وحدت نیوز( کراچی) دنیا ولایت کے ماننے والوں اور استعمار کے ماننے والوں میں تقسیم ہو چکی ہے ، ہمارے صبر کا بہت امتحان لیا گیا ، عالمی استعماری قوتیں اور ہمارے ریاستی ادارے ہمارے خلاف بر سر پیکار ہیں ، ہم پاکستان کے عوام کو فرقہ واریت کی دلدل سے نکالنا چاہتے ہیں ، ہر سال محرم الحرام کی آمد پرانتشاری کیفیت پیدا کی جاتی ہے ، حکومت وقت کو ہمارا واضح پیغام ہے کہ عزاداری کے خلاف کی بھی مہم جوئی سے بازرہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے نشتر پارک کراچی میں منعقدہ عظمت ولایت کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر لاکھوں کی تعداد میں شرکاء موجود تھے ، علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ لبنان ، فلسطین ، شام ، بحرین ، یمن ، عراق کی طرح پاکستان میں ہم نے اپنے سیاسی اجتماعی حقوق کی بازیابی کی جنگ کا آغاز کر دیا ہے ، اب ہم اپنے غصب شدہ حقوق حاصل کر کے ہی دم لیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے مظلوم عوام کو دہشت گردی اورفرقہ واریت سے نجات دلانا چاہتے لیکن مسلسل ہماری لاشیں گرا کر ہماری ملت کو اسی دلدل میں دھکیلا جاتا ہے ، پاکستان کے ریاستی ادارے بین الاقوامی استعماری قوتوں کے اشارے پر ہمارے خلاف محاز آرائی میں مصروف عمل ہیں ۔ جشن غدیر پر اس عظیم اجتماع نے ثابت کر دیا کہ ولایت کے پیروکار آج بھی زندہ ہیں اور نظام ولایت کے مقابلے میں تمام باطل نظاموں سے اظہار برائت اورلاتعلقی کر تے ہیں ۔
وحدت نیوز(کراچی) پاکستان کو بچانے کے لیےطویل سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے، بلدیاتی انتخابات، گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور شرکت اور 2018ء کے انتخابات کے لیے ابھی سے تیاری شروع کردی ہے، گذشتہ الیکشن میں دھاندلی کی گئی ووٹ چرائے گئے لیکن دھاندلی کرنے والے سن لیں کہ وہ ہمارے ووٹرز نہیں چرا سکتے، ملک میں امن وامان، معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے پاکستان بنانے والی قوتیں سنی شیعہ ملکر ملک دشمنوں کو شکست دیں گے، طالبان سے مذاکرات ایسی بدعت ہے جو بڑی برائیوں کو جنم دے گی، اگر یہ بدعت رائج کر دی گئی تو آئندہ ایک نیا گروہ معصوم انسانوں کا خون کریگا اور پھر حکومت ان سے بھی مذکرات شروع کر دیگی۔ ہم ان مذاکرات کے کل بھی مخالف تھے اور آج بھی مخالف ہیں۔ہم قوم کی خدمت کی غرض سے میدان میں اترے ہیں ، قیادت کی غرض سے نہیں ، نہ ہی قوم پر مسلط ہو نا ہماری خواہش ہے ، ہم نہ ایک طولانی جنگ کاآغاز کیا ہے ، تھکنے والے یہ جنگ نہیں جیت سکتے ، ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نشتر پارک کراچی میں موالیان حیدر کرار(ع) کے ٹھاٹے مارتے سمندر سے عظمت ولایت کانفرنس میں خطاب کر تے ہو ئے کیا ، ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے نام پر آنے والوں نے عوام کو مایوس کیا ہے، طالبان کو دفتر کھول دینے کے بیان نے تبدیلی کے خواہاں عوام کو مایوسی کیا۔ انہیں اسطرح کے بیانات زیب نہیں دیتے۔ جوانوں کی قیادت کے علمبرداروں نے جوانوں کے جذبات و احساسات کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے ، ملک کے آئین کے غداروں سے مذاکرات کسی طور قومی مفاد میں نہیں ، برسر اقتدار حکمران انتہائی کمزور ، بذدل اور ڈرے ہو ئے ہیں.
علامہ ناصر عباس جعفری نے واضح کیا کہ اگر عزاداری کو روکنے یا محدود کر نے کی کوشش کی گئی تو جس طرح سے بلوچستان کےریئسائی کی حکومت گرائی اسی طرح پنجاب اور اسلام آباد کے رئیسانی کی حکومت بھی گرا دیں گے۔عزاداری سید الشہداء (ع) میں جان بھی زیادہ عزیز ہے ، ہم ہر چیز عزاداری پر قربان کر سکتے ہیں لیکن عزاداری کو کسی چیز پر قربان نہیں کر سکتے ، ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ شیعہ سنی متحد ہوکر ملک سے نفرتوں اور فتووں کی سیاست کرنے والوں کا خاتمہ کریں اور ملک کو ترقی کی رہ پر گامزن کریں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا کہ مجلس وحدت مسلمین بلدیاتی انتخابات اور آئندہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 2018ء کے الیکشن کی ابھی سے تیاری شروع کردی ہے۔ جب سے ہم نے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغا کیا ہے اس وقت سے ہمیں ڈرایا گیا، دہمکایا گیاکھبی لبرل بننے کے مشورے دیئے گئے اورکبھی سیاسی اتحاد کا چھانسا دیا گیا، لیکن ہم نے قومی غیرت اور وقار کا سودا نہیں کیا ، کبھی قوم کو مایوس نہیں کیا۔ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ قوم نے ساتھ دیا تو ہم بھی قوم کو مخلص، دیانتدار اور امین لیڈر شپ فراہم کریں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی داخلہ اور دفاعی پالیسی کے حوالے سے ہمارا ایک مضبوط اور ٹھوس موقف ہے ، ملکی اداروں میں میرٹ کا خون کیا جارہا ہے، جو بھی سینئر ہے اس کو آرمی چیف بنایا جائے، ہمشہ سیاسی مفادات کی خاطر جونیئر کو اعلی عہدوں پر تعینات کر کے ملکی دفاع کو نقصان پہنچایا گیا ہے، چھ سال میں جنرل کیانی نے اہل سنی و شیعہ جنرلوں کو ترقی دینے کے بجائے نظر انداز کیا، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاک فوج سے انتہا پسند سوچ کو ختم کرکے فوج کو پاک کیا جائے۔وزیر اعظم صاحب نے الیکشن سے قبل اربوں روپے خرچ کر کے ٹی وی پر اشتہار چلوائے کہ ہم اقتدار میں آگر کشکول توڑ ڈالیں گے ، اتنی جلدی نواز شریف اپنے وعدے سے مکر گئے ، عوام امریکی خیرات نہیں حکمرانوں کی حب الوطنی کے متلاشی ہیں ۔
مرکزی سیکرٹری جنرل نے سوال کیا کہ جن لوگوں نے گذشتہ عام انتخابات میں سیاسی جماعت سے اتحاد کیا تھاکہ وہ قوم کو بتائیں کہ جب ہمارے قاتلوں سے اتحاد کی بات کی جارہی تھی تو کیا اس سیاسی جماعت نے ان کیلئے آواز اٹھائی؟،کیا طالبان سے مذاکرات کی حمایت لینے کے لئے بلائی گئی اے پی سی اس سیاسی جماعت نے آپ کے ملی موقف کو سپورٹ کیا ؟، وہ جواب دیں کہ گذشتہ 35 دنوں میں کراچی میں دہشتگردی کا شکار ہونے والے 21 شہداء کیلئے کسی سیاسی جماعت نے آواز اٹھائی؟۔ اگر ہمارا ایک بھی ایم این اے اسمبلی میں ہوتا تو ہمیں کوئی نظرانداز نہیں کرسکتا تھا۔ قوم جان لے کہ یہ طویل سیاسی جدوجہد ہے جس میں تھکنا نہیں، یہ گذشتہ چودہ سو سالوں سے جاری ہے، ہمارا کام جدوجہد کرنا ہے جس کا نتیجہ خدا کے ہاتھ میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فخرالدین جی ابراہیم جعلی الیکشن کرا کر گھر چلے گئے۔ دھاندلی کی گئی اور جعلی مینڈیٹ کے تحت حکومت قائم کرائی گی۔ آج نادرا نے ہمارے موقف کی تائید کردی ہے۔
وحدت نیوز( کراچی) ستائیس 27 اکتوبر کو عظمت ولایت کانفرنس کی مناسبت سے 26 اکتوبر کی رات نشتر پارک کراچی مکی جلسہ گاہ میں شہدائے راہ ولایت کی یاد میں چراغاں کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ مختار امامی، علامہ صادق رضا تقوی، عالم کربلائی ، عبداللہ مطہری ، علامہ دیدار جلبانی اور علامہ علی انور سمیت دیگر رہنماوں نے شہدائے راہ ولایت کی یاد میں چراغ روشن کئے۔ پروگرام میں شہر بھر سے آئے ہو ئے بائک ریلی میں شریک کارکنان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہدائے راہ ولایت کی یاد میں چراغ روشن کر کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
وحدت نیوز( کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ ضلعی وسطی کے دوران گذشتہ دنوں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہو نے والے شاہد رضا رضوی شہید کے خانواد ے سے ملاقات کی اس موقع پر شہید کے بھائی اور شہید کے معصوم بچوں سے تعزیت کا اظہار کیا ،اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی اور مولانا علی انور جعفری بھی ہمراہ تھے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں بالخصوص شہزادہ قاسم و اکبر علیہ السلام کی روشنی میں خانوادہ شہداء کو نصیحتیں کیں ، شہید کے فرزند کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ آپ کے والد کہیں نہیں گئے وہ آپ کے درمیان موجود ہیں ، آپ پر ناظر ہیں ، آپ کے تمام کاموں کو دیکھتے ہیں ، آپ کی ذمہ داری ہے تعلیم میں دل لگانا ، زیادہ سے زیادہ علم حاصل کر نا ، شہید کبھی مرتا نہیں بس ہماری نظروں سے اوجھل ہو جا تا ہے ۔ آخر میں اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہیدشاہد رضا رضوی کی بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی۔
وحدت نیوز( کراچی ) ۲۷ اکتوبر کو نشتر پارک میں ہو نے والی عظمت ولایت کانفرنس کی اجازت نہ ملنے کے باوجود مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ حسن ظفر نقوی کا نشتر پارک پہنچ گئے ہیں اور کانفرنس کے انتطامات کا جائزہ لیتے ہو ئے کارکنان سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اخلاقی طور پرمقامی انتظامیہ کے پاس اجازت نامہ بھیجا تھا لیکن انتظامیہ نے اس پر کوئی دھان نہ دیا اور اب تک ہمیں باقائدہ اجازت نامہ موصول نہیں ہوا ہے ، ہم انتظامیہ پر یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے ہمارے مقصد کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے ، ہم کسی اجازت کے محتاج نہیں ، عظمت ولایت کا نفرنس ہر حال میں نشتر پارک میں ہو گی ، آپ کارکنان بلا خوف وخطر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں ، اس موقع پر جعفریہ لیگل ایڈ کمیٹی کے سربراہ تصور حسین رضوی ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔
وحدت نیوز( کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ ضلع ملیر کے دوران گذشتہ دنوں یونیوورسٹی روڈ پرتکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہو نے والے ذاکر اہل بیت(ع) کاشف زیدی شہید کے خانواد ے سے ملاقات کی ان موقع پر شہید کے بھائی اور شہید کے معصوم بچوں سے تعزیت کا اظہار کیا ،اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل احسن عباس، سیکریٹری امور تنظیم ثمر رضا ، ضلعی رہنماڈاکٹر حسن جعفر، پروفیسر آصف نقوی ، سعید رضا اور مجتبیٰ حسن سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں بالخصوص شہزادہ قاسم و اکبر علیہ السلام کی روشنی میں خانوادہ شہداء کو نصیحتیں کیں ، شہید کے فرزند کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ آپ کے والد کہیں نہیں گئے وہ آپ کے درمیان موجود ہیں ، آپ پر ناظر ہیں ، آپ کے تمام کاموں کو دیکھتے ہیں ، آپ کی ذمہ داری ہے تعلیم میں دل لگانا ، زیادہ سے زیادہ علم حاصل کر نا ، امتحانات میں بہترین نمبروں سے کامیابی حاصل کر نا اور بڑے ہو کر اپنی والدہ اور چھوٹی بہن کا سہارا بننا، شہید کبھی مرتا نہیں بس ہماری نظروں سے اوجھل ہو جا تا ہے ۔ آخر میں اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہید کاشف زیدی کے بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی۔