وحدت نیوز (لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری امورسیاسیات عبداللہ مطہری نے کہا ہے کہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے اور خدا کی طرف سے بھیجے گئے تمام انبیاء آدم تا خاتم نے صرف و صرف امن کا درس دیا، اور امن ہی کے ذریعے دین کی تبلیغ کی. آج جو لوگ الله اکبر کا نعره لگا کر انسانوں کے گلے کاٹ رہے ہیں انھوں نے اسلام کا نام پوری دنیا میں بدنام کیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمیعت علمائے پاکستان ضلع لاڑکانہ کے زیر اہتمام منعقدہ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاڑکانہ کے سیکریٹری جنرل محترم طارق حسین بدوی ، سیکریٹری سیاسیات مشتاق علی میمن، معاون سیکریٹری حق نواز اعوان، سیکریٹری میڈیا سیل طارق رسول اور سیکریٹری نشرواشاعت اعجاز علی سولنگی نے شرکت کی. اسلام کی آڑ لیکر مسلمانوں کا خون پینے کی یہ روایت ایک دو برس پہلے نہیں بلکہ چودہ سو سال قبل میدان کربلا سے شروع ہوئی، آج بھی انہیں یزیدوں کی آل اولاد مسلمانوں کو بلاتفریق اور معتدل غیر مسلموں کو اپنے وحشیانہ اعمال کا نشانہ بنا رہے ہیں ، آئیں ہم سب مل کر ان تمام کالعدم انتہا پسند دینی تنظیموں، چاہے وه طالبان ہو داعش ہو یا کوئی اور ہو، سب سے لاتعلقی کا اعلان کریں اور ان کو بے نقاب کریں۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے جاری کردہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری سیاسیات رشیدطوری نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں اتحاد ، اعتماد ، بھروسے ہی کی کمی نہیں ہے برداشت کی اس سے بھی زیادہ کمی ہے۔ یہ سوچ کر دکھ ہوتا ہے کہ کیسی کیسی محرویوں کو ہم قبول کر لیتے ہیں اور کیسی کیسی باتوں پر پورا ملک ، پورا معاشرہ غیض و غضب کا شکار ہوجاتا ہے۔ سنجیدگی سے بے نیاز عناصر کے ہاتھوں عوام کا مستقبل داو پر نہیں لگایا جاسکتاہے۔ کرخت اور امرانہ رویوں کی گندگی اور جمہوریت کی چھاپ سے ڈھانپنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عوام جمہوریت اور جمہوری عمل کے نام پر فکری آمریت کے چنگل میں پھنسنے کے لیے ہرگز تیار نہیں۔عوام اپنے اندر کے اعتماد کو بحال کرکے ہر فکری آمریت کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ ہمارے ہاں سوال پوچھنے کی آزادی ختم ہورہی ہے۔ جس کی وجہ سے ہر اجتماعی عمل جمود کی طرف گامزن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو فکری بنیادوں پر منظم کرنا ہوگا جس کے لیے سنجیدہ طرز عمل ضروری ہے۔ آج کی دنیا ہمہ گیر تبدیلیوں سے دوچار ہے۔ ایسے حالات میں ہمیں جبر اور استبداد سے دہشت زدہ ہوکر اپنی جمہوری رائے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونا چاہیے۔آزمائشوں سے خوفزدہ ہوکر کرخت اور آمرانہ رویوں کے خلاف بات کرنے سے احتراز برتنے کا لازمی نتیجہ یہی ہے اور معاشرے کے اندرتنوع کے بجائے یک رنگی بڑھ جائیگی۔ یوں فکری جمود اور فکری آمریت کو دوام ملے گی۔ آزادانہ نشوونما کے لیے زہر قاتل ہے۔ عوام کے اندر بڑھتے ہوئے اضطراب اور فکری بے چینی کے اصل اسباب اور محرکات کو نظر انداز کرکے محض اپنے بیانات اور تقریروں کو رنگین بنانے کے لیے عوام کے مسائل اور انکے درمیان اتحاد و اتفاق کی باتوں کا سہارا لینے سے عوام متحد نہیں ہونگے۔ تقسیم در تقسیم کے عمل کے اصل اسباب کو بے نقاب کرنا ہوگا۔
وحدت نیوز (ڈگری) جن مدارس میں قرآن کی تعلیم دی جارہی ہے وہ مدارس احترام کے لائق ہیں ۔ مگر جن مدارس میں دہشت گردی کی تعلیم دی جارہی ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکریٹری جنرل سید بشیر شاہ نقوی نے ڈگری میں پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں ایک دو نہیں بلکہ بہت بری تعداد میں غیر رجسڑر مدارس موجود ہیں ۔ سندھ حکومت کو فوری طور پر اندرون سندھ آپریشن کرنے کی ضرورت تھی۔ لیکن سندھ حکومت اندھی اور گونگی ہوچکی ہے ۔حکومت کو عوام کے جان و مال کی کوئی فکر نہیں ۔سندھ حکومت میں بیٹھے نمائندے سرف اور صرف لوٹ مار کے لیے اقتدار میں آئیں ہیں ۔ حکومت اپنا قبلہ درست کرے۔ انہوں نے اندرون سندھ بھی پاک فوج کے آپریشن کا مطالبہ کیا کہ بات پولیس اور رینجرز کے کنٹرول میں نہیں رہی ہم کسی ایک فرد اور جماعت کی بات نہیں کرتے مجرموں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں سانح شکار پور کے ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں مگر انہیں سیاستدانوں کی سرپرستی حاصل ہے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کے سر براہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں سمیت جہاں بھی دہشت گرد ہیں انکو نشان عبر ت بنانا ہو گا ورنہ امن صرف خواب ہی رہیگا ' دہشت گردوں کے خلاف بلاتفر یق کاروائیاں ہی ملک میں امن لا سکتی ہیں 'حکمرانوں کوا ب اپنے اقتدار نہیں ملک و قوم کی فکر کر نا ہو گی ورنہ تاریخ انکو کبھی معاف نہیں کر یگی ۔ مرکزی سیکریٹریٹ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحد ت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفر ی نے کہا کہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو اپنی صفوں سے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو نکالنا ہو گاورنہ اسی جماعتوں کی قیادت کر نیوالوں کے بارے میں بھی بہت سے سوالات جنم لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں امن کیلئے پاک رینجرز کی کاروائیاں ملک اور قوم کے مفاد میں ہیں لیکن وہاں بھی ضرورت اس بات کی ہے کی بلا تفر یق کاروائیاں کی جائیں تاکہ امن کے قیام کو یقینی بنا یا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی مر کزی اور صوبائی حکو متوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اب ذاتی کی بجائے قومی مفادات کو تر جیح دیں اور عام انتخابات میں حکمرانوں نے قوم سے جو بھی وعدے کیے ہیں انکو پورا کیا جائے تاکہ ملک سے دہشت گردی،بے روزگاری،بجلی وگیس کی لوڈشیڈ نگ سمیت تمام مسائل حل ہو سکیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین پورے ملک میں بھر پور حصہ لے گی اور ملک کو لوٹنے والے حکمرانوں کو عوام ہمیشہ کیلئے مسترد کردیں گے،چیئرمین سنی اتحادکونسل صاحبزادہ حامد رضا کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج پنجاب حکومت کی انتقامی کاروائی کا نتیجہ ہے، سیاسی سیل کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، جسکی وجہ سے عوام ان نااہل اور کرپٹ سیاسی جماعتوں سے تنگ آچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والے حکمران بتائیں کہ وہ عوام سے کس بات کا انتقام لے رہے ہیں۔؟ (ن) لیگ کے قائدین چھ ماہ میں بجلی کا بحران ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا وعدہ کرتے رہے مگر اقتدار میں آنے کے بعد حکمرانوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت کوئی مسئلہ حل نہیں کیا بلکہ آج ملک اور عوام کو درپیش مشکلات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، اس کیلئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم پنجاب سمیت پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں یوم سیاہ منایا،سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں منعقدہ کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امن دشمن اور انسانیت دشمن گروہ نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے ،دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کرنا ہو گا،چاہے وہ مذہبی ہو یا سیاسی ،ملکی سلامتی و بقا کا تقاضا ہے کہ ان انسانیت دشمنوں کا خاتمہ کریں،ان کا کہنا تھا کہ غیرمسلموں کو تحفظ دینا ہماری شرعی و اخلاقی ذمہ داری ہے،اقلیتی برداری کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں،انسانیت و اسلام دشمن خارجیوں نے دنیا میں اسلام کو بدنام کر دیا ہے ،دراصل یہ گروہ درپردہ اسرائیل،امریکہ،اور انڈیا کے ایجنٹ ہیں،جو اپنے آقاوُں کے اشارے پر اسلامی تعلیمات اور اسلامی اقدار کو پامال کر رہے ہیں،الحمدللہ دنیا بھر میںیہ خارجی دہشت گرد گروہ شکست کھا رہا ہے اور انشااللہ پاک سر زمین سے ہماری افواج ان کے نا پاک وجود کا خاتمہ کر کے رہیگی،دہشت گردی کے ناسور سے نجات کے لئے قوم کو متحد ہو کر ہمارے سکیورٹی اداروں کا ساتھ دینا ہوگا۔