وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات شیطانوں ،فرعونوں، ظالموں اور قاتلوں سے مذاکرات ہیں،نواز شریف ملک میں یزید کی شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں،طالبان سے طالبان مذاکرات کررہے ہیں،مذاکرات کا ڈھونگ ختم کیا جائے اور دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کے تحت کوئٹہ میں علمدار روڈ شہداء چوک پر منعقدہ پیام شہدا و اتحاد ملت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد مرد و خواتین اور بچوں اور بوڑھوں نے سخت سردی اور بارش میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے طالبان سے مذاکرات نامنظور ، امریکہ مردہ باد، نواز حکومت شرم کرو کے نعرے بلند کئے۔

 

 علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے مذاکرات شیطانوں سے مذاکرات ہیں ، فرعونوں، ظالموں اور قاتلوں سے مذاکرات ہیں، ہم اپنا خون دیدیں گے لیکن وطن کے ساتھ خیانت کو قبول نہیں کریں گے، انہیں پاکستان کی مظلوم عوام اور شہداء کے خانوادے مسترد کرتے ہیں، یہ شہداء کے خون سے خیانت کے مترادف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضیائی اسٹیبلشمنٹ کے فیصلوں کو آج اس ملک میں نافذ کیا جارہا ہے اور امریکہ اور سعودی عرب کی سرپرستی میں پاکستان کو بدامنی کا شکار کیا جارہا ہے، دہشت گردوں کے حامی اب ایکسپوز ہوچکے ہے، داڑھی والے اور کلین شیو طالبان عیاں ہورہے ہیں، نواز شریف اور اس کے ساتھی اور خاص مسلک کے دہشت گرد ایک ہورہے ہیں لیکن آج شیعہ و سنی مظلوم بیدار ہیں اور ضیائی اسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے او ر طالبان اور ان کے حامیوں کو رسوا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان سے طالبان مذاکرات کررہے ہیں، ہمیں ایک بڑی جدوجہد شروع کرنے لئے اپنے آپ کو آمادہ کرنا ہوگا جس کا رخ اسلام آباد کی طرف ہوگا، پاکستان کی تمام محب وطن قوتوں کو اکھٹا ہونا ہوگا، ہمارے حکمرانوں سے پاکستان کو خطرہ ہے، ہم اس کو بچانے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریں گے، فرعون اور یزید کے فرزند پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی نے کہا ہے کہ آج چند قوتوں کو یہ گمان تھا کہ کوئٹہ میں منعقد ہونے والی کانفرنس شدید بارش کی وجہ سے ملتوی ہوجائے گی اور اس ضمن میں مجھے کافی فون کالز بھی موصول ہوئی۔ لیکن میں نے سبھی سے یہی کہا کہ حسینیت ایک ایسا جذبہ ہے جس کی تپش بارش تو کیا طوفان میں بھی قیام کا حوصلہ فراہم کرتی ہے۔ میں نے آپ سے کہا تھا کہ کوئٹہ میں کسی بھی صورت میں‌ ہم پاکستان دوست قوتوں کا اجتماع منعقد کرکے دکھائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں منعقدہ پیام شہداء و اتحاد امت کانفرنس نے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ چند روز قبل جب وزیراعظم میاں محمد نواز شریف صاحب کوئٹہ تشریف لائے تو گورنر ہاؤس میں تمام اراکین اسمبلی کو اپنا چہرہ دکھایا۔ اس اجلاس میں تمام اراکین  وزیراعظم سے گیس، بجلی، پانی سمیت دیگر وسائل مانگنے لگے۔ انہیں ایک بھکاری سے بھیک مانگتے ہوئے ذرا بھی شرم نہیں آئی۔ جو وزیراعظم خود سعودی عرب کے پیسوں پر پلتا ہو، بھلا وہ کیا دوسروں کو کچھ دے سکے گا۔ میں نے وہاں وزیراعظم میاں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر لوگ آپ سے زندگی کے بنیادی وسائل کیلئے سوال کر رہے ہیں، لیکن میں آپ سے کس چیز کا تقاضا کروں جب آپ ہمیں جینے کا حق تک نہیں دے سکتے۔

 

آغا رضا نے مزید کہا کہ میں نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ دہشتگردوں کی بجائے مظلوم عوام کا ساتھ دیں۔ یہ مُٹھی بھر دہشتگرد عناصر ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ میں نے ان سے سوال کیا کہ جب ایک سابق آمر پر کورٹ میں مقدمہ چلایا جاسکتا ہے، تو پھر ملک دشمن دہشتگردوں کیخلاف مقدمہ کیوں چلایا نہیں جاتا۔ ستم بالائے ستم تو یہ ہے کہ اب انہی طالبان سے مذاکرات کیلئے طالبان کو بھیجا جارہا ہے، لیکن ہم آج ان تمام قوتوں کیلئے واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کو بچانے کیلئے ان دہشتگردوں کیخلاف ہمیں کسی بھی حد تک جانا پڑے، تو ہم اس سے گریز نہیں کرینگے۔

 

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی تنظیمی امور کے سلسلے میں دیگر کابینہ کے افراد کے ساتھ راولپنڈی پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماوں بلخصوص علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور علامہ محمد امین شہیدی سے ملاقات کریں گے اور گلگت بلتستان کے تنظیمی امور اور سرگرمیوں کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں پہلے روز آغا علی رضوی نے گلگت بلتستان کے راولپنڈی میں زیرتعلیم طلباء کے وفود سے ملاقاتیں کیں اور مختلف ہاسٹلز کے دورے کیے۔ انہوں نے طلباء وفود سے مختلف مسائل اور مشکلات کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ مجلس وحدت طلباء کے مسائل کو حل کرنے اور انکی معاونت کے لیے ہر ممکن کوشش جارے رکھے گی۔ طلباء وفود سے ملاقات کے دوران انہوں نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے صالح طلباء اپنے علم پر توجہ دیں اور گلگت بلتستان کو بدلنے کے لیے علم سے مسلح ہو کر بلتستان واپس آئیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے زیور تعلیم و تربیت سے مزین ہونے والی نئی نسل سے بڑی توقعات ہیں جو گلگت بلتستان کے مقدر کو سنورنے کی ضامن ہے۔

وحدت نیوز(ہنگو) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین حسینی نے کہا ہے کہ طالبان کیساتھ مذاکرات جبکہ عوام کے حقوق پامال کئے جاتے ہیں، مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مستضعفین کی جماعت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنگو کے علاقہ پاس کلے میں ''شہداء کانفرنس'' سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جہاں پر دہشت گردوں کے اڈے ہیں وہاں پاکستان کا جھنڈا نہیں لہرایا جاتا، دہشت گرد پاکستان کے غیور عوام کو قتل کر رہے ہیں مگر ہمارے غافل حکمران کو ان کی دہشت گردی نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذکرات کئے جاتے ہیں مگر جہاں پاکستان سے پیار کرنے والے رہتے ہیں۔ ان کے حقوق کو ہمیشہ پامال کیا جاتا ہے۔ کوئٹہ کے مظلومین نے کئی دن اپنے شہداء کے جنازے سڑکوں پر رکھ کر احتجاج کیا۔ اپنے مطالبات رکھے مگر یہ بےحس حکمران کئی دن بعد کوئٹہ پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مستضعفین کی جماعت ہے، انشاءاللہ پاکستان میں کہیں بھی اگر ملت پر کوئی مشکل آئی تو مجلس وحدت مسلمین اس مشکل میں ملت کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے پیش پیش رہی اور آئندہ بھی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دور سے آنے والے مہمانوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے آج شہداء کی برسی کے موقع پر پروگرام کو زینت بخشی۔

کوئٹہ (وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کی جانب سےپیام شہداء و اتحاد ملت کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ تفصیلات کے باوجود  شہداء چوک علمدار روڈ پر منعقدہ  پروگرام کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، بارش کے باوجود انتظامیہ کے افراد کا حوصلہ دیدنی ہے، ہر جوان، بچہ اور بوڑھا اپنی ذمہ داری کو ادا کرنے کیلئے شہداء چوک کی جانب رواں دواں ہے۔  پیام شہداء و اتحاد ملت کانفرنس میں مرکزی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، صاحبزادہ حامد رضا اور فیصل رضا عابدی کریں گے جبکہ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحادکونسل کے دیگر رہنما بھی اپنے خیالات کا ظہار کریں گے۔ پروگرام میں شہداء کے خانوادہ بھی خصوصی شرکت کریں گے۔ پروگرام میں شرکاء کا آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و ترجمان  علامہ سید حسن ظفر نقوی نے اپنا دو روزہ دورہ ملتان کے اختتام پر واپس کراچی پہنچ گئے ہیں ، ملتان میں علامہ حسن ظفر نقوی نے  وحدت یوتھ کے مرکزی دفتر میں مجلس وحدت مسلمین ملتان کے تمام یونٹس اور ضلعی کابینہ کے رہنمائوں سے ملاقات اور خطاب کیااور قومی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر تفصیلی پریس کانفرنس بھی کی  اس موقع پر ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی، محمد عباس صدیقی اور شہر بھر کے عمائدین بھی موجود تھے۔ اپنے دورے کے دوران اُنہوں نے جامعہ شہید مطہری میں علمائے کرام کے وفد سے ملاقات اور خطاب کیا۔ اس موقع پر جامعہ شہید مطہری کے پرنسپل علامہ قاضی شبیر حسین، علامہ نادر حسین علوی اور دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے۔ اپنے دورے کے دوران اُنہوں نے علمائے کرام، تنظیمی شخصیات، سیاسی شخصیات اور عمائدین سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔ علامہ ناصر عباس شہید کے گھر پر فاتحہ خوانی کی اور شہید کے بھائی پروفیسر شاہد عباس سے تعزیت کا اظہار کیا ، علامہ حسن ظفر نقوی نے مختلف مدارس کا دورہ، مختلف علاقوں کا دورہ اور تقریبات سے خطاب بھی کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree