وحدت نیوز (کوئٹہ) ہزارہ ٹاون بروری کوئٹہ میں بزرگان قوم کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے رکن و ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا صاحب کو ہزارہ ٹاؤن میں اپنے مسائل پیش کرنے کے لیے دعوت دی گئی. آیم پی اے آغا رضا اپنے وفد کے ہمراہ جن میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن کے سیکریڑی جنرل عباس علی اور دیگر افراد شامل تھے ہزارہ ٹاون پہنچ گئے. میٹنگ کا اہتمام امام بارگاہ ام البنین میں کیا گیا. بزرگان قوم نے آغارضا کو دعوت قبول کرنے اور تشریف لانے پر خوش آمدید کہا اور علاقے کے مسائل پانی, گیس اور بجلی سے آگاہ کیا.
آغا رضا نے علاقے کے مسائل سننے کے بعد ہزارہ ٹاون کے بزرگان سے وعدہ کیا کہ انشاءاللہ اگلے سال 2 عدد ٹیوب ویل ہزارہ ٹاون میں بنوائیں جائینگے اور گیس کی کمی کے حوالے سے جی ایم سے جلد ملاقات کریں گے. ہزارہ ٹاون میں بجلی کے نئے ٹرانسفرمر لگوائیں جائینگے.ہزارہ ٹاون میں سڑکوں کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے اسی سال اپنے ترقیاتی اسکیم میں روڈ اور کھیل کے میدان کو شامل کیا گیاتھا جو کہ منظور ہوچکی ہے انشاءاللہ اسی سال جلد روڈ اور کھیل کے میدان کا کام شروع ہوگا۔