وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور کرپشن نے مملکت خداداد پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ، جس کی وجہ سے آج پاکستان عوام شدید ذہنی کوفت کا شکار ہے۔ مملکت خداداد پاکستا ن کی سا لمیت ،بقاء او ر ترقی کیلئے دہشت گردی کے ساتھ ساتھ کرپشن کے خلاف بھی آپریشن ضرب ناگزیر ہوچکی ہے ۔حکومت اور بااختیار اداروں کیلئے لازم ہے کہ اب کرپشن کے خلاف کاروائیاں بلاتفریق شروع کریں۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف کاروائیوں میں ان حکومتی وسیاسی عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہئے جنہوں نے دہشت گردوں کی سرپرستی کی اور عوام کوان ناپاک وحشی دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑا ہواتھا ۔انہوں نے کہا کہ رئیسانی حکومت میں دہشتگردوں نے جس طرح بے گناہ ملت تشیع ہزارہ قوم کے خون سے حولی کھیلی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، جس کا بین ثبوت اسلم رئیسانی کے پی اے کے گھر پر چھاپہ سے کئی کلو سونا اور غیرملکی کرنسی کے صندوق برآمد ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ انہوں نے اپنے کرپشن کو جلا بخشنے کیلئے دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی تھی ۔ دہشت گردی کے خلاف پاک آرمی کی کاروائیاں جراٗت مندانہ ہے ضرورت اس بات کی ہے اس میں مزید تیزی لاکر پور ے پاکستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریش ضرب عضب کا دائرکار بڑھایاجائے۔
انہوں نے کہا کہ بد زمانہ دہشت گردحافظ محمد عثمان سمیت چار دیگر دہشت گردوں کی فوجی عدالتوں سے سزائیں موت قابل تحسین ہے جس سے کوئٹہ سمیت پاکستان کے مظلوم دہشت گردی کے شکار عوام سکھ کا سانس لینگے ۔ امید کرتے ہیں کہ پاکستانی حکومت اور پاک آرمی عوام کے دیرینہ مطالبہ دہشت گردی کے خاتمے کو عملی جامہ پہنائینگے۔ انشاء اللہ