وحدت نیوز(کوئٹہ) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنماعلامہ سید ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کی طرح موجودہ حکومت نے بھی دہشتگردوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ زائرین کربلا کی بس کو مستونگ کے مقام پر درجنوں بار نشانہ بنایا گیا، لیکن حکومت نے ہمیشہ چشم پوشی اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے موجودہ وزیراعلٰی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو اگر صوبے میں دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے اختیارات حاصل نہیں تو انہیں مستعفی ہو جانا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شُہداء کے لواحقین سے وعدہ کیا ہے کہ وہ تمام مطالبات پر فوری عملدرآمد کراتے ہوئے دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کاروائی کرینگے۔ لیکن اگر حکومت نے اس بار بھی اپنے وعدہ پر عمل نہ کیا تو ہمارا اگلا مطالبہ اسلام آباد میں مرکزی حکومت کی معزولی ہوگی۔ امام جمعہ کوئٹہ کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ سمیت پورے پاکستان میں شیعیان حیدر کرار (ع) کا بےگناہ خون بہایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں محبانِ اہلبیت (ع) پر پے در پے حملے ہوئے لیکن انہوں نے پاکستان کی بقاء و سلامتی کی خاطر صبر کا دامن ہاتھ میں تھامے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ مومنین کی کامیابی ہمیشہ اسی طرح میدانِ عمل میں حاضر رہنے سے ہی ممکن ہیں۔

اسلام آباد (وحدت نیوز) ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے شہید قائد علامہ عارف حسینی کے رفیق خاص ممتاز عالم دین علامہ عالم موسوی کی مظلوما نہ شہادت پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک بھر میں جاری شیعہ اکابرین کی ٹارگٹ کلنگ کی ورداتوں کا تسلسل قرار دیا ہے ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونیوالے ایک مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ علامہ عالم موسوی کی مظلومانہ شہادت حکومت اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، کراچی ، کوئٹہ ، لاہور اور پشاور سمیت پورے ملک میں قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے اور حکمران سفاک قاتلوں کے خلاف کوئی فیصلہ کن اقدام اٹھانے کو تیار نہیں ،یہ صورتحا ل زیادہ دیر نہیں چلے گی ، حکمرانوں کو طالبان نواز پالیسیاں ختم کر کے دہشت گردوں کو ریاستی طاقت کے سا تھ کچلنا ہو گا ،  انہوںنے کہا کہ طالبان کی جانب سے بنوں اور راولپنڈی کے دلخراش سانحات کی ببانگ دہل ذمہ داری قبول کرنے کے بعد چاہیے تو یہ تھا کہ ان کے خلاف فوری کاروائی کی جاتی،لیکن اس کے بر عکس حکمرانوں نے ابھی تک مہر سکوت نہیں توڑی اور بدستوردہشت گردوں سے مذاکرات کی آڑ میں امن کی بھیک مانگ رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں کو ملکی مفادات عزیز ہیں تو انہیں دہشت گرد وں کو کچلنے کیلئے تما م مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر فوجی آپریشن کرنا ہو گا ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) ادارہ امور اسلامی بلوچستان کے زیر اہتمام سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا امت مسلمہ کے لیے پیغام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، سرینا ہوٹل کوئٹہ میں منعقدہ اس کانفرنس میں  وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ مہمان خصوصی تھے۔ دیگر مہمانوں میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی، ایم ڈبلیوایم کے رکن صوبائی اسمبلی سید محمد رضا رضوی ، علامہ جمعہ اسدی، قاری عبدلرحمن نورزئی ، ڈاکڑ عطا الرحمن اور جید علماء، دانشور،سکالرز اور سیاسی زعماءشریک تھے،  مقررین نے عالم اسلام کے مسائل اور پاکستان میں قیام امن، استحکام اور اسلامی یکجہتی پر اظہار خیال کیا گیا۔

وحدت نیوز(کراچی) ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملیر میں بھی  جشن ولادت با سعادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی جانب سے نادعلی اسکوائر تا جناح اسکوائر میلاد ریلی نکالی گئی ، جس کی قیادت ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے کی ، اس موقع پر اہل تشیع بردران  کی جانب سے منفرد نویت کا ۶۰ فٹ بلند پرچم بھی برآمد کیا گیا، جسے اٹھانے کے لئے تمام شیعہ اور خصوصاًاہل سنت جوانوں نےانتہائی عقیدت کا اظہا رکیا،اس موقع پر شرکائے جلوس نے لبیک یا رسول اللہ ﷺ، لبیک یاحسین ؑ، شیعہ سنی بھائی بھائی امریکہ نے آگ لگائی کے فلگ فگاف نعرے لگائے۔اس ریلی میں شیعہ سنی شرکاء سمیت ایم ڈبلیوایم کے رہنماسجاد اکبرزیدی، اسد علی زیدی، سعید رضا، ثمر زیدی اور مختار امام بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) شہدائے یوم القدس کوئٹہ کے اہل خانہ میں امداری رقوم کے چیک تقسیم کر دیئے گئے ، بلوچستان حکومت کی جانب سے امدادی رقوم کے چیک ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹریٹ میں خانوادہ شہداء میں تقسیم کیئے گئے ،  کل ۳۱شہداءکے لواحقین میں چیک تقسیم کیئے گئے ، باقی لواحقین میں چیک دستاویزات مکمل ہو نے پر تقسیم کیئے جائیں گے،معزز مہمانان چیف آف ہزارہ قبائل جناب سردار سعادت علی ، جناب حاجی قیوم علی چنگیزی ، جناب مظفر علی چنگیزی، جناب پروفیسر تاج، رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا رضوی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما سید ہاشم علی موسوی ، ڈویژنل سیکریڑی جنرل جناب سید عباس علی، کونسلر کربلائی رجب علی نے شہداء کے لواحقین میں چیک تقسیم کیے۔ دیگر مہمانوں میں کونسلر کربلائی عباس علی، کونسلر سید مہدی ، ایم ڈبلیو ایم کابینہ کے کامران علی ، غلام مہدی اور دیگر دوستوں نے شرکت کیں۔

وحدت نیوز(لاڑکانہ) ملک بھرمیں جاری شیعہ نسل کشی ، کوئٹہ میں زائرین پر خودکش حملے اور کراچی میں بلدیاتی امیدواروں کی بہیمانہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر لاڑکانہ میں بھی ایم ڈبلیوایم کی زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی، مرکزی جامع مسجد جعفریہ سے نکالی گئی احتجاجی  ریلی پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی جلسے کی صورت اختیار کر گئی، شرکائے احتجاج سے خطاب کر تے ہو ئے مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڑکانہ کے سیکریٹری جنرل طارق بدوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کو پاکستان میں حق و سچ کی آواز بلند کر نے کی پاداش میں نشانہ بنایا جا ررہا ہے، کراچی میں بلدیاتی امیدواروں کی شہادت بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، ایم ڈبلیو ایم کے شہید کارکنان اپنے علاقے کی محروم و مظلوم عوام کی نمائندگی کی غرض سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے تھے ، لیکن کراچی پر قابض لسانی فاشسٹ جماعت کے تکفیری دہشت گردوں کو ان کا یہ عمل ایک آنکھ نہ بھایا ، ہم آج متحدہ قومی موومنٹ اور اس کی قیادت کو یہ بات بارو کروادینا چاہتے ہیں کہ اگر ہمارے کارکنان کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کو ئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو ہم خود عالمی سطح پر ان دہشت گرد عناصر کو بے نقاب کریں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree