وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری یوتھ ونگ فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ وحدت یو تھ پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ کا افتتاح کل ملتان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اپنے دست مبارک سے کریں گے ، گلگشت کالونی ملتان میں قائم کردہ مرکزی سیکریٹریٹ کے افتتاح کے بعد ملک بھر میں وحدت یوتھ کے دفاتر کھولے جائیں گے اور ملک بھر میں جوانوں کو منظم کر کے وحدت یوتھ پارلیمنٹ تشکیل دی جائے گی ،فضل عباس نقوی کا کہنا تھا کہ مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کل ایک روزہ دورے پر ملتان تشریف لا رہے ہیں ، جہا ں وہ وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ کے افتتاح کےعلاوہ عزاداری کانفرنس سے خطاب کریں گے ، معززین ، بانیان مجالس ، تعزیہ داران ، لائسنس داران اور ماتمی سنگتوں کے ذمہ داران سے خطاب کریں گے ۔
وحدت نیوز(کراچی ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کا دو روزہ امید مستضعفین جہان کنونشن نیو رضویہ سوسائٹی میں منعقد کیا گیا جس کی مختلف نشستو ں سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی ، علامہ عقیل موسی ، ڈاکٹر زاہد علی زاہدی اور ڈاکٹر باقر شیم نقوی نے خطاب کیا ، بعد ازاں مجلس عمومی کے اراکین نے کثرت رائے سے برادر آل علی کو نیا میر کاروان منتخب کر لیا ۔
کنونشن سے خطاب میں علامہ سید حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ آج صیہونیت پوری دنیا میں اپنا جال بچھا رہی ہے جس کا نشانہ امت محمدیہ ﷺ ہے،اس سے بچنے کا واحد حل امتِ مسلمہ کی یکجہتی ہے اگر آج امت مسلمہ صیہونیت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہے تو پھر وہ دن دور نہیں کے اس دنیا پر امتِ محمدیہ ﷺ کی حکومت ہوگی، سامراج آج پاکستان ، عراق ، شا م ، بحرین اور مصر میں امت مسلمہ میں انتشار و فساد برپا کر نے کی کوشش کر رہا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ جوان کسی بھی ملت کا سرمایہ ہوتے ہیں، ملت تشیع کی خوش بختی یہ ہے کہ اس کے جوان ہمیشہ دینی جذبے کے ساتھ میدان عمل میں حاضر رہے ہیں اور اپنے رہبر امام سید علی خامنہ ای کی اطاعت میں ترقی کی منزلیں طے کررہے ہیں۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری سمیت دیگر معززین پشاور میں پیش آنے والے سانحے پر مسیحی برادری سے اظہار تعزیت کیلئے بیتل میمورئیل میتوڈیسٹ چرچ گئے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے سانحہ پشاور پر نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اس موقع پر علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ ملک بھر میں دہشتگردوں کیخلاف فوجی آپریشن کرنا ہوگا، تاکہ ملک میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی محفوظ زندگی گزار کرسکے۔
وحدت نیوز ( کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ کے مرکزی دفتر میں ڈویژنل کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ ڈویژنل سیکرٹری جنرل سید عباس موسوی، ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری اور دیگر منتخب سیکرٹریز سے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے حلف لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک میں اجتماعی خدمت کرنے کیلئے پرعزم ہے اور اس حوالے سے دن رات کام کر رہی ہے۔
وحدت نیوز ( ٹھٹھہ ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر ڈرو میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت ضلعی سیکریٹری جنرل مختار دایو نے کی، اس موقع پرخطاب کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ نواز حکومت نے غریب عوام پر مہنگائی کت پھاڑ توڑ ڈالے ہیں ، عوام سے منہ کا نوالا بھی چھینے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکومت جلد از جلد پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کیا جانے والا بلوجواز اضافی واپس لے ورنہ پو را پاکستان سراپا احتجاج ہو جائے گا ۔
وحدت نیوز (لاہور ) پنجاب حکومت کی جانب سے منظور کردہ بلدیاتی ایکٹ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن کی سماعت کے بعد احاطہ عدالت میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بلدیاتی ایکٹ ناقابلِ قبول ہے۔ جمہوریت اور آئینِ پاکستان کا تقاضا ہے کہ ا قتدار کو نچلی سطح پر سیاسی بنیادوں پر منتقل ہونا چائیے۔ بلدیاتی ایکٹ صوبہ پنجاب کے بزدلانہ رویے کی عکاسی کرتا ہے جس کے ذریعے یہ چاہا جا رہا ہے کہ عوامی اس ردِ عمل سے بچا جائے جو پہلے 100 دن کی ناکامی سے ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ دیگر کئی خامیاں بھی رکھتا ہے۔ جس میں احتساب کا نہ ہونا اور نچلی سطح پر اداروں کو خود مختار نہ بنانا ہے۔مزید کہا کہ اس کے خلاف عدالتی اور عوامی جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور اس ضمن میں دیگر سیاسی جماعتوں سے گہری مشاورت ہے۔ سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ عدالت کا رویہ مثبت ہے جس سے ہم پرامید ہیں کہ ضرور ریلیف ملے گا اور ہم نچلی سطح پر انتخاب احتساب اور اقتدار کو یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے لیگل ونگ کے اراکین فدا حسین رانا ایڈووکیٹ ، آصف رضا ایڈووکیٹ اور سید اسد عباس نقوی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔