امام حسین ؑکے پیروکاروں پر لازم ہے کہ جہاں بھی ظلم و ستم ہوتا دیکھیں وہاں مظلومین کے حق میں آواز بلند کریں، محترمہ سیدہ زھرا نقوی

31 August 2019

وحدت نیوز(لاہور) ‎مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کے اراکین کابینہ نے محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل لاھور کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی سے لاھور میں ملاقات کی۔ ‎اراکین ضلعی کابینہ نے محترمہ زھرا نقوی کی عیادت کی اور ان کی احوال پرسی کی ۔

علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع لاھور کی تنظیمی فعالیت و کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے شعبہ خواتین لاھور کی کاوشوں کو سراھا۔ ماہ محرم الحرام کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عصر حاضر میں تمام اہلِ منبر حضرات کی زمہ داری ہے کہ قیامِ امام حسین ع کے مقاصد کو عام کریں اور لوگوں کو واقعہ کربلا کی حقیقی و مستند تاریخ سے آگاہ کیا جاۓ

ان کا مزید کہنا  تھا کہ امام حسین  علیہ السلام نے یزید ملعون کی ظالم قوت و حکومت کے خلاف دین اسلام کی سربلندی کے لیے کلمہ حق بلند کیا آج امام حسین علیہ السلام کے پیروکاروں پر لازم ہے کہ جہاں بھی ظلم و ستم ہوتے ہوئے دیکھیں  وہاں مظلومنین کے حق کے لیے بھرپور آواز اٹھائیں اسی طرح ہم ایک آئیڈیل اسلامی معاشرے کی تشکیل کر سکتے ہیں۔

خواتین کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے محترمہ زہرا نقوی  کا کہنا تھا کہ عورت ہر معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔سیرت زینبیہ پر عمل کرتے ہوئے خواتین گھروں کے ساتھ ساتھ معاشرے کی تشکیل میں بھی اپنا فعال کردار ادا کریں۔‎میٹنگ میں ایام عزا کے دوران درپیش مسائل و مشکلات پر بھی مشاورت کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree