تاریخ امام خمینی ؒ کی قیادت، ان کی مدبرانہ و بابصیرت سوچ اور مظلوموںکے حق کی آواز اٹھانے کو نہیں بھول سکتی،محترمہ سیدہ زھرا نقوی

03 June 2020

وحدت نیوز(لاہور) برسی رھبر کبیر ، بت شکن زمان آیت اللہ سید روح اللہ موسوی الخمینی ؒکے موقع پر تمام پیروان راہ حق و راہ انقلاب کو تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہوں ۔حضرت امام خمینی (رہ) ایک فکری، سیاسی اور سماجی مکتب کے بانی ہیں آپ نے نہ صرف ایرانی قوم بلکہ عالم اسلام کے لیےبے شمار مصائب و قربانیوں  اور مسلسل جہاد کے ثمر میں ایک ایسی حکومت اور نظام قائم کیا جس کی بنیاد دین اسلام پر رکھی گئی۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زھرا نقوی نے برسی امام خمینی رحمة اللہ علیہ کے موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں کیا، انھوں نے کہا کہ تاریخ امام خمینی ؒ کی قیادت، ان کی مدبرانہ و بابصیرت سوچ اور مظلوم قوموں کے لئے حق کی آواز اٹھانے کو نہیں بھول سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ بت شکن زمان امام خمینی نے نہ صرف ظالم شہنشاہیت کا خاتمہ بلکہ دنیا کو ظلم و استبداد کے آگے ڈٹے رہنے کی ہمت و جرات عطا کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مرد مجاھد نے کربلا والوں کے پیغام کو عملی طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا اور اپنے مکتب کی سربلندی و سرفرازی کا باعث بنے

انھوں نے کہا کہ رھبر کبیر امام خمینی نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے لیے جدوجہد کی لھذا عالم اسلام کو امام خمینی جیسے عظیم مفکر کی پیروی کرتے ہوے باہم اتحاد و بھائ چارے کو فروغ دینا چائیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree