ایم ڈبلیو ایم گلگت سیکرٹریٹ میں گٹی بس حادثے کیلئے ایمرجنسی ڈیسک قائم، شیخ نیئر عباس زخمیوں کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے

23 September 2019

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی کی ہدایات پر ایم ڈبلیو ایم گلگت سیکرٹریٹ میں گٹی بس حادثے کے زخمیوں کی امداد کے لیے ایمرجنسی ڈیسکٹ قائم کردی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جی بی ڈپٹی سیکرٹری جنرل معروف عالم دین شیخ نیئر عباس مصطفوی، غلام عباس نے وفد کے ہمراہ زخمیوں کی عیادت کی۔

 ہسپتال میں عیادت کے دوران فورس کمانڈر سے بھی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے زخمیوں کی فوری امداد پر فورس کمانڈر کا شکریہ بھی ادا کیا  زخمیوں کی عیادت کے بعد شیخ نیئر عباس مصطفوی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ  زخمیوں کے علاج معالجے کے انتظامات تسلی بخشس ہیں کسی بھی قسم کے تعاون کے لیے مجلس وحدت کے کارکنان اور گلگت بلتستان کے عوام تیار ہیں۔ زخمیوں کے اہلخانہ کو کسی قسم کی پریشانی کی ضرورت نہیں ہے۔ مجلس وحدت کے آفس کے دروازے زخمیوں کی عیادت کے بلتستان سے آنے والوں کے لیے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے بلتستان کے مسافرین کے لواحقین کو تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree