وحدت نیوز(سکردو)صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم نے جشن مے فنگ ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کرنے والی اور فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے ایلیون نیورنگاہ اور یولٹر فائٹر کے کھلاڑیوں اور سینئزر کے اعزاز میں سینئر پلیئر حاجی حبیب کے گھر پہ دئیے گئے عشائیے میں خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے دونوں ٹیموں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر سراہا اور کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کو جاری رکھنا وقت کی ضرورت ہے بالخصوص کھیلوں کے فروغ سے نوجوان میں مثبت سوچ پیدا ہوتی ہے اور ایک صحت مند جسم صحت مند دماغ کا حامل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا سوشل میڈیا نے جوانوں کو جکڑ لیا ہے اور ورزش متروک ہوتا جا رہا ہے جس کے سبب تن آسانی پیدا ہوتی ہے اور مسابقت ختم ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے حلقے کے جوانان دیگر شعبوں کی طرح کھیل کے شعبے میں بھی انتہائی صلاحیت رکھتے ہیں۔ صرف اپنے حلقوں کی سطح تک ہی نہیں بلکہ جی بی سے نکل کر ملکی سطح پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ خطے کی امیدیں نوجوانوں سے وابستہ ہیں اور روشن مستقبل کا ضامن ہے۔ پروگرام میں شرکت پر سینئر پلیرز اور کھلاڑیوں نے وزیر زراعت کا شکریہ ادا کیا۔