب کے گاؤں قصور کے علاقے گندہ والا میں دس سالوں سے جاگیردارانہ نظام چل رہا تھا. عوام پوری طرح بے بس تھی اور گاؤں میں عوام الناس کے ساتھ غیر انسانی رویہ اختیار کیا گیا تھا، گاؤں میں کم سن بچوں کو اغواء کرکے ان کے ساتھ زیادتی اور انہیں فلمانا قابل مذمت ہے، ان زیادتیوں کا شکار 280 سے زاید کم سن بچے اور بچیاں ہوئیں اور انکی 400 سے زائد فلمیں بنائی گئی. فملیں بنانے کے بعد اس دہشتگرد گروہ نے متاثرہ بچوں کے گھر والوں کو دھمکیاں دیئے اور سیاہ معاہدے کے زریعے ان سے لاکھوں روپے سمیٹیں، جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ واقعے میں ملوث ہر خاص و عام کو بغیر کسی رعایت کے سخت ترین سزا دی جائے. ایسا کام کرنے والے انسان نما درندوں کی سزا عبرتناک ہونی چاہئے. ایسا واقعہ پاکستان کے تاریخ میں پہلی مرتبہ پیش آیا ہے یہ واقعہ وطن عزیز پاکستان کا بد ترین واقعہ قرارہیں. انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ شرمناک حرکت کرنے والے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئیندہ کوئی بھی شخص یا کوئی بھی گروپ ایسا کام کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پنجاب حکومت کی بے حسی کا نتیجہ ہے کہ پچھلے دس سالوں سے وہاں ایسا کام ہو رہا تھا، مجرم آزادی کی سانس لے رہے تھے، انتظامیہ خواب غفلت کے مزے لوٹ رہے تھے، زمہ داران اپنے جیبیں بھرنے میں مصروف تھے اور بے چارہ عوام ٹوکرے کھا کھا کر رو رہے تھے. واقعہ سے متاثر ہونے والے لواحقین کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ مدد کے لئے پولیس سمیت علاقے کے ایم پی اے کے پاس بھی گئے مگر انکی کسی نے نہ سنی اور نہ کوئی انکے مدد کو آیا اگر اس بات میں حقیقت ہے تو حکومت کی زمہ داری بنتی ہے کہ علاقے کے پولیس اور پنجاب اسمبلی کے اس رکن کے خلاف بھی کاروائی کرے. انہوں نے آخر میں واقعہ سے متاثر افراد اور ان کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین انکے دکھ درد میں انکے ساتھ ہیں اور ان کے لئے ہر فورم پر انہیں انصاف دلانے کیلئے آواز بلند کرینگے.



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree