The Latest
مجلس وحدت مسلمین پا کستان کے مرکزی سیکرٹری امور سیا سیات ناصرعباس شیرازی نے حالیہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو سراہتے ہو ئے کہا کہ تمام سیاسیاسی جماعتوں سول سوسائٹی کو اس فصلے کی حمایت کرنی چاہیے ۔کیو نکہ کراچی سمیت ملک بھر میں موجود دہشت گردوں کے کمین گاہوں کو فی الفور افواج پاکستان کی مدد طلب کر کے موثر اور بھر پور کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔کیونکہ سیاسیاسی حکومتیں اپنی مفادات اور پارٹنر شپ کی وجہ سے امن وامان بحال کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔کیو نکہ ان سیاسی جماعتو ں کے خود اند ر اسیے ونگ موجود ہے جوقتل و غارت گر ی میں ملوث ہیں ۔ناصرعباس شیرازی نے کہا دہشت گرد عناصر اب ریاست اور قانون کی رٹ کو چیلنج کر رہی ہے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عزادری سیدالشہداء (ع) ہماری وجہ سے نہیں بلکہ ہم عزاداری کی وجہ سے باقی ہیں، عزاداری ایک ایسی تحریک ہے جو کہ عالمگیریت رکھتی ہے اور دنیا کے ہر کونے میں پیروان حسینی موجود ہیں، ہمارے جسموں کو ختم کرنے سے اگر عزاداری ختم ہوجاتی تو یہ کوشش تو بہت پہلے کی جا چکی ہے لیکن اس تحریک کی بقاء میں رضائے خداوند متعال شامل ہے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان، میلسی اور کہروڑ پکا میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ عزاداری سیدالشہداء (ع) ہماری روح کی غذا ہے، جب تک سانس باقی ہے ظلم کے خلاف ڈٹے رہیں گے، جس طرح جسم روح کے بغیر کسی کام کا نہیں اُسی طرح عزاداری سیدالشہداء (ع)کے بغیر ہماری زندگی بھی کسی کام کی نہیں۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودھا کے زیر اہتمام یوم شہدا کے موقع پر سانحہ ہلال پور سرگودھا اور دیگر شہدائے محرم الحرام کے قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور سیال موڑ پر علامتی دھرنا دیا گیا، جس کی وجہ سے لاہور اسلام آباد روڈ بلاک ہوگیا۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی، ایم ڈبلیو ایم سرگودھا کے رہنماء بزرگ عالم دین علامہ سید باقر علی شیرازی، سیکرٹری جنرل سرگودھا راجہ امجد حسین نے کی۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رہنمائوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ہلال پور سرگودھا، کراچی، ڈی آئی خان اور دیگر جگہوں پر عزاداری پر حملہ انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہلال پور سمیت پورےملک کے مومنین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے چلتی گولیوں اور شدید خطرات میں مشن امام حسین (ع) کو زندہ رکھا۔
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مظہر حسین کاظمی نے کہا ہے کہ علامہ اظہر کاظمی کی گرفتاری جھنگ انتطامیہ کے تعصب اور شیعہ دشمنی کو عیاں کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اظہر حسین کاظمی جیسے شریف النفس انسان کو گرفتار کرکے ملت جعفریہ پر ایک اور کاری ضرب لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہادت اور اسیری سے پریشان نہیں ہوتے، یہ چیزیں ہمارا ورثہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدس مقاصد کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ علامہ مظہر حسین کاظمی نے کہا کہ علاقہ کے احتجاج سے انتظامیہ کو پتہ چل جانا چاہیے کہ ملت جعفریہ بیدار ہے اور اپنے علماء سے کس حد تک محبت کرتے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حکومت دہشتگرد عناصر کا قلع قمع کرے، پاکستان میں جاری دہشت گردی کی لہر میں اس وقت کوئی بھی محفوظ نہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت اور سیکورٹی کے ادارے بُری طرح ناکام ہوچکے ہیں، آج پاکستان کی آرمی، پولیس، رینجرز، ایف سی، انٹیلی جنس ادارے، آئی ایس آئی، سپیشل برانچ سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا، کامرہ ایئر بیس پر حملہ کیا، سری لنکن ٹیم پر حملہ کیا، انٹیلی جنس کے دفتروں پر حملہ کیا، امام بارگاہوں پر حملہ کیا، مساجد پر حملہ، درباروں اور بازاروں پر حملہ کیا اور آج وہی دہشت حضرت امام حسین (ع) کی یاد میں نکالے جانے والے جلوسوں پر حملے کر رہے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈیرہ اسماعیل میں دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے عزاداران کی نشتر ہسپتال ملتان میں عیادت کی، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تعلیم یافث نوید ہاشمی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی اور جنوبی پنجاب کے سیکرٹری میڈیا سیل محمد رضا نقوی ان کے ہمراہ تھے، راجہ ناصر عباس جعفری نے تمام مریضوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی صحت یابی کی دعا بھی کی، اس موقع پر اُنہوںنے اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔
فلسطین کے شہر غزہ کی سڑکیں ایران کا شکریہ کے بینروں سے سج گئے چار زبانوں عربی فارسی انگلش اور عبری یا ہیبرو زبان میں اہم شاہراہوں اور چوکوں پر بڑے بڑے ہولڈنگ پینافلکیس اور بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جن میں مظلوم فلسطنیوں کی سیاسی،مالی اور خاص طور پر عسکری مدد کا شکریہ ادا کیا گیا ہے فلسطینی عوام کی جانب سے ایران کا شکریہ نامی یہ بڑے بڑے ہولڈنگ درحقیقت سنتالیس سال میں پہلی بار اسرائیل کے غاصبانہ دارالحکومت تل ابیب اور قدس سٹی میں فجر چار،پانچ نامی راکٹوں کی بارش کی سبب ہے فجر پانچ نامی راکٹوں نے اسرائیل اور مظلوم فلسطنیوں کے درمیان قائم عسکری توازن کو اسٹرٹیجکلی کسی حدتک بدل کر رکھ دیا ہے کیونکہ پہلے صرف اسرائیل بے خوف و خطر فلسطنیوں پر بمباری کرتا تھا اب فلسطنیوں کی جانب سے بھی تل ابیب سمیت متعدد اہم شہروں پر برسنے والے ایرانی راکٹوں نے اسرائیل کی بے خوفی کو بدل کر خوف اور رعب میں تبدیل کردیا ہے جس کی مثال حالیہ آٹھ روزہ جارحیت میں ہوا کہ تل ابیب پر گرنے والے میزائیلوں نے اسرائیل آرام طلب عوام میں سخت پریشانی اور ہلچل ایجاد کی جس کے سبب اسرائیل کو جنگ بندی کرنی پڑی اور بری طرح اسرائیل اس جنگ میں شکست کھا گیا
جھنگ کے حالات کو جان بوجھ کے خراب کیا جا رہا ہے۔پنجاب انتظامیہ پر امن لوگوں پر تشدد کررہی ہے ا ور گرفتاریوں میں مصروف ہے۔حالات ایسے رہے تو پا کستان بھر میں احتجاج شروع ہوجائیں گے ۔مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکر ٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے جھنگ میں مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکر ٹری جنر ل علا مہ مظہر کاظمی کی بلاجواز گرفتاری کو پنجاب میں پر امن لوگوں میں اشتعال پھیلانا قرار دیا اور اس کی پر زور مذمت کی ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ وزیر قا نون پنجاب کالعدم جماعتوں کی سر پر ستی چھوڑ دیں اور ملت تشیع پر اتنا ظلم کریں جتنا وہ اور ان کے حواری برداشت بھی کر سکیں۔علا مہ مظہر کاظمی کی گرفتاری پرجھنگ میں اس وقت ہزاروں لوگ سٹرکوں پر ہیں اور دور دراز کے علاقوں سے قا فلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی سیکر ٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مکمل تور پر فرقہ واریت کو فروغ دینے اور تکفیری گروہ کی سر پر ستی میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عمل پنجاب حکومت ،میاں برادران اور مسلم لیگ ن کو مہنگی پڑیگی۔بے جا لوگوں کے معاملات میں دخل اندازی انتظامیہ کے روز کا معمول بن چکی ہے۔اور ہماری صلح پسندی اور پر امن جدوجہد کو کمزوری سمجھا جارہا ہے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکر ٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں علا مہ ر اجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان بھر کے اظلاع کو حکم دیا ہے کہ وہ کل سڑکوں پر نکلیں اور وزیر قانون پنجاب سمیت تمام اتحاد بین المسلمین کے دشمنوں سے اظہاربیزاری کریں اوراپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کروائیں۔
واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل علامہ کاظمی کو عوامی دباو اور احتجاج کے سبب رہا کردیا گیا ہے
حسینیت(ع) ہر دور میں اسلام کی بقاء کی ضامن ہے،سنگین خطرات کے باوجود ملک بھر کے کروڑوں عزادارں کی جلوسوں میں شرکت نے ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو اپنے پیرو تلے روند دیا ہے۔عشرہ محرم الحرام میں وفاقی حکومت، سندھ حکومت ،رینجرز،پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے کئے گئے اقدامات قابل ستائش و اعتماد ہیں۔
مولانا حسن ظفر نقوی، مولانا مختار امامی،مولانا صادق رضا تقوی و دیگر کا مشترکہ بیان
حسینیت (ع)ہر دور میں اسلام کی بقاء کی ضامن ہے،سنگین خطرات کے باوجود ملک بھر کے کروڑوں عزادارں کی جلوسوں میں شرکت نے ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو اپنے پیرو تلے روند دیا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری محرم الحرام کے عشرہ ثانی کی مجالس عزاء سے خطاب کرنے کے لیے اپنے دس روزہ دورہ پر آج ملتان پہنچے ہیں، وہ آج سے جامع مسجد الحسن نیو ملتان اور حیدریہ مسجد گلگشت کالونی میں دو مقامات پر عشرہ ثانی سے خطاب کریں گے، مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس ملتان میں اپنے دس روزہ قیام کے دوران مختلف کانفرنسز سے بھی خطاب کریں گے۔ جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امام حسین (ع) نے میدان کربلا میں عظیم قربانی دے کر امت مسلمہ کو ایک عالمگیر درس دیا ہے کہ دنیا میں ظالم چاہے جتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اس کا مدمقابل ہونا ہی حسینیت کہلاتا ہے۔