وحدت نیوز(خیرپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ اہلیان خیر پور کی استقامت کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ، لبیک یا رسول اللہ کانفرنس سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑاطالبان مخالف اجتماع تھا، شدید مشکلات اور سخت ترین سازشیں حسینیوں کے جذبے کو شکست نہیں دے سکیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور صاحبزادہ حامد رضا محب وطن شیعہ سنی عوام کے لئے خدا کا انمول تحفہ ہیں ، جب تک جسم میں ایک قطرہ خون کا باقی ہے سرزمین وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کر تے رہیں گے، ان خیالات ک اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کت مرکزی رہنما علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے ممتاز گراؤنڈ خیر پور میں منعقدہ عظیم الشان لبیک یا رسول اللہ(ص)کانفرنس میں ہزاروں شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔



ان کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے ایم ڈبلیوایم کے طالبان مخالف اجتماع کو سبوتاژ کر نے کی کوشش کر کے طالبان سے اپنے مظبوط رشتو ں کا پاس رکھا ہے، قائم علی شاہ کی لبیک یا رسول اللہ()کانفرنس میں رکاوٹ سے ثابت ہو گیا کہ بلاول بھٹو کی طالبان کو للکار گیدڑ بھپکیوں کے سوا کچھ نہیں ، پیپلز پارٹی اگر اتنی ہی طالبان مخالف جماعت تھی تو جلسے میں رکاوٹ کے بجائے انعقاد میں ساتھ دیتی، تمام تر اندرونی و بیرونی سازشوں کے باوجود خیر پور میں طالبان مخالف عظیم الشان اجتماع کے انعقاد پر خدا ئے ذوالجلال کی نصرت کے بعد تمام حسنیوں کے جذبے ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جرائت وشجاعت اور صاحبزادہ حامد رضا کی حمایت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کے زیراہتمام خیر پور سندھ میں ایم ڈبلیوایم کے قائدین کی بلاجواز گرفتاریوں اور لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کے انعقاد میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے خلاف گورنر ہاوس کے باہر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ دھرنے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا شیخ نیئر مصطفوی کر رہے ہیں۔ دھرنے میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کی کثیر تعداد شریک ہے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں مولانا شیخ نیئر مصطفوی کا کہنا ہے کہ پی پی پی کی سندھ حکومت کالعدم تکفیری جماعتوں کی ہمنوا بن چکی ہے اور ہماری پرامن کانفرنس کے انعقاد میں بلاوجہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو سندھ حکومت کی برطرفی تک پورے ملک میں احتجاج مزید موثر انداز میں شروع کیا جائیگا۔

وحدت نیوز(لاہور) ایم ڈبلیوایم کے سینکڑوں کارکن پیپلز پارٹی کے صوبائی دفتر فیصل ٹائون لاہور کے سامنے اکٹھے ہوگئے، مشتعل کارکن پی پی کی سندھ حکومت کیخلاف شدید نعرے مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام خیرپور سندھ میں لبیک یارسول اللہﷺ کانفرنس کے انعقاد کی راہ میں روڑے اٹکانے کیلئے کالعدم تکفیری گروہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے گٹھ جوڑ، کارکنوں پر حملے کرکے 10 کو زخمی کرنے نیز ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی سمیت 100 سے زائد کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ فیصل ٹائون لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے پی پی کی صوبائی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسنین عارف نے کہا کہ لبیک یارسول اللہﷺ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد قومی وحدت کا عملی اظہار ہے، تاکہ اسلام دشمنوں پر یہ حقیقت آشکار کر دی جائے کہ پاکستان میں بسنے والے شیعہ سنی جسد واحد کی طرح ہیں اور کوئی بھی طاقت اس بے مثل اتحاد میں دراڑیں نہیں ڈال سکتی، لیکن سندھ حکومت کانفرنس کے انعقاد کو روک کر ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو تقویت دے رہی ہے۔  منتظمین نے کانفرنس کے انعقاد کیلئے پیشگی اجازت لے رکھی تھی، ملک بھر سے شیعہ سنی تنظمیں خیرپور پہنچنا شروع ہوگئی ہیں، لیکن اب سندھ حکومت نے پروگرام کے انعقاد کی راہ میں منفی ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ اگر سندھ حکومت اپنی مذموم حرکتوں سے باز نہ آئی تو اسکا انجام وزیراعلٰی بلوچستان کی برطرفی کی صورت میں سامنے آئیگا، پھر کانفرنس صرف خیرپور تک محدود نہیں رہیگی بلکہ سندھ کے کونے کونے میں حکومت مخالف مظاہروں کا نہ ختم ہونیوالا سلسلہ کر دیا جائیگا۔ علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ خیرپور میں گرفتار ریلی کے 100 سے زائد منتظمین کو فی الفور رہا کیا جائے، اس میں ذرا بھر کی تاخیر حکومت اور ملت تشیع کے درمیان نہ تھمنے والی جنگ کی صورت میں سامنے آئیگی۔ اہلکاروں نے حکومت کے ایما پر ان جھنڈوں کی توہین کی جن پر لبیک یارسولﷺ درج تھا، اس اقدام کیخلاف وزیراعلٰی سندھ اور خیرپور انتظامیہ کیخلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرایا جائیگا۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے پورے ملک سے قافلے خیرپور پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، کانفرنس ہر حال میں ہوگی، اگر کسی نے قومی وحدت کے پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو وہ پھر سنگین نتائج کیلئے بھی تیار رہے۔

وحدت نیوز(خیرپور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی جانب سے 16مارچ کو خیر پور میں منعقدہ لبیک یا رسول اللہ(ص) کانفرنس میں شرکت اور خطاب کے لئے آنے والے علماءوقائدین اہل تشیع و اہل سنت کی خیر پو رآمد کا آغاز ہو گیا ہے، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری گذشتہ ایک ہفتے سے خیر پور اور گرد و نواح کے گوٹھوں ، قصبوں اور دیہاتوں میں عوامی رابطہ مہم میں مصروف ہیں ، جبکہ علامہ شیخ اعجاز بہشتی گذشتہ شب خیر پور پہنچ چکے ہیں ، سنی اتحاد کونسل کے چیئر مین صاحبزادہ حامد رضا، وائس آف شہداء کے ترجمان سینیٹر فیصل رضا عابدی ، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی ، علامہ حسن ظفر نقوی ، علامہ شفقت شیرازی ، مفتی سعید کاظمی اور دیگر علماء و قائدین کی آمد جمعہ تک متوقع ہے ۔ اس کے علاوہ کراچی سمیت سندھ بھرسے علماءو اکابرین لبیک یا رسول اللہ(ص)میں شرکت کے لئےبروز ہفتہ تک خیر پور پہنچ جائیں گے۔

وحدت نیوز(حیدر آباد) لبیک یا رسول اللہ کانفرنس وادی مہران میں وطن دوستی کی ترویج اور طالبان دہشت گردوں سے حکومتی مذاکرات کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گی، کالعدم تکفیری ٹولہ اور پیپلز پارٹی میں شامل دہشت گردوں کے سرپرست شیعہ سنی اتحاد کے اس عظیم الشان مظاہرے کے خلاف سازشوں سے باز رہیں ، لبیک یارسول اللہ ﷺ کانفرنس کا خدا کے سوا کو ئی طاقت نہیں روک سکتی ، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین ضلع حیدر آباد کے سیکریٹری جنرل علامہ امداد علی نسیمی نے حیدر آباد پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ گل حسن مرتضوی، علامہ عرفان علی عرفانی،علامہ رحمت علی لغاری ، علامہ اشفاق علی مطہری اور علامہ ذوالفقار علی شاہ کاظمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 

علامہ امدا د علی نسیمی کا کہنا تھا کہ بزدل حکومت کے بز دل حکمران طالبان سے مذکرات کر کے کیا ثابت کرنا چا ہتے ہیں کہ عوام انکی ان چالوں سے بیوقوف بن جائے گی نہیں اب پاکستان کی عوام کے سامنے سب کچھ کھلی کتاب کی طر ح سامنے آ گیا ہے کہ کو ن کون دہشت گر دی کر رہا ہے ۔ ہمارے ملک کے مشہور سیاستدان جس نے دو دن پہلے ٹی وی چینل پر کہا تھا کہ طالبان اور حکومت ایک ہی پوزیشن میں نظر آ رہے ہیں کوئی بھی مجر م نظر آ رہا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ چنددہشت گرد بے گناہ انسانوں کی جانوں سے کھیل رہے ۔ اور ان حکمرانوں کا ان دہشت گردوں کے سامنے یوں گھٹنے ٹیک دینا انتہائی بزدلانہ اور شر م ناک اقدام ہے میں بتا نا چاہتا ہوں کہ ملک کو کسی اور سے نہیں موجودہ حکمرانوں سے خطر ہ ہے ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کو رعایت ملنے کے سبب اغوا برائے تا وان اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ پورے ملک میں پھیل چکا ہے ۔ہم حکومت سندھ کو آگاہ کر نا چاہتے ہیں کہ سندھ کی پر امن زمین او لیاء اللہ کی زمین کہلاتی ہے ۔ انہی اولیا ء اللہ میں سے کسی نے فر مایا تھا سندھ دھر تی کو قندہار سے بہت بڑا خطر ہ ہے اس لئے حکومت سندھ کو چائیے کہ جو طالبان یہاں سندھ میں اپنے ٹھکانے بنا رہے ہیں ان کو خود دیکھے۔

 

آخر میں سندھ حکومت کو ہم آگاہ کر نا چاہتے ہیں کہ خیر پورمیں جو جلسہ ہو رہا ہے اسکی پوری سکیوریٹی کا انتظام سخت سے سخت ہو نا چاہئے حیدرآباد کے علاوہ پورے سندھ سے قافلے اس جلسے میں شر کت کے لئے جائیں گے۔ان قافلوں کی سکیورٹی کا مکمل بندو بست کیا جائے۔

وحدت نیوز(خیر پور) طالبانائزیشن کے خلاف محب وطن سیاسی و مذہبی جماعتیں متحد ہوچکی ہیں، 16 مارچ کو خیرپور کے ممتاز گراؤنڈ میں ایم ڈبلیوایم کے زیراہتمام لبیک یارسول اللہ کانفرنس میں شیعہ سنی قائدین و عوام دہشتگردی کے خلاف اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کریں گے، سندھ حکومت دہشتگردوں کی پشت پناہی چھوڑ دے، کراچی سمیت ملک بھر میں جاری بے گناہ شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے خیرپور کے علاقے حسین آباد میں کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین آئین پاکستان کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، پاکستان پیپلز پارٹی اپنے چیئرمین بلاول بھٹو کے طالبان دہشتگردوں کے خلاف دی جانیوالی پالیسیوں اور بیانات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے طالبان دہشتگری کے خلاف علمی اقدامات کریں۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ 16 مارچ کو خیرپور کے ممتاز گراؤنڈ میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام لبیک یارسول اللہ کانفرنس میں شیعہ سنی قائدین و عوام دہشتگردی کے خلاف اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کریں گے، خیرپور انتظامیہ کی جانب سے لبیک یارسول اللہ کانفرنس کے انعقاد کیلئے دی جانے والی پرمیشن منسوخ کرنا ناقابل برداشت فعل ہے، خیرپور انتظامیہ اور سندھ حکومت کی جانب سے لبیک یارسول اللہ کانفرنس کے انعقاد کے خلاف اُوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہیں, اگر کانفرنس کے انعقاد میں مزید دشواریاں پیدا کی گئیں تو ایم ڈبلیو ایم 16 مارچ کو وزیراعلٰی ہاؤس کراچی کے باہر اور خیرپور ممتاز گراؤنڈ سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی اپنی بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔قبل ازیں علامہ ناصر عباس جعفری جب اپنے دورہ کے موقع پر حسین آباد کے علاقے میں پہنچے تو اہل علاقہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، اس موقع پر ان کے ہمراہ علامہ مختار امامی، عالم کربلائی، مہدی عباس، یعقوب حسینی اور منور جعفری و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree