The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) سویلینز کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل سپریم کے فیصلے پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا موقف دیتے ہوئے ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان شہریار سید نے کہا ہے کہ سویلینز کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے سویلین شہریوں کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل کی اجازت دینا نہ صرف آئینِ پاکستان کی روح کے منافی ہے بلکہ یہ بنیادی انسانی حقوق، شفاف عدالتی عمل اور شہری آزادیوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔

‏آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 10-A ہر شہری کو منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ ہر ملزم کو کھلی عدالت میں، مکمل قانونی تحفظ اور شفاف کارروائی کے تحت اپنی صفائی کا موقع ملنا چاہیے۔ ملٹری کورٹس کی فطرت، طریقہ کار اور محدود دائرہ سماعت اس بنیادی آئینی حق سے متصادم ہے۔

‏فوجی عدالتیں عموماً محدود شواہد، ان کیمرا ٹرائل اور دفاع کا محدود حق فراہم کرتی ہیں۔ سویلین شہریوں کے لیے اس قسم کا نظام انصاف عالمی انسانی حقوق کے معیارات، بشمول اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق چارٹر اور انٹرنیشنل کنونشن آن سول اینڈ پولیٹیکل رائٹس (ICCPR)
‏سے بھی متصادم ہے، رائٹس جس کا پاکستان خود بھی ایک ریاستی فریق ہے۔

‏ملک میں موجود سویلین عدالتی نظام، انسداد دہشت گردی عدالتیں اور اعلیٰ عدلیہ کی موجودگی میں سویلینز کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل دراصل عوامی اعتماد کو مجروح کرنے اور آئینی ڈھانچے کو منھدم کرنے کے مترادف ہے۔ یہ طرزِ عمل پاکستان میں آئین کی بالادستی اور جمہوری اقدار کی نفی کرتا ہے۔

‏ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:
‏1.سویلین شہریوں کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل فوری طور پر روکا جائے۔
‏2.آئینِ پاکستان اور انسانی حقوق کے عالمی اصولوں کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔
‏3.ملک کے سویلین عدالتی نظام کو مزید مؤثر، خودمختار اور بااختیار بنا کر تمام شہریوں کو یکساں انصاف فراہم کیا جائے۔

‏ملک کی سالمیت، امن اور انصاف کا واحد راستہ آئین کی مکمل عملداری، بنیادی حقوق کی حفاظت اور شفاف عدالتی نظام کی بقا میں ہے۔ کوئی بھی ماورائے آئین قدم نہ صرف عدل کے چہرے پر داغ ہے بلکہ ملک میں آئینی بحران کو بھی جنم دے سکتا ہے، جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)الحمد اللہ ہمارے ہر دل عزیز تحصیل چیئرمین پاراچنار مزمل حسین فصیح جیل سے رہا ہوگئے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی،مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی،علامہ ضیغم عباس،مولانا شفیق مطہری اور برادر یاور عباس کاظمی سمیت دیگر برادران نے کوہاٹ جیل سے رہا ہونے پر مزمل بھائی کا استقبال کیا۔

بعدازاں مزمل حسین فصیح کو کوہاٹ سے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد لایا گیا جہاں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین سمیت آفس اسٹاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ان پر گلپاشی کی گئی اور پھولوں کے ہار ڈالے گئے۔

واضح رہے کہ مزمل حسین فصیح کو 3 ماہ قبل پاراچنار کے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنے اور پاراچنار کے ظالمانہ محاصرے کے خاتمے کیلئے پر امن احتجاجی دھرنے کی قیادت کے جرم میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مختلف مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مزمل حسین فصیح پاراچنار کے مظلوموں کی سب سے توانا آواز اور بھاری اکثریت سے منتخب ہونے والے تحصیل میئر ہیں جنہوں نے ہمیشہ شہداء کے یتیم بچوں کی کفالت کا فریضہ انجام دیاہے ، ہمیشہ شیعہ سنی اتحاد کیلئے شب وروز کوشاں رہے ہیں اور اسی حب الوطنی کی سزا کاٹ کر آج رہا ہوئے ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے مملکت عزیز پاکستان پر حملہ کرکے ایک بار پھر اپنے وحشی اور دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔

 پاکستانی قوم امن پسند قوم ہے جو کبھی بھی جنگ کو امن پر فوقیت نہیں دیتی لیکن بات جب وطن عزیز کے دفاع اور حرمت پر آجائے تو اس ملک کا بچہ بچہ اپنے وطن کی خاطر جان کی بازی لگانا جانتا ہے ۔

 مودی سرکار کو اپنی اس جارحیت اور دہشتگردانہ حملوں کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ ملک کی سلامتی و دفاع کے لیے قوم کی خواتین و بیٹیاں ، مرد و جواں ، بزرگ و بچہ سب متحد ہیں اور ہر قسم کی قربانی کے لیے آمادہ ہیں ۔ خدا اس مملکتِ خداداد کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

وحدت نیوز(گلگت) چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل ایوب شاہ، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جی بی کونسل اقبال نصیر اور دیگر ممبران کونسل شیخ احمد علی نوری،سید شبیہ الحسنین،عبد الرحمٰن اور حشمت اللہ نے پاکستان کے مختلف علاقوں پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا شعار امن ہے لیکن ملکی سلامتی اور استحکام پر کوئی کمپرومائز نہیں ہے۔جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم ایک لشکر بنے گی۔مساجد اور پرامن عوام پر حملہ مودی سرکار کی بدترین اور شرمناک حرکت ہے۔ جس سے پاکستان قوم کبھی نہیں ڈرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی مسلح افواج اور پوری قوم اپنے وطنِ عزیز، قومی وقار اور آزادی کا ہر حال میں دفاع کریں گے۔ دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

وحدت نیوز(ملتان) بھارتی جارحیت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے زیرِ اہتمام کچہری چوک سے گھنٹہ گھر چوک تک پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت صوبائی صدر عزاداری ونگ و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان ڈویژن انجینئر مہر سخاوت علی سیال، سربراہ مجلس اتحاد بین المومنین علامہ غلام مصطفی انصاری علامہ قاضی نادر حسین علوی، عون رضا انجم گوپانگ، سید فرخ مہدی، تیمور علی، جواد رضا جعفری نے کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ بھارت کے مقابلے میں پوری قوم متحد ہے دشمن کسی خواب غفلت میں نہ رہے ، کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بننے والے اس ملک کا ہر شہری وطن کی خاطر قربان ہونے کے لیے تیار ہے، دشمن کو ہر محاذ پر شکست ہوگی، ریلی میں مجلس وحدت مسلمین کے قائدین کے علاوہ سیاسی، سماجی،سول سوسائٹی اور مذہبی رہنمائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 انجینئر سخاوت علی سیال نے مزید کہا کہ دشمن کے مقابلے میں پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے، آج پوری قوم اندروانی اختلافات کو پس پشت ڈال کر پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ کے پُرشگاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر سخی چوہان، مولانا علی سبطین، ہادی گردیزی اور دیگر شریک تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئرسید ظہیر عباس نقوی نے آج رات بھارت میں ہندوتوا دہشتگردی کا نشانہ بننے والے معصوم شہید ارتضیٰ عباس طوری کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے والد، اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:“ہم بانیانِ پاکستان کی اولاد ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہے کہ قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک ہم نے اس پاک سرزمین کی اپنے خون سے آبیاری کی ہے۔

دشمن سن لے کہ ہمارے بچے، ہماری جانیں اور ہمارا مال سب اس وطن پر قربان ہیں۔ ہم اپنی آخری سانس تک سبز ہلالی پرچم کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے اور دشمن کی ہر سازش اور بزدلانہ وار کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ شہید ارتضیٰ عباس طوری جیسے معصوموں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، یہ قربانیاں ہمارے عزم و استقلال کو مزید جِلا بخشیں گی۔”

وحدت نیوز(گلگت) اپوزیشن ممبران گلگت بلتستان اسمبلی کا ایک ہنگامی اجلاس اپوزیشن چیمبر میں ہوا ہے۔ جس میں متحدہ اپوزیشن کے ممبران نے شرکت کی جس کی صدارت قائد حزب اختلاف وپارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کی۔اجلاس میں کہا گیا کہ انڈیا کی جانب سے رات اندھیرے میں عام شہریوں پر حملہ سنگین جرائم اور قابل مذمت عمل ہے۔ مودی ہندوتوا کے فلسفے پر جارحیت کو مزید بڑھا کر اپنی جنگی جنونیت کی تسکین کے لئے پورے خطے کو جنگ زدہ بناکر عالمی استعماری ایجنڈے کی تکمیل چاہتا ہے۔ نیتن یاہو اور مودی ایک ہی تصویر کے دو رخ ہیں۔ اکہتر کے سانحے کے بعد امریکہ پہ بھی تکیہ کرنا نادانی ہے۔ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کو یہ جنگ اکیلا لڑنا ہے۔جس کے لیے یہ وقت انسجام و وحدت کا ہے اور باہمی اختلاف کو ختم کرکے قومی سالمیت کے آگے بڑھنے کا ہے۔ ہم ملک کی سالمیت و استحکام اور تمام تردشمنون کی جارحیت کے مقابلے میں سکیورٹی فورسز اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 انڈین حملوں کے ردعمل میں پاک فوج کے دندان شکن جواب کو بھی سراہا جاتا ہے۔تمام سرحدی علاقوں کے عوام اور خطے کے عوام کو جنگی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مستعد اور تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ ضرورت پڑی تو جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اگلے محاذوں پر بھی جائیں گے۔یہ وقت شکوہ شکایتوں کا ہرگز نہیں ہے۔ وفاقی حکومت کو بھی چاہیے کہ عملا پوری قوم اور تمام جماعتوں کو جمع کرکے قومی بیانیہ بنائے۔ عمران خان سمیت تمام سیاسی قائدین کے ساتھ بیٹھ کر قوم کو یکجاکرکے قومی پالیسی بنائیں۔نیشنل مورال سے ہی جنگیں جیتی جاتی ہیں۔ ملک رہے گا تو سیاست اور حکومت رہے گی۔

محاذ پر برسرپیکار جوانوں کے حوصلے کے لیے ضروری ہے کہ ان کی پشت پناہی ہو۔انسجام و اتحاد کے لیے اور دشمن کے مقابلے میں قومی رہنماوں کا ملکربیٹھنا ہی دشمن کی ناکامی کا پہلا زینہ ہے۔ گلگت بلتستان سرحدی اور حساس خطہ ہونے کے سبب یہاں کے عوام، سیاسی قائدین اور علماء کی ذمہ داریاں زیادہ ہوتی ہیں۔ گلگت بلتستان اسمبلی کی اپوزیشن انڈیا کی جارحیت کے خلاف اور ملکی سلامتی کے لیے کمربستہ ہیں۔ متحدہ اپوزیشن اس سلسلےمیں صف اول کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

صوبائی حکومت کو ہم نے پیغام بھیجا ہے کہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔ یہ وقت بیانات کا نہیں بلکہ عملی اقدامات کا ہے۔ قومی سنجیدگی اور ذمہ دارانہ عمل ہی خطے کی سالمیت کا ضامن ہے۔ جنگ کسی طور قابل تحسین عمل نہیں جبکہ دفاع واجب ہے۔ دفاع ہر محاذ اور ہر میدان میں کرنا سب کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ جس طرح آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد ضروری ہے اسی طرح دفاع کے لیے اپنا حصہ ڈالنا بھی اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے۔

وحدت نیوزز(خوشاب)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مرحوم علامہ سجاد حسین قمی کے گھر جا کر اُن کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت و بلندیِ درجات کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب، حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید ملازم حسین نقوی، اور ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین سرگودھا، مولانا استاد ذوالفقار اسدی بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے۔

علامہ علی اکبر کاظمی نے مرحوم کی دینی و قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ سجاد حسین قمی ایک مخلص، فعال اور دردِ ملت رکھنے والے عالمِ دین تھے، جنہوں نے ہزارہ ڈویژن، کشمیر، پنجاب اور جنوبی پنجاب میں بے لوث خدمات انجام دیں۔ وہ ایک جید مدرس اور مؤثر مبلغ کے طور پر قوم کا سرمایہ تھے، جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

علامہ کاظمی نے اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے بھی اہل خانہ کو تعزیتی پیغام پہنچایا۔ انہوں نے مرحوم کے فرزند ارجمند حسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ اپنے عظیم علماء کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا، ان شاءاللہ۔

آخر میں مرحوم کے لیے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اُنہیں جوارِ معصومین علیہم السلام میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، حضرت امام حسین علیہ السلام کی شفاعت نصیب ہو، اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم کی منظوری سے حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا ضیغم عباس کو ڈپٹی سیکرٹری امور خارجہ مقرر کر دیا ہے۔

اس موقع پر محترم چیئرمین علامہ راجا ناصر عباس اور سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے اپنے پیغام میں مولانا ضیغم عباس کو اس نئی ذمہ داری پر ہدیۂ تبریک پیش کیا اور ان کی تنظیمی خدمات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی صلاحیتیں شعبہ امور خارجہ کی تقویت کا باعث بنیں گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پاکستان کے اذلی دشمن بھارت کی جانب سےپاکستان کے مختلف شہروں میں بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا نے اپنی اس ناپاک حرکت سے کھلی جنگ کا آغاز کیا ہے، اور دشمن یہ جان لے کہ پاکستان کی شہید پرور، غیرت مند اور جری قوم مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔

ہندوستان کو اپنی اس دہشتگردی اور بزدلانہ کارروائی کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان بھی دشمن کی اس بزدلانہ حرکت کا مؤثر، فیصلہ کن اور بھرپور جواب دے۔ آر ایس ایس کے دہشتگردوں اور ان کے ٹھکانوں کو ہمیشہ کے لیے صفحۂ ہستی سے مٹا دینا چاہیے اور بھارت اور فاشسٹ مودی کو وہ تاریخی سبق سکھانا چاہیے کہ آئندہ کوئی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھانے سے پہلے ہزار بار سوچے۔

یہی وہ وقت ہے کہ پاکستان کے مقبول ترین اور ملک گیر عوامی رہنما، سابق وزیر اعظم عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے، کیونکہ اگر خطے میں فاشسٹ مودی کا مقابلہ کوئی کر سکتا ہے تو وہ صرف اور صرف عمران خان ہے۔ وہی اس قوم کی وحدت، غیرت اور مزاحمت کی علامت ہیں۔

پاکستان زندہ باد

Page 13 of 1565

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree