وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے کہا ہے کہ تکفیریت اس وقت دنیا بھر میں تشیع کے خلاف صف آراء ہے، طالبان امریکہ کی پیداوار ہیں۔ نائن الیون، سیون سیون یا دیگر دہشت گردی کے کسی بھی واقعہ میں مکتب آل محمد کے پیروکاروں کا نام آج تک سامنے نہیں آیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ معرفت ولایت تنظیمی و تربیتی ورکشاپ سے خطاب میں کیا۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے کہا کہ دشمن عالمی سطح پر مہدویت کو ایک چیلنج کے طور پر لیکر اس کے خلاف کام کر رہا ہے۔ دشمن تشیع کا خاتمہ کرنا چاہتا ہے، تاکہ امام مہدی (عجل) کے ظہور کے لئے زمینہ سازی نہ ہوسکے۔ ہمیں اپنی فکر کو جہانی بنانا ہوگا، تاکہ جہانی امام (عجل) کے لئے کام کرسکیں۔ مشرق وسطٰی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ مشرق وسطٰی ہر اعتبار سے ایک اہم خطہ ہے، جسے دنیا کی چھت سے تعبیر کیا جاسکتا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے ، مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت جاری اجلاس میں  ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی،  سیکریٹری امور خارجہ علامہ شفقت حسین شیرازی ،  سیکریٹری تربیت علامہ احمد اقبال، سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی،سیکریٹری آفس علامہ حسنین گردیزی، سیکریٹری بین الصوبائی روابط علامہ اقبال بہشتی، سیکریٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی ، سیکریٹری اطلاعات سید مہدی شاہ ، سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین ، سیکریٹری یوتھ ونگ فضل عباس نقوی اور سیکریٹری فلاح وبہبود نثارعلی فیضی بھی شریک ہیں ،زرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اور سیاسی حوالے سے اہم فیصلہ جات متوقع ہیں ، جن  میں بلتستان میں بیداری امت و استحکام پاکستان کنونشن ، انتخابی دھاندلی کے ایک سال مکمل ہونے پر حکمت عملی اور دیگرایشوز شامل ہیں ، جب کہ مرکزی کابینہ میں معمولی تبدیلیاں بھی متوقع ہیں ۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی نے گذشتہ روز پشاور میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سید اطہر عباس زیدی کے خانوادے سے ملاقات کی، اور انہیں تعزیت پیش کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی آفس مسئول ارشاد حسین بنگش بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے بلندی درجات کیلئے بھی دعا کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے امامیہ رابطہ کونسل پشاور کے مسولین سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر پشاور کے مخصوص حالات بلخصوص شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ پر تفصیلی بات چیت ہوئی، علامہ سید سبطین الحسینی نے کہا کہ پشاور میں جاری ٹارگٹ کلنگ پر ہمیں شدید تشویش ہے، اور اگر یہاں کے مومنین نے ہمت کا مظاہرہ کیا تو ہم اسلام آباد میں بھی احتجاج کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سالانہ مرکزی تنظیمی و تربیتی ناصران ولایت کنونشن کا با قائدہ آغاز جامع امام صادق علیہ السلامG -9/2 اسلام آباد میں ہوگیا ہےکنونشن کے پہلے سیشن میں شوریٰ عالی کااجلاس چیئر مین شوریٰ عالیٰ بزرگ عالم دین حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن صلاح الدین کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے رکن شوریٰ نظارت بزرگ عالم دین حجتہ السلام حیدر علی جوادی، علامہ سیدجواد ہادی ،ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی ،ترجمان و مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی ، سیکریٹری امور خارجہ و ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی ، مرکزی سیکریٹری تربیت علامہ احمد اقبال ، مرکزی سیکریٹری تبیلغات علامہ اعجاز بہشتی، مرکزی سیکریٹری بین الصوبائی روابط علامہ اقبال بہشتی، مرکزی سیکریٹری خیر العمل فائونڈیشن نثارعلی فیضی، مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر شیرازی ایڈووکیٹ ، مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ ، مرکزی سیکریٹری مالیات مولانا مبارک علی موسوی ، مرکزی سیکریٹری آفس مولاناحسنین گردیزی، مرکزی سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین ،سیکریٹری شوریٰ عالیٰ مولانا حیدرعباس عابدی ، رکن شوریٰ عالی مولانا غلام شبیر بخاری، رائےعلی رضا بھٹی ،اکبر علی  آل محمد جعفری ، مولانامختار امامی ، مولانا تصور جوادی اور مولانا شیخ نیئر عباس شریک ہیں ۔اس اجلاس میں مرکزی کابینہ کی گذشتہ سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، تمام اراکین مرکزی کابینہ نے اپنے شعبوں کی تفصیلی رپورٹ چیئرمین کو پیش کی، قومی اور بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر تنظیمی پالیسی وضح کی گئی، آئندہ کے ملک گیر بلدیاتی انتخابات اور گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم کی شمولیت اورپولیٹیکل پالیسی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت اور بحث کی گئی اور آئندہ سال کے مرکزی پروگرامات کی منظوری شوریٰ عالی سے لی گئی۔

 

  ناصران ولایت کنونشن کےپہلے روز کے دوسرے سیشن کے آغا زمیں بین الصوبائی شوریٰ  کا اہم اجلاس  جامع امام صادق علیہ السلام اسلام آباد میں  ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کےمرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی ، مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر شیرازی ایڈووکیٹ ، مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ ، مرکزی سیکریٹری مالیات مولانا مبارک علی موسوی ، مرکزی سیکریٹری آفس مولاناحسنین گردیزی، مرکزی سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین سمیت چاروں صوبوں ، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل صاحبان نے جن میں مولانامختار امامی ، مولانا تصور جوادی اور مولانا شیخ نیئر عباس ، مولانا عبد الخالق اسدی ، مولانا سبطین حسین الحسینی ، مولانا مقصود علی ڈومکی اور تمام صوبائی کابینہ کے اراکین شریک ہیں ۔ اس اہم اجلاس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تمام صوبائی تنظیمی کارگردگی کا جائزہ لیا اور تمام صوبائی سیکریٹری جنرل صاحبان نے آئندہ کے صوبائی پروگرامات منظوری کے لئے اجلاس میں پیش کیئے ۔

 

بعداز اجلاس بین الصوبائی شوریٰ کنونشن کے عمومی سیشن کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ، مولانا اکبر حسین نے تلاوت کا شرف حاصل کیا ، عمومی سیشن میں ملک بھر تمام اضلاع کے نمائندگان سمیت صوبائی اور مرکزی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی ، جب کہ رکن شوریٰ نظارت علامہ سید جواد ہادی، علامہ سید شفقت شیرازی ،علامہ شیخ اعجاز بہشتی اور فضل عباس ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری بلتستان کے پانچ روزہ کامیاب دورے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے۔ کارکنان اور ذمہ داران نے ان کا بےنظیر بھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری گذشتہ ہفتے بلتستان کے پانچ روزہ دورے  پر گئے تھے، جہاں انہوں نے بلتستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور علماء کرام اور مختلف عمائدین سے ملاقاتیں کیں،ساتھ ہی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلتستان کے مختلف علاقوں میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے تعمیر کردہ مساجد اور تعلیمی مراکز کا افتتاح کیا، جب کہ مذید نئے فلاحی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد بھی رکھا،سکردو میں پریس کانفرنس سے خطاب میں علامہ ناصر عباس جعفری نے 18 مئی کو بلتستان کی سرزمین پر عظیم الشان جلسہ منعقد کرنیکا بھی اعلان کیا۔ اپنی پریس کانفرنس میں علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین جی بی کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور اٹھارہ مئی کو اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد ) یوم پاکستان کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ایک سیمینار بعنوان استحکام پاکستان23مارچ بروز اتوار،2:30 بجے سہ پہر کو ایمبسیڈرہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہو گا، اس سیمینار سے صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد شہریار خان،مرکزی رہنما تحریک منہاج القران عمر ریاض عباسی،سینٹرل جوائنٹ سیکر ٹری (PML-Q)سجاد بخاری،ائیر مارشل (ر)شاہد لطیف خطاب کریں گے، جبکہ خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ،رکن اسلامی نظریاتی کونسل اور ملی یکجہتی کونسل کےسیکریٹری مالیات علامہ محمد امین شہیدی کریں گے۔ اس سیمینار کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، جبکہ مہمانان گرامی کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree