The Latest
وحدت نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) ماہڑہ اڈا پرتکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ میں معروف زمیندار منظور عباس انصاری سمیت دو افراد شہید جبکہ ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدو د میں معروف زمیندار منظور عباس انصاری سکنہ کینٹ اپنی گاڑی میں اراضی پر جارہے تھے کہ ماہڑہ کے قریب دو موٹرسائیکل سوار نامعلوم دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے منظور انصاری موقع پر شہید ہوگئے جبکہ ان کے ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ ان میں سے ایک زخمی حافظ اللہ داد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے واقعہ کے اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر اس واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔
وحدت نیوز(گلگت ) آئینی اصلاحاتی پیکج کے نام پر گلگت بلتستان کے عوام کا مذاق اڑایا گیا ہے۔سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف جج کیلئے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والوں کیلئے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے راستہ بند کردیا گیا ہے جبکہ جی بی کونسل کے اختیارات وزیر اعظم کو منتقل کرکے وزیر اعظم کو مطلق العنان بادشاہ بنادیا گیا ہے۔گلگت بلتستان کی عدالتوں میں وزیر اعظم کے کسی فیصلے کے خلاف رٹ دائر کرنے پر پابندی عدالتوں پر عدم اعتماد کے مترادف ہے۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے نواز لیگ کی جانب سے پیش کردہ اصلاحاتی پیکج کومطلق العنانیت پر مبنی پیکیج قراردیتے ہوئے اسے یکسر مسترد کیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ پیکیج کو کسی بھی طور پر بھی اصلاحاتی پیکیج قرار نہیں دیا جاسکتا ہے اور گلگت بلتستان کے عوام ایسے کسی بھی پیکیج کو قبول نہیں کرینگے جس میں عوام کی رائے کا احترام نہ کیا گیا ہو۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح انسان بستے ہیں اور وفاقی حکومتیں گلگت بلتستان کے عوام کیساتھ بھونڈا مذاق کرتی رہی ہیں۔گلگت بلتستان کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت عوام کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور ہربار ایک ظالمانہ فیصلہ کرکے وفاقی حکومتیں گلگت بلتستان کے محسن بننے کی کوشش کرتی رہی ہے۔گلگت بلتستان کے عوام سمجھدار ہیں اور کوئی بھی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ یہاں کے عوام کو دھوکہ دینگے۔انہوں نے کہا کہ حکومت جی بی کو آئینی صوبہ قرار نہیں دے سکتی تو کم از کم کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیکر عوامی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے اس سے کم کوئی پیکیج علاقے کے عوام کے ساتھ مذاق کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز لیگ پیکیج میں گلگت بلتستان سے اختیارات لے کر بااختیار بنانے کا دعویٰ کررہی ہے جبکہ کونسل کو ختم کرکے پانچ اہم سبجیکٹس کو وفاق کے حوالے کیا گیا ہے جن پر اپنی مرضی کے فیصلے مسلط کرینگے اور ظلم پر مبنی اس پیکیج کو عدالتوں میںچیلیج کرنے کے خوف سے عدالتوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی وفاقی فیصلے کے خلاف سماعت نہیں کرسکتے۔کسی غیر مقامی بادشاہ کی بادشاہت گلگت بلتستان کے عوام کو ہرگز قبول نہیں، گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کیلئے یہ نام نہاد پیکیج ایک بہت بڑا امتحان ہے چاہے تو وہ اپنے وقتی مراعات کیلئے اسے قبول کریںیا گلگت بلتستان کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے مسترد کرکے عوامی نمائندگی کا حق ادا کریں۔
وحدت نیوز (گلگت) اپنی زمینوں کی حفاظت کرنا ہر فرد کا دینی و شرعی فریضہ ہے، حکومت چھلمس داس پر جبری قبضے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔خالصہ سرکار کی آڑ میں زمینوں کی بندربانٹ کا وقت اب گزر چکاہے ،عوام کی بیداری نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما شیخ نیئر عباس مصطفوی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھلمس داس نومل کے عوام کی ملکیتی اراضی ہے حکومت اپنے نمک خواروں کے ذریعے بیانات دلواکر اسے متنازعہ بنانے کی کوشش نہ کرے۔جب بھی نومل کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت چھلمس داس کو آباد کرنے کی کوشش کی حکمرانوں نے لاء اینڈ آرڈر کے مسائل پیدا کرکے مداخلت کی ہے اور نومل کے عوام نے ہرمرتبہ قانون کو اپنے ہاتھ لینے کی بجائے حکومتی جبر کے آگے صبر و ا ستقامت کا مظاہرہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف پرامن احتجاج ہمارا ہتھیار ہے اور جہاں بھی ظلم ہوگا عوام کی طاقت سے منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔مجوزہ آئینی اصلاحات کے حوالے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو پیکجز کے ذریعے رام کرنا حکومت کی بھول ہوگی ، گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے میں کوئی رکاوٹ ہے تو کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے اس کے علاوہ کوئی پیکج قابل قبول نہیں۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی کانواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلائی مخلوق سے الیکشن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کی حیثیت ایک ڈمی وزیر اعظم سے زیادہ نہیں وہ جو کچھ ایک نااہل سابق وزیر اعظم سے سنتے ہیں اگلے دن وہی بیان دے دیتے ہیں۔ اس وقت نواز شریف اپنی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آنے کے بعد بوکھلاہٹ اور فرسٹریشن کا شکار ہیں، کیونکہ وہ تیزی سے اپنے انجام کی جانب بڑھ رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں نواز شریف سے ظالم و جابر حکمران کا مقابلہ پاکستان کی مظلوم عوام سے ہو گا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوم ان شریفوںکا جیل تک پیچھا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں مجھے اپنے مستقبل کا نہیں معلوم کہ میں دس بارہ دن بعد کہاں ہوں گا جب کہ وہ سب جانتے ہیں کہ انہی دنوں میں کرپشن اور عوام کو لوٹنے کی ساری رام کہانی کھل کر عوام کے سامنے آجائے گی اور بہت جلد پاکستان سے سرٹیفائیڈ نا اہل اڈیالہ کی ہوا کھائے گا۔ علامہ سید مبارک علی موسوی کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اور ڈکٹیٹر ضیاالحق کی پیداوار نواز شریف کے منہ سے خلائی مخلوق جیسے بیانات اچھے نہیں لگتے کیوںکہ نواز شریف کی ساری سیاست ہی ایک ڈکٹیٹر کی مرہون منت ہے ورنہ یہ لوگ تو کبھی یونین کونسل کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے۔
وحدت نیوز(سرگودھا ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تربیت خانم نرگس سجاد جعفری کا کہناہے کہ کسی قوم کےحقوق کے حصول اور تحفظ کی جنگ لڑنے کےلیے سیاسی قوت کا ہونا ضروری ہے جس قوم کا سیاسی تشخص نہ ہو وہ حقوق کےلیے بھیک مانگتی نظر آتی ہے یہ بات انھوں نے سرگودھا میں جشن ولادت امام زمان (ع)سے خطاب کرتے ہوئے کہی. انھوں نے کہا کہ عالم انسانیت اپنے آخری نجات دھندہ کا منتظر ہے. ہمارا دشمن امام زمان(ع) سے مقابلہ کی بات کرتا ہے اور ہم ابھی تک خواب میں ہیں . عصر ظہور میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہر میدان میں ثابت قدمی کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کریں ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ مجلس وحدت المسلمین دیگر ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر آئندہ الیکشن میں ہمیشہ کی طرح اپنامثبت کردار ادا کرے گی ایک روزہ دورہ کے موقع پر خانم نرگس سجا د نے ضلع بھر سے تعلق ر کھنے والی خواتین سے ملاقات کی . ملاقات میں ضلع کی مجموعی تنظیمی صورتحال بالخصوص شعبہ خواتین کی تشکیل میں در پیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا خواہر طلعت نقوی کو ضلعی آرگنائزر نامزد کرکے تین ماہ میں نتظیم سازی مکمل کرکے کنونشن بلانے ہدایت کی گئی۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کے زیر اہتمام صوبائی سیکریٹریٹ میں اجلاس کا انعقادکیا گیا جس میںمرکزی رہنمامحترمہ معصومہ نقوی کے زیر نظارت شالیمار ٹائون اور موچی کے علاقے کی فعال خواتین نے شرکت کی اور اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی نیز مولانا مبارک موسوی صاحب اور مولانا مہدی کاظمی صاحب نے گفتگو کی اور 13مئی یوم مردہ باد امریکہ کے حوالے سے خواتین کو بریفینگ دی اس اہم میٹینگ میں محترمہ فصاحت بخاری نے بطور مہمان گفتگو کی، رہنمائوں نے خواتین کارکنان کو ہدایت جاری کی 13 مئی کو لاہور میں منعقدہ مردہ باد امریکا ریلی میں خواتین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کیلئے تمام ترصلاحیتو ں کو بروئے کار لایاجائے ۔
وحدت نیوز (چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے جشن ولادت باسعادت امام زمان میں خطاب کرتے ھوئے کھا کہ بے شک روایات میں امام زمانہ کا ظھور 5مشہور نشانیوں کے بعد محقق ہونے والا ہے جیسے خروج سفیانی خروج یمنی خروج سید خراسانی صیحہ اسمانی اور قتل نفس زکیہ لیکن یھی روایات معصومین ہمیں پیغام دے رہی ہیں اگر منتظرین امام اپنے کردار و عمل میں اضافہ کریں اور وقت پر اسباب ظھور کو فراہم کرلیں تو ان نشانیوں کے بغیر بھی ظہورر ہوسکتا ہے انشاءاللہ ہم تمام مومنات معرفت کے ساتھ آگے برھتے ہوئے مولا ؑکے ظہور کے لئے اسباب ظہور فراہم کرتےہوئے اپنا اپنا حصہ ڈالیں۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کے زیر اہتمام واپڈا ٹاون اور فیصل ٹائون کے علاقے میں مناجات شعبانیہ کا انعقاد جس میں علاقے کی خواتین نے بھر پور شرکت فرمائی مناجات کے ساتھ ساتھ حضرت علی اکبرؑ کی ولادت کے موقع پر یوم جوان کا دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جس میں خانم معصومہ نقوی اور خانم لبنی زیدی نے خطاب فرمایا، مقررین نے شرکاءکو سیرت اہل بیت اطہارؑ کی پیروی کی تاکید کی ۔
مشہد مقدس ، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ولادت باسعادت امام زمانہ علیہ السلام کے موقع پر جشن کا اہتمام
وحدت نیوز(مشہد مقدس) دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس میں ولادت باسعادت منجی عالم بشریت امام زمان علیہ السلام کی مناسبت سے ایک جشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں علمائے کرام، طلاب عظام اور زائرین محترم کی کثیر تعداد نے شرکت کی، پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا اس کے بعد شعراء کرام اور منقبت خواں حضرت نے امام زمانہ علیہ السلام کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ جشن کے شرکاء سے امام زمانہ علیہ السلام سے متعلق سوالات بھی پوچھے گئے، دوست جوابات دینے والے افراد میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ جشن سے حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید محمد عباس نقوی نے خصوصی خطاب کیا۔ جشن میں شعرائے کرام اور منقبت خواں حضرات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، جن میں وقاص زین، الفت حسین جوئیہ، شرجیل حیدر، شباب باجوہ، ذاکر حسین یوسفی، ندیم عباس رضوی سمیت دیگر بھی شامل تھے۔ پروگرام میں خصوصی طور پر حجتہ الاسلام مولانا عارف حسین تھہیم، حجتہ الاسلام مولانا سید منور عباس نقوی، حجتہ الاسلام مولانا آزاد حسین، رب نواز بھکڑیالوی، سید فراز حسین نقوی نے شرکت کی۔ جشن کے آخر میں مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کراچی میں شدید گرمی سے عوام بلبلارہے ہیں اور کے الیکٹرک کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ مذید ظلم کےپہاڑتوڑ رہی ہے،کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک و دیگر بجلی فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ، ہیٹ اسٹروک سے بچاو کیلئے اب تک کسی بھی قسم کے عملی اقدامات نہ اٹھایا جانا اور ہیٹ اسٹروک کے خطرے سے عملاً لاتعلقی سندھ حکومت کی نااہلی اور بے حسی کا کھلا ثبوت ہے، سندھ حکومت عوامی و علاقائی مسائل کو حل کرنے میں یکسر ناکام ہوگئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس سولجربازار کراچی میں ڈویژنل شوریٰ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سندھ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ پہلے سے بدحالی کی شکار عوام کو سہولیات فراہم کرے اور عوامی مسائل کو حل کرے۔
علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بدقسمتی سے موجودہ سندھ حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے عوام کو میسر سہولیات پر بھی ڈاکہ ڈالنے اور مزید بدترین کرپشن میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے، ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، عوام مسائل اور حقوق کیلئے جس سطح تک جانا پڑے جائیں گے، سندھ حکومت کو اخباری دنیا سے نکل کر عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے، وگرنہ عوام کی مدد سے حکومت کے خلاف سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے صوبے کی عوام کو بدترین مسائل میں جکڑ کر رکھنے کا خمیازہ پیپلز پارٹی کو آئندہ عام انتخابات میں یکسر ناکامی کی صورت میں بھگتنا پڑے گا۔