مقبوضہ جموں کشمیر کی مظلوم ماؤں، بہنوں کی صداؤں کی گونج پوری دنیا میں سنی جا رہی ہے،محترمہ زہرانقوی

04 February 2020

وحدت نیوز (لاہور) مقبوضہ جموں کشمیر کی مظلوم ماؤں، بہنوں کی صداؤں کی گونج پوری دنیا میں سنی جا رہی ہے، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم یہ پیغام مظلوم کشمیری ماؤں ،بہنوں، بیٹیوں کو دینا چاہتے ہیں کہ آزادی کی جدوجہد میں آپ تنہا نہیں پوری پاکستانی قوم آپ کیساتھ ہے، 5فروری کو پاکستانی عوام گھروں سے باہر نکلیں اور کشمیری مظلومین کی حمایت میں ریلیوں، جلسوں اور جلوسوں میں شرکت کے ذریعے دنیا کو کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا پیغام پہنچائے، بھارتی جارحیت کادنیا مشاھدہ کر رہی ہے لیکن امن اور انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

 ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل  کے بغیر ایشیا میں امن کا قیام ناممکن ہے ہونا بھارت کے جارحانہ اقدامات کشمیری مجاھدین کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے۔

 انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے حق کا ہمیشہ سے بھرپور دفاع کرتی رہی ہے اور آگے بھی اس حمایت کو جاری رکھے گی ان کا مزید کہنا تھا بھارت نے کشمیری مسلمانوں کی مرضی کے خلاف ریاست پر قبضہ کرکے ظلمتوں کے نئے دور کا آغازکر رکھا ہے جس کی مثال موجودہ انسانی تاریخ میں نہیں ملتی  دنیا کو امن و سلامتی کا پیغام دینے والی طاقتیں حتی کہ بعض اسلامی ممالک کی خاموشی اس بات کی غمازی ہے کہ وہ اس بربریت میں برابر کے شریک ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر و فلسطین پر قابض استعماری و سامراجی قوتیں دراصل انسانیت قدشمن قوتیں ہیں جو کہ عنقریب نابودی کے دہانے پر ہونگی، کشمیری و فلسطینی مجاھدین کی بے مثال قربانیاں اور شہادتیں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور صبح آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree