The Latest

وحدت نیوز ( ڈیرہ اللہ یار ) مجلس وحدت مسلمین کے نظریاتی ورکر اور ذمہ داران نظریاتی اساس کو اجا گر کرنے کیلئے اپنی کوشش تیز کریں ملک سے دہشت گردی لاقانونیت فرقیواریت ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کر کے ایکمضبوط خوشحال مستحکم پاکستان ہماری منزل ہے ان خیالات کا اظہارایم ڈبلیوایم بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈیرہ اللہ یار کے دورے کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں تنظیمی ساتھیوں اور صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی علامہ بر کت مطہری نمائندہ وحدت نیوز جعفر آباد نذیر حسین بلوچ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے،۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پوری امت مسلمہ کیلئے روشنی کی ایک کرن کی حیثیت رکھتا ہے امام خمینی ایک بڑے عالمی ممبر تھے مسلم امہ کو یکجہتی اوراتحاد کا درس دیکر انہوں نے جو کارنا مہ سر انجام دیئے وہ ہمارے لیئے مشعل راہ ہے انہوں نے قائد شہید علامہ عارف حسینی کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے انکی دینی قومی خدمات پر روشنی ڈالی اس موقع پر آل ڈومکی اتحاد کے شاہنواز گولہ مہر اللہ ڈومکی راجہ ڈومکی محمد علی ترین بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی یاد کوتازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید عارف حسین الحسینیؒ کا نام تاریخ کے صفحوں پر سنہرے حروف سے لکھا جا چکا ہے اور دنیا شہید الحسینی ؒ کی کارناموں کو تا دم مرگ یاد رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوانوں کے اہم اجلاس سے کیا ،اجلاس میں کوئٹہ سیکرٹری جنرل عباس علی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری، سیکرٹری سیاسیات کامران حسین، سیکرٹری روابط کربلائی رجب علی، سیکرٹری مالیات رشید طوری اور دیگر معزیزین نے شرکت کی ۔

انہوں نے کہا کہ علامہ عارف حسینیؒ سرمایائے ملت تھے اور ملک وقوم اور بالخصوص اتحاد بین المسلمین کیلئے ایک مثبت کردار ادا کر تے ہوئے پاکستان بھر میں مظلوموں کی رہنمائی کر تے تھے جو آج بھی پاکستان کے مظلوم عوام شہید کے نقش قدم پر چل رہے ہیں. شہید الحسینی ؒ کا کردار نہ صرف سیاست بلکہ دین کیلئے بھی مفید اور قابل تعریف تھا. یہی بات ملک بھر میں انکی مقبولیت کی وجہ بنی اور شہید ملک بھر کے مختلف دیہاتوں اور شہروں میں تبلیغات کیلئے تشریف لے جاتے تھے. شہید عارف حسینی ؒ ہمیشہ مظلوم کی حمایت کیا کرتے تھے اور ظالم کے خلاف کبھی بھی انکے پاؤ ں نہیں کانپے بلکہ ڈٹے رہتے. قائد شہید ؒ ظالموں کیلئے سب سے بڑی رکاؤٹ تھی جو کہ ملک کے مفاد پرست اور ظالم لیڈروں کیلئے ایک بڑا چیلنج تھااور آج بھی افکار شہید ؒ ظالم اور جابر حکمرانوں کیلئے چیلنج سے کم نہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی (رہ) کے مشن اور افکار کو اگراپنا لیا جائے اور ان پر عمل کرے تو پاکستان کو بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید قائد پاکستان میں استعمار دشمنی کی علامت بن گئے تھے، اسی جرم میں انہیں شہید کیا گیا لیکن دشمن کو معلوم نہ تھا کہ ان کا جسم تو ہم سے چھینا جاسکتا ہے، لیکن ان کی روح، ان کی فکر اور ان کی یادوں کو ملت تشیع کے دلوں سے اور ملت اسلامیان پاکستان کے دلوں سے کوئی نکال نہیں سکتا۔علامہ سید عارف حسین الحسینی (رہ)کی شہادت نہ صرف اہل تشیع بلکہ اہل اسلام کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے. یہ شہید الحسینی ؒ کے عظمت کی نشانی ہے کہ ہر پاکستانی شہری شہید کے یاد کو تازہ کرتے ہوئے شہید کی برسی مناتے ہیں اورہر با ضمیرفرزند ملت شہید کی یاد کو تا حیات زندہ رکھیں گے۔ آخر میں کہا گیاہے کہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کے ستائیسوی برسی کے موقع پر ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد یزدان خان ماڈل ہائی سکول کوئٹہ میں 9 اگست بروز اتوار ہوگا اور اس پروگرام کے ساتھ ساتھ ایم پی اے آغا رضاکے صوابدیدی فنڈز سے میڈیکل اور اسپورٹس سے متعلق افراد میں چیک تقسیم کئے جائیں گے.

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی مدافع فکر اقبال اور نظریہ پاکستان تھے۔ وہ فرزند خمینی پاکستان میں موجود محروموں اور مظلوموں کی امیدوں کامحور تھا، اس کی شہادت سے ملت یتیم نہیں ہوئی بلکہ ملک کا ہر مستضعف اور ہر محروم و مظلوم یتیم ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ علامہ عارف حسین الحسینی مسیحائے ملت پاکستان تھے انہوں نے ملت کی درد کا حقیقی مداوا تلاش کیا اور ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی مسائل کا ادراک کرتے ہوئے میدان عمل میں اترے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو امریکہ کی غلامی سے نجات دلانے اور باوقار و آزاد خارجہ پالیسی کے لیے زمینہ سازی کی۔ اس کے علاوہ ملک میں موجود اتحاد بین المسلمین کی فقدان کو درک کرتے ہوئے شیعہ سنی وحدت کا علمبردار بن کر علمی اقدام اٹھائے ۔ شہید قائد نے ملک میں جتنے اقدامات اٹھائے اس میں عالم اسلام اور ملک کی سرفرازی کا راز پوشیدہ تھا اور انکے اقدامات سے استکبار و استعمار اور سامراج کے لیے وطن عزیز میں گھیرا تنگ ہو رہا تھا ۔ اسلام اور پاکستان کے دشمنوں نے اس چیز کو درک کرتے ہوئے انہیں پاکستان سے اٹھانے کو ہی اپنی عافیت کا ذریعہ سمجھا لہذا اس فرزند علی نے نماز فجر کے بعد جام شہاد ت نوش فرمائے اور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے سروخرو ہوئے۔ شہید عارف حسین الحسینی اگر چہ ہمارے درمیان نہیں لیکن شہید ہونے کے ناطے وہ اس وقت بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ ملک بھر میں شیعہ سنی وحدت کے لیے اٹھنے والے اقدامات، مظلوموں اور محروموں کے حقوق کے لیے اٹھنے والی آواز اور دشمن اسلام و پاکستان امریکہ و اسرائیل کے خلاف اٹھنے والی مردہ باد امریکہ کی آواز دراصل شہید عارف حسینی کی آواز ہے۔ اس مسیحائے ملت نے قو م کو اپنی افکار سے بیدار کر دیا ہے اور حق و باطل کا پیمانہ دے دیا ہے۔ امام خمینی رھ نے عارف حسینی کی شہادت پر انہیں اپنا حقیقی فرزند قرار دے کر انکے ہر عمل اور ہر اقدام پر مہر تصدیق ثبت کی ہے،اور انہوں نے تاکید فرمائی تھی کی شہید قائد کے افکار کو زندہ رکھیں۔ شہید عارف کے ہر ہرا قدام اور ہر ہر پالیسی کو زندہ رکھنا حکم بت شکن کی اتباع ہے چاہے وہ اقدام عملی سیاست کے ذریعے محروموں کے حقوق کے لیے کوشش کرنا ہو یا اہل سنت برادی کے ساتھ شانے سے شانے ملا کر اور انہیں عزت و تکریم دے کے اجتماعی جدوجہد کرنا ہو ، خواہ ملک بھر میں امریکہ مردہ باد کے نعرے کو زندہ رکھنا ہو یا طالبان اور دہشتگرد تنظیموں کے خلاف ہر سطح پر اٹھ کھڑے ہو کر انہیں پاکستان میں دفن کرنا ہو۔ شہید عارف حسین سے بڑھ کر کوئی پاکستان میں فرزند انقلاب اور فرزند خمینی ہونے کا دم نہیں بھر سکتا۔ اور نہ ہی کسی کو یہ حق حاصل ہے شہید عارف کے نظریات کے خلاف اقدامات اٹھائے اور انکی تعریفیں بھی کریں اور خود کو وارث خمینی قرار دے۔ علامہ عارف حسین الحسینی نے اپنا نظر یہ اپنا عمل کھلی کتاب کی مانند سب کے سامنے رکھ دیا ہے اور کوئی ابہام نہیں رکھا ہے۔ اور انشا ء اللہ ملت اور وطن عزیز کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہونے، محروموں کے حقوق کے مدافع ہونے، اتحاد بین المسلمین کے حقیقی داعی اور امریکہ و طالبان کے حقیقی دشمن ہونے کی دلیل ہمارا خون دے گا۔ ہم جانیں لوٹا دیں گے اور اپنے شہید قائد کے افکار و نظریات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

وحدت نیوز(پشاور) فرزندان شہید قائد اپنے حقیقی محبوب، ہر دلعزیز اور فقیہ قائد کی یاد میں 9 اگست کو اسلام آباد میں جمع ہوں گے اور اپنے شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کریں گے، ستائیس سال گزرنے کے باوجود بھی شہید قائد ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، ان کے افکار و مشن زندہ ہے، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین خیبر پی کے علامہ سید محمد سبطین حسین الحسینی نے اوکرزئی ایجنسی، ضلع ہنگو، ضلع کوہاٹ اور ضلع پشاور کے دورہ کے دوران علماء، عمائدین اور تنظیمی کارکنان سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر انہیں برسی شہید قائد میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

علامہ سبطین حسینی نے کہا کہ شہید قائد کی یادیں زندہ ہیں، شہید کا مشن جو ایک الہی، علوی و قرآنی مشن تھا، وہ جاری رہے گا، اور مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سےشہید قائد کے ان خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، جو شہید نے ملت کی سربلندی کے لئے دیکھے تھے۔ اور جس کے لئے شہید قائد نے چار سالہ عملی جدوجہد کی، دشمنوں نے عالم جوانی یعنی بیالیس سال کی عمر میں ہی شہید قائد کو ہم سے چھینا ، لیکن دشمن کو معلوم نہ تھا کہ ان کا جسم تو ہم سے چھینا جاسکتا ہے، لیکن ان روح، ان کی فکر اور ان کی یادوں کو ملت تشیع کے دلوں سے اور ملت اسلامیان پاکستان کے دلوں سے کوئی نکال نہیں سکتا، انشاء اللہ خیبرپختونخوا کے عوام شہید قائد کی برسی میں بھرپور انداز میں شریک ہوں گے، اور اپنے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کریں گے، اور شہید قائد کے خون کے ساتھ دوبارہ تجدید عہد ہوگا۔ علامہ سبطین حسینی نے دورہ کے دوران اورکزئی ایجنسی میں فریقین کے مابین مسائل کے خاتمہ کے لئے بھی کوشش کی گئی۔

وحدت نیوز (ڈیرہ اللہ یار) علامہ مقصودعلی ڈومکی نے یونین کونسل جھڈیر شاخ کے زمینداروں اور کاشت کاروں کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ٹیمپل شاخ کے ٹیل میں عوام پانی کی بوند کو ترس رہے ہیں لوگوں کو زراعت کے لئے پانی نہیں مل رہا۔ تالاب خالی ہیں اور لوگوں کو پینے کا پانی نہیں مل رہا۔اس موقع پر یونین کونسل جھڈیر شاخ کے چیئرمین میر غلام رسول لہڑی ، ممبر ضلع کونسل غلام حسین بگٹی ، محمد شعبان ٹالانی و دیگر موجود تھے۔

در ایں اثنا علامہ مقصود علی ڈومکی نے محکمہ لوکل گورنمنٹ میں میرٹ کی پامالی کرتے ہوئے این ٹی ایس میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی اہل خاتون حاجرہ بی بی کی حق تلفی کو افسوس ناک قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میرٹ کی دعویدار صوبائی حکومت حاجرہ بی بی کو ان کا حق دلائے گی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے علامہ عارف حسین حسینی شہید کی برسی کی مناسبت سے اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی پاکستان کے اندر وہ شخصیت اور وہ ہستی ہیں، جنہوں نے نظام ولایت فقہہ کو پاکستان کے اندر درست اور بہترین انداز میں منعقد کیا اور مکتب اہلبیت ؑ کے ماننے والوں کو پاکستان میں ایک شناخت، طاقت و قدرت عطا کی، جس کے نتیجے میں مکتب اہلبیت ؑ کے ماننے والے مملکت خداداد پاکستان زیادہ بہتر محافظ بن کر ابھرے۔

شہید حسینی نے اپنی جان راہ ولایت پر چلتے ہوئے قربان کی۔ شہید حسینی نے پوری زندگی شیعہ اور سنی وحدت کے لیے صرف کی، آج کے دور کے اندر پاکستان کو جن مشکلات کا سامنا کرنا ہے اُن میں مکتب اہلبیتؑ کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، وہ شہید جن کو  مشعل راہ بنایا جا سکتا ہے، جنکی زندگی اور سیرت کو آئیڈیل بنایا جا سکتا ہے، وہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور شہید علامہ عارف حسین الحسینی ہیں۔ لہذا آج کی مشکلات کا حل فکر شہید حسینی پر مشتمل ہے۔ یہ فکر جس کو ولی فقہہ کی تائید حاصل ہے، جس کے بارے میں امام خمینی نے فرمایا کہ اس فکر کی حفاظت کریں، یہ وہ فکر ہے جس پر امام خمینی نے مہر تصدیق ثبت کی۔ اس فکر پر چلتے ہوئے ہمیں پاکستان میں شیعہ سنی وحدت پیدا کرنی ہے۔ ملت تشیع کو پاکستان میں سیاسی اور اجتماعی شعور عطا کرنا ہے۔ پاکستان کے فیصلہ سازی میں ان کو شریک کرنا ہے اور دشمن اسلام اور دشمن پاکستان کا مقابلہ کرنا ہے۔

انشااللہ شہید کے پیغام پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی سر زمین پر شہید حسینی کے معنوی فرزندان اپنا کام جاری رکھیں گے اور شہید کی فکر کو زندہ رکھیں گے اور شہید کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کا نو اگست کو ہونے والا پروگرام جہاں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی یاد کو زندہ رکھنے کے لیے ہے وہاں شہید کے افکار کو بھی زندہ رکھنے کے لیے ہے، پورے پاکستان سے شہید علامہ عارف حسین حسینی کے معنوی فرزند جمع ہو کر جہاں شہید سے اظہار عقیدت کریں گے وہاں اُنکی روح کے ساتھ تجدید عہد بھی کریں گے۔ انشااللہ پاکستان کی سر زمین پروہ سورج طلوع ہو گا جہاں شیعہ سنی تفریق نہیں ہو گی تمام مکاتب اسلامی بھاہیوں کی طرح رہیں گے، دشمن اسلام اور دشمن پاکستان کا مل کر مقابلہ کریں گے۔

نو اگست کو اسلام آباد میں ہونے والا اجتماع انشاء اللہ اس بات کا غماز ہو گا ہم نے موجودہ دور کی چیرہ دستیوں میں شہید حسینی کی فکر کو نہیں چھوڑا ہے، سیاسی میدان، اجتماعی میدان،  ثقافتی میدان، ہر میدان میں، ہم نے اپنا فرٖض ادا کیا ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری فلاح بہبود و چیئر مین خیر العمل فائونڈیشن پاکستان نثار علی فیضی نے کہا  ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوںمیں امدادی کام جاری ہے مجلس وحدت مسلمین متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی لیکن افسوس کا مقام ہے کہ حکومت ان سیلاب کی روک تھا م کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کررہی ہر سال عوام کو اپنی بیڈ گورننس کا تحفہ دیتی ہے جس سے غربت سے تنگ آئے ہوئے عوام مزید ابتر زندگی گزارنے پر مجبور ہوتے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب کی صورتحال اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے خیر العمل فائونڈیشن کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نثار علی فیضی نے کہا کہ اس وقت مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے لیہ ، مظفر گڑھ اور بلتستان میں امدادی کام جاری ہے جس میں خوراک لباس ادویات اور پانی کی سپلائی لائینوں کے سلسلے میں کام ہور ہا ہے ۔ مجلس کے کارکنان اور مسئولین نے سیلابی علاقوں کے تفصیلی دورہ جات بھی کیے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کی صورتحال پر پاکستان اور پاکستان سے باہر مخیر حضرات اور اداروں سے ورابط بھی جاری ہیں تاکہ ابتدائی ریلیف و ریسکیوکا کام اور بہتر انداز میں چلایا جا سکے۔ اجلاس میں فلڈ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور اس حوالے سے حکمت عملی بھی مرتب کی گئی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ کے کونسلرعباس علی نے کہا ہے کہ ہزارہ ٹاؤن میں آبادی بے حد بڑھ گئی ہے جبکہ بجلی کی فراہمی آبادی کی ضروریات کے نسبت بے حد کم ،عوام کو بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔ بجلی کی غیر موجودگی عوام کیلئے سینکڑوں مسائل کا سبب بن رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہزارہ ٹاؤن سے آئے ایک وفد سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس جدید دور میں تقریباً ہر کام کا تعلق بجلی سے ہے جسکی کمی عوام کیلئے ایک درد سر بنی ہوئی ہے اور ان کٹھن حالات میں علاقے کے عوام اس بات کے منتظر ہیں کہ شاید واپڈا حکام کو عوام پر ترس آجائے کہ وہ ان کے لئے بجلی کے اس بحران کو حل کرے،مگر واپڈا والے عوام کی خاموشی کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ واپڈا ایک سرکاری محکمہ ہے اور اسکی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہر پاکستانی کی خدمت کرے. ہر پاکستانی حکومت کو ٹیکس دیتا ہے اور ایک پاکستانی اور ٹیکس ادا کرنے والے کی حیثیت سے انکا حق بنتا ہے کہ انہیں انکی روزمرہ ضروریات کیلئے مقررہ بجلی فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ بہت سے لوگوں کا پورا کاروبار بجلی سے وابسطہ ہے اور بجلی کی قلیل دستیابی ان حضرات کے ساتھ ساتھ قوم کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے جتنا کم کاروبار ہوگا اتنا کم منافع اور جتنا کم منافع ہوگا اتنی کم ٹیکس اور اگر وہ حضرات بجلی کیلئے جنریٹرز اور دیگر مشینوں سے مستفید ہونے کیلئے جنریٹرز وغیرہ استعمال کریں تو ماحول میں آلودگی کا اضافے کا ایک مسئلہ ۔انہوں نے آخر میں کہا کہ حکومت ہزارہ ٹاؤن میں طویل لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے اور انہیں جلد از جلد بجلی کی بہتر سہولت فراہم کرے اور ساتھ ہی ساتھ واپڈا حکام کو بھی ہدایت جاری کرے کہ وہ عوام کو مزید تنگ کرنے سے گریز کرے اور ہزارہ ٹاؤن کے مستحق شہریوں کو اس عذاب سے نجات دلوائے.

وحدت نیوز (کراچی) ملک بھر میں ملت جعفریہ پاکستان کے عظیم اور محبوب قائد ،فرزند امام خمینی (ر)شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رح)کی ستائیسویں برسی انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش وخروش سے منائی گئی ہے۔مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی جانب سے ،سکھر،شکار پور،لاڑکانہ،جیکب آباد،سہیون، دادو، نواب شاہ،خیر پور،حیدر آباد ،کوئٹہ،سمیت کراچی اور ملک کے مختلف چھوٹے بڑے مقامات پر فرزند رہبر کبیر امام خمینی (ر)اور ملت جعفریہ کے محبوب اور عظیم قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی (رح)کی ستائیسوی برسی کی یاد میں پیروان شہید قائد علامہ عارف حسینی(رح)کی جانب سے مجالس ترحیم اور سیمینارز کا انعقاد کیاگیا،جبکہ ملک بھر میں لاکھوں پیروان قائد شہید 5اگست روز شہادت قائد شہید کی مناسبت سے اپنے ہر دل عزیز اورمحبوب ترین قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رح)شہید سے تجدید عہد وفاکے ساتھ منایا۔

شہیدقائد عارف حسین الحسینی کی ستائیسوی برسی کا مرکزی پروگرام محفل شاہ خراسان میں منعقد ہو جس سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما مولانا احمد اقبال ،علامہ مختار امامی،مولانا نشان حیدر ساجدی ،علامہ مبشر حسن ،مولانا علی انورنے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک اور امت کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے شہید عارف حسین الحسینی کی زندگی کو اپنانا ہوگا،شہید نے اپنی مختصر زندگی میں مسلم امہ کے لئے بے پناہ خدمات سرانجام دیں یہی وجہ ہے کہ اپنے ہوں یا پرائے سب ان کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتے انہوں نے کہاکہ عارف حسینی صرف ایک مذہبی رہنما کا نام نہیں بلکہ ایک سوچ اور فکر کا نام ہے جو کہ آج بھی زندہ ہے ،شہید نے نہ صرف داخلی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھی بلکہ بین الاقومی سطح پر پاکستان کے حقیقی دشمنوں کیخلاف بھی آواز بلند کرتے رہے، علامہ عارف عارف الحسینی نے سب سے پہلے مسئلہ فلسطین ہو یا روس کا افغانستان پر قبضہ عالمی سطح پر بھر پور احتجاج کیا اور باقی تمام جماعتوں کو قائل کرکے ان کی حمایت حاصل کی ،آج کے مسائل سے نکلنے کے لئے بھی اس وقت قوم کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس کا کہناہے کہ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے حق میں ایک تاریخی فیصلہ دیا ہے جس کے ذریعہ ہی دہشت گردی کے نا سور کا خاتمہ ممکن ہے، فوجی عدالتوں کا قیام اور ان کے اختیارات میں اضافہ شہدا کے خاندانوں کا درینہ مطالبہ تھا ملٹری کورٹس کے ذریعہ ہی خطرناک ترین دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکتا ہے ۔

علامہ راجہ ناصر کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہزاروں افراد کے قاتلوں نے موجودہ عدالتی نظام کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آزادی حاصل کی اور اپنے مراسم عالمی دہشت گرد تنظیموں سے قائم کیے اور ملک کو پہلے سے زیادہ نقصان پہنچایا، موجودہ حالات میں ملک اس بات کا متحمل نہیں ہو سکتا کہ دہشت گرد مزے سے آزاد پھریں اور پوری قوم کو سیکیورٹی کے نام پر ان کے گھروں میں یر غمال بنا دیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوجی عدالتی کلیدی حیثیت رکھتی پاکستان میں ایسے دہشت گردوں کی کمی نہیں جن کے خوف سے جج انہیں سزا سناتے ہیں اور نہ ہی کوئی ان کے خلاف گواہی دینے کی جرات کرتا ہے، پاکستانی عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے ،انشااللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان سے ان وحشی درندہ صفت دہشتگردوں کا خاتمہ ہوگاانہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلہ نے ان افراد کو بھی بے نقاب کردیا ہے جو کہ چند روپوں کو ملکی مفاد سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں، قوم جان لے کہ ان حالات میں فوجی عدالتوں کی مخالفت کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ملٹری کورٹس کے حق میں فیصلہ کے بعد اس بات کی قوی امید ہے کہ ان خطرنات دہشت گردون کوان کے انجام تک پہنچایا جائے گا جنہیں کل تک کسی کا خوف نہیں تھا۔ اب ملک دشمن عناصر کو بھی سمجھ جانا چاہئے کہ وہ انصاف کو یرغمال بناکر اپنے دہشت گرد ساتھیوں کو نہیں بچا سکتے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree