وحدت نیوز (اسلام آباد) اقوام عالم کو درپیش سنگین خطرات اور بدامنی کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے، امریکہ عالمی امن کا بدترین دشمن ہے، دہشت گردوں کے اس سرغنہ کو جنوبی ایشیا کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے ایران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں امت مسلمہ کی غیرت و حمیت کو للکارنے کے مترادف ہے، یہود و نصاریٰ کو عالم اسلام کے مقابلے میں منہ کی کھانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب عالمی حالات یکسر بدل رہے ہیں، طاقت کا توازن تیزی سے تبدیلی کی طرف جا رہا ہے، عالم استکبار کی پسپائی اس کا مقدر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک ایران پر کسی بھی جارحیت کی صورت میں پوری پاکستانی قوم اپنے مسلم برادر ملک کے ساتھ کھڑی ہوگی، امریکہ کی حالت ایک بوکھلائی ہوئی بلی کی طرح ہوچکی ہے جو اپنے آپ کو بچانے کے لیے ہاتھ پاوں مار رہی ہے، امریکہ اور اس کے حواری دنیا پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لئے بے گناہ انسانوں کا خون بہارہے ہیں۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ جنوبی ایشیاء کو غیر مستحکم رکھنا امریکی مفاد میں ہے، اپنے ناپاک منصوبے کی تکمیل کے لئے امریکہ داعش کے بچے کچھے دہشتگردوں کو پاکستان اور افغانستان منتقل کررہا ہے، افغانستان کو بدحال اور تباہ کرنے کے بعد ایران کے خلاف جارحیت کا مذموم ارادہ پورے خطے کے لئے ایک الارمنگ صورت حال ہے، امریکی مفادات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ پاک فوج ہے، امریکہ جانتا ہے کہ پاکستان کو عسکری اعتبار سے نیچا نہیں دکھایا جاسکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ معاشی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرکے اور دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار رکھنا چاہتا ہے۔

وحدت نیوز(ایران) مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور خارجہ کے مرکزی سیکریٹری علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم کی جانب سے ایران کے سیلاب متاثرہ عوام کی امداد کے دوسرے مرحلے کاآغاز،اس سلسلے میں پر صوبہ خوزستان کے 100 متاثرہ گھروں میںتقریباً 3 لاکھ روپے مالیت کے راشن بیگز کی تقسیم،امدادی سامان بذریعہ وین اور کشی متاثرہ علاقوں تک پہنچایاگیا، سیلاب سے متاثرہ ایرانی مسلمان بھائی بہنوں کی جانب سے مصیبت کی اس گھڑی میں بھرپور امدادپر مجلس وحدت مسلمین اور پاکستانی عوام سے اظہار تشکر  اور نیک خواہشات کا اظہارایم ڈبلیوایم کی جانب سے امداد رسانی کا سلسلہ تاحال جاری ہے کل دیگر علاقوں میں امداد فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ امور خارجہ کے سیکرٹری حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے صوبہ خوزستان کے شہر سوسنگرد اور حمیدیہ کے مضافاتی علاقوں میں راشن بیگزتقسیم کرکے امدادی سامان کی تقسیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا. امدادی سامان کی تقسیم کے اس عمل کا آغاز پاکستان ایران دوستی زندہ باد کے نعرے سے ہوا جس میں ابتدائی طور پر تقریباً 3 لاکھ روپےکی مالیت کے راشن بنڈلز کی ایک بڑی تعداد سوسنگرد کے علاقے بیت الشخیتر اور حمیدیہ کے علاقے صندیہ میں تقسیم کی گئی۔

 اس موقع پر موجود لوگوں نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مسوولین اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان ایران تعلقات کی مزید مضبوطی اور دونوں برادر ہمسایہ ممالک کی عوام کی ترقی کی دعا کی. امدادی سامان کی تقسیم کے دوسرے مرحلے میں ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے کل بروز ہفتہ صوبہ لرستان کے شہر معمولان کے تین مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں میں کثیر مالیت کا گھریلو سامان تقسیم کیا جائے گا. یاد رہے مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور خارجہ کے مسؤولین کی ایک ٹیم گذشتہ چند دن سے دوسری بار ایران کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں موجود اور متاثرین کی ضروریات و نقصانات کا نزدیک سے جائزہ لے کر امدادی سامان کی تقسیم کا عمل انجام دے رہی ہے۔

وحدت نیوز (سکردو) وطن عزیز پاکستان کے دیرینہ رفیق اور ہمسائیہ اسلامی ملک ایران میں حالیہ تاریخی بدترین سیلابی تباہ کارویوں کے موقع پر اور مشکل کی اس گھڑی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیرانتظام سیلاب متاثرین کے لیے امدادی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں یادگار شہداء اسکردو پر امدادی کیمپ لگا دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم جی بی کے زیراہتمام امدادی کیمپ میں آغا علی رضوی نے شرکت کی اور عوام سے اپیل کی ہے کہ انسانی ہمدردی اور اسلامی بھائی چارگی کی بنیاد پر ایرانی عوام کی مدد کرنا تمام مسلمانوں کا اخلاقی اور شرعی فریضہ ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ ایرانی عوام ہر طرح کی مشکلات اور مسائل سے نبرد آزما ہوسکتی ہے، لیکن ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2010ء میں ہونے والی سیلابی تباہ کارویوں میں ایران کے عوام نے جس طرح مدد کی تھی، وہ قابل تعریف تھی۔

اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی عوام اخلاقی بنیادوں پر ایرانی عوام کی مدد کرے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ دنیا میں جہاں کہیں بھی کوئی انسان مشکل میں ہو، ہمیں اس کی مدد کرنی چاہیئے اور اگر مسلمان ہے تو کوتاہی ہرگز نہیں برتنی چاہیئے۔ ایران کے اندر سیلاب کے موقع پر مختلف مسالک کے درمیان وحدت کا جو مظاہرہ ہوا، وہ سب کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ ہمیں بھی پورے ملک میں مسلکی اختلافات کو پس پشت ڈال کر اسلام کی سربلندی اور پاکستان کے استحکام کے لیے جدوجہد کرنی چاہیئے اور جہاں جہاں مسلمان مشکل حالات میں ہوں، وہاں مدد کرنی چاہیئے۔ چاہے ایران ہو، عراق ہو، فلسطین ہو، نائیجیریا ہو یا کوئی اور اسلامی ملک، ہمیں انکی پکار پر لبیک کہنا چاہیئے اور پاکستان کو الگ ریاست بنانے کا مقصد بھی یہی تھا کہ عالم اسلام کی قیادت سنبھالے۔

وحدت نیوز(ایران) الحمد اللہ ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ امور خارجہ کے سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے پلدختر استان اور لرستان کے سیلاب متاثرہ سینکڑوں مسلمان بھائیوں میں ایم ڈبلیوایم کی جانب سے راشن بیگز کی پہلی کھیپ تقسیم کردی ہے،ان راشن بیگز میں کھانے پینے کی اشیاءموجود ہیں ، تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنے والے ایرانی مسلمان بھائیوں نے ملت پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ دینے پر خلوص دل سے شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ امور خارجہ نے دنیا بھر میں قائم اپنے دفاتر کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی مہم کا آغاز کردیا،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر شعبہ امور خارجہ کے سیکرٹری حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے دنیا بھر کے مختلف شہروں میں قائم دفاتر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فورا اسلامی جمہوریہ ایران کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی مہم کا آغاز کریں جس میں میڈیا پر اشتہارات و کیمپس قائم کرکے عوام الناس سے ایران کے سیلاب متاثرین کے لیے عطیات جمع کرنے کی درخواست کی جائے۔

 ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ ایران اس وقت عالم اسلام کے اندر مزاحمت کے استعارے کے طور پر پہچانا جاتا ہے. سامراجی طاقتوں کی منفی تشہیر کیوجہ سے بین الاقوامی برادری بشمول مسلمان ممالک مصیبت کی اس گھڑی میں ایران کی مدد سے کترا رہے اور اس تباہ کن سیلاب پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں ایسے میں امت مسلمہ کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ حکومتوں کا انتظار کیے بغیر مصیبت میں گھرے اپنے جیسے انسانوں کی مدد کے لیے قدم بڑھائیں اور یہی ہمارا شرعی و اخلاقی فرض بھی ہے. دفتر شعبہ امور خارجہ کے مطابق پہلے مرحلے میں دنیا بھر کے 8 مختلف مقامات پر امدادی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جسے بعدازاں مزید اہم مقامات تک پھیلایا جائے گا. ان مقامات میں برطانیہ, آئرلینڈ, سوئزرلینڈ, نجف اشرف, قم المقدس, مشہد المقدس, اصفہان اور کویت کے چند اہم شہر شامل ہیں. ان مقامات میں مقیم کمیونٹیز مجلس وحدت مسلمین کے مقامی نمایندے سے رابطہ کرکے ڈونیشنز جمع کروانے کا طریقہ دریافت کرسکتے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے ایران کے شمال مغربی صوبوں میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کے پیش نظر ایرانی قوم کے نام جاری ایک پیغام میں اس مشکل وقت کے موقع پر ایرانی قوم کے ساتھ اظہار ھمدردی اور اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے.

علامہ راجا ناصر عباس جعفری کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:


بسم الله الرحمن الرحیم

الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

خبر موصول ہوئی ہے کہ عید نوروز کے پرمسرت موقع پر برادر ہمسایہ اسلامی ملک ایران ایک بڑی مصیبت سے روبرو ہے. خبروں کے مطابق ایران کے شمالی مغربی صوبے تباہ کن سیلاب کی زد میں ہیں کہ جس کے باعث چند شہروں میں کافی جانی و مالی نقصان ہوا ہے. ہمارے لیے یہ امر افسوس اور دکھ کا باعث ہے.

اس حادثے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر میں رہبر عظیم الشأن انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ) اور تمام ایرانی قوم کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا . دکھ اور درد کے اس موقع پر ہماری تمام تر ھمدردیاں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں. میں اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے عزیزوں کے لیے اللہ رب العزت کی بارگاہ سے طلب مغفرت اور ان کے ورثاء کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں. میں امید کرتا ہوں کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ایرانی قوم ہمیشہ کی طرح ایکدوسرے کے شانہ بشانہ کھڑی ہوکر اور اسلامی جمہوریہ کے حکام کی بروقت کوششوں سے مصیبت کی اس گھڑی کی مشکلات پر جلد قابو پا لیا جائے گا.

والسلام:
ناصر عباس جعفری
25/مارچ/2019

Page 5 of 26

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree