ایم ڈبلیوایم لاہور کا ماہ مبارک رمضان میں مستحقین میں راشن پیکج کی تقسیم کا اعلان

02 May 2019

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکریٹریٹ میں ماہ رمضان المبارک میں مستحقین کی امداد اور فلاح وبہبود کے حوالے سے فلاح وبہبود کمیٹی لاہور کا اجلاس منعقد ہوا ،سیکرٹری یوتھ سید سجاد نقوی اور ڈپٹی سیکرٹری سیاسیات لاہور سید ذوالفقار نقوی نے اجلاس کے شرکا کو ویلفٸیر پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر سید سجاد نقوی نے کہا کہ آٸے روز بڑھتی مہنگاٸی نے غریب عوام کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے۔ماہ رمضان میں متوسط طبقہ کے لیے سفید پوشی کا بھرم رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مدد آپ کے تحت حتی الامکان ان مستحق افراد کی مدد کرنی چاہیئے ۔

 دوسری جانب ڈپٹی سیکرٹری سیاسیات سید ذوالفقار نقوی نے کہا کہ اس حوالے سے ہم ایک ٹیم تشکیل دےرہے ہیں جو مخیر حضرات کے ساتھ ہم آہنگی کرے گی۔ جبکہ مستحق افراد کو اس ماہ صیام میں راشن تقسیم کیا جاٸے گا تاکہ معاشرے کےاس پسے ہوٸے طبقے کے چہرے پر خوشیاں بکھیری جائیں۔ اجلاس میں ویلفیئر ٹیم لاہور کے ممبران رانا کاظم، سید شعیب حیدر ، سید کامران اور سید ذیشان نے شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree