وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین نے ملک بھر میں دہشت گردی، فرقہ واریت اور انارکی کے خاتمہ کیلئے یوم حج کے موقع پر ملک بھر میں یوم دعا ئے عرفہ منانے کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں دعائے عرفہ کا مرکزی اجتماع امام بارگاہ گلستان زہرا بھیکے وال وحدت روڈ میں ہو گا۔ دعائے عر فہ کے اجتماع سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ امین شہیدی خطاب کریں گے مرکزی اجتماع میں ہزاروں فرزندان اسلام شریک ہونگے پنجاب کے تمام اضلاع دعائے عرفہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
یوم عرفہ منانے کا اعلان علامہ عبدالخالق اسدی نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد کیا۔ اجلاس میں پورے ملک بالخصوص پنجاب کے حالات اور محرم الحرام کے حوالے سے پیش آمدہ مسائل کا جائزہ لیا گیا علامہ اسدی کا کہنا تھا پاکستان کے تمام مسائل کا ذمہ دار عدل، انصاف کے تقاضے پورے نہ کرنا ہے طالبان کیساتھ مذاکرات کر کے حکومت پاکستان نے محب وطن شہدا کے خون سے غداری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قیام امن کے لئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے، مذاکرات سے مسئلہ حل نہیں ہو گا اس کے لئے آپریشن ہی کی جائے۔
وحدت نیوز(کراچی ) وحدت یوتھ ونگ صوبہ سندھ کے دفتر سے جاری ہونیو الے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ وحدت یوتھ ونگ نے سندھ بھر میں نوجوانوں کی زہنی، جسمانی اور فکری تربیت کے لئے اسکاؤٹ کیمپس کے انعقاد کاآغاز کر دیا ہے، ان خیالات کا اظہار سندھ وحدت یوتھ کے صوبائی سیکرٹری برادر مہدی عباس نے کراچی میں یوتھ ونگ کے ڈویژنل اجلاس میں خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ وحدت یوتھ کراچی کے انچارج برادر عباس، اور ضلعی سیکرٹری حسن رضا، مرتضی، کلیم رضا، محمود عباس اور آغا کمیل موجود تھے۔
وحدت یوتھ ونگ صوبہ سندھ کے سیکرٹری برادر مہدی عباس کاکہنا تھا کہ نوجوانوں کی ذہنی، فکری اور جسمانی تربیت کے لئے کراچی میں 12اور 13اکتوبر کو اسکاؤٹ کیمپ بعنوان ’’عظمت ولایت‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ اندرون سندھ کے علاقے ماتلی میں چار ضلعوں بشمول حیدر آباد، بدین ، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہ یارکے نوجوانوں کے لئے اسکاؤٹ کیمپ کا انعقاد بھی مورخہ12اور13اکتوبر کو بعنوان ’’عظمت ولایت‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے،وحدت یوتھ کے صوبائی سیکرٹری کاکہنا تھا کہ وحدت یوتھ سندھ کے نوجوان ستائیس اکتوبر کو ہونیو الے جلسے ’’عظمت ولایت کانفرنس میں بھرپور فرائض انجام دیں گے۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردوں نے یرغمال بنا لیا ہے، جب چاہتے ہیں جہاں چاہتے ہیں انسانیت کا قتل عام کردیتے ہیں۔ وحدت ہائوس ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ شریف برادران کل تک کہتے تھے کہ پنجاب میں دہشت گردوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے لیکن اب پنجاب کے دل لاہور سے کئی دہشت گردوں کی گرفتاری اور گذشتہ روز پرانی انارکلی میں ہونے والے دھماکے ان کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔ علامہ اقتدارحسین نقوی نے بم دھماکوں میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان دہشت گردوں کا اسلام سے دور تک کوئی رشتہ نہیں ہے۔ قرآن مجید کے مطابق جس نے ایک بےگناہ انسان کو قتل کیا گویا اُس نے پوری انسانیت کا قتل کیا۔ یہ کیسے نام نہاد مسلمان لیڈر ہیں جو انسانیت کے دشمنوں سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ان وحشیوں کو سرعام عبرتناک سزا دینی چاہیئے تاکہ انسانیت کے قتل عام کی کھیلی جانے والی ہولی رک سکے۔
وحدت نیوز (کراچی) فلسطینی مسلمانوں کی اپیل پر جمعہ گیارہ اکتوبر کو ملک بھر میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ’’یوم دفاع مسجد اقصیٰ ‘‘ منایا گیا اس حوالے سے ملک بھر میں مسجد اقصیٰ کے دفاع اور تحفظ کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ کراچی میں گلشن اقبال میں مسجد بیت المکرم کے باہر کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کراچی کے رہنما نسیم صدیقی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ترجمان صابر کربلائی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا صادق رضا، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ سمیت سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی اور دیگر نے خطاب کیا۔ یوم دفاع مسجد اقصیٰ کی مناسبت سے مرکزی احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی، شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل نا منظور، مسجد اقصیٰ کے دفاع پر جان بھی قربان، فلسطینی مسلمانوں ہم تمھارے ساتھ ہیں اور اسرائیلی دہشت گردانہ کاروائیوں کی مذمت پر مبنی نعرے آویزاں تھے۔
شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے غاصب اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ قبلہ اول بیت المقدس کی پامالی پر سخت غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی دہشت گرد افواج کو مسلمانوں کے قبلہ اول کی توہین اور پامالی سے باز رکھا جائے ورنہ پوری دنیا میں امریکہ اور اس کے حواریوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑے گا۔اس موقع پر شرکاء نے امریکہ اور صیہونی اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے۔ شرکائے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا صادق رضا نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان متحد ہو کر اٹھ کھڑے ہوں اور مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لئے عملی طور پر مسجد اقصیٰ کی طرف روانہ ہوں۔ ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل کا وجود مکڑی کے جالے سے زیادہ کمزور ہے اور اگر مسلم امہ متحد ہو جائے اور مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی زیر اثر عرب مسلم ریاستیں عالمی سامراجی دہشت گرد طاقتوں کی غلامی سے نکل آئیں تو وہ وقت دور نہیں جب مسجد اقصیٰ (بیت المقدس ) آزاد ہو گا اور مسلمان مسجد اقصیٰ میں آزادانہ عبادت کریں گے۔
وحدت نیوز (سرگودھا) سرگودھا میں ذاکر اہل بیت ع مشتاق شاہ کی جانب سے منعقد کی جانے والی مجلس عزا سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ماہ محرم الحرام نزدیک ہیں پو رے پاکستان میں عزاداری کے اجتماعات کو پہلے سے زیادہ منظم کر نے کی ضرورت ہے ، علماء ، زاکرین ، ماتمی انجمنوں اور اسکائوٹس رضا کارو ں کی ذمہ داریاں پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہیں ، علماء خطباء اپنے سامعین کو قومی اتحاد و وحدت کی تاکید کریں ، شیعہ مکتب فکر میں تمام مسالک کا احترام واجب ہے ، کسی بھی مسلمان کی دل آزاری آئمہ معصومین (ع) کو ناراض کر نے کا باعث بنتی ہے، ہمارے پاس اہل بیت علیہم السلام کے اتنے فضائل موجود ہیں کہ ہمیں کسی دوسرے کی جانب توجہ کر نے کی ضرورت ہی نہیں۔
انہو ں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان الحمد اللہ اپنے بنیادی حدف یعنی ملی وحدت کی جانب احسن انداز میں سفر کر رہی ہے ، پورے پاکستان میں علماء ، ذاکرین ، ماتمی ، انقلابی اگر کسی پلٹ فارم پر اکھٹا ہیں تو وہ ایم ڈبلیو ایم ہے، وہ وقت دور نہیں کہ جب ہم باہمی اتحاد و وحدت سے پاکستان میں عزاداری کے دشمنوں کو نامراد کریں گے ۔
وحدت نیوز(ملتان ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کا آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ قاتلوں سے مذاکرات کئے جائیں۔ کراچی میں بوگس ووٹوں کا بھانڈا پھوٹنے سے فخرو بھائی کا چہرہ واضح ہوگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی دفتر کے افتتاح کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وحدت یوتھ ونگ کے سربراہ سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ، صوبائی سیکرٹری پنجاب اُمور جوان علامہ حسن رضا ہمدانی، علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ محمد حسین مہدوی سمیت دیگر موجود تھے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں عوام کی نہیں بلکہ اشرافیہ اور سیاسی مافیا کی حکومت ہے۔ جعلی ووٹوں سے بننے والے حکمران قومی مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتے، ملک کو آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں بلاتفریق آپریشن کیا جائے۔ اے پی سی کو کیا اختیارات ہیں کہ وہ پاکستان کے آئین اور قانون کے دائرے سے نکلے اور دہشتگردوں کو سزا دینے کی بجائے ان سے مذاکرات کرے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شیعہ سنی کو بلایا ہی نہیں گیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو وجود دینے میں ریاستی ادارے ذمہ دار ہیں۔ مخصوص مکتب فکر کے ٹریننگ کیمپ بنائے گئے۔