The Latest
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ احمد علی نوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پشاور دھماکے میں گلگت بلتستان کے فرض شناس آفیسر ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی شہادت انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشرف نور پورے خطے کا سپوت تھے انکی المناک شہادت پورے خطے کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انکی المناک شہادت پر پوری قوم بلخصوص لواحقین کے لیے تعذیت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور دھماکہ ملک دشمن عناصر کی طرف سے آپریشن ردالفساد کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔ ایسی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے دہشتگرد چاہتے ہیں کہ قوم کے حوصلے پست ہوں، جو کہ ممکن نہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کرنے کی بجائے اس کی روح کے ساتھ نافذ کیا جاتا تو آج یہ افسوسناک واقعہ پیش نہیں آتا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک بھر میں دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں تیز کریں اور دہشتگردوں کے سہولت کاروں کا گھیرا تنگ کریں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ نا اہل حکمرانوں کی غیر دانشمندانہ پالیسوں نے ملک کو تباہی کے دھانے میں لاکھڑا کیا ہے۔جو حکومت اپنے ملک کے باسیوں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی اس سے بین الاقوامی معاملات میں سوائے جگ ہنسائی کے اور کسی چیز کی امید نہیں رکھی جا سکتی۔ فیض آباد کو طاقت کے بل بوتے پر کھولنے کی کوشش کرنے والوں نے بدتدبیری کے باعث پورے ملک کو جام کرا دیا ہے۔ملک میں امن و امان کے قیام میں ناکامی پر وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو اپنے عہدے سے فوری مستعفی ہو جانا چاہیے ۔ملک کے حالات موجود حکومت کے قابو میں نہیں رہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک وزیر کو بچانے کو لئے پوری ملک کی سلامتی کو داؤ پرلگا دیا گیا ہے جو انتہائی شرمناک ہے۔ ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کرنے کی بجائے افہام و تفہیم سے مسائل ہونے چاہیے۔فیض آباد میں دھرنے کے شرکاء کے خلاف طاقت اور اختیارات کے غلط استعمال نے پورے ملک میں انارکی پیدا کی دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جز ہے۔ اس میں تبدیلی کرنے والے قوم و ملک کے مجرم اور خائن ہیں۔ان مجرموں کو قوم کے سامنے پیش کیا جائے۔پاکستان کی بنیاد نظریہ اسلام اور نظریہ اسلام کی اساس عقیدہ ختم نبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے جائز حقوق لیے احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔پرامن مظاہرین پر تشدد قابل مذمت ہے۔حکومت کے اندر ایسے عناصر موجود ہیں جو مختلف اداروں اور عوام میں ٹکراؤ چاہتے ہیں۔ارض پاک تصادم کی کسی بھی صورتحال کا قطعی متحمل نہیں ہے۔جو قوتیں ملک میں انتشار چاہتی ہیں انہیں بھی بے نقاب کیا جانا ہو گا۔
وحدت نیوز (نصیر آباد) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان ضلع نصیر آباد باری شاخ میں بعد از نماز جمعہ مرکزی امام بارگاہ سے ضلعی سیکرٹری جنرل سید حسن ظفر شمسی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی شرکاء سے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے ہائی کورٹ کے حکم پر ان کو عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا کیا یہ توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتا، عدالت سے گزارش ہے کہ وہ از خود نوٹس لے کر سید ناصر عباس شیرازی کو بازیاب کرائے انہوں نے مزید کہا کہ اگر سید ناصر شیرازی کو رہا نا کیا گیا تو ہم حکمے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہم تختِ لاہور کا گہرائو کرینگے اور اس وقت تک تخت لاہور کا گهرائو جاری رکھیں گے جب تلک سید ناصر عباس شیرازی کو بازیاب نہیں کیا جاتا اپنی خطاب کے دوران کہا کہ تشیع کے بے گناہ نوجوانوں کی جبری گمشدگی قانون اور عین کے متصادم ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا اگر ناصر شیرازی کسی مقدمے میں مطلوب تھا جس کی وجہ سے یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی تو عدالت میں ان کو کیوں پیش نہیں کیا جاتا انہوں نے کہا کہ ناصر شیرازی کو عدالت میں پیش کیا جائے اگر وہ مجرم ہیں تو عدالت ان کو سزا دیگی اگر وہ مجرم نہیں ہیں پھر عدالت ان کو رہا کر دیگی یقیناً وہ مجرم نہیں ہیں وہ پاکستان کے امن پسند شہری ہیں?
وحدت نیوز (گھرمنگ) مجلس وحدت مسلمین ضلع کھرمنگ کے سیکریٹری جنرل علامہ شیخ اکبر رجائی نے مرکزی جامع مسجد غندوس کھرمنگ میں خطبہ جمعہ کے دوران کہا کہ متنازعہ اور غیرآئینی خطہ گلگت بلتستان پرنافذ کرده غیرآئینی اور ناجائز ٹیکسز صرف اورصرف حکمرانوں کی عیاشی اور تنخواہوں اوردیگر مراعات کے لئے غریب عوام پرگریاگیا ایک بم ہے اور مستقبل میں گلگت بلتستان میں نوازشریف اور سحاق ڈار جیسے ٹیکس چوروں کے لئے راه ہموار کرنے کے سوا کچھ نہیں آئینی حقوق دئیے بغیر تمام ٹیکسز کو مسترد کرتے ہیں اس جائز حکومتی اقدام کے خلاف انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی کے حکم کے منتظر ہیں ضرورت پڑے تو بال بچے سمیت سڑکوں پر نکلیں گے ڈوگره راج اور انگریزوں کے تخت وتاج کا جوحال کیاہے وہی حال اس ظالم حکومت اور جی بی کونسل کابھی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر کے متعلق عوام کے درمیان اختلافات ڈال کر معاملہ کوطول دینے کی کوشش کی جارہی ہے معاوضہ کی آدائیگی کے ساتھ گوہری تھنگ میں ہیڈکوارٹر بنانے کسی کااختلاف نہیں ہے فوری طوپر معاوضہ کی آدائیگی کو یقینی بناتے ہوئے اس مقام پر مستقل ہیڈکوارٹر کا کام شروع کیاجائے،کراچی اور ڈی آئی خان دھشت گردوں کاراج ہے آئے دن شیعہ مسلمان کو گولیوں کا نشانہ بنایاجارہاہے میجر شھیداسحاق اور ایڈیشنل آئی جی کے پی کے فرزندبلتستان اشرف نور کی شہادت اور ناصرشیرازی سمیت محب وطن بے شمار پاکستانیوں کالاپتہ کرنالمحہ فکریہ ہے ،ہمایل پل تاالڈینگ روڈ کی توسیع کو خطرناک موڑ کے توڑنے کاکام پہلے ٹھیکوں کوفروخت کرکے عوام اور کھرمنگ کی آنے والی نسلوں پر ظلم کیاگیاہے اب ناقص کام اورکام براۓ نام کرکے ظلم کیاجارہا ہے اس کے اوپر فوری نوٹس لیں خصوصا بونگ بونگ پڑی والے ٹھیکدار کاکام ناقص ہے۔
وحدت نیوز( اصفہان) حکومت ہوش کے ناخن لے، ہم ملت کے غیور فرزندان، علمائے کرام اور بالخصوص سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی جبری گمشدگی کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم المقدس کے رہنما مولانا رضوان جعفری نے المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ اصفہان کے طلاب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے اسیران ملت اور بالخصوص مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی کی جبری گمشدگی کی پرزور مذمت کی، انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے وفادار شہری ہیں، ہمارے آباؤ اجداد نے اس وطن کو جان کی قربانیاں دے کر حاصل کیا، موجودہ حکومت انتقام کی سیاست کر رہی ہے، ملت تشیع کو مجبور نہ کیا جائے کہ ہم اپنے اسیران بالخصوص سید ناصر عباس شیرازی کی بازیابی کی لیے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائیں، اس موقع پہ تمام طلاب کرام نے ہر قسم کی تحریک کی حمایت اور مکمل تعاون کا اعلان کیا، مزید انھوں نے طلاب عظام کو نظام ولایت کے ہاتھوں داعش کی عراق اور شام سے مکمل خاتمے کی مبارک باد پیش کی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبودمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ باقرعباس زیدی نے کہا ہے کہ ر بیع الاول کا مقدس مہینہ آقائے دوجہاں رحمۃللعالمین ﷺ کی ذات گرامی سے متعلق ہے، اس مبارک مہینہ میں عاشقان رسول ﷺ پیغمبر رحمت سے اپنے عشق و مودت کا اظہار کرتے ہیں اسی مناسبت سے خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کریں گے اوراس پر مسرت موقع پربرادران اہل سنت کیلئے سبیلیں لگائیں گے اور دس سے سترہ ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منائیں گے۔
وحدت نیوز( کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ سیدالانبیاء ﷺ کی ذات گرامی سے منسوب ہے ، ہمیں اس مہینے میں اپنے کردار کو سیرت نبوی ﷺ کی روشنی میں ڈھالنا ہوگا۔ سیرت نبوی، عصر حاضر کی تاریکیوں میں نور کی کرن بن کر ہمارے کردار کی تعمیر کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کے موقع پر عیدمیلاد النبی ﷺ اور ھفتہ وحدت کی مناسبت سے سندہ کے مختلف اضلاع میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی،انہوں نے کہا کہ ھفتہ وحدت کے موقع پر ہمیںشیعہ سنی وحدت کے سلسلے میں خصوصی تاکید کرنا ہوگی، کیونکہ اسلام دشمن سامراجی قوتیں شیعہ سنی وحدت سے خائف ہیں، اسی لئے مسلمانوں کے درمیان نفرت کی آگ جلانا اسلام دشمن سامراج کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ حضرت امام خمینی ؒ کے فرمان کی روشنی میں ھفتہ وحدت کو اتحاد بین المسلمین کے طور پر منایا جائے گا۔آج امت مسلمہ کو اسلام دشمنوں کی جانب سے نت نئی سازشوں کا سامنا ہے۔ داعش کی شکست کے بعد شیطانی قوتیں کسی نئی سازش کی تیاری میں مصروف ہیں۔ قوموں کی بیداری اور وحدت دشمن کے عزائم خاک میں ملادے گا۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کی رہائی کے سلسلے میں ریاستی اداروں کو اپنی ذمہ داریاں پورا کرنا ہوں گی۔ ریاست کا بنیادی فرائض میں شامل ہے کہ وہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے زیر اہتمام مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی اور عدم بازیابی کیخلاف حتمی لائحہ عمل طے کرنے کے لئے ملک بھر کی شیعہ جماعتوں اور تنظیموں کی شیعہ آل پارٹیر کانفرنس آج(25نومبر) کو قومی مرکزی شاہ جمال لاہور میں منعقد ہوگی،ترجمان مجلس وحدت مسلمین پنجاب راجہ امجد حسین کےمطابق کانفرنس میں چاروں صوبوں آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان سے شیعہ جماعتوں اور تنظیموں کے رہنما شریک ہونگے،اجلاس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کرینگے،اجلاس کے بعد سہ پہر چار بجے شرکاء کانفرنس کے ہمراہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اہم پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔
وحدت نیوز(تہران) رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی سامراج اور صیہونی محاذ کی جانب سے مسلمانوں کے درمیان جنگ اور تنازعات پیدا کرنے کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے اور حکم الٰہی سے وہ اس جنگ میں کامیاب بھی رہے گا۔ جمعرات کی صبح محبان اہلبیت اور تکفیریوں کے مسئلہ کے زیر عنواں تہران میں منعقدہ عالمی کانفرنس کے شرکاء اور مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ اگرچہ عراق اور شام میں داعش کا کام تمام ہوگیا ہے، لیکن دشمن کی چالوں سے پوری طرح ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ، صیہونیزم اور ان کے دم چھلے، اسلام دشمنی سے باز نہیں آئیں گے اور ہوسکتا ہے کہ وہ خطے میں داعش اور اسی طرح کی دوسری سازشیں تیار اور ان پر عملدرآمد کی کوشش کریں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ عالم اسلام، عالم کفر و استکبار کا مقابلہ کرنے کی پوری طاقت رکھتا ہے اور اسلامی شریعت کے مکمل نفاذ کا خواہاں ایران، دشمنان اسلام کے خلاف کامیابی کے حصول کا ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔
آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے پچھلے چالیس برس کے دوران ایران کے خلاف امریکہ اور صیہونیزم کی سازشوں، دباؤ اور پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے صراحت کے ساتھ کہا کہ دنیا میں جہاں کہیں بھی کفر و استکبار کے مقابلے میں مدد کی ضرورت ہوگی، اسلامی جمہوریہ ایران مدد کرے گا اور اس معاملے میں کسی بھی چیز کو خاطر میں نہیں لائے گا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا اولین مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین ہی دشمن پر غلبہ پانے کی کنجی ہے، کیونکہ کفر، سامراج اور صیہونیزم کے محاذ نے فلسطین جیسے اسلامی ملک پر غاصبانہ قبضہ کرکے، اسے خطے کے ملکوں کی سلامتی میں رخنہ اندازی کا اڈہ بنا رکھا ہے، لہذا اس سرطانی پھوڑے اسرائیل کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اختلافات اور تنازعات کو ہوا دینے کا اصل مقصد اسرائیل کے گرد سکیورٹی حصار قائم کرنا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ جس دن فلسطین، فلسطینی عوام کی آغوش میں واپس آجائے گا، اس دن عالمی سامراج کی کمر ٹوٹ جائے گی اور ہم اس مقصد کے حصول کی کوشش کر رہے ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےپشاور حیات آباد دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی کے پی کے شہید محمد اشرف نور اور ان کے محافظ کی شہادت پر پوری قوم سوگوار ہے،وطن عزیز کی سلامتی کے لئے گلگت بلتستان کا ایک اور سپوت اپنی جان نچھاور کر گیا،اس المناک سانحے پر خانوادہ شہید اور گلگت بلتستان کے غیور عوام کو تعزیت پیش کرتے ہیں،انسانیت دشمن تکفیری دہشتگردوں کیخلاف قوم کو متحد ہونا ہوگا،دہشتگردی کے اصل مراکز تکفیری مداس ہیں،اس کیخلاف حکومت مصلحت پسندی کا شکار ہے،جب تک دہشتگردوں کے سیاسی سرپرستوں کیخلاف گھیرا تنگ نہیں کیا جاتا یہ سلسلہ جاری رہیگا،کنفیوژ اور نااہل حکمرانوں کی سرپرستی میں دہشتگردی پر قابو پانا ممکن نہیں۔