The Latest

mwmislamabadملت تشیع کے اکابرین کی مشترکہ پریس کانفرنس

اسلام آباد (  پ ر)) شہدائے سانحہ کیرانی روڈ سمیت ہم تمام شہدائے ملت تشیع کے خوں کے وارث ہیں اور کسی کو بھی شہداء کے مقدس خون سے سیاسی دکانداریاں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے،  ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ، پاکستان ، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ، تحریک بیدای مصطفےٰ اور راولپنڈی و اسلام آباد کی ماتمی انجمنوں کے اکابرین نے مشتر کہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ، پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری ، گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل  علامہ نیئر عباس صطفوی، اسلام آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ فخر علوی، آئی ایس اوو کے ڈویژنل صدر مصور عباس تحریک بیداری امت مصطفےٰ کے ڈاکٹر عابد حسین ، اور ماتمی انجمنوں کے نمائندگان میجر ریاض حسین، راجہ بشارت شریک تھے ۔ 

n00241530-tمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پنجاب سیکرٹریٹ میں تمام شیعہ جماعتوں کے عمائدین اور رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان کی پرزور انداز میں مذمت کی اور اسے ملت جعفریہ کے خلاف گھناؤنی سازش قرار دیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ کوئٹہ کے حوالے سے متحدہ کے قائد کا بیان ملت جعفریہ کا شیرازہ بکھیرنے کی مذموم سازش ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین ایسی بیان بازی سے قبل کراچی میں ہونے والی روزانہ کی بنیاد پر قتل وغارت کا حساب دیں، جہاں روز انہ ملت تشیع کے افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

رہنماؤں نے کہا کہ لگتا ہے الطاف حسین کو ورغلا کر یہ بیان دلوایا گیا ہے، متحدہ کے قائد کا یہ بیان سیاسی خودکشی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کی گرتی ہوئی ساکھ کو سنبھالا دینے کیلئے الطاف حسین ایسے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والا فیصلہ شیعہ علما کونسل، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ، تحریک اسلامی پاکستان، مجلس وحدت مسلمین، کوئٹہ یکجہتی کونسل، ہزارہ اتحاد، جعفریہ الائنس اور شیعہ ایکشن کمیٹی کا متفقہ فیصلہ تھا، جسے شہداء کے وارثان کی مکمل تائید حاصل تھی اور ملت جعفریہ نے ملک بھر میں بھی اس فیصلے کی تائید کی۔ ایم کیو ایم کے قائد خواہ مخواہ میں ملت جعفریہ ٹھیکیدار بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ ہم شیعہ وحدت کے قائل ہیں اور پاکستان میں امن وامان کیساتھ رہنا چاہتے ہیں، ہم نے قیام پاکستان سے لے کر اب تک دہشت گردی کے خلاف جہاد کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ سے ہزارہ برادری الگ نہیں بلکہ وہ ہماری ملت کا اہم حصہ ہیں، جس کی واضح دلیل پورے پاکستان میں ہزارہ برادری سے یک جہتی کے لئے دھرنے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ دہشت گردی کی لہر اب کوئٹہ اور کراچی سے نکل کر لاہور اور پشاور تک بھی پہنچ گئی ہے اور لاہور میں ڈاکٹر سید علی حیدر کو شہید کیا جانا پنجاب حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب شاکر علی رضوی ایڈووکیٹ کو شہید کیا گیا تو حکومت نے کہا کہ ہم قاتلوں کے قریب پہنچ چکے ہیں جلد ہی انہیں گرفتارکر لیں گے، لیکن نہ ہی قاتل گرفتارہوئے اور نہ ہی حکومت اس کیس میں کوئی پیش رفت کر سکی بلکہ ان کے بعد ڈاکٹر علی حیدرکو بیٹے سمیت شہید کر دیا گیا، جو انسانیت کا خادم تھا اور بلاتفریق مذہب و مکتب قوم کی خدمت کرتا تھا اور ان کے جنازے میں اہل تشیع سے زیادہ اہلسنت حضرات نے شرکت کی، لیکن پاکستان کے دشمنوں نے قیمتی ترین ڈاکٹر کو ملک سے چھین لیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ چیف جسٹس افتخار چودھری کو کراچی میں مرنے والا ایک عام آدمی تو دکھائی دیتا ہے لیکن ملت تشیع کے قیمتی ترین افراد کی شہادتیں نظر نہیں آتیں؟

انہوں نے کہا کہ ملت تشیع پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑ رہی ہے، ہماری جنگ انہیں سے ہے جنہوں نے قائد اعظم کوکافر اعظم کہا تھا اور اس وقت پاکستان کے قیام کی مخالفت کی تھی اور آج بھی پاکستان میں وہی خانہ جنگی کی فضا پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے لئے ہمارا کوئی نرم گوشہ نہیں، ایم کیو ایم والے ہمارے جذبات کا احترام کریں، ہماری صفوں میں انتشار پید ا کرنے کی کوشش نہ کی جائے، ہم تمام مکاتب فکر اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو احترام دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہمارا بھی احترام کیا جائے۔

رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ الطاف حسین اپنا بیان واپس لے کرملت تشیع سے معافی مانگیں۔ اس موقع مجلس وحدت مسلمین کے علامہ عبدالخالق اسدی، سید اسد عباس نقوی، پاکستان شیعہ پولیٹیکل پارٹی کے سید نوبہار شاہ، عزاداری کونسل پاکستان کے حیدر علی مرزا، شیعہ شہریاں پاکستان کے علامہ وقارحسنین نقوی، تحریک حسینیہ پاکستان کے سید اجمل شاہ نقوی، سابق وفاقی وزیر تعلیم سید منیر حسین گیلانی، سید امیر علی شاہ، شہزادہ علی ذوالقرنین، چودھری فضل حسین، رائے ماجد علی، رائے ناصر عباس، مظاہر شگری و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

Quetta mutalibaatمورخہ 19 فروری 2013ء کی شام طویل مذاکرات کے بعد کوئٹہ یکجہتی کونسل مذاکراتی ٹیم اور حکومتی ٹیم، گورنر بلوچستان کے مابین منظور شدہ
مطالبات
۱)۔ سانحہ ہزارہ ٹاؤن قانون نافذ کرنے والے سیکورٹی اداروں کی ناکامی ہے، ٹھیک اسی طرح منظور شدہ مطالبات پر عمل درآمد نہ ہونا متعلقہ افسران کے کردار پر سوالیہ نشان ہے لہٰذا سیکورٹی اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کو بے نقاب کیا جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
۲)۔ کوئٹہ شہر کے اندر اور بیرون از شہر ٹارگٹیڈ ایریاز میں آپریشن کیا جائے اور تمام دہشت گردی کے مراکز کا خاتمہ کیا جائے۔
۳)۔ اہل تشیع اور ہزارہ قوم کے بے گناہ گرفتار شدہ افراد کو خاص کر جناح ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور تمام بے بنیاد مقدمات واپس لیے جائیں۔
۴)۔ گزشتہ سانحات میں شہید ہونے والے افراد کے لیے جس مالی امداد کا اعلان کیا گیا تھا، ان کی ادائیگی کی رفتار کو تیز کیا جائے اور رکاوٹیں دور کی جائیں۔
۵)۔ موجودہ سانحہ 16 فروری 2013ء میں شہید ہونے والے افراد کا بلاتفریق ملکی اور غیر ملکی افراد کو معاوضہ ادا کیا جائے اور جائیدادوں اور کاروباری نقصان کا ازالہ کیا جائے اور فوری طور پر نقصانات کا تعین کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے اور کام کی رفتار تیز کی جائے۔
۶)۔ یوم القدس اور دیگر اوقات میں اہل تشیع اور ہزارہ قوم کے معززین کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر فوری طور پر واپس لی جائیں، جس کا پہلے ہی وزیراعظم، وفاقی وزیرداخلہ اور صوبائی حکومت وعدہ کر چکی ہے۔
۷)۔ کوئٹہ کے اہل تشیع اور ہزارہ قوم کے زائرین، طلباء و طالبات، تاجر برادری اور سرکاری ملازمین کو دفاتر، تجارتی مراکز اور تعلیمی اداروں میں فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ اداروں میں متعصبانہ طریقہ کار کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔
۸)۔ بلوچستان کے دیگر شہروں خضدار، مچھ، بولان، سبی، گنداخہ سمیت جن علاقوں میں اہل تشیع افراد زندگی گزار رہے ہیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
۹)۔ کالعدم دہشت گرد گروپوں کی جو نام بدل بدل کر سانحات اور واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، سرپرستی کرنے والے اشخاص جن کے بیانات روزانہ اخبارات میں شائع کیے جاتے ہیں، ان پر اور ان کے اخبارات میں شرانگیز بیانات دینے پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔
۱۰)۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے کارکنان کو مکمل تحفظ دیا جائے۔
۱۱)۔ سابق حکومت میں شامل وزراء جو دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں یا دہشت گردوں کی سرپرستی کرتے رہے ہیں جن کا صوبائی اسمبلی کے فورم پر بارہا ذکر آ چکا ہے، انہیں گرفتار کر کے شامل تفتیش کیا جائے۔

۱۲)۔ اہل تشیع افراد کے ذاتی دفاع کے لیے آسان طریقہ کار کے تحت اسلحہ لائسنس جاری کیا جائے اور کمیونٹی پولیسنگ کی اجازت دی جائے۔
۱۳)۔ دیواروں پر تکفیری نعرے لکھنے پر مرتکب افراد کو گرفتار کر کے سزا دی جائے اور بلوچستان بھر کی دیواروں سے تمام تکفیری نعروں کا صفایا کیا جائے۔
۱۴)۔ بروری روڈ ہزارہ ٹاؤن میں موجود بے نظیر ہاسپٹل کو اپ گریڈ کیا جائے۔
۱۵)۔ کم از کم 5 ہزار شیعہ جوانوں کو فورسز میں بھرتی کیا جائے اور انہیں بلوچستان میں تعینات کیا جائے۔
۱۶)۔ ہر شہید کے گھر سے کم از کم ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جائے۔
۱۷)۔ ہر شہید کو کم از کم 20 لاکھ روپے اور ہر زخمی کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے۔
۱۸)۔ سندھ حکومت کے اقدامات کی مانند بلوچستان میں ہی ہر شہید کے اہلخانہ کو ایک پلاٹ دیا جائے۔
۱۹)۔ تمام شہداء کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے۔
۲۰)۔ ہزارہ ٹاؤن میں ایک گرلز اور ایک بوائز کالج قائم کیا جائے۔
۲۱)۔ حالیہ دھماکے میں ہزارہ ٹاؤن کے جو سکول تباہ ہو گئے ہیں، انہیں سرکاری خرچ پر تعمیر کیا جائے۔
۲۲)۔ سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور نام بدل بدل کر کام کرنے والی دہشت گرد تنظیم کے لیڈروں کے خلاف پورے ملک میں بھرپور کارروائی کی جائے اور نہیں مسلک اہل سنت والجماعت کا نام استعمال کرنے سے روکا جائے۔

کوئٹہ کے بارے ڈان نیوز کا اداریہ

بارہ جنوری 2013 کو کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے مظاہرین اور ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین میتوں کے ساتھ احتجاجی دھرنے میں موجود ہیں ۔ یہ دھرنا گزشتہ 43 گھنٹوں سے جاری ہے۔ واضح رہے کہ کالعدم تنظیم لشکرِ جھنگوی نے ان بم دھماکوں کی ذمے داری قبول کی تھی جن میں سو افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ اے ایف پی تصویر

اگرچہ سفاکانہ حملوں کے طویل سلسلے کا ارتکاب کرنے والے از خود اپنے آپ کو نام زد کرچکے تاہم آج قوم کو جس صورتِ حال کا سامنا ہے، اس میں سیاستدانوں کا، ذمہ داروں کا نام لے کر ان کی مذمت کرنا قابلِ تعریف ہے۔

عمران خان طویل عرصے سے عسکریت پسندوں کا نام لے کر اُن کی مذمت کرتے رہے ہیں۔

لیکن حقیقت یہ ہے کہ دیے گئے ردِ عمل، گذشتہ روز سیاستدانوں کے اُس بیان سے باہر ہیں، جس میں ایک بنیادی وجہ کا اظہار تھا کہ جہاں آج ہم کھڑے ہیں، وہاں کیوں ہیں: اپنے سویلین سیاستدانوں کی کم ہمتی کی وجہ سے۔

ہماسرے سیاستدانوں میں اتنی بھی ہمت نہیں کہ وہ نام لے کر فرقہ وارانہ حملوں کی مذمت کرسکیں، یا کھل کر یہ کہہ سکیں کہ دہشت گردی بُری شے ہے۔

یہ کم از کم سیاستدان ہی ہیں جو صورتِ حال کے اس بھنور سے پاکستان کو نکال سکتے ہیں، جس میں اس وقت یہ گھرا ہوا ہے۔

چاہے وہ لشکرِ جھنگوی ہو، تحریکِ طالبان پاکستان یا کوئی اور شدت پسند تنظیم، اکثر ہمارے پارلیمنٹیرین اور دیگر اہم سیاسی شخصیات، بالخصوص مذہبی جماعتوں کے سربراہ، اُن کے نام لیتے ہوئے شرماتے ہیں؟

اس کے بجائے وہ کثیر الجماعتی کانفرنسوں میں شریک ہو کر عسکریت پسندی پر بات کرتے ہیں لیکن اس کے تدارک کے لیے فوجی آپریشن کا کوئی ذکر نہیں کرتے، جس سے دو چیزوں کی تعریف میں ناکامی جنم لیتی ہے:

مذاکرات کا یہ مرحلہ شاید مسئلے کو حل نہیں کرے گا اور جمہوری نظام کے دعویداروں کی حمایت حاصل کیے بغیر ملٹری آپریشن کیا نہیں جائے گا۔

شاید انہیں کمیونٹی رہنماؤں سے ایک یا دو باتیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔ شیعہ ہوں یا سُنّی ان میں اتنی ہمت ہے کہ ایک دوسرے کو موردِ الزام ٹھہرانے کے بجائے، تششدد کے ذمہ داروں کا نام لے کر اُن کی مذمت کرسکیں۔

بالخصوص اس موقع پر ہزارہ برادری کا تحمل متاثر کُن ہے۔ وہ دلیل سے کہتے ہیں کہ یہ شیعہ اور سُنی کی جنگ نہیں، یہ مسئلہ حملوں کی پشت پر موجود عسکریت پسند گروہوں کے نظریات کا ہے۔

اُن کے جذبہ برداشت کے اس معیار نے ملک کو تقسیم کرنے کے بجائے اسے متحد کرنے میں مدد کی ہے تاہم اگر قومی سطح کی قیادت سیاسی اور دیگر خطرات سے ماورا ہو کر، اس موقع پر کچھ نہیں کرتی، تو پھر مسئلہ کراچی یا کوئٹہ سے نکل کر ملک کے دوسرے حصوں تک بھی پھیل سکتا ہے۔

گذشتہ کئی برسوں سے جاری خوں ریزی نے لوگوں کو اس کا عادی، شاید بے حس، بنادیا ہے مگر شکر ہے کہ انہوں نے اب تک اس کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے۔

پیر کو ہونے والے بہیمانے حملے پر ملک بھر میں، بنا تخصیص عقیدہ و مذہب، جو عوامی ردِ عمل سامنے آیا، وہ ظاہر کرتا ہے کہ لوگ اب جان چکے کہ معاملات کس نہج پر جارہے ہیں۔

اگرچہ گزشتہ ماہ عوام کے دباؤ پر ہی گورنر راج کے قیام سمیت بعض تبدیلیاں کی گئی تھیں تاہم وہ ناکافی ثابت ہوئیں۔ وزیرِ اعظم نے بعض سینئر پولیس افسران کے تقرری اور تبادلوں کے علاوہ اب کوئٹہ میں ٹارگیٹڈ آپریشن کی ہدایت بھی کی ہے۔

بالخصوص بہادر ہزارہ اور دیگر کا خطرناک علاقوں میں جاری احتجاج، ہمارے سیاستدانوں کے لیے شرم کی بات ہے۔

آسٹریلوی ایمبسی کے ذرائع نے بتایا کہ ان کی حکومت نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) پر زور دیا ہے کہ فرقہ ورانہ تشدد کا سامنے کرنے والی ہزارہ برادری کی پاکستان سے منتقلی کے لیے ضروری اقدامات اور سہولیات فراہم کی جائیں۔
آسٹریلین ہائی کمیشن کے ایک اعلی افسر نے ڈان کو بتایا کہ ان کے امیگریشن اور سیٹیزن شپ کے محکمے کے نائب سیکریٹری نے یو این ایچ سی آر کے عہدے داروں سے گزشتہ ہفتہ ایک ملاقات میں سیاسی پناہ کی پیشکش پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں یو این ایچ سی آر کو بتایا گیا کہ آسٹریلیا ہزارہ برادری کے 2500 خاندانوں یا پھر سات ہزار افراد کو ان پر ہونے والے حملوں کے پیش نظر سیاسی پناہ دینے کے لیے تیار ہے۔
پاکستان میں یو ان ایچ سی آر کی نائب نمائندہ مایا امیرا تنگا نے ڈان کو اس پیشکش کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ‘ ہم نے فرقہ ورانہ تشدد کے خطرے کے پیش نظر شیعہ اقلیت کو آسٹریلیا میں پناہ فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں’۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو کوئٹہ میں ہزارہ برادری پرخود کش حملے میں خواتین اور بچوں سمیت سو کے قریب لوگ مارے گئے تھے۔ مرنے والوں میں تینتیس رجسٹرڈ افغان پناہ گزین بھی شامل تھے۔
واقعہ کے بعد یو این ایچ سی آر نے پاکستانی حکام پر زور دیا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں پناہ گزینوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
سرکاری حکام نے ڈان کو بتایا کہ پاکستان کی وزارت ‘سیفرون’ کو آسٹریلوی پیشکش کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور اب اس معاملے کو یو این ایچ سی آر کے پاکستان میں نمائندہ نیل رائیٹ کے جینیوا سے ملک واپس آنے پر اٹھایا جائے گا۔
مایا نے منتقلی کے عمل کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ‘ہمیں پہلے بلوچستان میں ہزارہ شیعہ برادری کے سب سے متاثرہ اور خطرے میں گھرے خاندانوں کا تعین کرنا ہو گا’۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ جلد ہی 2500 خاندانوں کی فہرست آسٹریلوی حکومت کے حوالے کر دیں گے۔

syed Hassanمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری جو ان دنوں وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کے بعد اسلامی ممالک دورے کے سلسلے میں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہیں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کی خون شہدا کی برکت کے سبب قوم کوثابت قدمی ،باہمی وحدت اور استقامت جیسی نعمت میسر ہوئی ۔
ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ملت کا اصل امتحان اب شروع ہوچکا ہے کیونکہ خون شہدا سے وفاداری کا تقاضا یہ ہے کہ ہر اس ظالم نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جائے جو مسلسل مظلوموں پر ظلم در ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔
قائد وحدت نے مزید فرمایا کہ قائد مقاومت سید حسن نصر اللہ نے پاکستانی قوم کے نام یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی وحدت اور بھائی چارگی کو ہاتھ سے جانے نہ دیں اور ہر مشکل وقت میں بصیرت کے ساتھ استقامت کا مظاہرہ جاری رکھیں

shuhda jinazaسانحہ کوئٹہ میں شہید افراد کی میتیں ہزارہ ٹاون قبرستان سپردخاک کی گئیں، جہاں پہلے سے ان کی تدفین کے انتظامات کئے گئے ہیں، تاہم شہدا کے کچھ لواحقین  بعض افراد کی جانب سے پھیلائی جانے والی غلط فہمی کے سبب تدفین سے انکاری تھے۔ تاہم علماء کرام نے اب انہیں میتوں کی تدفین کرنے پر آمادہ کرلیا ہے۔   
 ادھر سانحہ کرانی کوئٹہ کیخلاف مجلس وحدت مسلیمین کی قیادت میں شیعہ اکابرین اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ایم ڈبلیو ایم اور شہدائے کرانی کی اپیل پر کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں اپنے دھرنے ختم کر دیئے۔ سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے افراد کے وہ لواحقین جو مذاکرات کے بعد بھی کوئٹہ میں فوج کی تعیناتی تک تدفین کرنے سے انکار کر رہے تھے ان کو شیعہ علماء نے میتوں کی تدفین کرنے پر آمادہ کرلیا ہے

mwm.dhrnarمجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا اصغر عسکری نےاسلام ٓباد کے فیض آباد انٹرچینج میں مجلس وحدت اسلام آباد و ضلع پنڈی کی جانب سے کوئٹہ اظہار یکجہتی کے شرکائے دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد و وحدت ہی وہ طاقت ہے کہ جس کے ذریعے ہم طاغوت کو شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کربلائیوں کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی، جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کر لئے جاتے دھرنا جاری رہے گا۔ انہوں نے شرکائے دھرنا کو مطلع کیا کہ اس وقت اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا محاصرہ کر لیا گیا ہے اور موٹر وے کو مکمل طور پر ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ شیعیان حیدر کرار (ع) کی طاقت کا تذکرہ کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے حکومتی نمائندے سے کہا کہ اگر تم میں ہمت ہے تو فیض آباد انٹر چینج سے گزر کر دکھاؤ۔

alisha01ہمیں چاہیے کہ عزت اور شرف کے لئے اس مقدس مشن و ہدف پر ڈٹ جائیں۔ اس راہ میں اگر جان بھی دینی پڑے تو ذرہ برابر پیچھے نہ ہٹیں اور اپنے مقصد پر آنچ نہ آنے دیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین علامہ سید  علی شاہ پرنسپل جامعہ الولایۃ نے اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب فیض آباد پل پر کوئٹہ سے اظہار یکجہتی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چاہے آپ میدان عمل میں تنہا بھی رہ جائیں پھر بھی میدان کو باطل کے لئے خالی نہ چھوڑیں۔ ظالم قوتیں چاہتی ہیں کہ معاشرے میں فساد برپا کیا جائے اور کمزوروں کو کچل کر رکھ دیا جائے۔ لیکن ملت تشیع باطل قوتوں کو پاکستان میں کھل کھیلنے نہیں دے گی۔ آج آئے دنیا دیکھ لے کہ گلی گلی کوچے کوچے میں ملت تشیع لوگوں کو صلح کی دعوت دے رہی ہے۔ کوئی تشدد جلاؤگھیراؤ نہیں کیا گیا۔ ہمیں اہل بیت (ع) نے سرجھکا کر زندہ رہنے کا درس نہیں دیا۔ ہم ہر سال سڑکوں پر احتجاج کرتے ہیں تاکہ اس امت کی اصلاح کی جاسکے۔ مغلوب بن کر زندگی گزارنا موت ہے اور غالب آکر مرجانے میں زندگی ہے۔ شیعیت نے حق ہمیشہ حق کی خاطر شہادت قبول کی ہے۔ ہم ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے اور ظالموں کو سکون سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔

mwm.0124سلام پیش کرتے ہیں ان ورثاء کو جو اپنے عزیزوں کے لاشوں کو اس لئے لیکر بیٹھے ہیں کہ ہدف و مقصد شہداء ضائع نہ ہو جائے۔ زندگی کی علامت ہے کہ جب بدن کے کسی حصے پر چوٹ لگے تو پورا جسم حرکت میں آتا ہے۔ مردہ ہوتا ہے وہ بدن جو چوٹ لگنے پر حرکت میں نہ آئے۔ آج شیعہ قوم نے خود کو زندہ قوم ثابت کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ حسنین گردیزی سیکرٹری تبلیغات مجلس وحدت  نے فیض آباد پل اسلام آباد پر جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  آج کوئٹہ کے اندر دشمن نے ہمارے جس پر زخم لگایا ہے تو پورا پاکستان حرکت میں آگیا ہے۔ زندہ انسان اپنا دفاع کرتا ہے اور دشمن پر حملہ آور ہو جاتا ہے۔ زندہ انسان کو آسانی سے نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔ ہمارے مشترکہ دشمن کی پہچان امام خمینی (رہ) نے کروائی تھی اور وہ دشمن امریکہ ہے جو سفاکیت، بربریت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان میں امریکی ایجنٹ شیعہ قوم کا خون بہا رہے ہیں اور ہمارے ملک میں امریکہ نفوذ کرچکا ہے۔ تیس سال قبل ہماری قوم نے بصیرت کے ساتھ امریکی سازشوں کو ناکام کیا اور امریکہ کو بے نقاب کیا۔ اس وقت امریکہ مردہ باد کہنے والی قوم صرف شیعہ تھی۔ آج پاکستان کے تمام محب وطن انسان امریکہ مردہ باد کہہ رہے ہیں۔ ہم باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ اگر کوئی امریکہ کو اس ملک سے نکال سکتا ہے تو وہ صرف شیعیان حیدر کرار (ع) ہیں۔ تمام مسلم ریاستوں میں امریکہ نفوذ کرچکا ہے۔ اگر امریکہ کو کسی نے اپنے وطن سے نکالا ہے تو وہ صرف اور صرف شیعہ قوم ہے۔ اسرائیل کو شکست فاش سے دوچار کرنے والے بھی شیعہ مکتب کے پیروکار ہیں۔ ا ن خیالات کا اظہار علامہ حسنین گردیزی نے اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree