The Latest

malir taqviوحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے ملیر جعفر طیار میں PS 127 اور NA 257 الیکشن آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل، بیروزگاری، دہشتگردی کا خاتمہ مجلس وحدت مسلمین کی اولین ترجیح ہے،

askari NA 48ورکرزمیٹنگ این اے 48اسلام آبادسے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امیدور علامہ اصغر عسکری نے اسلام آباد میں الیکشن مہم کے حوالے سے ورکز کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی جس میں اب تک حلقے میں کی جانے والی رابطہ مہم اور الیکشن کمپین کے سلسلے میں باہمی تبادلہ خیال کیا گیا اس میٹنگ میں الیکشن مہم میں مزید تیزی لانے پر زور دیا گیا ۔اس میٹنگ میں مجلس وحدت مسلمین ضلع پنڈی اور اسلام آباد کے عہدہ داران بھی شریک تھے ۔(پریس ریلیز ڈاؤنلوڈ کریں)

agaali blnمجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی کی سربراہی میں ایک وفد نے علاقہ کھرمنگ کا تفصیلی دورہ کیا۔ وفد نے اپنے دو روزہ دورہ کے دوران بلتستان کی آخری سرحد برولمو اور گنگنی تک کا دورہ کیا۔ جہاں معروف عالم دین مرحوم شیخ علی نجفی برولمو کے آستانہ پر بھی حاضری دی۔ ان کے دورہ کے موقع پر کھرمنگ کے عوام، علماء اور زعماء نے فقید المثال استقبال کیا۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ آغا علی رضوی کی سربراہی میں وفد نے کھرمنگ خاص، ترکتی، حمزی گونڈ، طولتی، الڈینگ، طورغون، باغیچہ اور برولمو کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران فقید المثال استقبال پر علامہ آغا علی رضوی نے کھرمنگ کے علماء، زعماء، جوانان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ علامہ آغا علی رضوی نے عوامی اجتماعات کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے کھرمنگ اور شگر کو ضلع بنانا خوش آئند ضرور ہے لیکن عملی اقدام کی ضرورت ہے صرف زبانی دعوے اور اعلانات سے عوامی مسائل حل ہوتے ہیں اور نہ ترقی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھرمنگ اور شگر کو ضلع بنانا عوام پر کسی کا احسان اور مہربانی نہیں بلکہ یہ کھرمنگ اور شگر کی عوام کا دیرینہ مطالبہ اورحق تھا۔

سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی نے اپنے دورہ کے دوران کھرمنگ کے علماء کرام سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ان علمائے کرام میں علامہ شیخ اکبر رجائی باغیچہ، اخوند حسین باغیچہ، اخوند اسحاق میر واعظ طورغون بالا، اخوند صادق میر واعظ طورغون پائین، شیخ محمد یعقوب محمدی میر واعظ ترکتی، آغا سید حسین شاہ میر واعظ حمزی گونڈ، آغا اکبر شاہ میر واعظ کھرمنگ خاص، شیخ محمد اسماعیل میر واعظ طولتی شامل تھے۔

آغا علی رضوی نے مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کے دوران کہا کہ اس وقت عوام اور جوانوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ دشمن ہر طرف سے ہم پر حملہ آور ہے۔ ہمارے ملک پر، ہماری اقتصاد پر، معیشت پر، تعلیم پر، مذہب پر، نظریات پر حملے ہو رہے ہیں۔ کبھی سانحہ چلاس کی شکل میں تو کبھی سانحہ لولوسر کی شکل میں، کبھی میڈیا کے ذریعے حملہ تو کبھی منشیات کے ذریعے ہماری نسل پر حملہ، لہٰذا ہماری عوام علماء اور جوانوں کو ہوشیار اور آمادہ و بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اجتماع کے توسط سے حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ یہاں کی عوام کی حب الوطنی کو کبھی میلی آنکھوں سے نہ دیکھیں یہ قوم غیور اورحب الوطن قوم ہے، اسی قوم نے نہتے اور عالم غربت میں ڈنڈوں کے ذریعے ڈوگروں کو مار بھگایا ہے اور جنگ آزادی کے دوران اور بعد میں 65ء اور 71ء میں اپنے خاندان تک کی تقسیم کو برداشت کیا لیکن اب تک یہ منقسم خاندان آپس میں نہیں مل سکے جو کہ افسوسناک ہے۔ ان عشروں سے بچھڑے ہوئے خاندانوں کو ملنے کے لیے کارگل روڈ کو کھول دیا جائے۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں مطالبہ کیا کہ کارگل روڈ کو کھولنے میں حکومت لیت و لعل سے کام نہ لے۔

PTI and MWMmultanتحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کے دہشت گرد انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں، ان کا ایجنڈا قبول نہیں، ہم ملک بھر سے ناصرف انتخابات جیتیں گے بلکہ محبت سے تشدد کے دروازے بھی ہمیشہ کیلئے بند کر دیں گے۔ یہ بات انہوں نے ملتان میں مسجد الحسین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں لیکن ہم انکا ایجنڈا قبول نہیں کریں گے، پاکستان کی 18 کروڑ عوام کو اپنا ملک چلانے کیلئے انتخابات کا موقع دینا چاہیے۔ مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کے ہم اس ملک کو پسماندہ نظام سے نکالیں گے، مجلس وحدت مسلمین نے ملتان میں تحریک انصاف کے تمام امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے، اور ہماری کوشش ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں تحریک انصاف کی حمایت کرے۔
دیگر ذرائع کے مطابق ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جن ممالک میں خانہ جنگی ہے وہاں بھی انتخابات ہوئے ہیں۔ دہشت گرد چاہتے ہیں انتخابات نہ ہوں لیکن ملک کو دہشتگردوں کے حوالے نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی اختلافات سے بڑھ کر قائداعظم نے جو نظریہ دیا تھا اسے آگے لے کر چلنا چاہئے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ تحریک انصاف بوسیدہ نظام کو گرا کر نوجوانوں کا نیا پاکستان بنانا چاہتی ہے

mwm.kohatمجلس وحدت مسلمین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 14 کوہاٹ سے آزاد امیدوار بادشاہ گل کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ بادشاہ گل نے ایک وفد کے ہمراہ ہنگو میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی دفتر کا دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری، مرکزی شوریٰ عالی کے رکن علامہ اقبال بہشتی اور ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی سے ملاقات کی۔ بادشاہ گل نے آئندہ انتخابات کیلئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں سے حمایت کی استدعا کی۔ جس پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے ان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے علامہ سبیل حسن مظاہری نے بتایا کہ بادشادہ گل اس حلقہ سے مناسب ترین شخصیت ہیں۔ اس وجہ سے ایم ڈبلیو ایم نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ہم معتدل امیدواروں کو سپورٹ کریں گے اور دہشتگردوں کو پارلیمنٹ میں جانے سے روکیں گے۔

00 press confوحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے کہا ہے کہ ہم نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا باقاعدہ اور باضابطہ اعلان کیا ہے اور ملک بھر سے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے گئے ہیں جو عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

mwm k markazi sarbarah press confrnce 0مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ کی لاہور میں اہم پریس کانفرنس ۔معزز صحافی حضرات

مادر وطن پاکستان میں ضیا الحق کے دور سے ایک منظم انداز میں انتہاپسند اور تکفیری عناصر کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ ان انتہا پسند عناصر کو ریاستی سطح پر پشت پناہی دی گئی ۔ جہاد کے نام پر ہزاروں دہشت گردوں کو عسکری تربیت دی گئی۔ آج یہ دہشت گرد پاکستانی قوم کے لئے ایک ناسور بن گئے ہیں۔ آئے دن دسیوں بلکہ سینکڑوں بے گناہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔ ان دہشت گردوں سے نہ تو عوام محفوظ ہے اور نہ ہی ریاستی ادارے، نہ مساجد محفوظ ہیں اور نہ ہی امامبارگاہیں اور اولیا کرام کے مزارات مقدسہ حتی کے جی ایچ کیو

khanum1 sakeena mehdoviمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار صوبائی حلقہ پی پی 151سید اسد عباس شاہ کے حلقہ کی خواتین کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت امیدوار صوبائی اسمبلی سید اسد عباس شاہ نے کی۔ اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما خانم سکینہ مہدوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ہر باشعور شہری اپنے ووٹ کو انتقام سمجھ کر استعمال کرے اور ان کرپٹ، چور اور لٹیروں کو بے نقاب کرکے پرامن، مضبوط اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھے گا۔ خانم سکینہ مہدوی کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ امام حسین (ع) کی امانت ہے، جسے مکتب کی بنیاد پہ دیا جائے گا۔ 11مئی کو پاکستان کی غیور عوام اپنے حق کا صحیح استعمال کرکے ملکی سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔ خانم سکینہ مہدوی نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی151 کی خواتین نے آج اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ہم اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے امیدوار سید اسد عباس شاہ نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اپنا مضبوط، مکمل اور جامع منشور رکھتی ہے، جس میں تمام مسالک کو اہمیت دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ایسا الائنس ترتیب دے گی، جس سے دہشت گرد عناصر کو کمزور کیا جائے گا

shiekh mohsin najfi meetingبزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن نجفی سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے ملاقات کی جامعہ کوثر میں کی جانے والی اس ملاقات کا مقصد بزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن نجفی صاحب سے این اے اڑتالیس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امیدوار علامہ اصغر عسکری کے لئے حمایت کی استدعاکرنا تھا 
اس اہم ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے این اے اڑتالیس کے نامزد امیدوار علامہ اصغر عسکری رکن شوری عالی علامہ اقبال بہشتی مجلس وحدت مسلمین قم سے تشریف لائے ہوئے عالم دین علامہ شیخ یوسف جوہری،جامعۃ الولایۃ کے مولانا عابد حسین،قم سے آنے والے مولاناسیدتقی زیدی اور ایم ڈبلیو ایم میڈیا کی ٹیم شامل تھی 

SAM 0041وحدت نیوز (کراچی )رسول اکرم ص کی سیرت مبارکہ نہ فقط مسلمانوں بلکہ غیر مسلموں کے لیئے بھی راہ نجات ہے ۔امّت محمدی ص کی ذمہ داری ہے کہ نبی کریم کی سنّت پر مخلصانہ طور پر عمل کریں اور خدا اور بندوں کے درمیان تعلق کو

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree