The Latest

وحدت نیوز(کوئٹہ )  شیعہ ہزارہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے رہنما، صوبائی وزیر برائے قانون،لائیو اسٹاک،جنگلات اور پارلیمانی امور آغا سید محمد رضا بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئےہیں، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے کونسلرزرجب علی، عباس علی سید مہدی سمیت دیگر رہنمابھی موجود ہیں، وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سید محمد رضا نے بتایا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے اپنے اداروں سے تحفظ مانگ رہے ہیں،لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں،اب کوئی رستہ نہیں بچا،ان کا مزید کہنا ہے کہ دھرنے میں بیٹھے ہوئے مظلومین کی حمایت جاری رہے گی اور یہ دھرنا تب تک ختم نہیں ہوتا جب تک آرمی چیف خود آ کر یقین دھانی نہیں کرا دیتے، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور صوبائی وزیر آغا سید محمد رضا کا کہنا ہے کہ آج اسمبلی کے اجلاس میں بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرائوںگا۔

وحدت نیوز(اصفہان)   مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان اور تشکل احیاء تفکر ولایت فقیہ کے زیر اہتمام جامعتہ المصطفی العالمیہ واحد اصفہان *دورہ کاربردی ولایت فقیہ* جو چودہ ساعت پر مشتمل تھا احسن انداز سے اختتام پذیر ھوا جس میں کثیر تعداد میں طلاب نے شرکت کی، جو طلاب جلسہ اول سے لے کر آخرتک حاضر رہے ان کی خدمت میں ھدیہ حضور و جامعتہ المصطفی العالمیہ واحد اصفہان کی طرف سے لوح تقدیر و تمام شرکاء کی خدمت میں بستہ آموزشی و قاب عکس امام راحل و مقام معظم رھبری اور اساتید کی خدمت میں لوح سپاس پیش کی گئی ،تقریب میں روابط بین‌المللی جامعتہ المصطفی العالمی اصفہان کے مسئول حجتہ السلام آقای مہدی اسدی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

وحدت نیوز(مظفرگڑھ) پورے ملک کی طرح مظفرگڑھ میں بھی مجلس وحدت مسلمین سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑے گی۔ ضلعی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل علی رضا طوری نے کہا۔ ان کامزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت نظریاتی سیاست کرتی ہے۔ ہم ہمیشہ مظلوموں کے ساتھی اور ظالموں کے دشمن رہے ہیں اور رہیں گے۔ پاکستانی قوم بڑی مظلوم قوم ہے جس کو مختلف انداز میں لوٹرے لوٹتے رہے لیکن چونکہ یہ ملک اللہ کے نام پر بنا ہے اور وہی اس کو بچا رہا ہے۔ حالت یہ ہوئی پڑی ہے کہ ملک کو نااہل حکمران لوٹ لیتے ہیں جب عدلیہ ان کو نااہل قرار دیتی ہے تو کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ پورے ملک کی طرح 13مئی 2018بروز اتوار قائدوحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر یوم مردہ باد امریکہ منا ئے گی۔ اس سلسلے میں 13 مئی کو صبح 09:00 بجے قنوان چوک سے کچہری چوک تک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ مظاہرے کے اختتام پر امریکہ و اسرائیل کے پرچم نظر آتش کئے جائیں گے۔ انشااللہ۔قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری عنقریب مظفرگڑھ کا دو روزہ دورہ کریں گے جس میں وہ مظفرگڑھ ڈسٹرکٹ بار اور کوٹ ادو تحصیل بار سے خطاب کے ساتھ ساتھی  عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے انشااللہاجلاس میں ڈسٹرکٹ کابینہ کے سیدنعیم کاظمی، عدنان حیدر، آغا سید عابد فاطمی،اقبال حسین، شوکت حسین بک اور دیگر دوستوں نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) سید غفران علی کاظمی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین مظفرآباد نے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری ہونیوالے بیان میںکہاہےکہ دومیل سیداں قبرستان کی بے حرمتی کرنے والوں کو ایک ہفتہ کو مہلت ہے اگر قبرستان کو پہلے جیسی حالت میں نہ کیا گیا تو اہل محلہ کی طرف سے شدید احتجاج کیا جائے گا۔ گزشتہ ایک سال قبل قبرستان کی دیوار کو ن لیگ حکومت کے ترقیاتی سکیم کے بہانے توڑا گیا دومیل سیداں میں وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی صاحب کی 32 لاکھ کی ترقیاتی سکیم میں اس قبرستان کی کشادگی کے لیے فنڈز منظور کیے گئے بدقسمتی سے وہ فنڈز اقرباء پروری کی بنیاد پر من پسند جگہوں پر لگائے گئے۔قبرستان کی دیوار توڑنے سے وہاں گندگی کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔ یہ قبرستان کوئی سرکاری کھیتی نہیں کے جس کا دل آیا اس پر اپنا راج جماتا رہے اسے ہمارے اباء و اجداد نے وقف کیا تھا  ہمیں کسی بھی ترقیاتی سکیم کی ضرورت نہیں ہمارا حکومت و انتظامیہ بلخصوص ڈپٹی کمشنر صاحب اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ صاحب سے گزارش  ھیکہ اس معاملہ کا سختی سے نوٹس لیں اور اہلیاں محلہ کے اس مطالبہ کو فوری طور پر پورا کیا جائے۔

وحدت نیوز(لاہور)   مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ پنجاب میں کل مسالک علما بورڈ کے اراکین نے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی سے ملاقا ت کی۔ ملاقات میں 13 مئی یوم مردہ باد امریکہ منانے اور دیگر ملکی و غیر ملکی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ اہل سنت علما سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ اس و قت امریکہ کی شہہ پر پوری دنیا میں مسلمانوں کا خون ناحق بہایا جارہا ہے جس کی ہر فورم پر مذمت ضروری ہے۔  ہمیں چاہیے کہ دنیا کو خبردار کریں کہ اس بڑھتی ہوئی تمام تر دہشتگردی کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل ہے۔ علامہ سید مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ایم ڈبلیو ایم  کشمیر، یمن ، افریقہ ، لیبیا ، بحرین اور بالخصوص فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 13 مئی کو پورے پاکستان میں یوم مردہ باد امریکہ منائیں گی۔اس حوالے سےپنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی ۔علامہ مبارک علی موسوی نے کل مسالک علمابورڈ کے اراکین کو ریلی میں شرکت کی دعوت دی، جسے قبول کرتے ہوئے کل علما بورڈ کے اراکین کا کہنا تھا اہل سنت علما 13 مئی کویوم مردہ باد امریکہ ریلی میںایم ڈبلیو ایم کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) کوئٹہ میں گذشتہ دوماہ سے ملت جعفریہ کی نسل کشی جاری ہے اور غافل حکمران ٹس سے مس نہیں کوئٹہ میں عالمی دہشتگرد گروہ داعش دہشتگرانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کر رہی ہے پاکستان میں داعش کے وجود سے انکار کرنے والے عوام اور ریاست سے مخلص نہیں ان خیالات کا اظہار کوئٹہ میں جاری شیعہ ہزارہ کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیوایم میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ، پاکستان اور افغانستان میں شیعہ ہزارہ برادری کیخلاف پے درپے حملے عالمی ایجنڈے کا حصہ ہے۔چار مئی کو کوئٹہ کے مظلومین سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم احتجاج منایا جائے گا،اور 13 مئی کو مظلومین جہاں کی حمایت اور امریکہ اسرائیل اور اس کے اتحادی کے مظالم کیخلاف ملک گیر ،،یوم مردہ باد امریکہ،،منایا جائے گا،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کیساتھ ساتھ خیبر پختونخواہ کی حکومت اور پولیس کی جانب سے بھی فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش افسوسناک ہے،ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے سب سے زیادہ متاثر فریق ملت جعفریہ کیخلاف حکومت اور کے پی کے پولیس کی جانب سے غیر قانونی غیر انسانی اقدامات کی ہم مذمت کرتے ہیں،ہم خیبر پختونخواہ حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے شرپسندانہ اقدامات سے باز رہے ،بصورت دیگر عوامی کسی بھی درعمل کی ذمہ داری کے پی کے حکومت پر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ملت تشیع کو دہشتگردی کیساتھ ساتھ مسنگ پرسن کا مسلہ گھمبیر صورت حال اختیار کر تا جا رہا ہے،عوام اس وقت بہت اضطراب میں ہیں ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ایک طرف ہماری نسل کشی جاری ہیں اور دوسری طرف ہمارے نوجوان نامعلوم افراد کے ہاتھوں غائب ہو رہے ہیں،ہم آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کوئٹہ کے مظلومین کی دادرسی کے پہنچیں اور ا ن کے زخموں پر مرہم رکھیں اور ملک دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملائیں،چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ وہ کوئٹہ کے مظلومین کی نسل کشی پر سوموٹو ایکشن لیں، آرمی چیف اور چیف جسٹس کوئٹہ کا فوری دورہ کرکے ہزارہ شیعہ قوم کے زخموں پر مرہم رکھیں،یاد رکھیں حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتی ہیں لیکن ظلم سے نہیں۔

وحدت نیوز (لاہور)  مجلس وحدت مسلمین یوتھ ضلع لاہورکے زیر اہتمام حضرت علی اکبر ؑ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے امام بارگاہ حسینہ واشنگ لائن لاہور میں یوم علی اکبر منایا گیا۔ تقریب میں لاہور کے مختلف ٹاؤنز سے کثیر تعداد میں جوانوں سے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں سیرت حضرت علی اکبر علیہ سلام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جناب حضرت علی اکبر ظاہری اور باطنی طور ہر حوالے سے شبیہ رسول خداﷺ ہیں۔ انہوں نے 18 سالہ زندگی میں اتنی ریاضت کی کہ وہ کامل شبیہ رسول بن پائے۔ جناب علی اکبر ؑکی زندگی کی کوئی رات ایسی نہیں گزری جب وہ ختم قرآن نہ کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ حضرت علی اکبر علیہ سلام نے ہمیں یہ درس دیا کہ جب تک آپ کے اندر ہمت و طاقت باقی ہے دشمن کے آگے نہ جھکنا ہے اور نہ ہی گرنا ہے۔ یمن کے جوانوں نے سیرت علی اکبر ؑ پر عمل کرتے ہوئے 60 ملکوں کی فوج کو ناک رگڑنے پر مجبور کر دیا۔

 علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان کے جوانوں میں ایک بیداری اور تحریک کی ضرورت ہے۔ جوان کا رول ماڈل کوئی کرکٹر یا فلم اسٹار نہیں بلکہ جوان کو حضرت علی اکبرؑ کو اپنا رول ماڈل بنانا چاہیے تاکہ یمن اور لبنان کے جوانوں کی طرح  عزت و کامرانی پاکستان کے جوانوں کا مقدر بن سکے۔تقریب میں سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی، صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی، علامہ حسن رضا ہمدانی، سید حسین زیدی اور سیکرٹری جوانان سید سجاد نقوی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر قرعہ اندازی کے ذریعے وحدت یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے جوانوں میں حماد عباس کو زیارات کا ٹکٹ بھی دیا گیا۔

وحدت نیوز (لاہور)  لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مرکز خانہ فرہنگ میں شریکتہ الحسین سنڈے اسکول کی جانب سے تیسری شریکتہ الحسین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کثیر تعداد میں علما اور خواتین نے شرکت کی اور سیرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے مہمان خصوصی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اپنے خطا ب میں کہنا تھا کہ جناب سیدہ زینب سلام اللہ علیہا تاریخ کی صابرہ اور شاکرہ خاتون ہیں جنہوں نے وقت کے ظالم کی چالاکیوں کا پردہ چاک کیا اور دشمن کے سامنے ایک مزاحمتی قوت ثابت ہوئیں ۔ انہوں نے مدینہ سے کربلا اور پھر دمشق تک کا سفر دین اور شریعت محمدی کی حفاظت کے لیے کیا اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ جناب سیدہ ایک شیر دل خاتون کی شیر دل بیٹی تھیں ، آج کی خواتین کو جناب سیدہ کی حیات طیبہ کا مطالعہ کرنا چاہیے ۔ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ مومنین ماؤں کے لیے نمونہ عمل ہے۔ خواتین کو چاہیے کہ اپنے گھروں میں ایسا ماحول پیدا کریں کے امام زمانہ کے ظہور کی راہیں ہموار کی جاسکیں۔ صرف گھر بیٹھنے یا دعا مانگنے سے امام زمان نہیں آئیں گے امام زمان کے ظہور کے لیے ہمیں میدان عمل میں نکلنا ہوگا، کیوں کہ امام کو کسی دولت و زر کی ضرورت نہیں بلکہ خون جگر کی ضرورت ہے ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں شہید قائد عارف حسین الحسینی نے وحدت کا پرچم بلند کیا اور آج ہم شہید قائد کے معنوی فرزند اپنے قائد کے مشن کو آگے لے کر بڑھ رہ ہیں۔اس مشن میں پاکستان کی خواتین کو کردار زینبی ؑ پر عمل کرتے ہوئے امام زمان کے ظہور کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے انقلابی اقدام اٹھانے ہوں گے۔ تقریب کے اختتام پر شریکتہ الحسین سنڈے اسکول کی جانب سے سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔

وحدت نیوز(جھنگ)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے ادارہ ا من و تعلیم کے زیر اہتمام جناح کونسل ہال جھنگ میں  بین المذاہب امن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وحدت بین المسلمین نظریہ ضرورت نہیں بلکہ دینی عقیدہ ہے ،تکفیریت وطن عزیز کے لیے زہر قاتل ہے۔اسلام کی درست تصویر پیش کرنے کی ضرورت ہے۔امریکی اسلام القائدہ،طالبان اور داعش کی صورت میں اسلام کی خوبصورت تصویر مسخ کرنے کی سازش ہے۔تمام مکاتب فکر کو اسلام محمدی کے سائے تلے اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے تاکہ اختلاف رائے کو قبول کیا جائے لیکن توہین کی گنجائش نہ ہو۔مکتب اہلبیت میں ہر مظلوم کی نصرت اور ہر ظالم کے مقابل کھڑے ہونے کا درس ہے اور یہ اصول داخلی وحدت کو یقینی بنا سکتا ہے  اس سیمینا رکے دیگر مقررین میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر،چیئرمین ضلع کونسل بابر خان سیال، ،اراکین بار کونسل اور مختلف مکاتب فکرکے رہنماشامل تھے۔

وحدت نیوز (لاہور)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام صوبائی سیکرٹیریٹ پنجاب میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا میں مسلمانوں کے خون کے ساتھ ہولی کھیلی جارہی ہے۔ دنیا میں بڑھتی اس تمام تر دہشتگردی کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل ہے۔ کشمیر میں انڈیا امریکہ کی شہ پر مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں ۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر، یمن ، افریقہ ، لیبیا ، بحرین اور بالخصوص فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 13 مئی کو پورے پاکستان میں یوم مردہ باد امریکہ منائیں گے ۔ اس حوالے سے گلگت بلتستان سے کراچی تک تمام پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں مظاہرے کیے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی جس کا مقصد مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی ہے۔ پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر روشنی ڈالتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اگر کسی ملک کے ادارے تباہ کیے جائیں تو وہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا، اس ملک کے سیاستدانوں نے پارلیمنٹ کو خود کمزور کیا۔ اس ملک کا وزیر اعظم کئی کئی ماہ تک پارلیمانی اجلاسوں میں شرکت نہیں کرتا تھا۔ انہوں نے اداروں کو گھر کی لونڈی بنا رکھا ہے۔ پاکستان اور بالخصوص پنجاب میں گڈ گورننس کا نہ ہونا ان نا اہلوں کی قابلیت پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف میٹرو بنا کر ترقی کا ڈھول پیٹنے والے یہ بھی دیکھیں کہ کیا انہوں نے عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا ، کیا ایجوکیشن میں بہتری کی گئی یاعوام کو صحت کی سہولیات فراہم کی گئیں ؟ پنجاب میں جان بوجھ کر زراعت کو تباہ کیا جا رہا ۔ کسان پریشان ہیں ان کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا ساتھ دینے پر پولیٹکل وکٹمائزیشن کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہمارے الیکٹ ایبل رہمناؤں پر جھوٹی ایف آئی آرز کاٹ کر انہیں شیڈیول فور میں ڈالا جا رہا ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ شہباز شریف حکومت نے پنجاب میں لاقانونیت کی حد پار کر رکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کی بات کرنے والوں نے کبھی ووٹر کو عزت نہیں دی ۔ نواز شریف تو خود کو بادشاہ تصور کرتے تھے اور اپنے منتخب نمائندوں سے بھی ملنا پسند نہیں کرتے تھے۔ اب جب ان پر اللہ کی پکڑ آئی ہے تو یہ ووٹ کو عزت دو کی بات کرتے ہیں انہیں اس پر شرم آنی چاہیے۔

مسنگ پرسنز کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون اور آئین کی عملداری کرتے ہوئے مسنگ پرسنز کو رہا کریں یا ان کو کورٹ میں پیش کریں ۔ یہ کیسا ملک ہے جہاں کلبھوشن یادیو کو ان کی ماں سے ملایا جاتا ہے لیکن محب وطن پاکستانی ماؤں کو ان کے بیٹوں سے جدا کر رکھا ہے۔ الیکشن 2018 سے  متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فری اینڈ فئیر الیکشنز ہونے چاہیں ورنہ یہ ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree