The Latest
وحدت نیوز(گلگت) پنجاب کا دارالحکومت لاہور گلگت بلتستان کے طلباء کی مقتل گاہ بن چکا ہے، دلاور عباس کا بہیمانہ قتل پنجاب حکومت کی گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہے۔دلاور عباس کو بہیمانہ تشدد کرکے شہید کرنے والوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ لاہور میں دلاور عباس کا بہیمانہ قتل پر علاقے کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے پنجاب حکومت قاتلوں کو فوراً گرفتار کرکے قرار واقعی سز ا دے۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے ایک جوان کو گھر کے دروازے پر قتل کیا گیا۔پنجاب حکومت کا گلگت بلتستان کے طلباء کے قتل پر کوئی نوٹس نہ لینا باعث تشویس ہے۔گلگت بلتستان کے ہزاروں طلباء اعلیٰ تعلیم کیلئے پنجاب ،سندھ اور کے پی کے میں زیر تعلیم ہیںکیونکہ گلگت بلتستان میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی عدم موجودگی سے ہزاروں طلباء پنجاب اور دیگر صوبوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔جی بی سے تعلق رکھنے والے طلباء کا کراچی اور لاہور میں قتل سے علاقے کے عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔
انہوں نے جی بی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجاب حکومت سے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔انہوں نے پنجاب حکومت سے قتل کے اس اندوہناک واقعے پر فوری نوٹس لیکر قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائیں۔شہید دلاور عباس اپنے والدین کا اکلوتا سہارا تھا ان کی ناگہانی قتل سے والدین اپنے واحد سہارے سے محروم ہوچکے ہیںپنجاب حکومت لواحقین کو معقول معاوضے کی ادائیگی کرکے غمزدہ خاندان کی دلجوئی کرے۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضو ی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ خپلو سے تعلق رکھنے والے طالب علم دلاور کے خانوادہ کو انکی المناک شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہیں اور لواحقین سے صبر کی تلقین کرتے ہیں۔ علم کی جستجو کی راہ میں مرنے والا شہید کہلاتا ہے اور دلاور نہ صرف مسافرت میں حصول علم کی جستجو میں تھے بلکہ انکو بے گناہ شہید کر دیا گیا۔ ان کا قتل پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ پنجاب کی حکومت گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقوں کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں نہ صرف نہ کام ہوئی ہے بلکہ لاقانیونیت عام کرنے والوں کی پشت پناہی میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ دلاور کے حادثے کو پیش آئے کئی روز گزر گئے لیکن اطلاعات کے مطابق مقامی حکمرانوں کی مداخلت سے صرف دو نفر کی گرفتاری عمل میں آگئی ہے اور اس سانحے میں افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ایف آئی آر جس انداز میں کاٹی گئی ہے قانونی ماہرین کے مطابق قاتلوں پہ ایسی دفعات عائد کی گئی ہے جس کا دفاع ملزمان آسانی سے کر سکتا ہے۔ اگر پنجاب حکومت سنجیدہ ہے تو ان تمام افراد جنہوں نے دلاور کو بے دردی سے شہید کیے ان سب کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ دو نفر کو گرفتار کر کے اوربعد میں انہیں ضمانت پر رہا کرکے گلگت بلتستان کے عوام کو بھلانے کی کوشش نہ کرے۔ ہم دلاور کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو عبرتناک سزا کا مطالبہ کرتے ہیں۔
آغا علی رضوی نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان دلاور کے افسوسناک واقعے پر نوٹس لیں اور ذمہ داران کو سزا دلانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ پنجاب میں گلگت بلتستان کے طلباء پر یہ پہلا تشدد نہیں اس سے پہلے بھی اس طرح کے افسوسناک واقعات پیش آتے رہے ہیں ان تمام واقعات کی روک تھام کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف اپنا کردار ادا کرے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی اور چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہیٰ سے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات،تینوں رہنماوں کے درمیان دو طرفہ دلچسپی کے امورسمیت قومی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری امور خارجہ علامہ ظہیر الحسن نقوی،سیکریٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی ، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن رضا کاظمی اور کوآرڈینیٹر شعبہ سیاسیات آصف رضا ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں خون کی ہولی کھیلی گئی، لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ قاتل تاحال برسر اقتدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قاتل اعلٰی کہتے تھے مجھ پر انگلی اٹھی تو فوری طور پر مستعفی ہو جاؤں گا، انگلی ہی نہیں پورا بازو ان کی طرف اٹھا ہے، لیکن وہ استعفٰی نہیں دے رہے۔
علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ قصور میں 12 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا لیکن حکومت سوئی ہوئی ہے، قاتل تک گرفتار نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف مجیب الرحمان بن رہا ہے، جہالت کی انتہا دیکھیں یہ مجیب الرحمان بن رہے ہیں، جس نے پاکستان توڑا تھا، نواز شریف بتائیں اب یہ پاکستان کا کون سا حصہ توڑنے کا سودا کرچکے ہیں۔ یہ مودی کا یار پاکستان کیلئے سکیورٹی رسک بنتا جا رہا ہے۔ ان کو مزید وقت دینا پاکستان کیلئے نقصان دہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام قاتلوں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، آج کا احتجاج سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کیخلاف ہے، قاتل حکمرانوں کے ہاتھ جو چیز آئی تباہ ہوگئی، آج پنجاب کا ہر شہر قصور بنا ہوا ہے، لیکن یہ ایسے خود غرض ہیں کہ پھر بھی پوچھ رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، ہم بتاتے ہیں تمھیں تمھارے کرتوتوں کی وجہ سے نکالا گیا ہے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نےوفدکے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو سے لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی،علامہ سید ظہیرالحسن نقوی، سید حسن کاظمی، آصف رضا ایڈووکیٹ و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت مخالف تحریک اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر غیر جمہوری قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کل لاہور میں ہونیوالا احتجاج تاریخی تھا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی تک ہم ڈاکٹر طاہرالقادری کے شانہ بشانہ ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ قاتل حکمرانوں کو مزید اقتدار میں نہیں رہنے دیں گے، آمریت کی پیداوار حکمران جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نام نہاد خادم اعلیٰ نے کہا تھا کہ ان کا نام آ گیا تو وہ بلا تاخیر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا، جھوٹ بولنے پر یہ صادق اور امین نہیں رہے، بڑے بھائی کو بھی اقامہ کی بنیاد پر نکالا گیا جبکہ چھوٹا بھی جھوٹ کی سیاست کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء ماڈل ٹاؤن اور قصور کے متاثرین کیساتھ ہیں اور انصاف کے حصول کی اس جدوجہد میں ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔
وحدت نیوز (کراچی) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں مجلس وحدت مسلمین کے حمایت یافتہ قائد حزب اختلاف کیپٹن (ر)محمد شفیع خان رہنما اسلامی تحریک پاکستان کے اعزاز میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کہ جانب سے وبائی سیکریٹریٹ سولجر بازار عشائیہ دیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دینا ناگزیر ہوچکاہے، گذشتہ ستر برس سے گلگت بلتستان کے محب وطن پاکستان کے ساتھ الحاق کی جدوجہد کررہے ہیں،حکمرانوں کو سوچنا چاہئے کہ جہاں مختلف قوتیں پاکستان سے علیحدگی کا نعرہ لگا رہی ہیں وہاں گلگت بلتستان کے عوام پاکستان میں شمولیت کا مطالبہ کررہے ہیں ، پاک فوج ، این ایل آئی اوردیگر سکیورٹی ادارو ں میں اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کی قوم کو پاکستانی شناخت دینے میں بھانے بازی سمجھ سے بالاتر ہے، گلگت بلتستان کے باوفا فرزندوں کو آئینی تشخص سمیت سی پیک میں جائز حق دینا حکمرانوں اور مقتدر اداروں کی اولین ذمہ داری ہے، جس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو جاسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگی وزیر اعلی ٰحفیظ الرحمن خطے میں فرقہ واریت اور مذہبی تعصب کو ہوا دینے میں مصروف ہیں، انہیں عوامی مسائل اور حقوق کے حصول سے کوئی دلچسپی نہیں،حالیہ اینٹی ٹیکس موومنٹ میں بھی وہ صوبے سے فرار ہوکر اسلام آباد میں روپوش ہوگئے تھے، کیپٹن (ر) محمد شفیع کو اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں، امید ہے وہ ایوان میں اپوزیشن جماعتوں ، ان کے کارکنان اور ووٹرز کے اعتماد پر پورا اتریں گےاور گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی جدوجہد میں مجلس وحدت مسلمین کا بھر پور ساتھ دیں گے۔
کیپٹن ( ر) محمد شفیع خان نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں بحیثیت قائد حزب اختلاف میرے انتخاب میں ایم ڈبلیوایم کا کردار کسی صورت اسلامی تحریک پاکستان سے کم نہیں ہے، ایم ڈبلیوایم کے اراکین اسمبلی نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حکم پر مجھے اپنے قیمتی ووٹ دیکر اپوزیشن لیڈر منتخب کروانے میں اہم کردار ادا کیا، میں ایم ڈبلیوایم اور اسلامی تحریک کو اپنے دو بازوسمجھتا ہوں ، انشاء اللہ ایم ڈبلیوایم اور اسلامی تحریک مل کر گلگت بلتستان اسمبلی کے اندر اور باہر خطے کے غصب شدہ حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے ، آئینی شناخت اور پاک چین اقتصادری راہداری منصوبے میں اپنے جائز حق کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے ،نشان حیدر کی حامل گلگت بلتستان کی قوم کی حب الوطنی پر شک کرنے والے کسی صورت پاکستان کے مخلص نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو آئینی حیثیت دیکر سی پیک منصوبے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرےتاکہ بھارت کی جانب سے جاری منفی پروپگینڈے کا بھی خاتمہ ممکن ہو، میری پوری خواہش ہو گی کہ آئندہ انتخابات میں دونوں قومی وملی جماعتیں مشترکہ سیاسی حکمت عملی مرتب کرکے سیاسی میدان میں وارد ہوں اور مل کر حکومت سازی کریں، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی محبتوں اور الفتوں کا میں دلی طور پر شکریہ اداکرتا ہوں، مجھے گلگت ، سکردو، اسلام آباد ، لاہور اور کراچی میں ایم ڈبلیوایم کے کارکنان کی جانب سے جو پزیرائی اور محبت ملی ہے اسے فراموش نہیں کرسکتا ۔
تقریب عشائیہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی ، مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی مہدی عابدی ، صوبائی سیکریٹری سیاسیات علی حسین نقوی، مجلس وحدت کراچی کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری سمیت دیگر ارکین ڈویژنل کابینہ اور ضلعی سیکریٹری جنرل صاحبان نے شرکت کی ، ایم ڈبلیوایم کی جانب سے معززاپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن (ر)محمد شفیع خان کو نہج البلاغہ اور پھولو ں کا گلدستہ تحفے میں پیش کیا گیا، کیپٹن(ر) محمدشفیع نے عشائیہ کے انعقاداورجذبہ خیر سگالی پر ایم ڈبلیوایم کا خلوص دل سے شکریہ اداکیا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج میں بھرپور طور پر شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت ہماری جماعت کے منشور کا حصہ ہے۔ماڈل ٹاؤن میں احتجاج کا آئینی حق استعمال کرنے والوں کو جس بربریت کا نشانہ بنایا گیا پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ہم پہلے دن سے اس بھیانک اقدام کی مذمت اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہچانے کے مطالبے میں شریک رہے ہیں۔حکمران جماعت نے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے ہمیشہ قومی اداروں کو استعمال کیا ہے۔اختیارات کے اس ناجائز استعمال پر پنجاب حکومت کی جوابدہی کا وقت آ پہنچا ہے۔ملک کی بڑی سیاسی و مذہبی جماعتیں شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کا استعفی چاہتی ہیں۔ کالعدم مذہبی جماعتوں سے رابطوں کے انکشافات کے بعد پنجاب کابینہ کے بیشتر وزرا کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔نواز شریف بھارت کے لیے درد دل رکھتے ہیں جب کہ شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے وزرا ملک کے امن و سلامتی کے خلاف مصروف کالعدم جماعتوں سے فکری و جذباتی لگاؤ رکھتے ہیں جو ملک دشمنی کی دلیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم ایسے ظالم حکمرانوں کا احتساب چاہتی ہے ۔جو قوم کو پرتعیش سفری سہولیات کے جھانسے میں رکھ کر پورے ملک کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔موجودہ حکومت نے سوائے لوٹ مار اور مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کے اور کوئی کام نہیں کیا۔ ملک میں صحت، تعلیم اور بے روزگاری جیسے بنیادی مسائل حکومت کی عدم توجہی کے باعث سنگین صورتحال اختیار کرتے جا رہے ہیں لیکن حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں لگی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔نااہل حکمرانوں کے خلاف جس احتجاج کا آغاز ہونے جا رہا ہے وہ انہیں ایوان اقتدار سے نکالے بغیر ختم نہیں ہو گا۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی بھارتی افواج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یہ جارحانہ طرز عمل پورے خطے کے لیے سخت نقصان دہ ثابت ہو سکتاہے۔بھارتی افواج کی مسلسل گولہ باری سے اب تک متعدد پاکستانی فوجی اور شہری شہید ہو چکے ہیں۔
و حدت ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جو بین الاقوامی قوانین کی سخت خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کے داخلی حالات کو اپنے لیے سازگار سمجھتے ہوئے بھارت افواج کی طرف سے کسی بھی طرح کی در اندازی اس کی بقا و سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گی۔ افواج پاکستان اور قوم ملک میں دہشت گردی کے مقابلے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی بیرونی جارحیت سے نبردآزما ہونے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ بھارت کسی مغالطے میں نہ رہے ۔ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اپنے دفاع کے لیے ہر قسم کے ہتھیاروں کے استعمال کرنے میں مکمل طور پر با اختیار ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتیں بھارت کے اس رویے کا نوٹس لیں جو اپنے غیر مدبرانہ اور جارحانہ رویے سے اقوام عالم کو شدید خطرات سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور کبھی بھی جنگ کا حامی نہیں رہا لیکن تاریخ شاید ہے کہ جب بھی اس پر جنگ مسلط کی گئی اس نے میدان جنگ کو دشمن کے قبرستان میں بدل کراپنی طاقت کے جوہر کو عالمی سطح پر منوایا ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر موودی ایک متعصب شخص ہے جو پاکستان کی سلامتی کا کھلے عام دشمن ہے۔علامہ مختار امامی نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضروری اقدامات کریں تاکہ خطے کی سلامتی و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی دو روزہ تربیتی و تنظیمی ورکشاپ جامعہ شہید مطہری ملتان میں اختتام پذیر ہوگئی، ورکشاپ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی اور مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ورکشاپ میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع بشمول ملتان، مظفرگڑھ، علی پور، لیہ، بھکر، رحیم یارخان، میانوالی اور لودھراں کے سیکرٹری جنرل اور ضلعی کابینہ کے افراد نے شرکت کی۔ بعدازاں صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کی، اجلاس میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، محمد اصغر تقی، سیکرٹری تنظیم سازی ناصر عباس، سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، سیکرٹری تربیت سید وسیم عباس زیدی، سیکرٹری فلاح و بہبود سید زعیم زیدی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، ندیم عباس کاظمی، سید عدیل زیدی، مولانا ہادی حسین ہادی اور اظہر کاظمی موجود تھے۔
اجلاس میں خصوصی طور پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کے مختلف ایشوز پر اظہار خیال کیا گیا، اس موقع پر علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کی بلوچستان میں سیاسی کامیابی تاریخ ساز ہے، خدا نے اہلیان کوئٹہ اور مظلومین پاکستان کو آغا رضا کی شکل میں عزت سے نوازا ہے، اُنہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں اور شہروں میں عوام کو اپنی طاقت کا احساس کرنا چاہیے، اگر اہلیان علمدار روڈ اپنی طاقت کے ذریعے سے پارلیمنٹ میں اپنی آواز پہنچا سکتے ہیں تو باقی لوگ کیوں نہیں؟۔ اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اگلے الیکشن میں قوم سے توقعات وابستہ ہیں، سانحہ قصور جیسے واقعات حکومت اور حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہیں، حکومت میں موجودکرپٹ وزراء اور مشیر ملک میں جاری بدامنی کے ذمہ دار ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر سانحہ ماڈل ٹائون کے شہدا ء کو انصاف ملتا تو شاید قصور میں زینب کی عصمت دری نہ ہوتی۔
وحدت نیوز (ملتان) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ناصر عباس شیرازی کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما جناب خورشید احمد شاہ کے ساتھ اہم ملاقات دو طرفہ دلچسپی کے امور اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ،تفصیلات کے مطابق اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ آپ کی بازیابی کیلئےپیپلز پارٹی کاموقف اصولوں کی بنیاد پر تھا ۔ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کا دل سے احترام کرتے ہیں ۔ناصر شیرازی نے کہاکہ بازیابی کیلئے کردار پر پیپلزپارٹی کے شکر گزار ہیں لیکن سندھ کی محرومیوں کا خاتمہ اور شہدا ءکے لواحقین کیلئے انصاف چاہتے ہیں ،اوچھے ہتھکنڈوں سے راہ حق کو چھوڑنے والے نہیں ،سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے ،دونوں رہنماوں کے درمیان مرکزی سطح پر ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق ۔