The Latest

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے کہا کہ مسلم لیگ نون تکفیروی گروہوں سے اپنے تعلقات کی وضاحت کرے۔ نون لیگ حکومت کے وزراء کالعدم تنظیموں کے سربراہان کی سرپرستی آخر کس کی ایما پر کرتے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےصوبائی سیکریٹریٹ گلگت میں پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے منفی سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تکفیری گروہوں کو مکمل آزادی دے رکھی ہے، تاکہ وہ اس ملک میں فرقہ واریت کے فروغ کے لئے اپنی آزادنہ سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ گلگت بلتستان کے باشعور عوام انہیں اس بات کی قطعی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ مسلک یا عقیدے کی بات کرکے لوگوں کے مذہبی جذبات کی توہین کریں۔ یہاں کے لوگوں کی صدیوں پرانی روایات ہیں۔ یہ مدتوں سے وحدت و اخوت کے رشتے میں پیوست ہیں۔ مسلک کے نام پر تفریق کی کسی سازش کو یہاں پروان نہیں چڑھنے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین اتحاد امت کی داعی ہے۔ اس نے اہل علاقہ کی بلاتفریق خدمت کے عزم کو عملی شکل دی ہے۔ یہی وجہ ہے ہماری اتنخابی مہم میں شیعہ سنی مسالک کے لوگ بلاتخصیص پوری لگن اور بھرپور انداز میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دنوں میں عوام کو چہرہ دکھانے والی سیاسی رہنماوں کو چاہیے کہ وہ علامہ راجہ ناصر عباس کے طرز عمل کی پیروی کریں، جو الیکشن سے قبل بھی متعدد بار ان علاقوں کا دورہ کرکے عوام کو بیشتر فلاحی منصوبوں سے نواز چکے ہیں۔ ناصر شیرازی نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں علاقے کے بہت اہم اور نامور سیاسی ستون مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں جو مخالفین کے لئے سیاسی موت ثابت ہوگی۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی وفد کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے، وفد میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات اخلاق شیرازی اور دیگر شامل ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں نے ایم ڈبلیو ایم کے اُمیدوار مہر سخاوت کی الیکشن مہم میں حصہ لیا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے ممتازآباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ظلم اور ظالم کے مدمقابل ہیں ، پاکستان کی غیور عوام جب تک ظلم اور ظالم کے خلاف کھڑی نہیں ہوگی آزادی حاصل نہیں کر سکے گی۔ علامہ اسدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اصولوں کی سیاست کرے گی، مخالفین کے پروپیگنڈے کسی کام نہیں آئیں گے۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما و اُمیدوار صوبائی حلقہ پی پی 196 مہر سخاوت علی نے کہا ہے سازشی عناصر ہمیشہ ناکام رہیں گے، مجلس وحدت مسلمین ہر حال میں الیکشن میں لڑے گی، مخالفین کو شکست ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے دائر بستی، ٹمبر مارکیٹ، طوطل پورہ، شریف پورہ میں ڈور ٹو ڈور الیکشن کمپین کے دوران کارنر میٹنگز اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، قائمقام سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، سید ناصر عباس زیدی اور دیگر بھی موجود تھے۔ مہر سخاوت علی نے کہا کہ میرے خلاف پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ میں کسی کے حق میں بیٹھ گیا ہوں میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم کٹ تو سکتے ہیں بک نہیں سکتے۔ 21 مئی تک جان کی بازی لگائیں گے اور ملک میں موجود فرعونوں کو اپنی طاقت دکھائیں گے۔



وحدت نیوز(روندو          )استحصالی حکمرانوں کو گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کو غصب نہیں کرنے دینگے،الیکشن منصفانہ نہ ہوئے تو خطے میں نہ ختم ہونے والا بحران پیدا ہو جائیگا،جی بی کے الیکشن فوج کی نگرانی کرائی جائے،ن لیگ دھاندلی کی سیاست کو جی بی میں نہ لائے،حکمرانوں نے مرضی کی نتائج لینے کی کوشش کی تو عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑیگا،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے روندو میں عوامی استقبالی ریلی سے خطاب میں کیا ،انہوں نے کہا کہ ہم عوامی خدمت کو عین عبادت سمجھتے ہیں ،مجلس وحدت مسلمین کے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار قوم کے خادم بن کر خدمت سر انجام دینگے،اگر ہمارے نمائندے عوامی خدمت میں ناکام رہے تو ہم ان کو دوبارہ عوامی عدالت میں لے جائیں گے،ہمارے امیدواروں کا امتحان ہے کہ وہ اس عوامی ذمہ داری کو کیسے نبھاتے ہیں،ہم عوامی خدمت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے،علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ گذشتہ ادوار کے حکمرانوں کے احتساب کا وقت قریب آپہنچا ہے،کرپٹ مافیا عوامی عدالت سے بچ نہیں پائیں گے،ہم عوام سے یہ برملا کہتے ہیں کہ ہم معصوم نہیں غلطیاں ہم سے ہو سکتی ہے لیکن ہم خیانت ہرگز نہیں کریں گے،علاقے میں مسلسل برسر اقتدار رہنے والوں نے عوام کو پتھروں کے دور میں دھکیل دیا ہے،اب وہ کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگتے ہیں،یہاں کے استحصالی سیاست دانوں اور مزہبی بلعم بعوروں نے عوام کو محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا،ہماری جدو جہد مظلوم عوام کو ان کے چنگل سے آزاد کرانا ہے۔

وحدت نیوز (اسکردو)  8جون ظالم،جابر اور غاصب لوگوں کے شکست کا دن ثابت ہوگا،عوام علاقے کی تعمیر وترقی اور وطن عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ مورثی سیاست اور مفادپرستوں سے نجات کے لئے باصلاحیت اور محب وطن دیانتدار افراد کو منتخب کریں گے،لٹیرے اور کرپٹ مافیا عوامی عدالت سے بچ نہیں پائیں گے،ہم اقتدار کے حصول کے لئے نہیں اقتدار کی بحالی کے لئے میدان میں اترے ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی موسوی نے کارکنان سے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام اب کسی بہکاوے میں نہیں آینگے،ہم خطے میں عادلانہ نظام کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں،اشرافیہ کے فرسودہ نظام کے خاتمے کے بغیر علاقے میں ترقی ممکن نہیں،عوامی حق رائے دہی پر قدغن لگانے کی ہم اجازت نہیں دینگے،اگر گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حکومت سازی ممکن نہیں رہے گی۔

وحدت نیوز (اسکردو) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دو روزہ دورے پر روندو پہنچ گئے ،روندو میں شاندار تاریخی استقبال،ہزاروں عوام قائد وحدت کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے سڑک پر نکل آئے ،فضا فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی،امیدوار مجلس وحدت مسلمین حلقہ 4روندو راجہ ناصر علی خان اور سیکرٹری جنرل روندو علامہ رضا نے بڑی ریلی کے ہمراہ ژھری سے استقبال قائد وحدت علامہ راجہ ناصر کے قافلے کا استقبال کیا،ریلی میں سینکڑوں گاڑیاں اور موٹر سائیکل کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد  ہاتھوں میں ایم ڈبلیو ایم کے پرچم تھامے پیدل شریک تھے،استقبالیہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار مجلس وحدت مسلمین حلقہ 4 روندو راجہ ناصر علی خان کا کہنا تھا کہ روندو کے عوام نے اپنے محبوب قائد امید مظلومین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا تاریخی استقبال کرکے ثابت کر دیا کہ روندو کے عوام بیدار ہیں،انشااللہ 8  جون کو روند کی بھاری اکثریت سے جیت کر قائد وحدت کو تحفہ کرینگے،روندو کے عوام نے استحصالی حکمرانوں کو مستردکر دیا ہے ،مذہب کے نام پر عوام کو یرغمال بنانے والے ناکام ہونگے،مجلس وحدت مسلمین مظلومین کی زبان اور امید ہے،انشااللہ ہم عوامی خدمت کو ایک دینی و ایمانی فریضہ سمجھ کر کریں گے،علاقے کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے دن رات ایک کر کے کام کریں گے،اور عوامی حقوق کے غاصبوں ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔



وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں بیرونی مداخلت کا خاتمہ کر دیا جائے تو ملک میں مکمل طور پر امن قائم ہو جائے گا۔ غیر ملکی خفیہ ایجنسیاں دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے وطن عزیز کو عدم استحکام کا شکار بنا کرکے پاکستان کو دنیا بھر کے سامنے ایک غیر محفوظ ریاست ثابت کرنا چاہتی ہیں، تاکہ بین الاقوامی سرمایہ کار اس ملک میں سرمایہ کاری سے باز رہیں اور پاکستان کو اقتصادی و معاشی بدحالی کا سامنا رہے۔ وہ ملاقات کے لیے آئے ہوئے سیاسی و مذہبی وفود سے ملاقات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک بھارت اپنی خفیہ ایجنسی را کے ذریعے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ ان ملک دشمن خفیہ ایجنسیوں کے آلہ کاروں کی نشاندہی کرکے انہیں بےنقاب کرنا ہوگا جو وطن عزیز کے خلاف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ یہ ملک ہمارا مادر وطن ہے، اس کی عزت و حرمت ہم پر واجب ہے۔ جو شخص ذاتی مفادات کے حصول کے لیے ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے وہ غدار وطن ہے اور اس کی سزا تختہ دار ہے۔ پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں بیرونی عناصر ملوث ہیں، جو اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے ان تنظیموں کو استعمال کر رہے ہیں، جو مذہب اور قومیت کے نام پر واویلا کر کے دہشت گردی کو پروموٹ کر رہی ہیں۔ ان عناصر کا تعلق نہ مذہب سے ہے اور نہ قوم سے بلکہ انہوں نے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے ملکی سلامتی کو داو پر لگا رکھا ہے۔ قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ان عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان کی عمل داری پر تساہل پسندی سے کام لے رہی ہے۔ جس کے باعث دہشت گردی کے واقعات پھر شدت پکڑتے جا رہے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ نیشنل ایکشن پلان کو اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف انتقامی ہتھیار کی بجائے ملک دشمن عناصر کے خلاف استعمال کرے۔ جس تیزی سے اس پلان کی منظوری لی گئی تھی، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اسی سرعت کے ساتھ اس پر عمل درآمد بھی کیا جاتا تو آج نتائج مختلف ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاک ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے پورے جذبے، نیک نیتی اور بھرپور عوامی تائید کے ساتھ مصروف عمل ہے اور ہمیں یقین کامل ہے کہ اس پاک سرزمین پر آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ غیور فوج ایسے ہی جرات مندانہ انداز میں آگے بڑھتی رہے گی۔

وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک ) رہبری ویب سائٹ کے مطابق عید بعثت کی مناسبت سے اسلامی ملکوں کے سفراء سے رہبر انقلاب اسلامی نے خطاب، رہبر انقلاب نے یمن، بحرین اور فلسطین کی اقوام کے حوالے سے کہا کہ ان ممالک کے عوام ہر طرح سے مظلوم ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران مظلوموں کی حمایت کرتا رہے گا -

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتے کی صبح تہران میں بعثت رسول اکرم(ص) کی مناسبت سے اعلی سول حکام اور اسلامی ملکوں کے سفراء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ حرام مہینوں میں مشرکین مکہ بھی جنگ روک دیا کرتے تھے- آپ نے فرمایا آج وہ لوگ، اس وقت کے مشرکین مکہ سے بھی بدتر ہیں، جو حرام مہینے میں بھی بے گناہوں کا قتل عام کرکے یمنی عوام اور گھرانوں کو سوگوار بنا رہے ہیں- رہبر انقلاب اسلامی نے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ یمن میں بدامنی و قتل عام کے ذمہ دار، علاقے کے ہی بعض ممالک ہیں مگر انھوں نے دھوکہ کھایا ہے کیونکہ اصل سازش اور نقشہ امریکہ کی جانب سے ترتیب دیا گیا ہے - آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ آج کی جاہلیت، صدر اسلام کی جاہلیت سے، سینکڑوں گنا زیادہ اور خطرناک ہے- آپ نے مزید فرمایا کہ آج اسلام بھی، طاقتور ہے اور عظیم اسلامی قوتّیں، پوری دنیا میں مختلف قسم کے وسائل کے ساتھ میدان عمل میں موجود ہیں- رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران حتی المقدور مظلوموں کی حمایت کرنے کی کوشش کر رہا ہے- آپ نے اسلامی ملکوں کے حکام و اقوام کو مخاطب کرکے فرمایا کہ آج کے دور کی جاہلیت کے مقابلے میں بھی، استقامت کا مظاہرہ کیا جاسکتا ہے-

رہبر انقلاب نے امریکہ سے کہا کہ تم سب سے بڑے دہشت گرد ہو اور تمہاری حمایت اور پالیسیوں کی وجہ سے داعش بنی ہے اور آج انہیں سیاستوں کی پشت پناہی کی وجہ سے علاقے میں پراکسی وار کا آغاز کیا گیا ہے جسکا اہم مقصد اسلامی بیداری کو ناکام کرانا ہے مگر اسلامی بیداری عارضی طور پر روک سکتی ہے مگر اسے دیر پا مدت تک نہیں دبایا جاسکتا اور اسلامی ممالک کے عوام جاگ چکے ہیں۔

رہبر انقلاب کے خطاب سے پہلے ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اتحاد اور محبت سے کامیابی ممکن ہے اور جو لوگ دین کے نام کے ساتھ تشدد کر رہا ہے وہ اسلام سے لاتعلق اور ناآشنا ہے۔

وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے سلفی وہابی تکفیریوں کو اسرائیلی نکبت کے سلسلے کی ایک نئی نکبت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد امریکی اور سعودی عرب کے اشاروں پر اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کررہے ہیں اور عالم اسلام کے لئے تکفیری ایک نئی نکبت ہیں۔

المنار کےمطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے سلفی وہابی تکفیریوں کو اسرائیلی نکبت کے سلسلے کی ایک نئی نکبت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد امریکی اور سعودی عرب کے اشاروں پر اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کررہے ہیں اور عالم اسلام کے لئے تکفیری ایک نئی نکبت ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے بعض عرب معاند میڈیا کی جانب سے نفسیاتی جنگ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ابھی زندہ ہوں اور موت و حیات اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے اور شہادت بھی اسی کے ہاتھ میں ہے عرب معاند میڈیا کے پروپیگنڈے کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ بیمار ہیں لیکن حزب اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ میں صحیح و سالم ہوں اور بیمار ذہنوں کا جواب دینے کے لئے آیا ہوں موت و حیات کا مالک اللہ ہے ۔ سید حسن نصر اللہ نے سلفی وہابی دہشت گردوں کو اسرائیلی نکبت کے سلسلے کی ایک نئی اور خطرناک نکبت قراردیتے ہوئے کہا کہ سلفی وہابی دہشت گرد آج عالم اسلام کے لئے ایک جدید نکبت ہیں۔ جنھوں نے اسلام کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور جو خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سلفی وہابی تکفیریوں نے نئی نکبت کے ذریعہ پرانی نکبت سے ہماری توجہ ہٹا دی ہے اور یہ نئی نکبت اسی پرانی اسرائیلی نکبت کی ایک کڑی ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ بعض عرب ممالک کو نئی نکبت کی حمایت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ انھوں نے کہا کہ شام و عراق میں جاری دہشت گردی اسرائیلی دہشت گردی کا ایک حصہ ہے جس نے مسلمانوں کی توجہ بیت المقدس اور مسئلہ فلسطین سے ہٹا دی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اس نئی نکبت کا مقابلہ کرنے کے لئے میدان میں اترنا چاہیے۔

وحدت نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے لاہور میں یوم مردہ باد امریکہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت درس حسینی و علوی ہے۔ 16 مئی کو اسرائیل کی صورت میں امریکہ نے ناجائز ریاست کو منظور کرکے عالم اسلام کے قلب میں خنجر گھونپ کر دنیا میں بدامنی و دہشت گردی کی بنیاد رکھی، اسرائیل کے قیام سے آج تلک امریکہ و اس کے گماشتوں کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگین ہیں، امریکی مظالم کو دنیا بھر میں امام خمینی نے آشکار کیا اور اسی سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان میں شہید علامہ عارف الحسینی نے یوم مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی پالیسیوں سے عالمی امن کو خطرہ ہے۔ اقوام عالم پر مسلط کردہ امریکی جنگوں کی ایک طویل فہرست ہے، جن میں کئے گئے مظالم پر انسانیت آج بھی شرمندہ ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں جاپانی شہروں پر امریکی ایٹمی حملے آج بھی انسانیت کے خلاف امریکی عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں، جبکہ امریکی فضائیہ کی جانب سے ویت نام جنگ کے دوران برسائے جانے والے کیمیائی بموں کے مہلک اثرات آج بھی پائے جاتے ہیں۔ فلسطینی مسلمانوں پر کئے جانے والے اسرائیل مظالم میں بھی امریکہ برابر کا شریک ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree