وحدت نیوز(اسلام آباد) سانحہ عاشورا راولپنڈی کیس میں بے گناہ اسیر 70سے زائد مومنین کی رہائی کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین و دیگر تنظیموں کی جانب سے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا گیا ہے، حوالے سے تحریک اسیران سانحہ عاشورا کا ایک اہم اجلاس وحدت ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہواجس میں مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کے سیکریٹری جنرل ظہیر نقوی، ضلع راولپنڈی کے سیکریٹری جنرل سعید الحسن رضوی، لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن اصغر علی مبارک ایڈووکیٹ ، امام جمعہ شاہ چن چراغ علامہ سجاد حسین گردیزی ، علامہ اکبر کاظمی سربراہ تحریک  اسیران عاشوراسمیت راولپنڈی کے تمام آئمہ جمعہ والجماعت نے خصوصی شرکت کی ، اجلاس میں طے پایا کہ آئندہ اتوار  2مارچ کو پریس کلب کے سامنے ایک بھر پو ر احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں علمائے کرام، آئمہ جمعہ ، تنظیمی ذمہ داران اور خانوادہ اسیران سانحہ عاشورا خصوصی طور پر شرکت کریں گے ، شرکائے اجلاس نے صوبائی حکومت کو متنبہ کیا کہ جلد از جلد بے گناہ اسیران کی رہائی کو یقینی بنایا  جائے ورنہ ملت جعفریہ کے احتجاج کا دائرہ کار راولپنڈی اسلام آباد سے نکل کر پہلے مرحلے میں پنجاب بھر میں اور پھر پاکستان بھر میں پھیل جائے گا ، اور حالات کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہو گی ، تمام صبر کا مذید امتحان نہ لیا جائے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان ،میڈیا اور طالبان مخالف تمام محب و طن سیاسی و مذہبی جماعتوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔طالبان دہشتگر دوں کے حملوں میں شہد ہونے والے محب و طن عوام بلخصوص صحافی حضرات کے لواحقین اور مالکان سے اظہار ہمدری کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا اْن کا کہنا تھا کہ طالبان دہشت گردوں کو پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا میں کوریج دیناآئین پاکستان کے خلاف ورزی ہے۔70ہزار شہداء کے قتل میں ملوث طالبان دہشگردوں کو پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا میں کوریج دینا شہدائے پاکستان کے خون سے روح گردانی ہے۔آزادی صحافت پر حملے کرنے والے طالبان دہشگردوں کی خبریں اور ٹیکرز چلانا بھی آزادی صحافت پر حملے کے مترادف ہے۔پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے صحافی حضرات دہشگردوں کی کوریج دینے سے گریز کریں آزادی صحافت پر حملے کرنے والے طالبان دہشت گردوں کی بذدلانہ کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں ملک بھر میں طالبان دہشت گردوں کے حملوں سے شہید ہونے والے صحافیوں کے اہل خانہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں شہید ہونے والے صحافی حضرات حق گوئی کے جرم میں دہشتگردی کا نشانہ بنے جو سنت انبیاء ہے طالبان کی شریعت مذہب اسلام کی شریعت نہیں لہذا پرنٹ میڈیا اور ٹاک شوز میں بھی ایسے افراد کو جگہ نہ دی جائے جو طالبانی شریعت کو اْجاگر کرکے اسلام کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے اورآئین پاکستا ن کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور حوالے سے مجلس و حدت مسلمین اْن تمام ملکی محب و طن سیاسی ومذہبی جماعتوں علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام حکومت کی جانب سے ہزاروں بے گناہوں کے قاتلوں کے ساتھ مذاکرات کو شریعت کے منافی تصور کرتے ہیں اور طالبان کی شریعت کا نفاذ اس ملک کے 18 کروڑ عوام کو کسی صورت قبل نہیں ہے اور بہت جلد وقت ثابت کرے گا کہ طالبان سے مذاکرات کی مخالفت میں ہمارا موقف درست ہے اور انشا ء اللہ وہ دن دور نہیں ہے کہ جب دنیا ہمارے موقف کو درست ہوتا ہوا دیکھے گی۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی ہم سے یہ تقاضہ کررہی ہے کہ تمام محب وطن قوتیں طالبان سے مذاکرات کے خلاف متحد ہوں اور ملک دشمن قوتوں کے خلاف اپنی مو?ثر ا?وازکو بلند کریں اور بلخصوص اس حوالے میڈیا مالکان ان دہشتگردوں کو کوریج نہ دے کر ان کے ایجنڈے کو خاک میں ملا دیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین نے پاکستان کے تمام مظلوموں کی آواز بن کر حکومت کی طالبان نواز پالیسیوں کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے، یہ اعلان ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تبلیغات علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی، سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین، وحدت یوتھ کے چیئرمین سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ اور ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری بھی موجود تھے، علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب دہشت گردوں کی سرپرست بن چکی ہے اور تکفیری ایجنڈے کے تحت ملت تشیع پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، ان مذموم کارروائیوں میں وزیراعلٰی میاں شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو وفاقی حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گذشتہ چار سالوں سے مسلسل شیعہ نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے لیکن کسی ایک بھی قاتل کو گرفتار نہیں کیا گیا، گریسی لین راولپنڈی و ڈھوک سیداں میں ہونیوالے دھماکوں کے ملزمان اور ڈھوک حسو میں ایم ڈبلیو ایم کے مشیر قانون کے بھائی کے قاتل آزاد پھر رہے ہیں، لاہور اور گجرات میں بےگناہ لوگ مارے گئے ان کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے، اسی طرح چشتیاں، ملتان، بھکر، ڈی جی خان اور چکوال میں بےگناہ انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے درندوں کو قانون کی گرفت میں نہیں لیا گیا۔

 

علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ اس کے برعکس راولپنڈی میں ملت تشیع کے بےگناہ افراد کو بلاجواز گرفتار کیا گیا اور انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس وقت بھی ہمارے پچھتر افراد پابند سلاسل ہیں اور ان کے ساتھ جیل میں انتہائی شرمناک سلوک کیا جا رہا ہے، علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم نے صرف مظلومیت کی آواز بلند کی، جس کی پاداش میں ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حکومت پنجاب بلوچستان کے رئیسانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہمارے زخموں پر نمک پاشی کر رہی ہے، حکومت اور ریاستی ادارے ساٹھ ہزار پاکستانیوں کے قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لینے کی بجائے ان کے ناز اٹھا رہے ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں انکے ذاتی ڈرائیور کو پولیس کی وردیوں میں ملبوس کچھ لوگ پکڑ کر لے گئے، ان پر رات بھر وحشیانہ تشدد کرتے رہے۔ ایم ڈبلیو ایم بھکر کے ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین شاہانی کو چار ساتھیوں سمیت سرگودھا عدالت سے واپسی پر جوہر آباد کے علاقے سے اغوا کیا گیا، سرگودھا میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی دفتر پر چھاپہ مار کر کارکنوں اور مالک مکان کو بچوں سمیت اغوا کیا گیا۔

 

ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہم پرامن قوم ہیں اور پرامن عوامی جدوجہد کے ذریعے مظلومیت کی طاقت سے تکفیریوں کے سرپرست حکمرانوں کا راستہ روکیں گے، انہوں نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں گرفتار کئے گئے ہمارے تمام افراد انتہائی تعلیم یافتہ اور مہذب افراد ہیں، ان کا کسی جرم کے حوالے سے کوئی ریکارڈ نہیں، انہیں محض ظلم کے خلاف آواز بلند کرنیکی پاداش میں پابند سلاسل کیا گیا، ہم انہیں پرامن جدوجہد سے آزادی دلائیں گے۔ انشاءاللہ ہمارا کوئی بھی اسیر جیل میں نہیں رہے گا، انہوں نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی کے دوران چھ مساجد و امام بارگاہیں آتشزدگی کا نشانہ بنیں، لیکن کسی بھی وفاقی یا صوبائی عہدیدار نے مساجد کا جائزہ لینے کی کوشش ہی نہیں کی، حکمران ہمیں مجبور کر رہے ہیں کہ ہم مظلومین کوئٹہ کی طرح پنجاب کے رئیسانیوں کے خلاف اٹھیں، انشاءاللہ ہماری پرامن جدوجہد صرف پاکستان تک محدود نہیں رہے گی، انگلینڈ، امریکہ، کنیڈا، یورپ، جہاں بھی پاکستانی آباد ہیں وہاں احتجاج ہوگا۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری نے طالبان کے ساتھ حکومتی مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات دہشت گردوں اور قاتلوں کو ٹائم دینے کی ایک سنگین سازش ہے، دہشت گردوں کے مطالبات سامنے آچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ آج معصوم انسانوں کے قاتل شریعت کے نفاذ کی بات کرتے ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اسلام رحمت للعالمین (ص) کا مذہب ہے، جنہوں نے اخلاق کے ذریعے لوگوں کے دل جیتے، سفاک قاتلوں اور درندوں کی زبان پر شریعت کا مطالبہ زیب نہیں دیتا، طالبان کی شریعت فتنہ ہے، فساد ہے، جسے قبول نہیں کیا جاسکتا، دہشت گردوں کی زبان پر شریعت کا مطالبہ شریعت کی توہین ہے۔ مذاکرات ان لوگوں سے کئے جاتے ہیں جن کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہو، انہوں نے مزید کہا کہ ہم انشاءاللہ سنی اتحاد کونسل اور دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر مادر وطن کو آئینی اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے ان ظالموں کے چنگل سے آزاد کرائیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان کی عوام شروع دن سے ہی حکمرانوں کی گڈ گورننس نہ ہونے کی وجہ سے بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں اور ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تمام طبقات، گروہوں، اداروں کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پوری دنیا کی توجہ اس وقت پاکستان کے محروم و مظلوم  عوام کی طرف ہے اور اس مستضعف ملت کو مسائل سے نکالنے کے لیے ہماری مدد و نصرت کرنا چاہتی ہے، ہمیں ان کا اعتماد کاموں میں عمدگی، شفافیت، پختگی اور بھرپور ہم آہنگی و وحدت کے ساتھ حاصل کرنا ہوگا۔ ملت کا درد رکھنے والے تمام فلاحی اداروں کو ملکر قوم کی حالت بہتر بنانے کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ ویلفیئر خیرالعمل فاﺅنڈیشن پاکستان کے مسئول نثار علی فیضی نے فلاح و بہبود کے ضلعی، ڈویژنل و صوبائی مسئولین کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر منعقدہ سیمینار بعنوان ملت کی تعمیر اور فلاحی اداروں کا کردار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

سیمینار سے جابر بن حیان ٹرسٹ کے کرنل (ر) علی نقی نقوی، حسینی فاﺅنڈیشن پاکستان کے بریگیڈئر (ر) زمرد حسین، انجمن وظیفہ سادات کے علامہ ذوالفقار جعفری، جعفریہ ویلفئیر فنڈ کے مولانا فرحت عباس کاظم اور مارفعی فاﺅنڈیشن کے نمائندہ نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے اداروں کا تعارف کروایا اور خیرالعمل فاﺅنڈیشن پاکستان کے اس اقدام کو خوب سراہا اور مستقبل میں رفاہی کاموں کے سلسلے میں بہتر ہم آہنگی و معاونت کا اعادہ کیا۔ خیر العمل فاﺅنڈیشن پاکستان کے جانب سے اہتمام کردہ اس دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، ریاست کشمیر اور پنجاب بھر سے فلاح بہبود کے مسئولین نے شرکت کی۔ پروگرام میں انسانیت کی خدمت اسلام کی نظر میں، اسلامی شخصیات و خدمت خلق، خیرالعمل فاﺅنڈیشن کا تعارف، کیس سٹڈی، بین الاقوامی فلاحی ادارے، لیڈر شپ، موٹیویشن، کمیونیکیشن اینڈ رپورٹ رائٹنگ، اکاونٹنگ اینڈ آڈیٹنگ اور میڈیا کے موضوع پرسربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ حسین عباس گردیزی، علامہ شیخ شفاء نجفی، علامہ سید مظاہر موسوی، علامہ احمد نوری، وقار حیدر خان، زین حسن، ارسلان زیدی، فرخ زیدی اور دیگر نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سانحہ مستونگ کے خلاف اور خانوادہ شہداء سے اظہار یکجہتی کے لیے فیض آباد انٹر چینج پر احتجاجی دھرنے سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کرے، آپریشن کے اعلان کے بعد ہی دھرنا ختم ہوگا۔ نواز شریف کو خود کوئٹہ جانا چاہیے تھا۔سانحہ مستونگ بربریت کی ہو لناک داستان ہے، حکمرانوں نے دہشت گردوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف دہشت گردوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے لئے کمر کس لیں اٹھارہ کروڑ عوام اپنی جانوں کی پر وا کیئے بغیر ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


 علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ریاست کے پاس آپریشن کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ انھوں نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپریشن نہیں کرنا تو حکومت پلیٹ میِں رکھ کر دہشتگردوں کے حوالے کردی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں نے مذاکرات کے نام پر دہشتگردوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ آپریشن کا اعلان نہ ہوا تو دھرنا مہینوں جاری رہے گا۔ آپریشن کے اعلان کے بعد ہی دھرنا ختم ہوگا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کرے۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ چوہدری نثار اور پرویز رشید کا کوئٹہ جانا کافی نہیں ہے۔ نواز شریف کو خود کوئٹہ جانا چاہیے تھا۔ اس سے پہلے سنی اتحاد کونسل کے وفد نے چیئرمین حامد رضا کی قیادت میں دھرنے میں شرکت کی اور مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چوہدری نثارعلی خان ملکی تاریخ کے نااہل ترین وزیر داخلہ ہیں ،نواز لیگ نے پاکستان کو دہشت گردوں کے رحم و کرم ہر چھوڑ دیا ہے ، سانحہ مستونگ میں بے گناہ خواتین ، بچوں ، جوانوں اور بزرگوں کی شہادتوں پر دل خون کے آنسو رورہا ہے، مٹھی بھر تکفیری ٹولے کو پاکستان کے مظلوم عوا م کو یرغمال بنانے نہیں دیں گے، ان خیالات کا اظہار سنی اتحاد کو نسل کے چیئر میں صاحبزادہ حامد رضا نے سانحہ مستونگ کے خلاف اور  خانوادہ شہداء سے اظہار یکجہتی کے لئے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے فیض آباد انٹر چینج پر احتجاجی دھرنے سے شرکائے سے خطاب اور علامہ امین شہیدی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ، اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ عمار سعید کاظمی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ اصغر عسکری، علامہ اسرار گیلانی اور دیگر بھی موجود تھے

،

علامہ امین شہیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندگان سے خطاب کر تے ہو ئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ چوہدری نثار کو وزیر داخلہ نہیں مانتے۔ مستونگ میں بے گناہ زائرین پر ظلم کی انتہا کر دی گئی،  ان کا کہنا تھا کہ آپریشن شروع نہ ہوا تو گھروں کو واپس نہیں جائینگے، سنی اتحاد کونسل مشکل کی اس گھڑی میں لواحقین شہداء اور مجلس وحدت مسلمین کے شانہ بشانہ  کھڑی ہے، جب تک مطالبات منظور نہیں ہو تے ہم بھی گھروں کو نہیں جائیں گے ، وفاقی حکومت کی ناقص حکمت عملی کے بعد پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف اپنا کردار ادا کرے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree