وحدت نیوز(ایبٹ آباد) مجلس وحد ت مسلمین ضلع ایبٹ آباد کے زیر اہتمام علامہ جہازیب حسین جعفری کی قیادت میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ مہم کا آغاز تحصیل حویلیاں سے کیا گیا۔ حویلیاں شہر کے بعد دورہ چھچھہ میرا، یونین کونسل جھنگڑہ اور دیوال منال گاوں میں شجرکاری کی گئی۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ سید وحید عباس کاظمی، سیکرٹری جنرل ضلع ایبٹ آباد سید مدثر علی کاظمی، ضلعی سیکرٹری تنظیم سازی سید اظہر حسین شاہ، سیکرٹری جنرل تحصیل حویلیاں سید سبطین حسین شاہ، سیکرٹری یونین کونسل سید فراست حسین شاہ، سیکرٹری تحفظ عزادری ضلع ایبٹ آباد سید شجر علی کاظمی نے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا۔

وحدت نیوز(ایبٹ آباد) یوم پاکستان کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین ضلع ایبٹ آباد کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایم ڈبلیوایم خیبر پختونخوا کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ جہازیب حسین جعفری، علامہ نظر علی روحانی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ سید وحید عباس کاظمی، ضلعی سیکرٹری جنرل ایبٹ آباد سید مدثر علی کاظمی، سیکرٹری تنظیم سازی ضلع ایبٹ آباد سید اظہر حسین شاہ، تحصیل حویلیاں کے سیکرٹری جنرل سید سبطین حسین شاہ، یونین کونسل جھنگڑہ کے سیکرٹری جنرل سید فراست حسین شاہ اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔ اور آخر میں وطن عزیز کے استحکام کے لئے دعا کی گئی۔

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ زاہد علی جعفری نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیوایم خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں سیاسی میدان خالی چھوڑنے کی وجہ سے ہی ملت تشیع مصائب و آلام کا نشانہ بنتی رہی۔ انہوں نے کہا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینا دورس نتائج کا حامل فیصلہ تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ بلوٹ، پہاڑ پور میں مخدوم خاندان کے سیاسی طور پر مستحکم ہونے کی وجہ سے وہاں حالات خراب نہیں ہوئے، جبکہ سٹی سمیت وہ علاقے جہاں اہل تشیع سیاسی حوالے سے کمزور تھے، ملت تشیع کی نسل کشی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام، پیپلز پارٹی اور اے این پی پر مشتمل سہ جماعتی اتحاد نے رابطہ کیا، تو ایم ڈبلیو ایم انتخابی حکمت عملی پر غور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی طالبان کی نمائندہ جماعت کا کردار ادا کر رہی ہے۔ عوام، اداروں اور میڈیا کے سامنے عیاں ہے کون دہشت گرد ہیں اور کون امن پسند۔

 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کو ٹلی امام حسین (ع) کے حوالے سے پی ٹی آئی حکومت کے اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ کوٹلی امام حسین (ع) جو بنام وقف امام حسین (ع) تھی کی ملکیت کو اسی طرح برقرار رکھا جائے، جبکہ خیبر پختونخواہ کی حکومت نے اسے اپنی ملکیت میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم ملت کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے رہنما اوررُکن صوبائی اسمبلی آغا محمد رضا نے کہا کہ پاکستانیوں کواسلام اورمسلمانوں کے خلاف بین الاقوامی اورداخلی سازشوں کے مقابلے میں آگاہ اورمتحدرہنا چاہیئے۔آغامحمدرضانے اتحادبین المسلمین کو وقت کی اہمت ضرورت قراردیتے ہوئے کہاکہ دورحاضرمیں مسلکی مسائل کی بنیادپرسیاست کرنے کی بجائے بلاکسی تفریق کے اسلام کی مضبوطی ،ملکی استحکام، بندگان خداکی خدمت ، جوانوں کی سائنس و ٹیکنالوجی جیسے جدیدعلوم میں تعلیم وتربیت کے لئے کام کرنے کی زیادہ ضرورت ہے۔مسالک کے مابین محبت و بھائی چارے کی ایسی مثال قائم ہونی چاہیئے جس سے ہم ایک دوسرے کے دکھ دردکومحسوس کرسکیں۔

 

انہوں نے کہاکہ قوم، قبیلے یا مسالک میں منقسم رہنے سے اسلام اورپاکستان کو کبھی بھی کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔ اورنہ اسلام میں اِن بنیادوں پرتقسیم کی کوئی گنجائش ہے۔اسلام محمدی ؐ قوم ،قبیلہ اورمسلک کے نام پرکسی بھی قسم کے امتیازکاقائل نہیں بلکہ اسلام اُن تمام انسانوں کو چاہے اُن کا کسی بھی قوم وقبیلہ یامسلک سے تعلق ہواورجواللہ تعالیٰ پرایمان لائے ہیں برابرسمجھتاہے۔تاہم اللہ کے نزدیک بلنددرجات اُنہی کوحاصل ہوسکتے ہیں جو زیادہ متقی ہوں۔ آغارضانے مزیدکہاکہ پاکستان میں مسالک کے مابین اختلافات کی باتیں کرنے والے اسلام اورپاکستان کے لئے زہرقاتل ہیں۔ پاکستان اوراسلام محمدی ؐ کے دشمن گہری منصوبہ بندی کے تحت بلوچستان میں مسالک کی بنیادپرمنافرت پھیلانے کی گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں۔

 

انہوں کاکہناتھا کہ بلوچستان کے عوام امن پسنداورایک دوسرے کے عقائدونظریات کا احترام کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام صوبہ کی مثالی امن کو مسلک کے نام پر خراب کرنے والے عناصرسے ہوشیاررہیں۔اورکسی کواس بات کی اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کے مذہبی جذبات و احساسات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صوبے کومذہبی یا مسلکی انتہاپسندی کی آگ میں جھونک دیں۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبہ میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی نے پودا لگا کر موسم بہار کی آمد کے موقع پر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا وطن عزیز اس وقت مختلف مسائل میں گھرا ہوا ہے، دہشتگردی، معاشی مشکلات اور سماجی مسائل کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی بھی کسی مصیبت سے کم نہیں۔ دنیا بھر سمیت پاکستان میں آئے روز جنگلات محدود ہوتے جارہے ہیں اور شہری و دیہی علاقوں میں درختوں کی تعداد روز بروز کم ہوتی جارہی ہے۔ ایسے میں ہر پاکستانی شہری کا فرض بنتا ہے کہ وطن عزیز کو ہرا بھرا کرنے اور ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ قوم کو متحد ہوکر ان تمام چیلنجز کا مقابل کرنا ہوگا۔ علامہ سبطین الحسینی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی کی صورت میں درپیش ہے۔ ملک کے ارباب اختیار اس مسئلہ سے ملک کو نجات دلانے کیلئے سنجیدہ اور فوری اقدامات کرنے چاہیئں۔

وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین قم کے شعبہ سیاسیات کی جانب سے "پاکستان کے سیاسی حالات اور ایم ڈبلیوایم کا کردار" کے موضوع پر مدرسہ امام خمینی (رہ) کے شہید آیت اللہ باقر الصدر ہال میں سیاسی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں موجود حوزہ علمیہ قم کے دینی طلاب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ پاکستان استعماری ممالک کی سازشوں کا ہدف بنا ہوا ہے، ہم نے ملک میں شیعہ سنی مسلمانوں کو متحد کرکے پاکستان کی بقا کی ضمانت فراہم کی ہے۔ ایم ڈبلیوایم کے سیکرٹری سیاسیات کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاسی حالات کو سمجھنے کیلئے بین الاقوامی حالات کا بغور جایزہ لینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان دنیا کے اہم ممالک میں سے ایک ہے اور اس سرزمین پر بہت سے بین الاقوامی کھلاڑی اپنے اپنے کھیل میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی سیاسی پالیسیز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں محب وطن قوتوں کو متحد کرکے پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا دفاع کیا جائے۔ اسی سلسلے میں جلد ہی محب وطن فورم تشکیل دیا جائے گا، جس کے حوالے سے کافی کام انجام پا چکا ہے اور بہت سی سیاسی اور دینی تنظیموں نے اس میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم جھوٹے مدعیان دفاع پاکستان سے اس جھنڈے کو چھین کر حقیقی مدافعان پاکستان کو موقع فراہم کرے گا کہ وہ  اپنی دینی اور قومی ذمہ داری کو انجام دیتے ہوئے ملک کی خدمت کرسکیں۔

 

ناصر عباس شیرازی نے گلگت بلتستان کے حوالے سے کہا کہ حال ہی میں مجلس وحدت مسلمین نے اس صوبے میں گندم کی سبسڈی ختم کرنے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا اور پورے صوبے میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اور اسکے ساتھ متحد سیاسی تنظیموں کی اس کال پر پورا صوبہ بند ہوگیا، حتی کہ وہ علاقے کہ جن میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہاں مجلس وحدت مسلمین کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، وہ بھی مکمل طور پر بند تھے۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور الیکشن میں کامیابی کے بعد اس خطے کے عوام کیلئے تاریخی کردار ادا کرینگے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree