The Latest
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے نائب سربراہ نے شام کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بارے میں مغربی اور بعض عربی ذرائع ابلاغ کے گمراہ کن پروپیگنڈ کے باوجود شامی حکومت اور عوام کی کامیابی یقینی ہے اور لبنان میں 33 روزہ جنگ اور غزہ میں 22 روزہ جنگ میں سامراجی طاقتوں کی دو شکستوں کے بعد شام میں سامراجی طاقتوں کی تیسری شکست یقینی ہے ۔
آزادکشمیر امن ومحبت خلوص ورواداری کے اعتبار سے مثالی خطہ ہے جہاں ایک دوسرے کے لئے برداشت وتحمل کا جذبہ بطریق احسن موجود ہے تمام اداروں اور تنظیمات کے درمیان بہترین روابط اور مل کر کام کرنے کاجذبہ موجو دہے اور اس فضا کو قائم کرنے میں جہاں تمام تنظیمات کا کردار ہے وہاں امامیہ آرگنائزیشن کا کردار بھی اہمیت کا حامل ہے۔اعلی ادارے مجلس اخوان کا اجلاس مظفرآباد میں منعقد کروانے پر آزادکشمیر ریجن کے ناظم برادر اشتیاق سبزواری اور ان کے رفقا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے چیئرمین آئی او اور ملک کے طول وعرض سے تشریف لائے ہوئے امامیہ برادران کو خوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہارریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادجموں وکشمیرعلامہ سید تصور حسین نقوی نے امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس اخوان کے تین روزہ اجلاس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین کا اصول ''تعاونوا علی البر وتقویٰ'' ہے ۔آج جب کراچی سے کشمیر تک پورا ملک حسینیوں کے خون سے رنگیں ہوچکا ہے ایسے میں مجلس وحدت مسلمین نے ملت کے مسائل اجگر کرنے کے لئے آواز بلند کی ہے ہم تمام نطریاتی قوتوں کو ملکر کام کرنے کی دعوت دیتے ہیں دین مبین کی سربلندی کے لئے ہم سب کو ملکر میدان عمل میں آنا ہوگا ۔تقریب کے اختتام پر علامہ تصور حسین نقوی الجوادی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید عبدالرحمان شاہ کاظمی نے مرکزی چئیرمیں امامیہ آرگنائزیشن پاکستان برادر سید کمیل عباس شیرازی سے ملاقات کے دوارن مختصراً تنظیمی امور پر گفتگو کی۔
شیعہ قوم نے نہ تو کبھی کسی ڈکٹیٹر کی بیعت کی اور نہ ہی ظلم کے خلاف سر جھکایا ہے۔ مہدی شاہ کی پالیسیاں اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑ ی مارنے کے مترادف ہیں۔ گلگت بلتستان کے شیعہ ملازمین کے ساتھ بے جا ذیادتیاں افسوسناک امر ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ناصر ملت علامہ ناصر عباس جعفری وحدت کے امین ہیں جو نہ صرف اہل تشیع بلکہ تمام مسلمانوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل آزاد جموں و کشمیر سید تصور حسین جوادی نے پٹہکہ نصیرآباد میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے دورہ بلتستان کی کامیابی کے بعد نام نہاد جمہوریت پسندوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے سید تصور جوادی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان انتظامیہ کی انتقامی کاروائیوں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملازمین کی پرانی پوزیشنوں پر بحالی یقینی بنائے۔
میانمار میں انسانیت سوز مظالم پرعالمی امن کے دعویدار اور امت مسلمہ کے امور کی ذمہ دار عالمی تنظیمیں اندھی ہوچکی ہیں۔ دوماہ کے مختصر عرصہ میں بیس ہزار مسلمانوں کا قتل ،خواتین کی عصمت دری املاک خاص طور پر عبادتگاہوں کی مسمارگی وبے حرمتی اور درجنوں دیہاتوں میں آتش زدگی اور اس پر اوآئی سی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر ضلع ہٹیاں بالا سید ذیشان حیدر کاظمی نے ہٹیاں بالا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے اندر کچھ کالی بھیڑیں ایسی ہیں جنہیں مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے مظالم تو نظر نہیں آتے لیکن اپنے آقاوں کے مفادات ہر جگہ نظر آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ برما کے مظلوم مسلمانوں کی نصرت اور حمایت کے لئے آواز بلند کرنا اور بدھ مت کے پیروکاروں کے مظالم بے نقاب کرنے کے حوالے سے عالمی میڈیا نے بھی اپنی روایتی بے حسی کو برقرار رکھتے ہوئے یہ ثابت کردیا ہے کہ ان کی ڈور مسلم کش عناصر کے ہاتھوں میں ہے۔
رفیق شہید حسینی آغا علی موسوی کی نماز جناہ اسلام آباد میں بھی اداکی گئی
امام بارگاہ جی نائن ٹو میں ادا کی گئی، امام بارگاہ جی نائن ٹو میں مرحوم کی نماز جنازہ علامہ آغا شفا نجفی کی اقتدا میں ادا کی گئی جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، ڈپٹی سیکرٹری علامہ امین شہیدی ، شوریٰ عالی کے رکن علامہ اقبال بہشتی م مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات سید علی اوسط رضوی ، مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین ایم ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری علامہ اصغر عسکری اور ضلعی کابینہ کے اراکین کے علاوہ مختلف مذہبی شخصیات ، مدارس کے منتظمین اور ملت تشیع کے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور دیگر راہنماﺅں نے مرحوم کی قومی ، مذہبی اور علمی و سماجی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے ان کے سانحہ ارتحال کو عالم اسلام کا نقصان عظیم قرار دیا ہے ، دریں اثنا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ان کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔
آغا علی موسوی کے انتقال سے پوری ملت تشیع ےتیمی محسوس کر رہی ہے ، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام آباد (وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ آغا علی موسوی مرحوم ملت تشیع کے غمگسار ، مربی اور عظیم راہنما تھے ان کی وفات کے بعد پوری قوم یتیمی محسوس کر رہی ہے
مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے اپنے تعزیتی بیان میں بزرگ عالم دین سید علی الموسوی کی موت پر علامہ موسوی کے فرزند سید حیدر علی موسوی سے انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ سید علی الموسوی ملت جعفریہ کا عظیم سرمایہ تھے۔ان کی رحلت سے علم و عرفان کی دنیا میں آنے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو پائے گا۔مجلس وحدت مسلمین سہ روزہ سوگ منائے گی۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سید علی الموسوی کے انتقال پُر ملال پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ علامہ موسوی کے فرزندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم غم زدہ دل کے ساتھ دعا گو ہیں کہ خداوند کریم علامہ سید علی الموسوی کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے خاندان کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔
مجلس وحد ت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی، شوریٰ عالی کے رکن حافظ نوری اور صوبائی ترجمان برادر فدا حسین اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں بزرگ عالم دین سید علی الموسوی کی موت پر علامہ موسوی کے فرزند سید حیدر علی موسوی سے انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ سید علی الموسوی ملت جعفریہ کا عظیم سرمایہ تھے۔ان کی رحلت سے علم و عرفان کی دنیا میں آنے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سید علی الموسوی کے انتقال پُر ملال پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ علامہ موسوی کے فرزندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم غم زدہ دل کے ساتھ دعا گو ہیں کہ خداوند کریم علامہ سید علی الموسوی کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے خاندان کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔
مجلس وحد ت مسلمین خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری اور صوبائی کابینہ کے اراکین نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں بزرگ عالم دین سید علی الموسوی کی موت پر علامہ موسوی کے فرزند سید حیدر علی موسوی سے انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ سید علی الموسوی ملت جعفریہ کا عظیم سرمایہ تھے۔ان کی رحلت سے علم و عرفان کی دنیا میں آنے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سید علی الموسوی کے انتقال پُر ملال پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ علامہ موسوی کے فرزندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم غم زدہ دل کے ساتھ دعا گو ہیں کہ خداوند کریم علامہ سید علی الموسوی کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے خاندان کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔
مجلس وحد ت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی اور صوبائی کابینہ کے اراکین نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں بزرگ عالم دین سید علی الموسوی کی موت پر علامہ موسوی کے فرزند سید حیدر علی موسوی سے انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ سید علی الموسوی ملت جعفریہ کا عظیم سرمایہ تھے۔ان کی رحلت سے علم و عرفان کی دنیا میں آنے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سید علی الموسوی کے انتقال پُر ملال پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ علامہ موسوی کے فرزندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم غم زدہ دل کے ساتھ دعا گو ہیں کہ خداوند کریم علامہ سید علی الموسوی کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے خاندان کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔