The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں 460 دنوں سے اسرائیلی جارحیت جاری ہے اور اہل فلسطین نے ثابت کیا کہ وہ حق اور انصاف کے لیے لڑنے والے ہیں کبھی نہیں جھکیں گے، فلسطینی عوام کا جذبہ اور ان کی مزاحمت ناقابلِ شکست ہے، عالمی برادری ظلم کے خلاف آواز اٹھائے اور غزہ کے عوام کے لیے عملی اقدامات کرے، اسرائیل نے غزہ پر بلااشتعال بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور وحشیانہ حملوں میں شب وروز نوزائیدہ بچوں، خواتین، بزرگوں سمیت ہزاروں معصوم فلسطینی شہید ہو رہے ہیں، اس سنگین صورتحال پر اقوام متحدہ، امریکہ، اسلامی کانفرنس، عرب لیگ اور یورپ آنکھیں بند کیئے ہوئے ہیں، اسرائیل نے اسپتالوں پر بھی بمباری کر کے معصوم شہریوں کو شہید کر دیا ہے کوئی ہسپتال ورکنگ حالت میں نہیں رہا، غذائی قلت اور شدید سردی سے بچے زندگی کی بازی ہار رہے ہیں، اس صورتحال میں امریکہ جو کہ خود کو انسانی حقوق کا عالمی چیمپئن کہتا ہے، بالکل خاموش ہے، حقیقت میں امریکہ، یورپ و اقوام متحدہ صرف اور صرف مسلمانوں کو زیر نگیں کرنے کیلئے انسانی حقوق، خواتین کے حقوق، آزادی اظہار اور دیگر الفاظ کا سہارا لیکر اپنے مفادات حاصل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اب غزہ پر بمباری کے معاملے میں چپ سادھنے پر کونسا جواز پیش کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے شام اور عراق کے معاملے میں راتوں رات ایسے فیصلے کئے جس سے مسلمانوں پر تسلط قائم کیا جا سکے مگر اسرائیل کی درندگی اور سفاکیت پر ایسی گہری خاموشی اختیار کر رکھی ہے جیسے غزہ میں کچھ ہوا ہی نہ ہو، فلسطین و کشمیر کے معاملے میں امریکہ، یورپ اور اقوام متحدہ سمیت تمام اسلام مخالف قوتیں بے نقاب ہو چکی ہیں، افسوسناک امر یہ ہے کہ غزہ کی سنگین صورتحال پر اسلامی ممالک نے بھی استعماری قوتوں کی طرح مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، امریکہ اسرائیل کی ہر لحاظ سے مدد کر رہا ہے اور اپنے اسلحے اور خزانے کے منہ اس پر کھول رکھے ہیں، ناجائز صہیونی ریاست کسی عالمی قانون یا انسانی حقوق کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کھلم کھلا جارحیت کر رہی ہے اور کسی بھی دوسرے ملک کی سلامتی اور جغرافیائی حدود کی سنگین خلاف ورزی کرنے سے باز نہیں آ رہی۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کراچی پہنچ کر سانحہ کراچی کے شہداء کے گھروں پر حاضری دی اور وارثان شہداء سے تعزیت کی۔ جبکہ زخمیوں کے گھر جا کر ان کی عیادت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدر برادر سید احسن عباس ،ضلعی پولٹیکل سیکرٹری عارف رضا ،یونٹ صدر سید عمران نقوی ، محمد علی زیدی اور دیگر رہنما ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پرامن مظاہرین پر گولیاں چلانا انتہائی افسوسناک ہے۔ سندھ پولیس نے صوبائی حکومت کے ایماء پر نہتے مظاہرین کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور ظلم اور بربریت کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی سے خون ناحق کا حساب لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی دعویدار پیپلز پارٹی نے نہتے مظاہرین پر گولیاں چلا کر سیاہ تاریخ رقم کی۔ بزرگ عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی کی توہینِ کی گئی جبکہ علماء اور مومنین کو پابند سلاسل کیا گیا۔ اسیر مومنین سنت سید سجاد علیہ السلام ادا کر رہے ہیں۔ نہتے شہریوں پر گولیاں چلانے والے جلد رسوا ہوں گے۔ اور انہیں اس ظلم اور بربریت کا حساب دینا ہوگا۔

وحدت نیوز(لندن) مجلس وحدت مسلمین یو کے کی ایگزیکٹو کمیٹی نے آج ایک بیان میں کہا۔ پارا چنار کے مظلوم عوام کے لیے بھیجے جانے والے امدادی قافلے پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مزید اس بات پر زور دیا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے سے سبق لیں اور پارہ چنار کے عوام کو درپیش خطرناک حالات کا ادراک کریں۔ اگر حکومت اپنے سرکاری قافلے کی حفاظت کرنے میں ناکام ہے تو وہ پارا چنار کے مظلوم عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں کس طرح کامیاب ہوگی؟

بیان میں واضح کیا گیا کہ پارا چنار کے رہائشی پہلے ہی انتہائی غیر محفوظ حالات میں زندگی گزار رہے ہیں، اور حکومتی اقدامات کی ناکامی ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔  اس حوالے سےخبردار کیا گیا کہ جب تک حکومت علاقے میں اپنی رٹ قائم نہیں کرتی اور پارا چنار کے ارد گرد موجود دہشت گردوں کا مکمل صفایا نہیں کرتی، عوام سے ان کا اسلحہ واپس لینے کی بات کرنا ناانصافی ہوگی۔ یہ نہ صرف ان کی حفاظت کو خطرے میں ڈالے گا بلکہ انہیں مکمل طور پر بے یار و مددگار کر دے گا۔

بیانیے میں کہا گیا کہ کراچی کے نہتے شہریوں کا مظلومین پارا چنار کی حمایت میں ہونے والے پرامن دھرنوں  پر پولیس کے تشدد اور بربریت کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ اور کراچی پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والےشہید علی رضا رضوی اور شبیہ حیدر زیدی کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں ملت کا فخر قرار دیا۔

مزید کہا گیا کہ ملت کے جوانوں نے پولیس کے بہیمانہ تشدد کے باوجود مظلومین پارا چنار کے لیے اپنی حمایت جاری رکھی، جو ان کی قربانیوں اور جرأت کی بہترین مثال ہے۔حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر پارا چنار کے عوام کو تحفظ فراہم کرے اور کراچی میں مظاہرین پر ہونے والے تشدد کی شفاف تحقیقات کروا کر ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلع کرم بگن میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کے بعد دوسرے روز بھی پاراچنار کیلئے امدادی سامان کا قافلہ روانہ نہ ہونا تشویشناک ہے، امن جرگہ کی کامیابی کے بعد ایک گھنٹے میں راستے کھولنے کا دعوی کرنے والے صوبائی عہدیدار اب کیوں چپ سادھے ہوئے ہیں، تین ماہ سے محصور پاراچنار کے عوام خوراک اور دیگر ضروریات زندگی کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں، خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت پورا علاقہ انتہائی تکلیف دہ حالات سے گزر رہا ہے، آخر کرم پارہ چنار کی محب وطن عوام کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سنگین صورتحال کی بدولت ملکی عزت و وقار بھی داؤ پر لگا ہوا ہے، دنیا دیکھ رہی ہے کہ ریاست ایک روڈ کو دہشت گردوں سے محفوظ بنانے میں ناکام اور بے بس نظر آ رہی ہے، لہذا علاقے کو بڑے انسانی المیے سے بچانے کیلئے ایک ایک منٹ بہت اہم ہے اور امدادی سامان پر مشتمل گاڑیوں کے قافلے کو فی الفور پارہ پہنچایا جائے، صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری اور ضروری عملی اقدامات کرے تاکہ اشیائے خوردونوش کے بروقت پہنچنے سے عوام کو ریلیف مل سکے، حالات پر قابو پانے کے لیے سنی شیعہ عمائدین کی جانب سے دستخط شدہ معاہدے پر  فوری عمل اور معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے مٹھی بھر شر پسند عناصر کیخلاف موثر اور سخت کارروائی کی اشد ضرورت ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا کو جاری مذمتی بیان میں کہا کہ
ضلع کرم میں سرکاری افسران پر دہشتگردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔دہشتگردوں نے درحقیقت امن معاہدے پر حملہ کیا ہے ۔

 ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ مسعود، اور سیکیورٹی اہلکاروں پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کرتا ہوں ۔زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں ۔

 دہشتگردوں کے گھات لگا کر حملہ کرنے نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ علاقے میں امن کے خواہاں نہیں ہیں ۔

ضلع کرم کی عوام سے اپیل ہے کہ  امن کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے عناصر کا سماجی بائیکاٹ کریں ۔

عوام ان فتنہ انگیز عناصر کو بے نقاب کریں جو وطن عزیز کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں ۔

پاراچنار میں جاری دھرنے میں شریک محب وطن پاکستانیوں کے صبر، حوصلے، بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں ۔

وحدت نیوز(ڈکھن) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شکارپور، کشمور، گھوٹکی اور جیکب آباد میں امن و امان کی ابتر صورتحال ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ڈاکو راج منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈکھن کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ڈکھن پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سندھ کے ضلع شکارپور، کشمور، گھوٹکی اور جیکب آباد میں امن و امان کی ابتر صورتحال ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ چوری، ڈاکے اور اغواء برائے تاوان روز کا معمول بن چکے ہیں، جبکہ عام انسان کی زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔ آج بھی ضلع شکارپور اور کشمور پر ڈاکوؤں کا راج ہے اور اغواء برائے تاوان مجرموں کے لئے ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔ جس میں پیپلز پارٹی کے بااثر وڈیرے اور پولیس کے اندر چھپی ہوئی کالی بھیڑیں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وڈیرے، ڈاکو اور پولیس کے گٹھ جوڑ نے عوام سے امن و سکون چھین لیا ہے۔ ملک کے اور خصوصاً سندھ کے سیاسی مذہبی اور قوم پرست رہنماء اس ظلم اور بربریت کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کریں۔ اس سے قبل علامہ مقصود ڈومکی نے تعلقہ گڑھی یاسین کی یونین کونسل ڈکھن کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم شکار پور کے ضلعی نائب صدر دولہہ دریا خان جتوئی، تعلقہ صدر مجلس وحدت مسلمین سید نوید علی شاہ، ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ کے رہنماء مستنصر مہدی ابڑو، مولانا احسان علی ابڑو، مولانا نثار علی نجفی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے عرفان علی ابڑو کے اغواء کی واردات پر ان کے ورثاء سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا، اور ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی نائب صدر دولہہ دریا خان جتوئی کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کے گھر سے بھینس کی چوری پر افسوس کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز(کراچی)ملیر 15 احتجاجی دھرنے میں زخمی علی رضا رضوی چار روز مقامی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ۔شہید ہونے والے علی رضا رضوی کی نماز جنازہ مین نیشنل ہائی وے ملیر پندرہ روڈ پر ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میںمرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ حسن ظفر نقوی، باقر عباس زیدی، علامہ مختار امامی،علامہ صادق جعفری ،علامہ شبیر حسن میثمی ،علامہ مبشر حسن ،اسد اقبال ،علامہ علی انور ،علامہ راحت ،مولاناموسیٰ علی،مولا نا گلزار حسین سمیت مختلف شیعہ تنظیموں کے رہنما شخصیات ،علما ء اکابرین سمیت عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ عمائدین نے سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور قتل کاذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیا۔

 نماز جنازہ علامہ شبیر میثمی نے پڑھائی ۔شرکا ءسے خطاب میں مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ شہیدعلی رضا رضوری نے پاراچنار کے مظلومین کیلئے اپنی جان دی ۔وہ پر امن احتجاجی دھرنے میں احتجاج کر رہے تھے۔پولیس و رینجرز نے شرکاء پر فائرنگ کی ۔ ملت جعفریہ سندھ حکومت پیپلزپارٹی کی اس بر بریت کوہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ امن معاہدے کے بعد آج کرم میں حکومتی کاروان پر دہشتگردی ہوئی واقع کی مذمت کرتے ہیں۔ہمارا پر امن احتجاج کرم ایجنسی میں دہشتگردی کرنے والے انہیں عناصر کے خلاف تھا کے جنہوں نے راستوں میں بسوں کے کانوائے پر حملے کئے یہی دہشتگرد گزشتہ کئی عرصے سے دہشتگردی کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں ان کے خلاف آپریشن آخر کیوں نہیں کیا جاتا ۔ ہم نے پاراچنار میں انسانی المیہ کے خلاف جہاں راستوں کی بندش ،ادویات کی کمی کی وجہ سے 130 معصوم بچے شہید ہوگئے تھےان مظلوموں سے اظہار یکجہتی کیلئے کرم میں دہشتگردی کرنے والوںاورراستوں کو کھلوانے کیلئےکراچی سمیت ملک گیر پر امن دھرنے دیئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پر امن دھرنے دینے والوں پر دہشتگردی کی دفعات لگا دی گئیں جس میں نا بالغ بچے بھی شامل ہیں ۔

رہنما علامہ اصغر حسین شہیدی سمیت 19نوجوان شامل ہیں اور کچھ اب تک لاپتہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پر امن دھرنے دینے آئے تھے گولیاں پولیس اور رینجرز نے کس کے حکم پر چلائی۔ دو نوجوان شہید اور درجنوں عمائدین زخمی ہوئے خواتین و بچوں پر لاٹھی چارج کیا گیا ۔علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ شبیہ حیدر زیدی اور علی رضا رضوی کے قتل اورپر امن دھرنوں پر تشدد،بربریت کرنے والی سندھ حکومت کے خلاف مقدمات درج کر وائیں گے اگر ہمیں انصاف نہیں ملا تو عالمی ادارہ انصاف جائیں گے۔دریں اثنا ء شہید علی رضا رضوی کی تدفین وادی حسین قبرستان میں سینکڑوں سوگواروںکی موجودگی میں کی گئی جہاںپر رقت مناظر دیکھے گئے۔شہید علی رضا رضوی نے ورثا ءمیں دو بچوں اوربیوہ کو سوگوار چھوڑا۔

وحدت نیوز(اسلام آ باد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایرانی سفارت خانے میں فلسطینی محاذکے شہداء کے یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ کریم نے حکم دیا کہ "اس پر شک نہ کرنا کہ یہود و نصاری تمہارے دشمن ہیں"، یہ بھی فرمایا گیا کہ "تم میں سے جو انہیں دوست بنائے گا، وہ انہی میں سے ہوجائے گا"، ساتھ ہی قرآن مجید نے فرمایا، "ہرگز تم سے یہود و نصاری راضی نہیں ہوں گے، جب تک تمہاری شناخت ختم نہ ہو جائے"۔ یہ واضح ہے کہ عالم کفر ہمارے سامنے ہے، یہ کئی ہزار معصوم بچوں کے قاتل ہیں، یہ درندے ہیں، اگر ان کا راستہ نہ روکا گیا تو یہ پوری دنیا کو تباہ کردیں گے۔ ہم نے دیکھا کہ مزاحمت ہی اسرائیل کیخلاف واحد راستہ ہے۔ ان کے مظالم کیخلاف جہاد ہی واحد راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی انقلاب امام خمینی نے پوری دنیا کو مزاحمت و مقاومت کا راستہ دکھایا۔ جب تک مزاحمت باقی رہے گی گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ مزاحمت کے عظیم سپوت بے مثال ہیں۔ جیسا کہ ظلم کیخلاف قاسم سلیمانی نے جدوجہد کی، وینزویلا، یمن، فلسطین، شام اور عراق میں قاسم سلیمانی نے ظلم کیخلاف مقابلہ کیا۔ یحییٰ السنوار کی مثال دیکھیں جس نے جوان مردی کے ساتھ زندگی گزاری اور جوانمردی کیساتھ ہی اپنی جان جان آفریں سپرد کردی۔

 اسی طرح میرے عزیز ترین شہید قدس، سید حسن نصر اللہ کو دیکھیں، جسے پوری دنیا نے غزہ کی حمایت سے پیچھے ہٹنے کا کہا لیکن اس نے اپنا خون دے دیا، نظریہ قربان نہیں کیا۔ اسی طرح اسماعیل ہنیہ شہید جنہوں نے دنیا بھر میں فلسطین کی سفارت کاری کی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بیدار ہوں، پہلے اپنی سرزمین سے صہیونی ہمدردوں کو بے دخل کریں، اس کے بعد پوری دنیا کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوں۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے کہ ایک دن آئے گا، حق کا غلبہ ہوگا۔ یاد رکھیں کہ اللہ کا نظام پورے عالم پر حاکم ہوگا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ممبر قومی اسمبلی ضلع کرم و پالیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم انجنیئر حمید حسین کی لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری اہلکاروں پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت۔

ایم این اے کرم انجینئر حمید حسین نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ڈی سی کرم اور ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔

ایسے سانحات سے کرم کے مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہیں۔

کرم میں مستقل امن کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا۔  

جن افراد نے کرم کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہیں انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

ٹل پاراچنار روڈ کو مختلف بہانوں سے بند کرنے کی سازش ہورہی ہے۔آج بھی ایسا ہی ہوا۔

وحدت نیوز (کراچی) مظلومین پاراچنار کی حمایت میں گزشتہ بدھ ملیر 15 دھرنے میں سندھ پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک اور عزادارسید علی رضا رضوی بھی شہید ہوگئے۔

ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ حسن ظفر نقوی،صوبائی صدر سندھ علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مختار امامی،ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری سمیت دیگر رہنماوں کا اہل خانہ سےاظہار تعزیت۔

صوبائی صدر علامہ باقرعباس زیدی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ دھرنوں میں ریاستی جبر و تشدد کے نتیجے میں اب تک دو نوجوان جام شہادت نوش کر گئے ہیں ۔

علی رضا رضوی مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے،چار دن زندگی موت کی کشمش میں مبتلا رہنے کے بعد آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

پاراچنارکے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے پر امن دھرنوں پر سندھ حکومت نے ظلم و بر بریت کی داستان رقم کی۔

وزیر اعلیٰ و سندھ حکومت علی رضا اور شبیہ حیدر کے قاتل ہیں۔

علی رضا کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے مسجد و امام بارگاہ ملیر محمدی ڈیرہ میں ادا کی جائے گی۔

مظلوم پاراچنار کی عوام کے حق میں دھرنوں پر پولیس و رینجرز کی فائرنگ سے متعدد جوان زخمی ہوئے۔

احتجاجی دھرنے ہمارا آئینی و قانونی حق تھا بر بریت کی گئی۔

ریاستی جبر کے خلاف سپریم و ہائی کورٹ جائیں گے۔

ہمارے مقدمات درج نہ ہوئے تو عالمی عدالت انصاف میں مقدمات لے جائیں گے۔

ایم ڈبلیوایم شہید علی رضا رضوی کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

Page 42 of 1565

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree