The Latest
وحدت نیوز (مشہد) دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس میں بمناسبت شہادت امام موسی کاظم علیہ السلام ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام ٬طلاب عظام اورزائرین محترم کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔مجلس کا آغاز تلاوت کلام مجید فرقان حمید سے کیا گیا۔پروگرام کے پہلے خطیب حجۃ الاسلام جناب انصار ثقلین نے امام موسی کاظم علیہ السّلام کی سیرت طیبہ پر تفصیلی گفتگو فرمائی۔اس کے بعد دوسرے خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین جناب سید سبط حیدر زیدی نے خطاب فرمایا۔انہوں نے کہا کہ امام علیہ السلام کی زندگانی سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ ظلم کے مقابلے میں ڈٹ جاؤ چاہے جان ہی کیوں نہ چلی جائے حق و باطل کی جنگ ہے جو ابتدائے خلقت سے شروع ہوئی اور آخر تک جاری رہے گی۔آج بھی حق و باطل کی جنگ جاری ہے اور دشمنان اسلام اپنی پوری قوت کے ساتھ اسلام کے مقابلے میں آ کھڑے ہوئے ہیں ایک طرف یزیدیت اور دوسری طرف حسینیت کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امام کی سیرت طیبہ سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ جان جاتی ہے تو چلی جائے لیکن اسلام پر آنچ نہ آنے پائے ظلم کے مقابلے میں ڈٹ جاؤ اور اس کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کرو ۔اور یہی انسان کی خلقت کا مقصد اور ہدف ہے۔اس کے بعد مصائب آل محمد و آل محمد اور امام موسی کاظم علیہ السلام پڑھے۔۔مشہور شان علی ماتمی سنگت نے بہترین نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کےسیکریٹری جنرل حجت الاسلام عقیل حسین خان نے تمام آنے والے علمائے کرام طلاب عظام اور زائرین محترم کا شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک علی موسوی کا نواز شریف کی تا حیات نا اہلی کے فیصلے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے اس تاریخ ساز فیصلے سے بدعنوانوں کاپارلیمنٹ میں داخلہ بند ہو جائے گا، عدالتی فیصلہ شفافیت کے کلچر کو پروان چڑھانے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے درباری ایک کرپٹ اور نااہل شخص کو بھٹو سے ملانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ان کو تاریخ کا علم ہی نہیں اور یہی لوگ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی پر مٹھائیاں تقسیم کرتے رہے۔ ذوالفقار علی بھٹو اور کرپٹ نواز شریف کے کیس میں کوئی مماثلت نہیں ہے۔
علامہ مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ ایک نا اہل شخص کی تا حیات نا اہلی کوئی اچھنبہ نہیں ، نواز شریف شروع سے ہی نا اہل تھاجسے ضیا الحق جیسے ظالم و جابر ڈکٹیٹر نے اہل کرنے کی کوشش تھی ۔ آج سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے پاکستانی سیاست سے ایک تاریک اور نااہل باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا ہے۔ بالآخر کرپٹ اور نااہل ہمیشہ کیلئے اپنے انجام سے دو چار ہوگیا۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع جنوبی کی شوریٰ کا اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ سولجر بازار کراچی میں عبوری ضلعی سیکریٹری جنرل حسن رضا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈویژنل رہنما سید عارف رضا زیدی اوررضوان پنجوانی نے خصوصی شرکت کی ، اجلاس میں ضلعی کابینہ سمیت تمام یونٹس اور آرگنائزنگ کمیٹیوں کے عہدیداران بھی موجود تھے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلد از جلد تمام یونٹس کے تنظیمی دورہ جات کیئے جائیں گے، تنظیمی سیٹ اپ کی تکمیل کی جائے گی، کے الیکٹرک کے خلاف جاری احتجاجی مہم میں تیزی لائی جائے گی، مختلف یونٹس میں احتجاجی پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے، سوشل میڈیا ورکشاپ میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔
وحدت نیوز (ٹنڈومحمد خان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی محب وطن سیاسی و مذھبی جماعت ہے، پاکستان بالخصوص سندھ اسوقت کرپٹ حکمرانوں اور دھشتگردوں کے رحم و کرم پر ہیں۔سندھ حکومت گذشتہ دس سالوں سے اقتدار میں ہے لیکن ملکی سالمیت اور عوامی مفادات کے لئے کوئی خیرخواہ اقدامات نہیں کئے گئے سندھ حکومت نے اپنے دورے حکومت میں ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے،انتھائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ سرزمین سندھ جو کہ صوفی و بزرگوں کی سرزمین سندھ کی سرزمین جو کہ امن کا گہواره تھی لیکن سندھ حکومت کی سرپرستی میں پلنے والے سندھ حکومت کے پالتو دھشتگردوں نے سندھ کی سرزمین کو مظلوموں کے خون سے لہولہان کردیا ہے جسکی ہم سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈومحمد خان کے ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا محمد بخش غدیری،محمد اشرف خاصخیلی،قمرالدین نوتکانی اور فیاض علی نےمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ سندھ حکومت نے اپنے دورے حکومت میں تعلیم اور صحت جوکہ پاکستان کے اھم جز ہیں انکو تباہی پر لاکر کھڑا کردیا ہے۔سندھ حکومت نے جمھویت کی آڑ میں آمریت کو جنم دیا ہے جسکا واضع ثبوت گذشتہ دنوں ہونیوالے اساتذہ اور کاشتکاروں کے پرامن مظاہرین پر اپنی طاقت کاغلط استعمال کرتے ہوئے بہیمانہ تشدد کیا ہے۔سندھ باالخصوص ٹنڈو محمد خان میں صحت کے حوالے سے بڑی بڑی عمارتیں تو بنادی گئیں ہیں لیکن اس میں کسی قسم کی سھولیات مھیسر نہیں یہاں تک کے من پسند افراد سرکاری اداروں میں بھرتی کرکے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں، مجلس وحدت مسلمین ٹنڈو محمدخان 2018الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور تمام حلقوں سے اپنے امیدوار میدان میں لے آئیگی جس سلسلے میں 06مئی کو ٹنڈو محمد خان کی اھم شاھراہ پہ ایک عظیم الشان یوم حسینؑ واستحکام پاکستان جلسہ منعقد کرینگے جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و صوبائی نمائندوں کے ساتھ ساتھ شھر بھر کے سیاسی سماجی رہنما بھی شرکت کرینگے۔
وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی کی صدارت میں سکردو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں خطے کے امن و امان اور دیگر صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے کہا کہ قاضی نثارکی جانب سے اتحاد امت کے بیان کا پوری سچائی اور خلوص سے خیرمقدم کرتے ہیں یہ نعرہ ہمارا ہماری آرزو و ارمان اور خطے کے تابناک مستقل کی ضمانت ہے۔وحدت و اتحاد وقت کی ضرورت ہی نہیں بلکہ دینی و اخلاقی فریضہ بھی ہے، ہم روز اول سے ہی اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں۔ سیرت نبویؐ، ارشادات ائمہ کرام ؑ اور تعلیمات اسلامی کی اساس ہی وحدت و اخوت ہے۔ دنیائے اسلام میں سید جمال الدین افغانی کی اتحاد امت کے لیے کی جانے والی کوششوں کوآج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن مسلمانوں کی غفلت کے سبب ان کو کامیابی نہ ملنے کی وجہ سے اسلام کا بڑا نقصان ہوا۔
انہوں نے کہا کہ رہبر مسلمین جہاں امام خمینی حقیقی اتحاد امت کے داعی تھے انہوں نے آج سے دہائیوں قبل فرمایا تھا کہ اسلام کی کامیابی اتحاد امت میں پوشیدہ ہے۔ رہبر کبیر نے اسلام کے خلاف جاری سازشوں سے امت کو آگاہ کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ مسلمان ہاتھ کھولنے اور باندھنے کے جھگڑے میں مصروف ہیں جبکہ دشمن ہمارے ہاتھ کاٹنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رہبر معظم کے فرمودات کے مطابق اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں اور ہمارا دین مسلمانوں کے درمیان کسی بھی قسم کی نفرت اور تفرقے کی اجازت نہیں دیتا۔ ہمارا مکتب مسلمانوں کے درمیان انتشار پھیلانے کو حرام سمجھتا ہے اور اس فعل کو گناہ کبیرہ قرار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نامور اہلسنت عالم دین مولانا قاضی نثار کی جانب سے حالیہ دنوں میں دئیے گئے بیان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور انہیں دل کی گہرائیوں سے یقین دلاتے ہیں کہ اسلام کی ترویج اتحاد امت،خطے کی خوشحالی اور قیام امن کے لیے ہمیشہ کی طرح صف اول میں ہونگے اور انکے کندھے سے کندھا ملا کر اسلام اور ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے فروعات میں مشترکات نوے فی صد ہے جبکہ اصول سو فی صد مشترک ہے۔ تمام مکاتب فکر کو باہم متحد ہو کر مشترکات پر جمع ہونا چاہیے اور اسلام دشمن طاقتون کو مل کرنہ صرف ناکام کرنا چاہیے بلکہ مسلمانوں کی صفو ں کے درمیان موجود فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر کو اپنی صفوں سے نکال باہر پھینکنا چاہیے۔
آغا علی رضوی نے کہا کہ عالم اسلام میں فرقہ وایت کو ہوا دینے اور نفرتیں پھیلانے والوں کا کوئی مسلک نہیں ہے۔ بلتستان کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی پورے خطے اور پاکستان کے لیے نمونہ عمل ہے ۔ اس اخوت و بھائی چارگی کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ اتحاد و حدت کی راہ میں جہاں دیگر مکاتب فکر کے پیروکاروں کا پسینہ بہے گا وہاں ہمارا خون بہے گا۔ہم تمام مکاتب فکر کو اپنے وجود کا حصہ سمجھتے ہیں اور داریل سے کندوس تک کے عوام ایک ہی گلدستے کے پھول سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے نہ صرف پاکستان عالمی سطح پر ایک بھرپور معاشی طاقت بن کر ابھرا گا بلکہ اس کے ثمرات سے جی بی میں بھی معاشی استحکام آئے گااور اس اہم منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے لیے ملک دشمن اور اسلام دشمن وقتیں متحرک ہیں اور افراتفری پھیلانا چاہتی ہیں۔ ایسے میں اسلام دشمن اور پاکستان دشمن قوتوں کو کچلنے اورمذہبی و قومی ہم آہنگی کی فضاء کو تقویت دینے کے لیے ہم پوری قوت سے میدان عمل میں موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شیطان بزرگ امریکہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور سی پیک کو ناکام بنانے کے لیے ہمسایہ ملک افغانستان کے سرحدوں علاقوں میں بھارت کے تعاون سے دہشتگردوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم کر رہے ہیں جس سے سی پیک کی شہ رگ گلگت بلتستا ن میں بھی خطرات منڈلانے لگے ہیں۔ سکیورٹی اداروں اور عوام کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے ۔
وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ دنیا میں جاری حق و باطل کی جنگ میں ہم اہل حق کے ساتھ ہیں، اب باطل کا مکروہ چہرہ کھل کے سامنے آگیا ہے۔ امریکی اسلام اورآل سعود کے کردار سے پردہ اٹھنے پر داعش سے لے کر وہابیت تک تمام حقائق دنیا پر عیاں ہو گئے ہیں۔ صیہونی سوچ کے حامل سعودی ولی عہد کی جانب سے حجت خدا حضرت امام مہدی ؑ کی شان میں گستاخی کو نظر انداز نہیں کر سکتے، امام مہدیؑ کے عالمی انقلاب سے خائف دشمن یعنی امریکہ اور اسرائیل نے آل سعود کو بھرپور انداز سے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں موجود عاشقان امام زمان ؑ عالمی حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، ہمیں نائیجریا کے مجاہد و مبارز عالم دین علامہ محمد ابراہیم زکزاکی کی بگڑتی صحت اور ان کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر شدید تشویش ہے، نائیجرین حکومت دنیا بھر کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ابراہیم زکزاکی کو فی الفور رہا کرے۔ قید و بند کی صعوبتوں کے باوجود صبر و استقامت اور چھ جوان فرزندوں کی شہادت جیسی عظیم قربانی نے زکزاکی کو اقوام عالم میں ایک عظیم اور شجاع لیڈر اور محبوب شخصیت میں ڈھالا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زائرین کو وقتا فوقت مشکل حالات سے گذرنا پڑتا ہے جبکہ حکومت اور ریاستی ادارے مستقل بنیادوں پرزائرین کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہے۔ بلوچستان حکومت اور وفاقی حکومت ترجیحی اور مستقل بنیادوں پر زائرین کی مشکلات کا ازالہ کریں۔
وحدت نیوز (گلگت) چیف الیکشن کمشنر کی یکطرفہ تعیناتی ہرگز قبول نہیں، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔مسلکی یا سیاسی وابستگی کی بنیاد پر چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی گئی تو خاموش نہیں رہیں گے۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ نواز لیگ نے ابھی سے ہی آنے والے الیکشن کو ہائی جیک کرنے کا پلان بنایا ہے جس کیلئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں سیاسی وابستگی کو پیش نظر رکھا جارہا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی مسلک اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر کی جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کے مشورے کے بعد تعیناتی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز خرید وفروخت کی سیاست کررہی ہے اور میرٹ کو پائمال کرکے من پسند افراد کو نواز نا ان کے سیاسی منشور کا حصہ ہے۔ عوام سے کئے گئے وعدوں پر کوئی کام نہیں کیا گیا،ٹھیکوں اور ملازمتوں میں انتہائی درجے کی کرپشن کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اعتماد میں لئے بغیر لینڈ ریفارمز کمیٹی کی سفارشات کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔ہم کسی ایسے فیصلے کو ہرگز تسلیم نہیں کرینگے جو عوام کو اپنی زمینوں سے بیدخل کرنے کے لئے بنایا جائے۔ جب تک گلگت بلتستان کی حیثیت متنازعہ ہے تب تک نہ تو اس خطے کے عوام پر ٹیکسوں کا نفاذ ہوسکتا ہے اور نہ ہی عوام کی ملکیتی زمینوں پر حکومت قبضہ کرسکتی ہے۔جہاں حکومت عوام کے منشاء کے خلاف اقدامات کرے گی عوام کا سمندر سڑکوں پر لے آئینگے۔
وحدت نیوز(کراچی) شدید گرمی میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ عوام پر عذاب نازل کرنے کے مترادف ہے،دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بے روزگاری، مہنگائی اور عدم تحفظ کے شدید احساس نے پہلے ہی عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی تھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، بجلی کے نرخوں میں بار بار اضافے اور اوور بلنگ نے تو پاکستانیوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے،شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ سے اگرکسی شہری کی جان خطرے میں پڑی تو ذمہ دار کے الیکٹرک ہوگی، نویں دسویں جماعت کےسالانہ امتحانات میں مصروف طلباءوطالبات کا مستقبل کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی کے باعث دائو پر لگ چکا ہے، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما احسن عباس رضوی اور عارف رضا زیدی نےگورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول جعفرطیار سوسائٹی کے باہر کے الیکٹرک کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ اورامتحانات میں مصروف طلباءکو درپیش مشکلات کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر طلبہ نے کے الیکٹرک کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور انہوں نےکے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
رہنمائوں نے کہاکہ ملیر میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے ذمہ دارکے الیکٹرک کے نااہل کرپشن زدہ افسران ہیں،جن میں سر فہرست عاقب سلام کلیسٹر ہیڈ، آئی بی سی جی ایم کمرشل سلیم بلوچ ہے کہ جو اپنے ریوینو بڑھانے کیلئے عوام کو اذیت میں ڈال رہاہےاور اپنےسینٹ آؤٹ بچانے کیلئے 14 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ پورے ملیر میں کروا رہا ہے، جی ایم سی ایم واجد علی میمن اورڈی جی ایم کے الیکٹرک ذاکر میمن بھی اس میں ملوث ہے۔ لہذا کے الیکٹرک فل فور اپنا قبلہ درست کرے اور ملیر کی عوام کو اس شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے عذاب سے ریلیف فراہم کرے، ورنہ ہم کے الیکٹرک کے دفاتر کا گھیراؤ کریں گے جس کی ذمہ دارکے الیکٹرک کی نااہل انتظامیہ ہوگی، اور عدالت میں بھی کے الیکٹرک کیخلاف پٹیشن دائر کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔جی ایم ملیر آئی بی سی سلیم بلوچ، ڈی جی ایم کے الیکٹرک ذاکر میمن نے چند ہفتے قبل مجلس وحدت مسلمین کے وفد سے ملاقات میں اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ ملیر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ میں کمی کی جائے مگر 90فیصد بل کی ریکوری کے باوجود بھی شدید گرمی میں ملیرکےعوام پر لوڈ شیدنگ کا غذاب نازل کیا جارہا ہے۔محترم چیف جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کے الیکٹرک بالالخصوص ملیر کی نااہل و کرپشن زدہ انتظامیہ کیخلاف از خود نوٹس لیںاور ان کے قانونی کارروائی کرتے ہوئے جیلوں میں ڈالاجائے۔
طلبہ نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ غیر اعلانیہ اور بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث ہمیں امتحانات کی تیاری میں شدید دشواری کا سامنا ہے، رات 3 بجے تک بجلی کی بندش کے باعث نیند پوری نہیں ہورہی جس کے نتیجے میں امتحانات پر برا اثرپڑرہاہے، طلبہ نے کہاکہ کے الیکٹرک ہماری روشن مستقبل کو تاریک بنانے سے باز آجائے، اس موقع پر طلبہ کے والدین نے کہاکہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ بھاری بھرکم بلوں کی وصولی کے باوجود شہریوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی میں ناکام ہے، ہمارے بچوں کا تعلیمی مستقبل دائو پر لگا ہواہے، چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف کے الیکٹرک کے اس غیر انسانی رویئے کا فوری نوٹس لیں ۔
شہید سبط جعفر کرکٹ کلب وحدت یوتھ لاہورکے زیر اہتمام منعقدہ شہدائے پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح قرار
وحدت نیوز (لاہور) وحدت یوتھ لاہور کے زیر اہتمام لاہور وحدت کرکٹ گراؤنڈ میں سالانہ ایک روزہ ٹیپ بال شہدائے پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا، جس میں لاہور کے مختلف ٹاؤنز سے 10 ٹیموں نے شرکت کی جنہیں گروپ A اور گروپ B میں تقسیم کیا گیا، دونوں گروپس پانچ ٹیموں پر مشتمل تھے جبکہ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں ہر ٹیم کے 2 لیگ میچز کرائے گئے،دوسرے مرحلے میں 4 ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، جبکہ فائنل میں شہید سبط جعفر کرکٹ کلب شاہجمال نے شہید محرم علی کرکٹ کلب گلبرگ ٹاؤن کو 7 وکٹس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات، میڈلز اور شیلڈز تقسیم کی گئیں، جبکہ ٹورنامنٹ کا اختتام دعائے امام زمانہ اور اس عزم کے ساتھ کیا گیا کہ وحدت یوتھ کے جوان ملت کی خدمت کے لیے ہر میدان میں پیش پیش ہوں گے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اندرونی خلفشار اور شکست سے دوچار ہے، اس جماعت کا حال ایم کیوایم سے مختلف نہیں، پارٹی بکھر گئی ہے اور اس کے ایم این ایز پتوں کی طرح گررہے ہیں، ہمیں نہیں لگتا کہ (ن) لیگ الیکشن تک اپنا وقت بھی پورا کرے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام میں بھی احساسِ محرومی پیدا ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کل ایک گروپ نے اپنی پارٹی سے علیحدگی اختیارکرلی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر جائز مطالبے پر ہم ان کا ساتھ دیں گے۔علامہ مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حالت ان کی اپنی منفی پالیسیوں کے باعث ہوئی ہے، عوام شہبازشریف کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، پنجاب حکومت کی صاف پانی اسکیم مالی بدانتظامی کی ایک جھلک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے جہاں 5500 میگا واٹ کا وعدہ کیا گیا وہاں 17 سے 1900 میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ جو پنجاب حکومت کی کمیشن خوری اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔