وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے زیر اہتمام یادگار شہداء اسکردو پر بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید آغا محمد رضانے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان میں استحکام پیدا نہیں ہونے دیتی یہی وجہ تھی کہ کوئٹہ میں الیکشن کے دوران بم دھماکے کیے گئے تاکہ عوام خوف زدہ ہوکر گھروں میں محصور ہوجائیں مگرغیور عوام نے ملک دشمنوں کو شکست سے دوچار کیا انہوں نے کہا کہ ملالہ پر حملہ ہوتا ہے تو قابل مزمت ،حامد میر پر ہو تو بھی قابل مزمت مگر جب دہشت گرد دہشت گردی کرتے ہیں تو وہ قابل مزمت ہی نہیں بلکہ قابل مرمت بھی ہیں ہم ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ، انہوں نے مذید کہا کہ آج 70سال ہوچکے ہیں مگر اس خطہ کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیاہر حکمران نے ہمیشہ نیانعرہ لگاکر ہمیں لالی پوپ دینے کی کوشش کی مگر اب ہم ان جھوٹے حکمرانوں کے جھوٹے نعروں میں نہیں آئیں گے اب حالات پہلے جیسے نہیں ہیں ملک دشمنوں کی نظریں اس خطے پر جم چکی ہیں اور جب تک گلگت بلتستان کا علاقہ مستحکم نہیں ہو گا اس وقت تک پاکستان بھی مستحکم نہیں ہوگا۔

وحدت نیوز(آزاد کشمیر) شام میں صحابی رسول ﷺ حضرت اویس کرنیؓ کے مزار کو شہید کئے جانے پر مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کا شدید احتجاج۔شام میں جناب اویس کرنیؓ کے مزرا کو مکمل مسمار کرنے اور جیو نیوز پر اہل بیت علیہماسلام کی شان میں گستاخی کے خلاف آج ریاست بھر میں یوم عظمت ناموس اہل بیت وصحابہ منایا جائے گا۔حضرت اویس کرنیؓ کے مزار مقدس کومکمل مسمار کرنے کی ذمہ داری القاعدہ نواز شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کر لی۔ اس قبل بھی مارچ کے آخری ایام میں شام کے شہرالرقہ میں القائدہ نوازشدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) نے اصحاب رسول اقدس ﷺ جناب اویس کرنیؓ اور جناب حضرت عمار بن یاسرؓ اور ملحقہ مسجدعمار بن یاسرؓ کو شہیدکیا گیا تھااور اب القائدہ کی تنظیم داعش مزارت اصحاب رسولﷺ کو تباہ کرنے کیلئیمسلسل کئی دھماکے کئے گئے۔ اور جلیل القدر صحابی رسول ﷺ جن کے قدموں کے خاک پر ہمارا سب کچھ قربان ہوجائے جناب اویس کرنی کے مزرا کو مکمل مسمار کردیا گیا۔ تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے کئے گئے اس دل خراش واقعے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل مجروح ہوئے ہیں۔ امت مسلمہ شام میں ہونے والے بے حرمتی کے اس اندہوناک واقع کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے۔ صحابہ اکرام اجمعین کے مزارات مقدسہ کی تباہی کے خلاف آج بروز اتورریاست بھر میں بھرپور یوم عظمت ناموس اہل بیت واصحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ منایا جائے گا ۔مظفرآباد ، ہٹیاں بالا ، میرپور ،باغ سمیت ریاست بھر میں مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیرکے زیر اہتمام شام میں تکفیری دہشتگردوں کی اصحاب اکرامؓ کے مزاراتِ مقدسہ کے بے حرمتی کے خلاف، اور جیو نیوز پر اہل بیت علیہماسلام کی شان میں گستاخی کے خلاف یوم عظمت ناموس اہل بیت علیہماسلام وصحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ منایا جائے گا ۔ مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے ریاستی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید عبدالرحمن شاہ کاظمی، سیکرٹری سیاسیات سید تصور عبا س موسوی ، آئی ایس او آزادکشمیر کے صدر سید وقار کاظمی اوردیگر نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کے علاقہ الرقہ میں مزاراصحاب رسول ؐ پر حملے کے دلخراش واقعہ پر اپنے شدید غم و غصے کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خلاف برسرپیکار القاعدہ اور عرب شہنشاہیت نواز شدت پسند تنظیم داعش نے حضرت اویس کرنیؓ کے مزار مطہرکودھماکے سے اڑا کر امت مسلمہ کا امتحان لیا ہے۔امت مسلمہ نے اگر اس جسارت پر خاموش رہی تو کل خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ بھی ان تکفیری دہشتگردوں کی بربریت کا نشانہ بنائے جا سکتے ہے۔ عظمت صحابہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اصحاب رسول ﷺ وآلہ رسول ﷺکے ناموس کیلئے جان بھی قربان کرنی پڑی تو لمحہ بھر بھی دیر نہیں کریں گے۔مجلس وحدت مسلمین ریاست بھر شام میں مزرات اصحاب اکرام ؐ پر تکفیری دہشتگردوں کے حملے کے خلاف بھر پور احتجاج کا اعلان کرتی ہے۔انہوں نے آزادکشمیر بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ عظمت صحابہ و ناموس صحابہ کی خاطر مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دیں ۔

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اسکردو میں  منعقد ہونے والی "بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" میں  شرکت کے اسکردو پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام 18 مئی کو یادگار شہداء اسکردو پر منعقد ہونے والی عظیم الشان کانفرنس بعنوان "بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" میں  شرکت کے لیے اسکردو پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دیگر مرکزی رہنما جن میں  حجتہ الاسلام علامہ احمد اقبال رضوی، آغا سید مبارک علی موسوی، آغا ولایت علی اور فضل عباس موجود ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا  اسکردو ائیر پورٹ پر علمائے کرام اور معززین  سمیت مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کی بڑی تعداد نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع علمائے کرام میں  سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین  پاکستان  بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی، سیکرٹری فلاح و بہبود ایم ڈبلیو ایم گلگت  بلتستان  شیخ احمد علی نوری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان علامہ آغا مظاہر حسین موسوی، شیخ زاہد حسین زاہدی، شیخ شبیر رجائی اور شیخ احمد کریمی موجود تھے۔

وحدت نیوز(گلگت) ایم ڈبلیو ایم بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام اسکردو کی سرزمین پر منعقد ہونے والی تاریخی " بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" میں اس جماعت کا اپنا کارواں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ نیئرعباس مصطفوی کی قیادت میں خصوصی شرکت کریگا۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت کے ترجمان سعیدالحسنین نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ایم ڈبلیوایم کے اسکردو میں منعقد ہونے والے اجتماع میں گلگت ڈویژن کے تنظیمی عہدیداران اور کارکنان کے علاوہ دیگر سیاسی، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے قائدین بھی خصوصی طور پر شریک ہونگے۔ انکا مزید کہنا ہے کہ یہ اجتماع علاقے میں اتحاد بین المسلمین کیلئے ایک نیگ شگون ثابت ہوگا اور اسی روز ایم ڈبلیو ایم اپنے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا بھی اعلان کریگی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) آج 11 مئی کا یہ احتجاج ظلم کے خلاف ہے، سنی شیعہ ملک پاکستان میں مظلوم اور حکومتی اداروں کی پشت پناہی دہشت گردوں کو حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار  مجلس وحدت مسلمین ضلع جہلم کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ محسن علی نجفی نے راولپنڈی میں فیض آباد کے مقام پرایم ڈبلیوایم کے احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کے ذمہ دار امریکہ اور سعودی عرب ہیں۔ خصوصاً شام میں سعودی عرب کا گھناونا کھیل پوری دنیا پر آشکار ہوچکا ہے۔ پاکستان میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا تحفہ واضح کرتا ہے کہ دنیا بھر میں تکفیریت کا سرغنہ پاکستان میں بھی دہشت گردوں کو عوام پر مسلط کرنا چاہتا ہے۔ مظلوم عوام اور فوجیوں کے قاتل کسی قسم کی رعایت اور مذاکرات کے مستحق نہیں ہیں۔ ظالم قوتوں کو باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ آج حسینی شیعہ کے ساتھ حسینی سنی بھی بیدار ہوچکے ہیں، اب پاکستان حکمرانوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں حسینی بن کر رہنا ہے یا یزیدی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) اہل سنت والجماعت کی 23 جماعتوں کی نمائندہ جماعت سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضاترجمان وائس آف شہداءفیصل رضا عابدی اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے فرزند حسن محی الدین قادری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی دعوت قبول کر لی۔ تفصیلات کے مطابق 18 مئی کو اسکردو میں یادگار شہداء اسکردو پر منعقدہ عظیم الشان بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس میں ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور رہنماء شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں اہل سنت والجماعت کی 23 جماعتوں کی نمائندہ جماعت سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، سابق سینیٹر اور ترجمان وائس آف شہداء فیصل رضا عابدی  اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما  حسن محی الدین قادری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی دعوت قبول کر لی ہے اور وہ اسکردو میں منعقدہ کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق رابطہ کرنے پر صاحبزادہ حامد رضا نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس پروگرام میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کے علاوہ بھی پاکستان کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے رہنما اور برجستہ شخصیات شرکت کریں گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree