وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت ڈویژن نے گلگت بلتستان کے عوام کو گندم پر دی جانیوالی سبسڈی کی بحالی کیلئے پورے گلگت بلتستان میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ گلگت ڈویژن نے سیکرٹری جنرل علامہ محمد بلال سمائری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی طاقت سے حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے۔ یہ علاقہ انتہائی پسماندہ علاقہ ہے اور یہاں کے باشندے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزاررہے ہیں ۔ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اور اب سبسڈی کے خاتمے سے غریب عوام کے گھروں کے چولہے بجھ جائیں گے۔لہٰذا حکومت ہوش کے ناخن لے اور سبسڈی کو بحال کرے ورنہ پھر احتجاجی تحریک کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ شرک کے عالمی مرکز یعنی امریکہ کے ساتھ کوئی دوستی نہیں ہوسکتی، امریکہ عالمی فتنہ کا مرکز ہے ہمارا اس سے ٹکراؤ ہے اور انشاءاللہ جب تک یہ جنگ جاری رہے گی، ہم بھی اپنی پوری طاقت کے ساتھ اس جنگ میں حاضر رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر ایم ڈبلیوایم کے شعبہ تربیت کے تحت کراچی کی مسجد و امام بارگاہ مدینۃ العلم میں منعقدہ ’’معرفت خط امام خمینی (رہ) سیمینار‘‘ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ علی افضال رضوی و دیگر علمائے کرام سمیت مجلس وحدت کے کارکنان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ ناصرعباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف رضائے الٰہی کا حصول ہونا چاہیئے، تنظیمی افراد کی ذمہ داری ہے کہ اپنی فعالیت کو قرب خدا کے حصول کا وسیلہ قرار دیں۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) نے ہمارے مبارزہ کو ایک جہت عطا کی ہے اور یہ بتا دیا ہے کہ اس دنیا میں عالمی استکبار (امریکہ) سب سے بڑا شیطان ہے، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہمیں اس مبارزہ کو جاری و ساری رکھنا ہے۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ شرک کے عالمی مراکز کے ساتھ کبھی دوستی نہیں ہوسکتی، قرآنی اصولوں کے مطابق ان سے ہمارا ہمیشہ سے ٹکراؤ ہے اور جب تک حق و باطل کا معرکہ جاری ہے یہ ٹکراؤ بھی جاری رہے گا، بس ہمیں اس مبارزہ کا حصہ بنتے ہوئے امام خمینی (رہ) کے افکار پر کاربند رہنا ہے اور اس میں کسی بھی صورت ٹھراؤ نہیں پیدا ہونے دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کی جنگ دمشق کے یزید اور کوفہ کے ابن زیاد کے خلاف جنگ نہیں تھی بلکہ یہ ہر دور کے یزید اور ابن زیاد کے خلاف قیام تھا، اگر جناب اکبر (ع) اور جناب قاسم (ع) نے کربلا میں قیام کیا تو ان کا قیام ہر دور کے شرک کے مراکز کے خلاف قیام تھا، یہ ہمارے لئے سعادت ہے کہ ہم اس قیام کا حصہ ہیں، لہٰذا عالمی استکبار کے خاتمے تک ہمیں یہ مبارزہ و قیام جاری رکھنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رہ) کا انقلاب صرف ایران کی عوام کے لئے نہیں تھا بلکہ یہ مظلوموں کا ظالموں کے خلاف قیام تھا اور آج دنیا بھر کے مظلوم چاہے وہ ایران میں ہوں، شام میں ہوں، فلسطین میں ہوں، عراق میں ہوں یا پاکستان میں امام خمینی (رہ) کے اس انقلاب کے ثمرات سے ہی باطل کے خلاف اس مبارزہ کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) اکیسویں صدی میں عالم بشریت کو استعماری قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہونے کا حوصلہ امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ نے دیا ، ڈھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کے بت کو توڑنا امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کا عظیم الشان معجزہ تھا، پسے ہو ئے اور ظالم حکمرانوں کے ڈسے ہو ئے مستضعفین کو قیام برائے خدا کر نے کی تعلیم امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ نے ہی فراہم کی ،پینتیس سال بعد بھی اسلامی جمہوریہ ایران امام خمینی کی تلقین پر عمل پیرا ہے اور مظلوموں کی پناہ گاہ بنا ہو ا ہے ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےحسینی ینگ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عزاخانہ زہرا سلام اللہ علیہا میں انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔دیگر مقررین میں مولانا علی مرتضیٰ زیدی ، مولانا نقی ہاشمی اور آقائے مہدی خطیب شامل تھے ۔

 

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ نے جس عظیم انقلاب کی بنیاد ڈالی آج اس کی جڑیں تمام خطہ عرض میں پھیل چکی ہیں ، بوذر زمان امام سید علی خامنہ ٰای حفظ اللہ تعالیٰ نے امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی ولایت کا سنگین بوجھ انتہائی قابل مہارت ، شجاعت ، بہادری اور جواں مردی سے اٹھا رکھا ہے، امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ تلقین پر عمل پیرا ہو کر حکومت اسلامی آج بھی تمام مستضعفین جہان کے لئے پناہ گاہ بنی ہوئی ہے، مسئلہ فلسطین جسےخائن  عرب حکمرانوں نے سودے بازی کی نظر کر دیا تھا آج امت مسلمہ کا بنیادی مسئلہ امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی توجہ اور تاکید کی سبب بنا ۔ غرض دنیا بھر کے آزادی خواہ اورحریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ حکومت اسلامی کی صورت میں  موجود ہے ، جن کی پشتی بانی رہبر انقلاب اسلامی امام سید علی خامنٰہ ای انجام دے رہے ہیں ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے روشن دل افراد کے ایک تنظیم اسلامک فورم فار دی بلائنڈ (آئی ایف ایف بی )کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی ،ڈویژنل دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے  وفد کی قیادت تنظیم کےآرگنائزرمولانا علی انور جعفری نے کی ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد سے ملاقات میں قرآن و حدیث کی روشنی میں اہل بصیرت کی صفات پر گفتگو کی، وفد نےعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو پاکستان میں بینائی سے محروم افراد کو درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کو یقین دھانی کروائی کے پاکستان بھر میں بینائی سے محروم افراد کو درپیش مسائل کے حل میں مجلس وحدت مسلمین بھر پورتعاون کرے گی اور ہر فورم پر خصوصی افراد کے حقوق کے لئے آواز بلند کریں گے ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک میں جاری شیعہ نسل کشی اور  50 ہزار شہداء کے قاتلوں سے مذاکرات کیخلاف ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ پنجاب میں لاہور، ننکانہ، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، چینیوٹ، جھنگ، لیہ، میانوالی، جہلم، اٹک اور دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ لاہور میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ہوا۔ جس کی قیادت علامہ امتیاز کاظمی، علامہ سید جعفر موسوی، علامہ حسن ہمدانی، علامہ ابوذر مہدوی، سید ناصر عباس شیرازی نے کی۔

 

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید جعفر موسوی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے نام پر معصوم بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہایا جا رہا ہے، پاکستان میں منظم انداز میں شیعہ نسل کشی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قصہ خوانی بازارمیں دھماکے کی ذمہ داری طالبان کے قبول کرنے کے بعد مذاکراتی چمپیئن بتائیں کہ ان بے گناہوں کے خون کا حساب کون دے گا۔ علامہ سید جعفر موسوی کا کہنا تھا کہ ہم اب میدان میں نکل چکے ہیں، پاکستان کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، ہم ملک کے کونے کونے میں ان دہشتگردوں کیخلاف آواز بلند کریں گے۔

 

علامہ ابوذر مہدوی نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ قصہ خوانی بازار میں طالبان دہشتگردوں نے جہاں معصوم پاکستانیوں کا قتل عام کیا اس کی مثال نہیں ملتی، زخمیوں کے لواحقین ہسپتالوں میں اپنے پیاروں کو لئے بے یارومددگار ہیں لیکن خیبر پختونخواہ حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حالات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، اگر زخمیوں کی حالت زار ایسے رہی تو ہم مجبور ہوں گے کہ تحریک انصاف کیخلاف بھی ملک گیر احتجاج کریں۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین، بچے بھی شامل تھے جو دہشتگردی کے خلاف پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے احتجاج کر رہے تھے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن صوبائی اسمبلی سید محمد رضا رضوی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تکفیریوں کی جانب سے شیعہ سنی کے مابین دوریاں پیداکرنے کی ہرسازش باہمی اتحادواتفاق سے ناکام بنادیں گے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے آئین اورسبزہلالی پرچم پریقین رکھنے والے پاکستان کے تمام مظلوموں کوامن و استحکام ، اقوام و مذاہب ومسالک کے مابین ہم آہنگی اوررواداری کے لئے متحدکرے گی۔ملت جعفریہ کو پاکستان کے دیگرمسلمانوں سے علیٰحدہ کرنے کاخواب دیکھنے والے تکفیری آج پاکستان میں خودتنہاہوکررہ گئے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ملت جعفریہ کے عوام امن وآشتی اورمحبت ودوستی کے راستے کے راہی ہیں۔جوپاکستان میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے باوجودملک بھرمیں پیارومحبت، اخوت و برادری، قومی ، سیاسی و مذہبی رواداری کے فروغ اورپاکستان میں امن کے خواہاں ہیں۔کوئٹہ میں مظلوم ،پُرامن اورشیعہ ہزارہ قوم کے دھرنوں نے پاکستان کے شیعوں اور مظلوموں کوبیداری کاایک نیاسمت اورسوچ دیاہے۔شیعہ ہزارہ قوم کا جینامرنابلوچستانی عوام کے ساتھ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کی ترقی میں ہمارے بزرگوں کا خون پسینہ شامل ہے۔ہم کسی قیمت پربلوچستان چھوڑنے کے لئے تیارنہیں ہوں گے۔وہ کیاوجوہات ہیں جن کی وجہ سے بھاری مینڈیت سے منتخب ہونے والاوزیراعظم ؛پاک فوج اورمظلوم عوام کے قاتلوں کے خلاف کاروائی کرنے سے پس و پیش سے کام لے رہی ہے؟گزشتہ کئی ادوار سے کوئٹہ میں آبادشیعہ ہزارہ قوم کوشناختی کارڈ اورپاسپورٹ کے حصول کے لئے دانستہ طورپرتنگ کیاجارہاہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاسپورٹ آفس میں کمیشن خوروں کا راج ہے۔ پاکستانی ہونے کاثبوت دینے کے لئے ہمیں مزیدکتنی قربانیاں دینی پڑیں گی۔کوئٹہ میں ہمارے لئے سانس لینامحال بنادیاگیاہے۔ ہمیں مجبورنہ کیاجائے کہ ہم کوئٹہ میں اپنے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے بارے میں اقوام متحدہ سے رجوع کریں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree