وحدت نیوز(کھرمنگ) گلگت بلتستان اسمبلی میں پارلیمانی سیکریٹری برائے لوکل گورنمنٹ و ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین شیخ اکبر علی رجائی کی خصوصی ہدایت پر برف باری اور واٹر چینل کیوجہ سے بلاک شدہ کسورو کی بحالی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ اور بی اینڈ آر کے ذمہ داران کی نگرانی میں کام شروع ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کھرمنگ محمد جعفر اور ایکسین ورکس یاسر قزلباش نے ماتحت عملے کو فورا کام کرکے روڈ بلاک پر کام کا حکم دیا۔ اہالیان علاقہ نے اس موقع پر پارلیمانی سکریٹری کی طرف سے خصوصی دلچسپی لیکر انتظامیہ کو متوجہ کرنے پر انکے، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ورکس کا شکریہ ادا کیا۔