دنیا بھر میں دہشتگردی کے کسی بھی واقعہ میں تشیع ملوث نہیں، ناصرشیرازی ایڈووکیٹ

07 اپریل 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دنیا میں دہشتگردی کے جتنے واقعات ہوئے ہیں کسی میں بھی ملت تشیع شامل نہیں۔ جن علاقوں میں ملت تشیع اکثریت میں ہے وہاں بھی امن قائم ہے۔ انہوں نے پاکستان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ گلگت، بلتستان، پاراچنار کوئٹہ جہاں بھی ملت تشیع اکثریت میں ہیں کسی سے لڑائی نہیں کی اور کسی کو ہم سے خطرہ نہیں ہے، لیکن اہم سوال یہ ہے کہ پھر بھی دنیا میں تشیع کو  ہی کیوں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ اسرائیل، امریکہ حتی تکفیری گروہ بھی ملت تشیع پر حملہ آور رہتا ہے۔ ایسا کیوں ہے؟ اس لئے کہ ان لوگوں کو تشیع سے وہی دشمنی ہے جو کسی زمانے میں حضرت موسی علیہ السلام سے فرعون کو تھی۔ دنیا میں صرف ایک مکتب ایسا ہے جس کے پاس آئیڈیالوجی ہے۔ جس کے پاس ایک نظریہ ہے، جو عملی طور پر میکنزم رکھتا ہے۔ جس کی بنیاد پر عملی طور پر اظہار کرکے ان عالمی طاقتوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں آئی ایس او کے زیراہتمام طلوع فجر تعلیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

سیکریٹری سیاسیات نے کہا کہ دنیا میں قائم تسلط ختم کیا جا سکتا ہے اور یہاں پر اس نظام کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔ جس کے بارے میں خدا نے قرآن مجید میں وعدہ فرمایا ہے جس سے پوری دنیا پر عدل و انصاف کا پرچم بلند ہو گا۔ دنیا میں جو مکتب اس کا عملی نفاذ کر سکتا ہے وہ مکتب صرف محمد و آل محمد علیھم السلام کا مکتب ہے۔ ناصر عباس شیرازی نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دنیا میں مضبوط ترین آئیڈیالوجی محمد و آل محمد کی آئیڈیالوجی ہے۔ اس آئیڈیالوجی کے ترجمان سرزمین پاکستان پر امامیہ طالبہ ہیں، پاکستان میں آپ کو خطرات درپیش ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے قتل عام پر نہ کوئی سیاسی پارٹی بولتی ہے نہ حکومت اور نہ ہی ریاستی ادارے بولتے ہیں۔ آرمی اپنے افراد کے قتل پر تو حرکت میں آتی ہے لیکن 100 افراد آپ کے شہید ہوتے ہیں تو کیوں حرکت میں نہیں آتی۔ ہم نے شہید حسینی کے اس خواب کی تعبیر کرنی ہے کہ پاکستان کی فیصلہ سازی کے اندر مکتب اہل بیت علیھم السلام کی شمولیت کے بغیر نہ تو اقتصادی فیصلے ہو سکیں اور نہ سیاسی فیصلے۔ شہید کے خواب کی تعبیر میں آئی ایس او پاکستان کے نوجوان بہتر رول پلے کر سکتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree