وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین فیصل آباد کی جانب سے خواتین کیلئےہنر سیکھنے اور روزگار حاصل کرنے کے مواقع کو یقینی بنانے کے لیے نعمت کالونی یونٹ فیصل آباد میں سلائی سینٹر کا آغاز کیا گیا اور سلائ یمشینوں کے ساتھ باقی سامان بھی مہیا کیا گیا ۔
اس موقع پر مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ فرحانہ گلزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں آگے آنا چاہیئے ملک و قوم کی ترقی کا دارومدار خواتین کے تعلیم یافتہ ہونے اور ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کے ساتھ حصہ لینے پر ہے تعلیم یافتہ اور با ھنر خواتین نہ صرف اپنے خاندان اور گھر کے لیے بلکہ ملکی ترقی کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔