وحدت نیوز(اسلام آباد) پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے انقلاب دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتےہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ ماڈل ٹاون سے پارلیمنٹ ہاوس تک عز م وحوصلے ، جرائت و بہادری کی مضبوط چٹان ثابت ہونے پر آپ ماوں ، بہنوں ، بیٹیوں ، اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں ، آپ کی بصیرت ، بیداری ، شعور، کو سلام ، آپ پاکستان کی تاریخ بدل رہے ہیں ، آج پورے پاکستان کی نگاہیں آپ پر مرکوز ہیں ، پاکستان کے سارے مظلوموں کی امیدوں کا مرکز آپ کا یہ عظیم اجتماع ہے،آپ پاکستان کی آخری امید ہیں ،آپ وہ ہیں جنہوں نے اس وطن کو حقیقی آزادی دینی ہے، آپ وہ ہیں جنہوں نے ظلم کی بساط کو اٹھا کر وطن سے باہر پھینکنا ہے۔
ان کا مذید کہنا تھا کہ جب نواز شریف اور شہباز شریف جیسے قاتل حکمران بن جائیں ، خورشید شاہ جیسا کرپٹ آدمی اپوزیشن لیڈر بن جائےاور محمود اچکزئی جیسا اقرباپرور شخص جمہوریت کا چیمپئن بن جائے تو اس، جمہوریت، آئین ، پارلیمنٹ اور قانون کی فاتحہ پڑھ لینی چاہئے،ان بے شرموں کو بے گناہوں کا خون نظر نہیں آتا لیکن ایک جھوٹا قابض وزیر اعظم ضرور نظر آتا ہے،میں پورے پاکستان کے محب وطن عوام سے گذارش کرتا ہوں کے متحد ہوکر گھروں سے نکلیں ، اس ظالم ، استبدادی، استحصالی نظام سے نجات کا وقت بہت قریب آن پہنچا ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) نواز شریف قاتل تو تھے ہی اب اول درجے کے جھوٹے بھی بن گئی ہیں ، فوج اور قوم کے درمیان غلط فہمی پیداکرنے کے جرم میں نواز شریف کو فوری گرفتار کیا جائے، عوام جھوٹے وزیراعظم کو کسی صورت برداشت نہیں کرتے، نون لیگ اقتدار کی ڈوبتی نیاکو بچانے کے لئے اب فوج پر بھی تہمت لگانے سے باز نہ آئی، آئی ایس پی آر کے بیان نے قوم کو حقیقت بتا کر جھوٹو ں کے چہروں سے نقاب نوچ ڈالا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے ڈی جی آئی ایس پی آرجنرل عاصم سلیم باجوہ کے وضاحتی بیان پرمرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ردعمل میں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف قانونی اور آئینی طور پر پہلے ہی ن اہل ثابت ہو چکے ہیں لیکن اب اخلاقی طور پر بھی وہ مسند اقتدار پر بیٹھنے کے لائق نہیں رہے، افسوس کا مقام ہے کہ ملک و قوم اپنی تاریخ کے حساس ترین دور سے گذر رہے ہیں اور نواز شریف اس حساس لمحے میں جھوٹ بول کر ملک و قوم اور پاک فوج کے ساتھ مزاق کر رہے ہیں ، خورشید شاہ زرداری صاحب سے زیادہ نواز شریف سے وفاداری ثابت کر نے کے لئے کوشاں ہیں ، نواز حکومت نے اپنے اتحادیوں کے پریشر سے باہر نکلنے کے لئے فوج کے بارے میں جھوٹا بیان داغا، نہ فقط نواز شریف بلکہ دیگر اراکین کابینہ بھی نواز شریف کے جھوٹ میں برابر کے شریک ہیں ، آج قومی اسمبلی میں جھوٹا بیان دینے والے تمام وزاراءاور وزیر اعظم کے خلاف آئینی و قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے ، پاکستان کے محب وطن عوام اب مذید ان قاتل اور جھوٹے حکمرانوں کو بر سراقتدار برداشت نہیں کر سکتے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) سانحہ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آر کٹنے کے بعد ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے، نواز شریف اور شہبازشریف سمیت نامزد ملزمان کا بر سر اقتدار رہنا خلاف آئین و قانون ہے، ہم کرپٹ سسٹم کی بہتری کی جنگ لڑرہے ہیں ، خون کے آخری قطرے تک ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلابی منشور کی حمایت جاری رکھیں گے، مجلس وحدت مسلمین اہل سنت براداران کے ساتھ استحکام پاکستان کے لئے اسٹریجیٹک پارٹنر شپ برقرار رکھے گی، ہماری جدوجہد کسی صورت آئین ، قانون اور جمہوریت کے منافی نہیں ان خیالا ت کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نےپارلیمنٹ ہاوس کے باہر انقلاب مارچ کی لاکھو ں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم سانحہ ماڈل ٹاون میں 14 افراد کےقتل اور 90 افراد کے اقدام قتل کی ایف آر میں نامزد ملزمان بشمول وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر ریلوے سمیت دیگر حکومتی افراد کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں انہیں حکومت کرنیکا کوئی حق نہیں اور انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔پاکستان میں قانون کی دھجیاں بکھیرنے والے ، قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والے، دہشت گردی کی سرکاری سرپرستی کرنے والےکسی صورت حکمرانی کا حق نہیں رکھتے ، عوام ان کرپٹ اور قابض حکمرانوں سے نجات کے طلبگار ہیں ، اسلام آباد اور ملک بھر میں حکمرانوں کے خلاف بیٹھے عوام نے اس کرپٹ سسٹم کے خاتمے کا ریفرینڈم کردیا ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا سے ایک اہم ملاقات کی ہے جس میں آرمی چیف کی طرف سے ثالثی کی پیشکش کا معاملہ ڈسکس کیا ہے۔ ملاقات کے دوران علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ آرمی کی فقط ثالثی قبول نہیں کریں گے، بلکہ آرمی کو بطور ضامن بھی بننا ہوگا تب جا کر یہ معاملات کسی کروٹ بیٹھیں گے، اس کے بعد علامہ طاہرالقادری نے آرمی چیف کو اپنا پیغام بھجوایا جس کے بعد آرمی نے ضامن بننے کی بھی حامی بھر لی۔ تینوں جماعتوں کے سربراہوں نے معاملات کی کم از کم سطح طے کی، جس کے بعد ڈاکٹر طاہرالقادری آرمی چیف سے ملاقات کیلئے راونہ ہوگئے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کچھ دیر قبل پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات کی ، دونوں رہنماوں کے درمیان انقلاب مارچ کی آئندہ کی حکمت عملی اور حکومت کی جانب سے آنے والی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ ہونے والی بات چیت پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی،ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ملاقات کے بعد نجی ٹی وی چینل کی میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود اب تک سانحہ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آر نہ کٹنا قانون کی پامالی نہیں تو کیا ہے، کرپٹ سسٹم قاتلوں کو پروٹیکشن فراہم کر رہا ہے، حکمرانوں نے اب تک مذاکرات کو سنجیدہ نہیں لیا،حکمران قانون کو نہیں مان رہے،نواز شریف کے استعفی کے بغیر انصاف ممکن نہیں،حکومت کا مذاکرات برائے مذاکرات کا ڈھونگ مذید نہیں چل سکتا،ایف آئی آر کے اندراج تک کسی قسم کے مذاکرات بے معنی ہیں ، اتحادی جماعتوں کے قائدین کا اتفاق ہے کہ قاتل اور قانون شکن حکومت کو مذید مہلت نہ دی جائے، مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں اگلے لائحہ عمل کا فوری اعلان کیا جائے، نواز شریف کے استعفی کے بغیر کوئی مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نجی ٹی وی پر سامنے والی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے واضح ہوگیا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف قاتل اعلیٰ ہیں اور انہیں کے ایماں پر ماڈل ٹاؤن میں خون کی ہولی کھیلی گئی، خدا کی لاٹھی بے آواز ہے، انشاء اللہ حکمران اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اڑتالیس گھنٹے کی ڈیڈلائن سے پہلے ہی حکمران اپنے انجام سے دوچار ہوجائیں گے۔ ہمارا پہلے دن سے یہی موقف رہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افراد کیخلاف ورثاء کی جانب سے ایف آئی آر درج ہونی چاہیے، لیکن حکمرانوں نے پیسے اور طاقت کے بل بوتے پر یہ کام نہیں ہونے دیا ۔ ہم اپنے خون کے آخری قطرہ تک ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہیں اور مظلوموں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سیشن کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ، علامہ ناصر کا کہنا تھا کہ اب بھی اگر ظالموں کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوتا تو پھر ثابت ہوجائیگا کہ پاکستان میں کوئی قانون نام کی چیز نہیں ہے۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سوال کیا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد انہیں اپنے لبوں کو کھولنا چاہیے، قبرستان جیسی خاموشی جمہوری معاشرے کی نفی ہے۔