The Latest

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ امین شہیدی نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنت البقیع کے مقدسات کی مسماری امت مسلمہ کے ایمان کا اامتحان ہے۔ نوے سال قبل سعودی بادشاہ عبد العزیز السعود نے جنت البقیع میں خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہ سمیت امہات المومنینؓ اور صحابہ کرامؓ کی سینکڑوں قبروں کو بلڈوز کر کے توہین رسالت، توہین اہلبیت ؑ ،توہین ازواج رسول ﷺ اور توہین صحابہؓ کا کھلم کھلا ارتکاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا شعائر اللہ کی حفاظت ہر مسلمان کا شرعی فریضہ ہے۔ آل سعود نے خاندان بنو امیہ سے اپنی نسبت ثابت کرنے کے لیے ہمیشہ اہلبیت علیہم السلام کے مقدسات کو نشانہ بنایا ۔ خاندان نبوت کی شان میں گستاخی کے لیے کبھی قلم کو اور کبھی جبر کے ہتھیار کو استعمال کیا گیا۔عالمی دہشت گرد تنظیم داعش بھی سعودیہ کی تقلید میں انبیا و صحابہ کرامؓ اور اہلبیت ؑ اطہار کی قبروں کو کھود کر ان کے اجساد مبارکہ کی توہین کو عین شریعت سمجھتے ہیں۔جس سے سعودی عرب اور داعش کے مشترکہ عزائم کی قلعی کھل کر سامنے آ جاتی ہے۔علامہ امین شہیدی نے اقوام متحدہ ،او آئی سی اور دیگر عالمی تنظیموں سمیت مسلمان حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی حکومت پر زور دیں کہ جنت البقیع میں حضرت فاطمہ الزہراؑ کے روضہ مبارک سمیت اہلبیت ؑ ، ازواج رسول اللہ ﷺ  اور صحابہ کرام کی قبروں کو دوبارہ عالیشان انداز میں تعمیر کیا جائے تاکہ عالم اسلام کو درپیش اضطراب کا خاتمہ ہو ۔

وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے صوبائی وحدت سیکرٹریٹ میں ایک سیمینار منعقدہوا جس سے بزرگ عالم دین اور رکن شوریٰ عالی علامہ حیدرعلی جوادی، ایم ڈبلیوایم سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختارامامی hyd sem 2اور ایم ڈبلیوایم ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل علامہ امداد نسیمی نے  خطاب کیاجبکہ کارکنان کی بڑی تعداد نے  شرکت کی۔hyd sem 3

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع شرقی سچل گوٹھ یونٹ کی جانب سے بعد نماز جمعہ جامع مسجدحسینی ایوب گوٹھ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ایم ڈبلیوایم ضلع شرقی کے سیکریٹری جنرل زمان رضوی نے کی جبکہ ضلعی رہنمافدا حسین ، ناظم حسین سمیت شرکاء بڑی تعداد میں ماجود تھے، ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مولانا غلام قادر نے کہا کہ آل سعود نے جنت البقیع میں مدفون دختر رسول حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا، امہات المومنین اور اصحاب رسول کے مزارات کو منہدم کرکےقلب پیغمبر کو رنجیدہ کیا ہے جس کی سزا دنیا اور آخرت دونوں جگہ آل سعود کا مقدر بنے گی۔

وحدت نیوز (کراچی/لاہور/راولپنڈی/بدین/ٹنڈومحمد خان) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پندرہ شوال یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا، اس سلسلے میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئی اور آل سعود کے ہاتھوں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سمیت دیگر مقدس ہستیوں کے مزارات کی بے حرمتی کے خلاف بھر پور احتجاج کیا گیا، بدین ، نوشہرو فیروز ، حیدرآباد، کراچی  ، جیکب آباد، لاہور، ملتان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عوام سراپا احتجاج نظرآئے، لاہور میں مرکزی ریلی سے ایم ڈبلیوایم کے رہنما اسد عباس نقوی جبکہ راولپنڈی کی مرکزی ریلی میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولانا ساجدحسین شیرازی نے خطاب کیا، کراچی ضلعی شرقی کے تحت بعد نماز جمعہ جامع مسجد حسینی سچل گوٹھ سے ضلعی سیکریٹری جنرل زمان رضوی کی زیر صدارت ریلی نکالی گئی، جبکہ مولانا غلام قادر نے شرکاء سے خطاب کیا، بدین میں وحدت یوتھ کے زیر اہتمام ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا نادرشاہ کی زیر قیادت نکالی جانے والی ریلی پریس کلب کے سامنے اختتام پزیر ہوئی جبکہ ٹنڈو محمد خان میں ضلعی سیکریٹری جنرل محب علی بھٹو کی زیر قیادت احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

وحدت نیوز (نوشہروفیروز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نوشہرو فیروز کی جانب سے وحدت ہاؤس سی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی اس موقعہ پر ضلعی سیکریٹری جنرل اعجاز علی ممنائی مولانا اطہر علی مطہری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ جنت البقیع وہ قبرستان ہے کہ جس میں رسول اکرم (ص) کے اجداد ،اہل بیت (ع) ، اُمّہات المومنین، جلیل القدر اصحاب، تابعین اوردوسرے اہم افراد کی قبور ہیں کہ جنہیں 90 سال قبل آل سعود نے منہدم کر دیا کہ اُن میں سے تو اکثر قبور کی پہچان اور اُن کے صحیح مقام کی شناخت ممکن نہیں یہ روحانی اور معنوی سرمایہ اور آثار قدیمہ سے تعلق رکھنے والے اِس عظیم نوعیت کے قبرستان کی کہ جس کی فضیلت میں روایات موجو دہیں ٨/ شوال تایخ جہان اسلام کا وہ غم انگیز دن ہے کہ جب چھیاسی سال قبل ١٣٤٤ ہجری کو وہابی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے جنت البقیع کے تاریخی قبرستان کومنہدم و مسمارکر دیا تھا۔یہ دن تاریخ اسلام میں ''یوم انہدام ''کے نام سے معروف ہے ،یعنی وہ دن کہ جب بقیع نامی تاریخی اور اسلامی شخصیات کے مدفن اور مزاروں کو ڈھا کر اُسے خا ک میں ملا دیا۔

وحدت نیوز (قمبر شھداد کوٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع قمبر شھداد کوٹ کی جانب سے مدرسہ دارالعلوم محمدیہ میرو خان میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا ، جس میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل مختار سندھ علامہ مختار احمد امامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے رمضان المبارک وہ بابرکت اور رحمتوں بھرا مھینہ ہے جس میں مومن کی بھترین تربیت ہوتی ہے اور مومن کے لیے ہر وہ دن عید ہے جس دن وہ خدا کی نافرمانی نہ کرے ، اور اس موقعے پر ضلعی سیکریٹری جنرل سید اختر عباس نقوی ، سیکریٹری تنظیم سازی محترم حبدار علی لغاری ، مولانا سید شاھد عباس شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے مجلس وحدت مسلمین بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اس لئے کارکن ابھی سے اپنے اپنے علائقے میں الیکشن کا ورک شروع کریں ، اور آخر میں آئے ہوئے مہمانوں میں نیاز پاک تقسیم کیا گیا ۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین صوبہ سندھ کی سیکرٹری جنرل خانم ہما مہدی جعفری نے انہدام  8شوال انہدام جنت البقیع کو تاریخ اسلام کا وه سیاه ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ،8شوال جس روز آل سعود نے اھلبیت ع اور اصحاب رض کے مزارات کو اپنے یہودی آقاؤن کی ایماء پر شہید کردیا.اس دن تمام عاشقان اھلبیت ع کا غم تازه ہوجاتا ہے اور نگاہوں میں اس اجڑی ہوئی جنت کی تصویر پھرنے لگتی ہے۔

افسوس کا مقام ہے کہ نصف صدی سے زیاده کا عرصه گذر جانے کے باوجود ان مقدس مقامات کی تعمیرنو ممکن نہ ہوسکی ،جس کی اہم وجہ اہل اسلام کا اس مسئلے کو کما حقہ اہمیت نہ  دینا ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ تعمیر بقیع کیلئے عالمگیر تحریک چلائی  جاۓ اور اس حوالے سے سعودی حکومت پردباؤ ڈالا جاۓ،برادران اهلسنت سے اس حوالے سے خصوصی تعاون کی درخواست کی جاۓ تاکه آل سعود کے اس ظلم جو که عراق و شام مین مزارات اصحاب رض اور مساجد کے انہدام کی صورت مین ظاہر ہوا ہے، راسته روکا جاسکے.

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کے خلاف صوبائی حکومت کے ایماء پر کاٹی گئی ایف آئی آر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں۔ہم پاکستان کے وفادار شہری ہیں اور دفاع وطن پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائیگا،ہمارے رہنماؤں پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے خود غدار ہیں۔وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات غلام عباس اور مطہر عباس کی گرفتاری بلاجواز اورن لیگ کا یہ اقدام سیاسی انتقام پر مبنی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی کوآرڈینیٹر محترمہ سائر ہ ابراہیم نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا شعار ہی مظلوموں کی حمایت اورظالموں و جابروں کی مخالفت ہے ،جب تک ہم زندہ ہیں مظلوم قوموں کی حمایت جاری رکھیں گے اور ظالموں سے اظہار نفرت کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ن لیگیوں نے ماہرانہ انداز میں عوامی مینڈیٹ کو چرایا ہے جبکہ مجلس وحدت نے سیاسی بلوغت کا مظاہر کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو اپنی کارکردگی دکھانے کا بھرپور موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اگر صوبائی حکومت انتقام پر اتر آئی تو احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ایک ہی علاقے میں دو الگ الگ قانون نافذالعمل نہیں ہوتے،صاحب اقتدار اور طاقتور کیلئے ایک قانون اور کمزور کیلئے دوسرا قانون۔لہٰذا ریاست کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے ضروری ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اور مجلس وحدت کے رہنماؤں کے خلاف جھوٹی ایف آئی کو واپس لیا جائے ۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سربراہ علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ہونے والی تباہ کاریوں کا جلد نوٹس لے اور متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ گنگچھے اور اسکردو میں مختلف مقامات پر غریبوں اور محروموں کو ناقابل تلافی نقصانات پہنچے ہیں اور مزید یہ سلسلہ جاری ہے وفاقی حکومت ان مسائل کو سنجیدہ لیں اور فوری طور انکی بحالی کے لیے فنڈز مختص کرے اور انکی معاونت شروع کرے، صرف اخبارات میں بیانات دینے، تسلی دینے اور تصویریں لگوانے سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا۔ عوام کو اس وقت سر چھپانے کی جگہ، پینے کا صاف پانی، کھانے کے لیے خوراک اور ادویات کے علاوہ ریسکیو کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاک فوج کی خدمات لائق تحسین جبکہ انتظامیہ کا رویہ افسوسناک ہے۔ انتظامیہ کے پاس ہر مسئلے کا حل دفعہ 144 نافذ کرنا ہے۔ حکومتی ادارے جہادی بنیادوں پر میدان عمل میں رہیں۔ اگر گھروں سے محروم عوام کی بحالی کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومت سنجیدہ اقدامات نہ اٹھائے تو ہم خاموش نہیں رہیں گے اور صوبائی حکومت کو سکون سے رہنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے بھرپور مہم چلائی جائے گی عوام ذاتی طور پر اور اجتماعی طور پر ان سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اقدامات اٹھائے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضانے کہا ہے کہ 2013 کے انتخابات کے بعد الیکشن کی شفافیت پر جس طرح کے سوالات اٹھائے گئے پارٹی کے مرکزی قائدین نے بھی اس بات پر سوالات اٹھائے کہ ملک بھر میں ہونے والے انتخابات کے اوپر لگائے گئے الزامات کو یکسر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ مجلس وحدت مسلمین کا پورے ملک میں جس طرح راستہ روکھا گیا کراچی میں جس طرح الیکشن مہم کے دوران ہمارے امیدواروں کو اغوا کیا گیا اور ان کو الیکشن مہم چلانے سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی اسی طرح اندرونی سندھ و پنجاب کے مختلف شہروں میں ہمیں پوری طرح دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی اس کے شواہد موجود ہے کوئٹہ میں بھی بھر پور کوشش کی گئی کہ پارٹی کو دھاندلی کے زریعے ہرایا جائے لیکن قوم اس چیز کی گواہ ہے کہ ان مفاد پرست گروہ کی جانب سے بد ترین دھاندلی اور وسیع پیمانے پر جعلی شناختی کارڈ کے استعمال کے باوجود جب انہیں بری طرح مایوسی ہوئی تو ایک منظم پروپیگنڈے کے زریعے اپنے آپ کو سیاسی شہید ڈیکلیر کرنے کے ناکام کوششیں شروع کی گئی جبکہ عوام نے انتخابات میں مسلسل تین مرتبہ مسترد کرکے اپنا فیصلہ دے چکے کہ یہ مفاد پرست عناصر قوم کے خیر خواہ نہیں ہیں اور مشرف دور میں زرغون ٹاون کے نائب ناظمی کا دور سبھی کو اچھی طرح یاد ہے کہ کس طرح میگا کرپشن میں ان کا ہاتھ رہا ہے جسکی سب سے بڑی مثال کوئٹہ شہر کے پانی کے مسئلے کیلئے اٹھارہ ارب روپے کی گرانٹ تھی جس کو بد ترین کرپشن کی نظر کی گئی اور خود اسی بینک بیلنس سے آج بھی شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں جبکہ عوام آج پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں جسکا احتساب ہونا چاہئے ہم نے شروع دن سے بائیومیڑک سسٹم کے زریعے انتخابات کرانے اور انتخابی اصلاحات کی بات کی ہے تاکہ ان جیسے مسترد عناصر کو سیاسی شہید بننے کا موقع نہ مل سکے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree