وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین کامیابی سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے، ہمارا مقصد ملت مظلومہ و محرومہ کی ترجمانی ، بفضل خدا حق ادا کر رہے ہیں ، مظلوموں کی آواز کا دوسرا نام مجلس وحدت مسلمین ہے، ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر کے ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے ریاستی شوریٰ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حمایت ، ظالموں کے خلاف میدان عمل میں ہے، چاہے اس عمل کے لیئے جو قربانی بھی دینی پڑے ،دیتے تھے ، دیتے ہیں اور دیتے رہیں گے ، مجلس وحدت مسلمین کی کوششوں سے آج ملت کراچی سے کشمیر تک متحد و منظم ہے ، اتحاد و وحدت کا ایسا سماں باندھا کہ استعمار پریشان و سرگرداں تھا، کہ اس کام کے لیئے اتنی محنت کی اتنی محنت کی کہ کسی طرح شیعہ سنی کو آپس میں لڑا دیں ، جھگڑا کروا دیں، تا کہ یہ آپس میں دست و گریباں ہو کر کھوکھلے ہو جائے، بچا کھچا کام ہم سر انجام دیں گے، لیکن نہیں قائدین و علماء نے ہر سازش کو بھانپتے ہوئے ناکام بنا دیا ،انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت ، سسکتے بلکتے محکوموں کو عیاش حاکموں سے نجات دلانے کی امید کا نام ہے، مظلوموں کی آواز بن کر جب ہم نکلے تو کسی بھی دیوار کو راستے میں رکاوٹ نہیں سمجھا، مجلس نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ، کوئٹہ کا مسئلہ ہو یا پارا چنار کا، گلگت بلتستان کا مسئلہ ہو یا کشمیر کی مظلوم و محکوم عوام کا، مجلس وحدت مسلمین نے صف اول کا کردار ادا کرتے ہوئے مظلوموں کی حمایت اورحق و سچ کی بات کی ۔نہ رکنے ،نہ جھکنے اور نہ بکنے کی پالیسی لیکر ملک کے کونے کونے میں اپنے فرائض انجام دیئے ، یہ سارے مسائل تو گھر کے مسائل دنیا میں جہاں کہیں بھی ظلم ہو ،مجلس نے اس کے خلاف آواز بلند کرنے کو فرض سمجھا ، علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ ہم اسی مشن و مقصد کو لیکر گراس روٹ لیول سے اس مشن کو لیکر آگے بڑھیں گے، ہم مسلمانوں کے اتحاد و اتفاق کے لیئے کام کریں گے، اضلاع فعال کردار ادا کریں ، ہم ہر سطح کے تعاون کے لیئے تیار ہیں ، شیعہ سنی اتحاد ہمارے قائد کا مشن ، ہم سفیر بن کر گھر گھر جائیں گے ،شہید قائد کے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے ، قائد وحدت کی قیادت میں اس مشن کے لیئے متحد و منظم رہیں گے ،کراچی سے کشمیر تک اس کا عملی مظاہرہ کرتے رہے ہیں اور اس کو مزید جاندار بنائیں گے ، علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین ہر مظلوم ،محکوم و محروم کی جماعت ، اپنے حق کے لیئے، مظلوموں کی آواز کے لیئے اور مسائل کے حل کے لیئے اسے مضبوط کریں ، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ جب استعمار کو شکست ہو گی اور مظلوم فتح و پیروزی سے ہمکنار ہوں گے۔انہوں نے شوریٰ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عہدیداران کو ہدایت جاری کیں کہ اخلاقیات ہمارا وطیرہ ہونا چاہیے ،ہر گز اس سے منہ نہ موڑا جائے، پیغمبران ؑ و آئمہ ھدیٰ ؑ کی سیرت و سنت پر عمل،عاجزی و انکساری اور سادگی ہمارے کارکنان کا شعار ہونا چاہیے،عبادت خدا، تؤسل حبیب ؐ کبریا سے ملی بیداری لانے میں کردار ادا کیا جائے، ملنساری ،رواداری،مہر و محبت سے مجلس کے مشن کی تکمیل کارکنان کی منزل ہو گی، اتنے مستعد ہوں کہاجب ضرورت ہو آمادہ و تیار ہوں۔یہی تقاضہ دین و دنیا ہے۔اور اسی میں آخرت کی کامیابی ہے۔
وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر کی ریاستی شوریٰ کا دو روزہ اجلاس ، صدارت ریاستی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم پاکستان آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کی ،جبکہ مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین پاکستان برادر یعقوب حسینی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ریاستی کابینہ، اضلاع کے سیکرٹری جنرل صاحبان و ممبران شوریٰ نے شرکت کی ، اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کی گزشتہ سال کی کارکردگی پیش کی گئی جبکہ آمدہ سال کے لیئے ریاستی کابینہ نے ریاستی شوریٰ سے پروگرامات کی منظوری بھی لی ،اجلاس میں شوریٰ نے ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی قیادت کو سراہا،بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ملت کے لیئے اپنی کاوشوں یہ عمل جاری و ساری رکھیں گے۔ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی،سیکرٹری تنظیم سازی عابد علی قریشی ،سیکرٹری تعلیم سید عمران حیدر،سیکرٹری نشر و اشاعت سید قلندر حسین نقوی ،سیکرٹری مالیات سید حسین بخاری ،سیکرٹری ویلفیئر سید عنایت حسین بخاری ، سیکرٹری وحدت اسکاؤٹس سید انصر حسین نقوی، سیکرٹری تربیت مولانا افتخار الحسن ،سیکرٹری روابط و اطلاعات سید حمید حسین نقوی و دیگر کابینہ اراکین نے اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی ریاستی شوریٰ کے سامنے پیش کی اور آمدہ سال کے لیئے پروگرامات کی منظوری لی۔جبکہ معاون سیکرٹری نشرو اشاعت سید پیر حسن نقوی نے ریاستی سیکرٹری نشر و اشاعت کی معاونت کی، ضلعی سیکرٹری جنرل صاحبان نے اپنے اپنے ضلع کی کارکردگی پیش کی ۔ریاستی سیکرٹری تربیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جمو ں و کشمیر نے ہر تین سیشن میں عہدیداران سے تربیتی عنوان پر خطاب کیا ، انہوں نے کہا کہ عہدیداران تلاوت کلام مجید فرمودات رسولؐ و آل ؑ رسول کا مطالعہ کریں ،اوران کے مطابق اپنی زندگی گزاریں ، عبادت خدا سے کبھی غافل نہ ہوں ، اس لیئے کہ کربلا کے راہی کربلا والوں ؑ کے نقش قدم پر چلتے ہیں ، جب سید الشہداء ؑ آخری وقت بھی اپنے خدا کے حضور سجدہ ریز تھے تو دشمن تیر و تلوار لیئے سر پر کھڑا تھا لیکن سیدالشہداء نے معبود کی عبادت کو جان سے افضل گردانتے ہوئے روگردانی نہ کی، اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے ،اس لیئے کہ ہمارے سردار نبیؐ اخلاق کے اعلیٰ منصب پر فائز ،تو ان کے ماننے والے،چاہنے والے عشاق کیسے بداخلاق ہوں سکتے ہیں، حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا خیال رکھیں، دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔
وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر جلد عملی میدان میں قدم رکھے گی،اور ریاست آزاد جموں و کشمیر کے اندر سیاسات میں جاندار کردار ادا کرے گی ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر کے ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی نے ریاستی شوریٰ کے اجلاس آئندہ سال کے لیئے شعبہ سیاسیات کے پروگرام کی منظور ی کے موقع پر کیا، ریاستی شوریٰ نے پروگرام کی منظوری دیتے ہوئے شعبہ سیاسیات کو ریاست و تمام اضلاع پر مشتمل پولیٹیکل سیل بنانے کی ہدایات جاری کر دیں ، ، انہوں نے کہا کہ شعبہ سیاسیات جلد پولیٹیکل سیل تشکیل دیکر عملی میدان میں قدم رکھے گا،مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر ریاست آزاد جموں و کشمیر کے اندر اسی پولیٹیکل سیل کے ذریعے جاندار کردار ادا کرے گی، مجلس وحدت مسلمین عوامی سیاست پر یقین رکھتی ہے، عوام کے مسائل بنیادی ترجیح ہوگی، اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر اسے یقینی بنائیں گے،قائد وحدت ودیگر قائدین کی وحدت پالیسی کو لیکر کشمیر کے کونے کونے جائیں گے ، سیاست کو تابع مذہب بنانے کا سلیقہ سکھائیں گے نہ کہ مذہب کو تابع سیاسیات، دینی و ملی جذبے سے عوام کے پاس جائیں گے ، میرپور سے نیلم تک مجلس کا تعارف ہمارا مشن و مقصد تھا، عوام جان چکے کہ مجلس کیا چاہتی ہے، مجلس اتحاد بین المسلمین چاہتی ہے، مجلس خدمت عوام چاہتی ہے ، مجلس عوامی مسائل کا حل، روایتی نعروں پر نہیں بلکہ میدان عمل میں رہنے کی ترجیح چاہتی ہے، انشاء اللہ عز و جل مجلس میدان عمل میں آ کر کھوکھلے نعروں ، روایتی سیاست و جعلی نمائندوں سے عوام کو نجات دلائے گی، خدمت عوام کرے گی ،خدمت انسان کرے گی ، برس ہا برس حکران رہنے والوں نے ملت و قوم کو کیا دیا ، بخوبی اندازہ سب کو ہے، شہریوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی ابھی تک ممکن نہیں ہو پائی ، ضرورت اس امر کی ہے کہ سسٹم کو بہتر کرتے ہوئے نیک و صالح لوگ عوام کی نمائندگی کریں ، سیاست عبادت سمجھ کر کی جاتی تو یہ ملک مسائل کے گرداب میں نہ پھنسا ہوتا ، کمزور ،مستضعف طبقے اپنے حقوق حاصل کر چکے ہوتے ، مجلس وحدت مسلمین کمزور و مستضعف طبقے کی جماعت ، عملی جدوجہد کرے گی۔کرپشن و ناامنی جیسے ایشوز جن کے لیئے کوئی سنجیدہ آواز نہیں دکھائی دیتی ، ان ایشوز کو نان ایشوز سمجھنے والوں کو بتا دیا جائے گا کہ عوام اب نقطہءِ آخر پر آ گئی ، مکمل نجات چاہتی ہے ، اتحاد و وحدت کی طاقت سے مجلس اِن مسائل کے خلاف مضبوط آواز بن کر سامنے آئے گی ۔انہوں نے کہا بس اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ایسی جماعت کہ جو مستضعف، محروم ، محکوم ،مجبور و غریب عوام کی آواز بن کر آئے اسے مضبوط کیا جائے ، اس کے دست و بازو بنا جائے تا کہ کشتی بھنور سے نکلتے ہوئے حقیقی منزل کو پہنچ جائے۔
وحدت نیوز (کویت) شہید ڈاکٹر سید محمد علی نقوی (رہ) وہ شہید بزرگوار ہیں جنہوں نے گفتگو کے ذریعے نہیں بلکہ کردار اور افکار کے ذریعے ہماری تربیت کی۔ شہید ڈاکٹر کی حیات سے ہم نے جہد مسلسل کا درس لیا۔ زندگی کے ہر ہر لمحے کو راہ خدا و راہ امام زمان (عج) میں صرف کرنے کا سبق، مولا امام زمان (عج) کے جلد ظہور کی زمینہ سازی کیلئے لمحہ بہ لمحہ جدوجہد کرنے کا سبق حاصل کیا۔ ولی فقیہ کی سرپرستی میں، ماضی میں امام خمینی ﴿رہ﴾ کی سرپرستی میں اور آج اپنے زمانے کے ولی فقیہ و نائب امام زمان ﴿عج﴾ حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی سرپرستی میں، اطاعت و پیروی میں، ان کی اتباع کرتے ہوئے، ہر لمحہ اپنے آپ کو دین اسلام، راہ سیدالشہداء امام حسین علیہ اسلام میں مسلسل کوشش کرنا، یہ وہ درس ہے جو شہید ڈاکٹر کی حیات سے حاصل کیا،شہادت وہ منزل ہے جس کی آرزو انبیاءو اولیاء نے کی ، شہید ڈاکٹر بھی اسی آرزوکی تکمیل میں کوشاں تھے،پاکستانیوں کو استعمار کی شناخت دلانے میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے کلیدی کردار ادا کیا۔ان خیالات کا ظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری نے مسجد شعبان سالمیہ کویت میں سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور شہید استا سبط جعفرزیدی کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،برسی کے اس پروگرام میں تمام کویت میں مقیم برصغیر پاک و ہند سے تعلق رکهنے والے شیعان حیدرکرار، پاکستان مسلم لیگ ق پاکستان ،عوامی تحریک اور پاکستانی کمیونٹی کی متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے بهرپور شرکت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر وہ شخص جو ان سے مانوس تھا، ان کے قریب تھا اور یہ جذبہ و ایمان شہید ڈاکٹر نے ہمارے اندر پیدا کیا۔ ڈاکٹر صاحب کی شہادت کو گزرے ہوئےبیس سال ہوگئے ہیں، لیکن راہ خدا میں ان کی اخلاص پر مبنی مسلسل جدوجہد، ان کا ایمان و یقین، آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، نمونہ عمل ہے۔ آج تک ہم شہید ڈاکٹر کی حیات طیبہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے اپنی زندگی کے ہر لمحے اسی راستے کے راہی بننے کی کوشش کرتے ہیں۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ انبیاء کرام اور آئمہ اطہار علیہم السلام نے اپنا خون پیش کیا اور اسی خون کے ہدیہ کا نام شہادت ہے۔ انہوں نے قرآن کی آیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا خداوند شہید کے زندہ ہونے کی گواہی دیتا ہے اور شہید ایسی ھستی ہوتی ہے جو اپنے خون کے ذریعے اپنے راستے کی حقانیت کو اثبات کرتا ہے۔ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی 42 سال کی عمر میں شہادت کے مقام پر فائز ہوئے۔ انکی پوری زندگی بابرکت تھی اور آج پوری دنیا میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے اثرات دکھائی دیتے ہیں،میں پاکستان اور پاکستان سے باہر تمام مسلمانوں سے گزارش کر تا ہوں کہ شہید ڈاکٹر نقوی کے افکار و نظریات کو اپنی زندگی کا محور قرار دیں اور اس شجر طیبہ جس کا بیج اس عظیم شہید نے بویا تھا ، اس کی آبیاری کے لیئے اپنے خون کو آمادہ و تیار رکھیں ۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحد ت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے ملک بھر میں بالخصوص بلوچستان سے سینٹ انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب سینیٹرز غریب عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھر پور جدوجہد اور ایوان بالا میں آواز بلند کرینگے۔ عوام کی خوشحالی اور قانون کی سر بلندی کے لئے بھی بھر پور کردار ادا کرینگے۔عوام کے منتخب نمائندوں کی امانت کی بھر پور طریقے سے پاسداری کرینگے۔ ایوان بالا میں جاکر عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے آواز بلند کرنا ان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ مجلس وحدت مسلمین تمام نو منتخب سنیٹروں کو مبارکباد دیتے ہوئے یہ امید رکھتی ہے کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان کی پسماندگی اور عوام کے حقوق کے لئے بھر پور آواز بلند کرینگے۔
وحدت نیوز (لاہور) دھاندلی زدہ حکومت ملک میں کیسے بلدیاتی الیکشن کروائے گی،بلدیاتی انتخابات آئینی و قانونی تقاضا ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے جہلم کے دورہ کے موقع پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی پیدا وار حکومت ملک میں امن و امان قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جوحکمران عوام کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتے وہ بلدیاتی الیکشن کیسے کروائیں گے ۔عوام کئی سالوں سے بنیادی حقوق سے محروم ہیں حکومت اپنے مفادات کے لیے راتوں رات آئینی ترامیم کر لیتی ہے مگر عوامی فائدے کے فیصلوں پر مدتوں عملدرآمد نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے بلدیاتی انتخابات نہ کرائے تو عوام سڑکوں پر نکل آئے گی اور عوام کے سمندر کے سامنے حکمران ٹھہر نہیں سکیں گے۔