وحدت نیوز(اصفہان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان اورعماریون حوزہ و روحانیت پاکستان کی جانب سے انقلاب اسلامی ایران کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کی گیا ، جس میں خطاب کر تے ہو ئے  حجتہ السلام و المسلمین آقا باطنی نےکہا کہ انقلاب اسلامی ضمیر انسانیت کے لیے روح و رواں کی حيثيت رکهتا ہے،اور جہاں جہاں اھل ایمان کا دل دھڑکتا ہے ان کے سینوں میں دھڑکن بن کر اور انقلاب حضرت حسين بن علی کی دور حاضر ميں يادگار بن کر نقشِ ثبات ہے۔


وه قوميں دنيا ميں پيشرفت و نمود کی  علامت ہیں جو انقلاب کے طريق و نشان کو قائم کرتی ہیں، اس کی واضح دليل ايران کی  زنده دل اور با ايمان ملت ہے۔اس کے علاوہ جامعتہ المصطفیٰ العالمیہ واحد اصفہان کے مدیر اعلیٰ  کے مسئولین بھی تقریب میں شریک تھے ، حجة الاسلام و المسلمين جناب آقای ملکی، مدير تربيتي فرہنگی جناب آقای  محبی اور دیگرمسئولين جامعة المصطفی العالميه واحد اصفہان نے اس جشن ميں شرکت کی.اس تقریب  ميں انقلاب اسلامی ایران  کی 35 ويں سالگره کے موقع پر کيک بهی کاٹا گيا۔اس کے علاوه چار روزه نمائش بهی برگزار کی گئی جس ميں پاکستان کی ثقافت، اور پاکستان ميں جاری انقلابی  فعاليتوں اور مشہور دينی شخصيتوں کا خاکہ  پيش کيا گیا۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت ڈویژن کے زیر اہتمام گلگت کے تمام انجمنوں، تنظیموں، سماجی ،سیاسی و مذہبی جماعتوں، ایسوسی ایشنز ،بار کونسلوں اور دیگر ملی آرگنائزیشنز کا نمائندہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام نمائندوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ بحالی گندم سبسڈی احتجاجی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا۔سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان جناب غلام عباس نے مشترکہ اعلامیہ کا اعلان کیا۔

 

1 ۔ یہ نمائندہ اجلاس مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کی جانب سے اس علاقے کے عوام کے مفاد کے پیش نظر گندم سبسڈی کی بحالی کی تحریک کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اعلان کرتا ہے اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کو یقینی بنائیں گے نیز گندم سبسڈی کی بحالی تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا اعلان کیا جاتا ہے۔
2 ۔ یہ نمائندہ اجلاس صوبائی حکومت کو اتوار 15 فروری تک کی مہلت دیتا ہے کہ وہ اس عرصے میں اس غریب کش فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے گندم کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو واپس لے لے اور اکتوبر 2013 کے نرخوں پر علاقے کے غریب عوام کو گندم کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
3۔ صوبائی حکومت اگر مذکورہ ڈیڈ لائن تک اس عوامی مسئلے کے حل میں ناکام ہوئی تو پورے گلگت بلتستان میں بھرپور عوامی طاقت کے مظاہر ے کئے جائیں گے اور یہ مظاہرے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک گندم کی سبسڈی کو بحال نہیں کیا جاتا۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام گلگت بلتستان میں حالیہ گندم کے بحران اور قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ایک احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا پہلا مرحلہ جمعہ سے شروع ہوا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام بلتستان بھر میں مختلف مقامات پر احتجاجی اور علامتی دھرنے دیئے گئے۔ اس سلسلے میں کھرمنگ، گول، روندو، گمبہ اسکردو اور یادگار شہداء اسکردو پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور علامتی دھرنا بھی دیا گیا۔ یادگار شہداء اسکردو پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید مظاہر حسین موسوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والی حکومتوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ ہم اپنے حقوق کسی کو غصب کرنے نہیں دیں گے۔ آج کے حکمرانوں نے جن میں صوبائی اور وفاقی دونوں شامل ہیں گٹھ جوڑ کر کے عوام سے روٹی بھی چھین بھی ہے۔ اس علاقے سے حاصل ہونے والی آمدنی اسی علاقے کی تعمیر و ترقی پر خرچ ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی قیمت اکتوبر 2013ء کی حالت پر نہ لائی گئی تو پورے گلگت بلتستان کو جام کر دیں گے اور حکومتی مشینری بےبس ہو جائے گی، کیونکہ خدا کی طاقت کے بعد عوام کی طاقت سب سے بڑی طاقت ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت محکمہ تعلیم میں کرپشن کے حوالے سے تحقیقاتی کام کر رہی ہے اسے شفاف انداز میں جاری رہنا چاہیے اور نااہل لوگوں کو نکال باہر کرنا چاہیے۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم بلتستان ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل فدا حسین نے کہا کہ ہم پاکستان کے سرحدی محافظ ہیں۔ ہمارے خطے میں انتہائی قیمتی معدنیات ہیں، اس علاقے میں سیاحت کے لئے پوری دنیا سے لوگ آتے ہیں، یہ علاقہ چین جیسے معاشی طور پر ترقی یافتہ ملک کے لئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے لیکن اس علاقے کے عوام غربت میں پسے جا رہے ہیں۔ یہاں کے دریاوں سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے لیکن ان نااہل حکمرانوں کو اپنی ذات کے علاوہ کسی چیز سے کوئی سروکار نہیں، ان لوگوں نے اپنے مفادات کے لئے کرپشن کر کے علاقے کے عوام کے مفادات کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور ان لوگوں کی نااہلی سے کئی دنوں سے اسکردو میں تندور بند پڑے ہیں، اگر ان لوگوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو یہ تحریک رکنے والی نہیں۔ انہوں نے کہا اگر گندم سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو بلتستان میں گاوں گاوں اور ہر ہر محلے میں احتجاج ہوگا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اسلام آباد اسکردو کے لیے متبادل روڈ کی تعمیر، آئینی حقوق، این ایف سی ایوارڈ میں گلگت بلتستان کے حصہ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے دریائے سندھ کی رائیلٹی، گرگل اسکردو روڈ کی بحالی، سوست بارڈر اور سیاحت کی آمدنی صوبے کے حوالے کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ اس موقع پر کھرمنگ کے نوجوان رہنماء انجینئر شبیر اور پیپلز پارٹی کے رہنماء نجف علی نے بھی خطاب کیا۔

 

ادھر سب ڈویژن کھرمنگ میں مجلس وحدت کی اپیل پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور کرگل لداخ روڈ کو کئی گھنٹوں کے لیے بند کر دیا۔ کھرمنگ میں مرکزی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین تحصیل کھرمنگ کے سیکرٹری جنرل شیخ اکبر علی رجائی نے کہا کہ جب تک گندم سبسڈی کے خاتمے کا فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ سب ڈویژن کھرمنگ میں کھرمنگ خاص کے علاوہ باغیچہ، ترکتی، ہمزی گون، اولڈینگ اور طولتی میں بھی مختلف مقامات پر بھی احتجاجی جلسے ہوئے۔ اسی طرح گمبہ اسکردو میں بھی مجلس وحدت تحصیل گمبہ کے زیراہتمام احتجاجی جلسے کا انعقاد ہوا۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت تحصیل گمبہ کے سربراہ صادق حسین شاہ نوری نے کہا کہ حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف متحد اور منّظم ہو کر مربوط تحریک چلائی جائے گی اور اس اقدام کی واپسی تک تحریک جاری رہے گی۔ اس موقع پر شیخ محمد حسین واعظی نے کہا کہ صوبائی حکومت بالخصوص وزیر خوراک کا اقدام عوام دشمنی پر مبنی ہے۔ اس طرح کی عوام دشمن اور غریب کُش پالیسی والے حکمران عوامی سیلاب میں خس و خاشاک کی طرح بہہ جائیں گے۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان، گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان سعید الحسنین نے انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی سرزمین پر خمینی (رہ) بت شکن کی ولولہ انگیز و انقلابی قیادت میں رونما ہونے والے عظیم اسلامی انقلاب کی بدولت پوری دنیا میں اسلام حقیقی کا روشن چہرہ متعارف ہوا اور اس انقلاب کے ثمرات سے ناصرف مسلم تحریکوں بلکہ دنیا بھر کے مستضعفین اور مظلومین نے استفادہ کیا اور انکے کیلئے نوید سحر لیکر ابھرا۔ انکا مزید کہنا ہے کہ اسلامی انقلاب سے پہلے اسلامی دنیا مختلف گروہوں اور بلاکوں میں بٹی ہوئی تھی، علاقائی تعصبات کے ساتھ ساتھ مذہبی منافرت اور فرقہ واریّت عروج پر تھی۔ بادشاہ صاحبان اپنی مکروہات کو چھپانے کے لئے درباروں میں علمی مناظروں کے نام پر شیعہ، سنّی علماء کو اکٹھا کرکے فرقہ وارانہ مباحث کو ازسر نو زندہ کرتے تھے اور پرانے اختلافات کو پھر سے بھڑکاتے تھے چنانچہ لوگ اپنے دینی جذبے کے باعث فرقہ وارانہ جھگڑوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے اور یوں یہ بغض و حسد نسل در نسل آگے چلتا رہتا، لوگ ایک دوسرے کو گریبان سے پکڑے رکھتے تھے اور حکمران رنگ رلیاں مناتے تھے۔ اسی طرح استعماری طاقتیں بھی اپنے مفادات کے حصول کے لئے ہمفرے اور لارنس آف عریبیہ کی طرح کے اپنے جاسوسوں کے ذریعے مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف رہتی تھیں۔ اس طرح کے جاسوس مسلمانوں کی صفوں میں گھس کر فسادات اور فرقہ واریّت کو ہوا دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے شیعہ اور سنّی مسلمانوں کو صدر اسلام کی طرح بھائی بھائی بننے کا شعور عطا کیا۔ ایران کے شیعہ و سنّی علماء کے اتحاد اور اتفاق سے تمام دنیا کے مسلمانوں نے متفق اور متحد ہونے کا شعور لیا، ملت ایران نے عملی طور پر متحد ہو کر پورے عالم اسلام کو یہ باور کرایا ہے کہ مسلمانوں کی اصل طاقت اتحاد میں مضمر ہے۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ وحدت اسکائوٹ پاکستان اوپن گروپ کےزیر اہتمام اسکائوٹ لیڈر کورس اور پہلی مرکزی رحمت اللعلمین اسکاوٹ جمبوری کامیابی کے ساتھ فیصل آباد کی تحصیل چنیوٹ میں جاری ہے ، اس مرکزی اسکائوٹ کیمپوری میں پاکستان بھر سے اسکائوٹس شریک ہیں ، کیمپ کے دوسرے روز کا آغاز نماز فجر کی باجماعت ادائیگی کے بعد شروع ہوا ، آغا نسیم کاظمی نے اسکائوٹس کو درس اخلاق دیا ، جس کے بعد نوجوانوں کے معروف مقرر آغا نقی ہاشمی نے انقلاب اسلامی کے ثمرات پر خصوصی گفتگو کی  ، مرکزی وحدت اسکائوٹ چیف برادر اختر عمران نے اسکائوٹ  سے حلف لیااس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ وحدت اسکائوٹس انسانیت کی خدمت اور مملکت خدادا پاکستان کی حفاظت و استحکام کے لئے اور نصرت امام ع کے لئے بھر پور کوشش کریں گے۔بعد ازاں وحدت چیف اسکاوٹس برادر اختر عمران  نے پرچم کشائی کی ، پنجاب بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم نے کیمپ کادورہ کیا اور  اسکاوٹنگ کا تعارف کردار و تاریخ کے موضوع پر گفتگو کی ، اسکائوٹس کی فکری تربیت کے لئے ملٹی میڈیاپر ڈاکومنٹری شہید ڈاکٹر مصطفی چمران دکھائی گئی،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تربیت  علامہ احمد اقبال نے ولایت فقیہ کے عنوان پر خطاب کیا جبکہ برادر ناصر شیرازی مرکزی سیکریٹری سیاسیات ، برادر فضل عباس نقوی مرکزی مسئول وحدت یوتھ، مرکزی سیکریٹری تعلیم آقا مظہر کاظمی  نے اسکائوٹ کیمپوری میں خصوصی شرکت کی۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی شعبے وحدت اسکائوٹس کا پہلا 4روزہ رحمتہ اللعالمین کیمپوری اسکائوٹ جامعہ بعثت چنیوٹ میں جاری ہے، کیمپ کے پہلے روز ملک بھر سے اسکائوٹس کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، وحدت اسکائوٹ کے مرکزی رہنما تنصیر حیدر نے ملک بھر سے آنے والے اسکائوٹس کو خوش آمدید کہا، اسکائوٹس کو (Basic Leader Cource) کے ساتھ ساتھ تربیتی کلاسز اور علمائے کرام سے استفادہ کرنے کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔ اسکائوٹ کیمپ کا مقصد جہاں نوجوانوں کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا ہے وہیں اُن کی فکری اور نظریاتی تربیت کرنا بھی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree