عوام کی حقیقی توقعات ہم سے وابستہ ہے اور ستر سالہ محرومیوں کا ازالہ کرنے کی توقع رکھتے ہیں،وزیر زراعت کاظم میثم

12 January 2023

وحدت نیوز(سکردو) پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کاظم میثم نے گمبہ سکردو میں جوانوں کے ساتھ ملاقات کی۔ اس نشست میں ایم ڈبلیو ایم جی بی کے صدر آغا علی رضوی،  شیخ علی محمد کریمی، سید نوری اور دیگر احباب موجود تھے۔ اس نشست میں پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر زراعت نے گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی سکیموں بلخصوص حلقہ دو میں جاری پروجیکٹس اور ویژن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر حلقے میں جاری ترقیات کا مقائسہ گذشتہ دس سالوں سے کرے تو واضح ہوجائے گا کہ کس طرح جامع منصوبے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ عوام کی حقیقی توقعات ہم سے وابستہ ہے اور ستر سالہ محرومیوں کا ازالہ کرنے کی توقع رکھتے ہیں جبکہ وسائل انتہائی محدود ہیں اور عمران خان کے دور میں گلگت بلتستان کو سپورٹ کیا گیا اگر جاری رہتا تو جی بی کا نقشہ کچھ اور ہی ہوتا۔ تمام اداروں میں ریفامز کی کوشش چل رہی ہے۔ بجلی کرائسز اور دیگر ایشوز کا مستقل حل بھی وقت طلب ہے جس کے لیے جدوجہد جاری ہے۔

 وزیر زراعت گلگت بلتستان نے گمبہ کے جوانوں کے مطالبہ پر بینظیر ہسپتال گمبہ سکردو کو دس بیڈ سے اپ گریڈ کرکے تیس بیڈ کرانے کے اقدامات کو تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا گمبہ سکردو میں ہیلتھ کی سہولت ناکافی ہونے کے سبب آر ایچ کیو پر بھی بوجھ میں اضافہ ہے لہذا وزیراعلٰی گلگت بلتستان سے بھی گزارش کی ہے کہ سب ڈویژن گمبہ سکردو کے اس اہم ہیلتھ سنٹر کو اپ گریڈ کر دیا جائے۔ جوانوں کے مطالبے سے قبل ہی اس پہ کام چل رہا ہے۔ امید ہے اس کی اپ گریڈیشن کا عمل جلد ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree