وحدت نیوز(سکردو)خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت اور باہنر بنانے نیز انکے جملہ مسائل کے حل کے لیے ہرممکن کوشش جاری رکھی جائے گی۔ خصوصی افراد معاشرہ کا اہم ترین حصہ ہے اور ان کے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے قانونی سازی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو انکے حقوق دینے کی بجائے ماضی میں انکے کوٹے پر ڈاکے ڈالے گئے۔ خصوصی افراد کے کوٹے پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور انہیں کبھی بے آسرا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی افراد کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ان کی فلاح و بہبود اور انکو انکے قدموں پر کھڑا کرنا ہر باشعور معاشرہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔