وحدت نیوز(سکردو) اپنے تہنیتی پیغام میںمجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ تربیتی اور تبلیغی میدان میں ہم سب کو ایک ساتھ چلنے کی ضرورت ہے، اسی سلسلے میں جامعہ روحانیت بلتستان کے تربیتی اور تبلیغی امور میں ہماری طرف سے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا اور ہمیشہ ساتھ دینگے۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا علی رضوی نے حجت الاسلام و المسلمین سید احمد رضوی کو جامعہ روحانیت بلتستان کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ جامعہ روحانیت بلتستان ایک مقدس علمی ادارہ ہے، جس کے ذریعے علمی امور کے علاوہ تربیتی اور تبلیغی امور کو زیادہ سے زیادہ ترویج کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ پاکستان میں علمی اور تربیتی ماحول بنے اور علمی شخصیات کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔ پاکستان میں بابصیرت علماء کی زیادہ ضرورت ہے، جو قومی اور عالمی ایشوز پر تجزیہ و تحلیل کے ساتھ قوم کی سرپرستی کرسکیں۔
امید ہے کہ جامعہ روحانیت بلتستان، طلباء کی علمی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ سیاسی اور سماجی و اجتماعی سوجھ بوجھ کو بھی بڑھانے میں کردار ادا کرے۔ تربیتی اور تبلیغی میدان میں ہم سب کو ایک ساتھ چلنے کی ضرورت ہے، اسی سلسلے میں جامعہ روحانیت بلتستان کے تربیتی اور تبلیغی امور میں ہماری طرف سے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا اور ہمیشہ ساتھ دینگے۔ ان شاء اللہ تعلیمات اہل بیت کی ترویج میں اللہ تعالیٰ آپ کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔