وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے ہنگو میں وطن دشمن دہشت گردوں کی جانب سے بم دھماکے میں بیگناہ معصوم بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت بیرونی سے زیادہ اندرونی دشمنوں سے خطرات لاحق ہیں، حکمران دہشت گرودں کیخلاف موثر عملی اقدمات اُٹھائیں، مذاکرات کے نام پر دہشت گردوں کو منظم ہونے کا وقت دیئے بغیر معاشرے سے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے، پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے دہشت گردوں کیخلاف راست اقدام اُٹھانا ناگزیر ہوچکا ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ حکومت اور ریاستی ادارے، دہشت گردوں کی اصل نرسری وہ مدارس ہیں جہاں سے یہ وحشی درندے نکل کر وزیرستان پہنچتے ہیں، اُن مدارس کیخلاف بھی بھرپور کارروائی کریں، تاکہ پاکستان کی امن اور سلامتی اور آئندہ آنے والی نسلوں کو پرامن، مستحکم ملک میں آزادی سے جینے کا حق ملے۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد جس بھی مسلک یا مکتب سے تعلق رکھتے ہوں وہ اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں، اسلام میں انتہا پسندوں اور جبر کرنیوالوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکمران اس دن سے ڈریں جب مظلوموں کے ہاتھ ان کے گریبان تک جا پہنچیں گے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے دہشت گردوں کی جانب سے صحافی برادری کو دی جانے والی دھمکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظالم اور اسلام دشمن قوتوں کا ہمیشہ سے یہی حربہ رہا ہے کہ وہ حق اور سچ کی آواز کو ظلم و جبر سے بند کرے، لیکن اس میں وہ نہ کل کامیاب ہوئے تھے نہ آج ہونگے، فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی ہے، رسوائی اور ناکامی ظالموں اور شیطانی قوتوں کا مقدر ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ رسول اکرم (ص) نے پوری دنیا میں امن کا پیغام دیا، رسول اکرم (ص) کے معجزوں میں سے اس سے بڑا معجزہ کیا ہوسکتا ہے کہ آج پورا ریاستی نظام اور تمام دہشتگرد گروہ جشن مصطفٰی (ص) کے جلوسوں کو محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو پوری قوم لبیک یارسول اللہ (ص) کے پرچم اٹھائے سڑکوں پر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ واحد پرچم ہے جس کے نیچے تمام مسلمان شیعہ اور سنی مل کر جمع ہیں۔ ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ملک اس وقت ان ہاتھوں میں ہے جو شروع سے ہی پاکستان بنانے کے مخالف تھے، لیکن میں آج تمام دہشتگرد اور ملک دشمنوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ اہلبیت (ع) اور رسول اللہ (ص) کے غلاموں کا مقابلہ نہیں کرسکتے، ہم اعتزاز حسن کی طرح اپنے سینوں پر گولیاں کھا کر بتا دیں گے کہ ظلم اور باطل کو کیسے روکا جاتا ہے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی دو روزہ تنظیمی وتربیتی دورے پر آج ملتان پہنچیں گے۔ اپنے دو روزہ دورے کے دوران وہ جامعہ شہید مطہری ملتان کے علمائے کرام اور ممتازآباد میں عمائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔ وحدت ہائوس ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق علامہ حسن ظفر نقوی سورج میانی ملتان میں ایک عوامی پروگرام میں شرکت اور خصوصی خطاب بھی کریں گے۔ دورے کے دوران وہ ملتان کے مقامی ہوٹل میں بین المذاہب اور بین المسالک کانفرنس، پریس کانفرنس اور مرکزی یوتھ آفس میں ملتان بھر کی تنظیمی شخصیات سے خطاب کریں گے۔ اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں سانحہ مستونگ میں زخمی ہو نے والے زائرین کی عیادت کی ، اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی رہنما علامہ شیخ اعجاز بہشتی ، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی اور کوئٹہ کے مقامی رہنما بھی موجود تھے،علامہ راجہ ناصر عباس نے فرداًفرداً تمام زخمیوں سے ملاقات کی ، ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے ذمہ دارن کو ہدایت دی کے زخمیوں کی تیمار داری اور دیکھ بھال میں کسی قسم کی لاپرواہی نہ کی جائے ۔

وحدت نیوز (کراچی) پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کو ٹیلی فون پر رابطہ کرکے سانحہ مستونگ میں بےگناہ اٹھائیس افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ غنویٰ بھٹو کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے پرامن دھرنے دیکر شہداء کی آواز کو بلند کیا ہے جسے ہم سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ اعزاز ملت تشیع کے پاس ہے کہ جس نے چار چار دن سڑکوں پر گزارے اور ایک گملا تک نہیں ٹوٹا، ایسی مثالیں معاشرے میں بہت کم ملتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس انداز میں معاملات کو اچھے طریقے سے انجام دیا گیا وہ قابل ستائش ہے۔ غنویٰ بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم آپ کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اظہار تعزیت کرنے پر غنویٰ بھٹو کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ، اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن علامہ محمد امین شہیدی نے میلاد کانفرنس سے ولولہ انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا حضور اقدس ؐ جملہ انبیاء ؑ کی صفات و کمالات کا مجموعہ ہیں۔اور آپکے ظہور کی وجہہ سے دنیا بھر سے ظلمت و اندھرے چھٹ گئے اور آپکے نور کی وجہ سے دنیا کا زرہ زرہ چمک اٹھا،چونکہ پیغمبر اسلام ؐ تمام انبیاء ؑ کے خاتم ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے خاتم ؐ کو تمام انبیاء ؑ کی صفات کا مالک بنا کر بھیجا۔جب ہم نام محمد ؐ لیتے ہیں تو دراصل ہم تما انبیاء کا نام لیتے ہیں،جسطرح 100میں 99بھی ہے اور1بھی ہے، اسی طرح حضرت آدم ؑ کا علم، حضرت نوح ؑ کا حلم،حضرت ابراہیم ؑ کی خلت، حضرت اسمائیل ؑ کا جمال،حضرت موسیٰ ؑ کازہد،عیسیٰ ؑ کاہیبت سمیت ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء ؑ میں تمام صفات الگ الگ موجود ہیں اور یہ ساری صفات کو کمالات ختم الرسل پیغمبر گرامی ؐمیں یکجا ہیں۔


انہوں نے کہا کہ جنابِ محمد عربی ؐ کی ہستی وہ ہستی ہے کہ جس کی آمد کے بعد چرواہے شہنشاہ بن گئے،نظریات و معانی بدل گئے،اقدار،م معاشرہ سب بدل گیا،وہ شخصیت ؐ کے جس نے ابوجہل،ابو سفیان،ابولہب کے برابر ایک غلام بٹھا کر یہ درس دیاکہ انسانی مساوات کے اصول میں سب برابر ہیں،کسی انسان کی اہمیت کا معیار اسکی دولت یا خاندانی پس منظر کی بجائے اسکے کردار کو قرار دیا،انسان کو انسان بننا سکھایا، آنحضرت ؐ نے زندگی کے وہ اہم اصلوب دئے جس کہ نتیجے میں کوئی مسلمان تنہا نہیں بلکہ قوت ایمانی و اتحاد کی بدولت پوری دنیا پر غلبہ حاصل کرنے کی قوت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں کچھ ایسے گروہ موجود ہیں،جو بظاہر تواسلام کا نام لیتے ہیں،لیکن انکا پیغمبر اسلام ؐ کی تعلیمات اور سوائے حسنہ سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔پیغمبر اسلام ؐ کی تعلیمات امن و محبتوں کے فروغ کا درس دیتی ہیں۔پیغمبر اسلام ؐ کی تعلیم کے مطابق کہیں بھی کسی کو بھی قتل کرنا جائز نہیں۔وطن عزیز پاکستان آج جس ڈگر پر لا کھڑاکر دیا ہے،اس سے نکلنے کا واحد طریقہ یہ ہیکہ ہم اپنے آپ کو حضرت محمد مصطفی ؐ کا غلام قرار دیتے ہوئے نبی اقدسؐ کے پرچم تلے متحد ہو جائیں۔ہمیں نبی اکرم ؐ سے یہ عہد کرنا ہو گاکہ جو پرچم آپ ؐ نے اٹھا یا ہے،اس پرچم کو آپکے عاشق و پیروکاراور آپکے مکتب کے روحانی ومعنوی فرزند اور آپ پر ایمان لانے والے صاحبان ایمان جو کسی قوم مسلک ذات یا قبیلہ سے تعلق رکھتے ہوں کبھی بھی اس پرچم کو گرنے نہ دیں گے۔کیونکہ حضرت محمد ؐ کا بلند کردہ پرچم عزت، انصاف، امن کا پرچم ہے، یہ ایسا پرچم ہے جو ظلم کے خلاف بغاوت کا درس دیتا ہے، ظلم کے خلاف میدان میں ڈٹ جانے کاحوصلہ دیتا ہے،کرپشن ،بد عنونیوں اور لوٹ گھسوٹ کے خلاف اسی پرچمِ محمدی ؐ کا بلند کرنا ہم سب پر واجب ہے۔


علامہ محمد امین شہیدی نے مذید کہا کی رسولِ مکرم ؐ کو اللہ رب العزت نے ہم سب کیلئے طاہر بنا کر بھیجا، آپؐ اور آپؐ کی اہل بیت ؑ کی شان میں آیت تطہیر نازل ہوئی۔ انہوں نے کہا کے5اسلامی مکاتب فکر کے درمیان اختلافات 3فیصد ہیں،وہ بھی فروحی ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے ریسرچ کی دنیا بھر کے تمام مکاتب فکر کے جید و صاحب فتویٰ علماء سے رائے لی ہے، مسلمانوں کے درمیان 97فیصد مشترکات ہیں،لہذاکشمیر کی سرزمین پرحضرت سائیں سہیلی سرکار کے روبرو ہم یہ عہد کریں کہ ہم محبتوں کا پرچار کریں گے،مشترکات کا پرچار کریں گے،اختلافی باتوں کی جانب نہیں جائیں گے،تاکہ ہمارا معاشرہ رشک ارم بن سکے۔

وحدت نیوز( کراچی) نواز شریف کی حکومت نے طالبان کی کٹھ پتلی ہونے کا ثبوت دیدیا ہے، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، اگر حکومت وطن کی وفادار ہے تو فی الفور ملک بھر میں طالبان دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا اعلان کرے۔ رہنماوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس معاملے پر اپنی بے بسی کا ثبوت دیتے ہوئے یہ اشارہ دیا ہے کہ بلوچستان میں صاحب اختیار قوتیں نہیں چاہتیں کہ صوبے سے طالبان دہشت گردوں کا خاتمہ ہو لیکن پاکستان بھر کے مظلوم اب یہ بالکل بھی برداشت نہیں کریں گے اور دہشت گردوں کے آگے ضرور بند باندھیں گے، مجلس وحدت اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےمظلوموں کی ترجمانی کا حق ادا کیا ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے نمائش چورنگی پر سانحہ مستونگ کے خلاف دیئے گئے احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

 

ان  کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی ایجنسیوں نے افغان جہاد کے موقع پر جن لوگوں کی پرورش کی تھی، آج وہ ہمارے ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں لہٰذا وطن کے تحفظ کیلئے ان خوارج کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے، نماز نہاد عوامی حقوق کے دعویدار سیاسی رہنما ظالم کو ظالم اور مظلوم کو مظلوم کہنے کی جرائت کہو چکے ہیں، پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑنا کسی ایک مسلک کی نہیں بلکے تمام محب وطن عوام کی قومی ذمہ داری ہے، ہم نے ظالموں کے سامنے علم بغاوت بلند کر دیا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایک مرتبہ پھر مظلوموں کے حقوق کی صحیح ترجمانی کا حق ادا کر دیا ہے،ظلم کے خلاف اور مظلوم کی حمایت میں ناصر ملت جب آواز بلند کریں گے پوری ملت لبیک کہے گی۔

 

سانحہ مستونگ کے خلاف شہر کراچی کی اہم شاہراؤں پر دھرنا دیا گیاجس میں مرکزی دھرنا نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ،انچولی شاہرائے پاکستان،ملیرنیشنل ہائی وے ،ٹاور،رضویہ سوسائٹی،عباس ٹاؤن ابو لحسن اصفحانی روڈ،صفورہ چورنگی،ناتھا خان،شارع فیصل،اسٹار گیٹ،جوہر موڑ ،نیپا چورنگی سمیت متعدد مقامات پر احتجاجی دھرنے دئیے گئے ۔احتجاجی دھرنوں میں شریک ہزاروں شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سوال لکھے ہوئے تھے کہ’’آخر شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کب تک‘‘، ’’ ناصبی تکفیری دہشت گردوں کو ریاستی اداروں کی سرپرستی حاصل ہے‘‘، ’’پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل میں ایجنسیاں ملوث ہیں‘‘’دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے ‘‘ اور امریکہ اور اسرائیل مردہ باد اور کوئٹہ مین ا مریکی سفارت خانے کو بند کرنے سمیت ملک بھر سے امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے مطالبے کئے گئے تھے۔شرکائے احتجاجی دھرنا نے سرو ں پر سرخ و سیا ہ پٹیاں باندھ رکھی تھی جن پر لبیک یا حسین اور لبیک یا رسول اللہ لکھا ہوا تھا۔واضح رہے کہ احتجاجی دھرنوں میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

 

ایم ڈبلیو ایم کراچی اور آئی ایس او کراچی کی جانب سے سانحہ کوئٹہ کے خلاف شہر کراچی میں دیئے گئے مرکزی دھرنے میں   پاکستان تحریک انصاف،سنی اتحاد کونسل،عوامی مسلم لیگ سمیت دیگر نے شر کت کی اس موقع پر مجلس و حدت مسلمین کے ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ شیخ حسن صلاح الدین، علامہ اصغر حسین شہیدی، علامہ عقیل موسیٰ، علامہ موسیٰ کریمی، علامہ علی انور جعفری، حسن ہاشمی، آل علی، علامہ مبشر حسن جمعیت علما پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی نورانی،سنی اتحاد کونسل کے رہنما ابولحسن بلال شاہ کاظمی ۔عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوظ یار خان سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree