وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی دو روزہ صوبائی تربیتی ورکشاپ 28،29 جنوری کو ملتان میں منعقد ہوگی، ورکشاپ میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سے سیکرٹری جنرلز، ضلعی کابینہ اور رہنما شریک ہوں گے۔ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ترجمان ثقلین نقوی کے مطابق دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خصوصی طور پر شرکت کریں گے، ورکشاپ میں ملک بھر سے جید علمائے کرام اور ماہرین شرکائے ورکشاپ سے خطاب کریں گے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 29 جنوری کو ملتان پہنچیں گے، بعدازاں شرکائے ورکشاپ سے خطاب کریں، اپنے دورے کے دوران علامہ ناصر عباس جعفری عمائدین قوم، وکلاء اور تنظیمی رہنمائوں سے خصوصی ملاقات کریں گے، جبکہ شام کو میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات اور خصوصی گفتگو کریں گے۔ واضح رہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 23 جنوری سے سنٹرل پنجاب کا دورہ شروع کریں گے، جو منڈی بہائوالدین، جھنگ، فیصل آباد، ساہیوال، لاہور اور ملتان سے ہوتے ہوئے اندرون سندھ کے دورے کریں گے۔ اور شکار پور میں عظیم الشان کانفرنس سے خطاب کریں گے۔